اپنا صوتی کی بورڈ خود بنایئے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

مدرس

محفلین
بہت بہت شکریہ باجی صاحبہ
ایک مسئلہ اور حل کردو
میں اردو محفل کے کی بورڈ پر گرین کی حالت میں اردو ٹائپ کرنے کی کو شش کررہا ہوں لیکن نہیں ہو رہی ہے
کنٹرول اسپیس کرکے ونڈو ز میں انسٹال اردو فونٹک کو سلیکٹ کرنے سے اردو لکھی جارہی ہے کیا چکر ہے ؟
 
جیہ

لائبریرین
قبلہ! محترم میں آپ سے کافی چھوٹی ہوں عمر میں اور آپ کی شاگردہ بھی ہوں منطق و فلسفے میں۔ لہذا باجی اور صاحبہ کے تکلفات میں نا ہی پڑیں:)

جہاں تک آپ کا مسئلہ ہے یہ کی بورڈ سے نہیں محفل سے متعلق ہے۔ لہذا نبیل بھائی یا سعود بھائی ہی جواب دے سکتے ہیں۔
 
محمداحمد

لائبریرین
ماشاءاللہ!

بہت اچھا ٹیوٹوریل بنایا ہے کہ میرے جیسا :eek: بھی سمجھ گیا ہے۔ مجھے بھی کچھ مخصوص کریکٹرز کے ضمن میں کچھ مسائل ہیں سو کچھ تجربات ضرور کروں گا۔
 
بہت شاندار، بہت خوب، اسقدر محنت اور اردو کے لئے لگن، اگر میرے بس میں ہوتا تو ایک ایوارڈ اس مد میں ضرور دیتا، یہ بات یاد رہے کہ ہم سب اردو کے ٹولز کو استعمال تو کرتے ہیں ، فانٹس سے طرح طرح کی خوبصورت گرافکس بھی بناتے ہیں لیکن اس کے پیچھے جن لوگوں کی محنت ہوتی ہے انہیں سراہنے کی بھی ضرورت ہے، ایک بار پھر بہت سی دعائیں۔
 
آپ نے اتنی محبت سے اس کام کو سراہا ہے کہ میں شکریہ جیسے معلومی لفظ کا استعمال نہیں کروں گی۔ بس یہی کہوں گی کہ۔۔۔۔۔ جزاکم اللہ خیرا
 
دوست

محفلین
بہت اچھے۔ جیہ لینکس کا کی بورڈ بنانے کا طریقہ بھی لکھ ڈالیں۔ آپ یہ کام ایک دفعہ کرچکی ہیں شاید۔
 
الف عین

لائبریرین
قابل شاگرد نکلی ہے بھائی یہ تو۔ استاد سے آگے نکل گئی!!
مذاق بر طرف۔ خوشی ہوئی کہ تم نے ٹیوٹوریل بنا دیا
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top