آدھی نہیں ، پوری نقل کیجئے

محمداحمد

لائبریرین
کھلی ہوا میں سویا کریں۔۔ پنکھے مت چلائیں۔۔ دیوے ،موم بتیاں چلایا کریں لائیٹس کم استعمال ہوں گی۔۔:rollingonthefloor:

کھلی ہوا میں مچھر کاٹتے ہیں۔ :sad:
شمع (موم بتی) جلاؤ تو پروانے آ جاتے ہیں۔ :p

اور صرف اس شغل میں کہ "اُدھر جاتا ہے دیکھیں یا اِدھر پروانہ آتا ہے؟" اچھا خاصا وقت برباد ہو جاتا ہے۔ :D
 
ہادیہ

محفلین
کھلی ہوا میں مچھر کاٹتے ہیں۔ :sad:
شمع (موم بتی) جلاؤ تو پروانے آ جاتے ہیں۔ :p

اور صرف اس شغل میں کہ "اُدھر جاتا ہے دیکھیں یا اِدھر پروانہ آتا ہے؟" اچھا خاصا وقت برباد ہو جاتا ہے۔ :D
ارے۔۔ خود ہی تو "اقدامات" پوچھے ہیں۔۔اب عمل کریں نا۔۔پلیززز۔۔۔:rollingonthefloor:
واپڈا والوں کی حالتِ زار پہ رحم فرمائیں(بجلی بچا کر)۔۔انہوں نے تو رحم کرنا نہیں۔۔۔:laugh:
 
ہادیہ

محفلین
اور صرف اس شغل میں کہ "اُدھر جاتا ہے دیکھیں یا اِدھر پروانہ آتا ہے؟" اچھا خاصا وقت برباد ہو جاتا ہے۔ :D
یہ صورتحال اکثر "بارش" کے موسم میں درپیش ہوتی۔۔ مطلب "منجھیاں چُک کے اندر کرلو۔۔منجھیاں چُک کے باہر کرلو"۔۔یعنی اُدھر اور اِدھر۔۔۔:rollingonthefloor:
 
ہمارے ایک دوست نے ہمیں بتایا کہ جب ہم پانی کی موٹر چلائیں تو اُس وقت فرج بند کردیں۔ کچھ وقت کے لئے فرج بند کرنے سے کوئی خاص فرق نہیں پڑتا اور جو بجلی پانی کی موٹر چلنے میں صرف ہوتی ہے اُسے تھوڑی بہت اعانت (subsidy) مل جاتی ہے۔

ہم نے دو چار بار ایسا کیا بھی لیکن ہر بار یاد نہیں رہتا۔
ہمارے ایک کولیگ ہیں، ان کے گھر رات کو فریج، فریزر بند کر دیا جاتا ہے۔

ہم نے ایک کام تو یہ کیا ہے کہ تمام پرانے پنکھے تبدیل کر دیے ہیں۔ اب جو سیلینگ فین آ رہے ہیں وہ کافی بہتر ہیں، اور بجلی کم کھاتے ہیں۔ فلوریسنٹ ٹیوب لائٹس کی جگہ ایل ای ڈی لائٹس استعمال کر رہے ہیں۔ اور اس بات کا خیال رکھا جاتا ہے کہ کچھ دیر کے لیے بھی اضافی بجلی نہ استعمال ہو۔ اے سی دن میں ایک گھنٹہ اور رات کو بھی 12 کے بعد سے فجر سے پہلے تک آن کرتے ہیں۔ :)
 
ایک افسر تھے ہمارے وہ جب بھی گاڑی میں بیٹھتے تو اے سی بند کرادیتے جب دفتر میں جاتے تو اے سی بند کردیتے اُن کے ملازم نے پوچھا سر آپ اے سی بند کیوں کرادیتے ہیں تو سر نے جواب دیا کہ اے سی میں رہنے سے انسان کے جسم کا گوشت ہڈیوں سے الگ ہوجاتا ہے ۔
 
زیک

مسافر
ہمارے ایک کولیگ ہیں، ان کے گھر رات کو فریج، فریزر بند کر دیا جاتا ہے۔

ہم نے ایک کام تو یہ کیا ہے کہ تمام پرانے پنکھے تبدیل کر دیے ہیں۔ اب جو سیلینگ فین آ رہے ہیں وہ کافی بہتر ہیں، اور بجلی کم کھاتے ہیں۔ فلوریسنٹ ٹیوب لائٹس کی جگہ ایل ای ڈی لائٹس استعمال کر رہے ہیں۔ اور اس بات کا خیال رکھا جاتا ہے کہ کچھ دیر کے لیے بھی اضافی بجلی نہ استعمال ہو۔ اے سی دن میں ایک گھنٹہ اور رات کو بھی 12 کے بعد سے فجر سے پہلے تک آن کرتے ہیں۔ :)
فریج اور فریزر بند کرنے کے اپنے مسائل ہیں۔ اس صورت میں فریزر والا کھانا ضائع ہونے کا امکان بہت زیادہ ہے۔

نئے فریج، ٹی وی، واشنگ مشین، اے سی، پنکھے وغیرہ بجلی پانی وغیرہ کے استعمال میں پہلے سے کافی بہتر ہیں۔
 
محمداحمد

لائبریرین
میرا جی چاہتا ہے ایسی جگہ رہا جائے جہاں بجلی نہ ہو بس موبائل اور لیپ ٹاپ چارجنگ کیلئے سولر پلیٹس ہوں.

