اُمید افزا اور ہمت بڑھانے والے اشعار

نیرنگ خیال

لائبریرین
ساحر لدھیانوی کا مشہورِ زمانہ شعر:
کچھ اور بڑھ گئے ہیں اندھیرے تو کیا ہوا​
مایوس تو نہیں ہیں طلوعِ سحر سے ہم​
ساحر میرے پسندیدہ شعراء میں سے ایک ہے۔۔۔ امید افزاء تو معلوم نہیں ہے یا نہیں لیکن اسکا اک حقیقت پر مبنی شعر عرض ہے کہ

جواں ہوں میں جوانی لغزشوں کا ایک طوفاں ‌ہے
مری باتوں میں رنگِ پارسائی ہو نہیں سکتا
 
ن

نامعلوم اول

مہمان
محمداحمد صاحب نے ٹیگ کیا ہے تو کچھ کہنا ہی پڑے گا۔ میں بنیادی طور پر فلسفے اور مایوسی کا شاعر ہوں۔ امید اور حوصلے کی گلی سے گذر