ہمار ے ہاں زیادہ بڑا مسئلہ گرمی کا ہے۔ مجبوری ہوئی تو فون اور لیپ ٹاپ اولین ترجیح میں نہیں آ سکیں گے۔ :)
 
زیک

مسافر
میرا جی چاہتا ہے ایسی جگہ رہا جائے جہاں بجلی نہ ہو بس موبائل اور لیپ ٹاپ چارجنگ کیلئے سولر پلیٹس ہوں.
سولر پینل سے بھی تو بجلی ہی بنتی ہے۔

دور دراز کے سیر سپاٹوں میں کئی ایسی جگہیں جانا ہوا جہاں سولر پینل پر ہی انحصار ہے۔ اس کے علاوہ آس پاس کئی لوگوں کو جانتا ہوں جنہوں نے اپنے گھر کی چھت پر سولر پینل لگوائے ہیں اور آدھ سے زائد وہی بجلی استعمال کرتے ہیں
 
ربیع م

محفلین
ہمار ے ہاں زیادہ بڑا مسئلہ گرمی کا ہے۔ مجبوری ہوئی تو فون اور لیپ ٹاپ اولین ترجیح میں نہیں آ سکیں گے۔ :)
میرے لیے گرمی سے بچاؤ سے زیادہ ترجیح لیپ ٹاپ یا ٹیب پھر فون کو ہے ابھی قریب رمضان میں ہی اس تجربے سے گزرا ہوں البتہ یہ ضرور ہے کہ گاؤں ہونے کی وجہ سے درختوں کا سہارا میسر تھا.
 
زیک

مسافر
ان کے بقول چونکہ رات کو فریج، فریزر نے کھلنا نہیں ہوتا، تو ٹھنڈک موجود رہتی ہے۔
فریج اگر خوب ٹھنڈا رکھا ہو تو بجلی کے بغیر صرف چار گھنٹے ٹھنڈا رہ سکتا ہے۔ فریزر اگر منفی 18 ڈگری کی سیٹنگ پر ہو اور بھرا ہوا ہو تو 48 گھنٹے اور اگر آدھا بھرا ہو تو 24 گھنٹے کھانا ٹھیک رہ سکتا ہے۔
 
سین خے

محفلین
ان کے بقول چونکہ رات کو فریج، فریزر نے کھلنا نہیں ہوتا، تو ٹھنڈک موجود رہتی ہے۔

یہ انتہائی غلط طریقہ ہے۔ یہاں کراچی میں کچھ سپر مارٹس والے رات کو فریج اور فریزر بند کرتے ہیں اور ان کی فروزن پراڈکٹس ہمیشہ خراب نکلتی ہیں۔ صحت کے حوالے سے بھی یہ انتہائی غلط ہے۔ کھانے کو تازہ رکھنے کے لئے ایک مخصوص درجہ حرارت کی ضرورت ہوتی ہے اور وہ فریج اور فریزر بند کرنے سے نہیں رہ پاتا ہے۔

اس سے بہتر طریقہ یہ ہے کہ انورٹر ٹیکنالوجی والے الیکٹرانکس کا استعمال کیا جائے۔ اب تو تقریباً ہر کمپنی انورٹر ٹیکنالوجی کا استعمال اپنے consumer electronics کے لئے کر رہی ہے۔
 
نسیم زہرہ

محفلین
ہم اخلاقی تباہ حال نظام کا حصہ ہیں ۔ ہر شخص کو صرف اپنی کہی اچھی لگتی ہے ۔
More
عام رحجان ہے
لوگ سمجھتے ہیں کہ جو کچھ وہ سوچتے ہیں یا ان کے پاس جو علم ہے وہی ٹھیک ہے اور اس معاملہ میں وہ اپنے موقف پر کسی کی دلیل سننا پسند نہیں کرتے
یہ سوچ سراسر جہالت ہے اور جہاں جہالت ہو گی وہاں عدم برداشت بڑھے گی، یہی کچھ ہمارے معاشرے کے ساتھ ہو رہا ہے
 
نسیم زہرہ

محفلین
تبدیلی نہیں آئے گی

یہ نقل نہیں بلکہ بالکل اصل ہے کہ پاکستانی عوام کا المیہ ہے کہ ہم سیاسی لیڈرز کو صرف اپنا آئیڈیل ہی نہیں بلکہ اپنا پیر و مرشد مان لیتے ہیں
طرفہ تماشا یہ کہ ہمارے خیال میں پیر و مرشد سے غلطیاں نہیں ہوتیں بلکہ پیر و مرشد تو انسان سے ماورا کوئی ہستی ہوتا ہے
جب تک ہم اپنے سیاسی لیڈرز اور آئیڈیلز کو انسان تسلیم نہیں کریں گے

تبدیلی نہیں آئے گی
 
Top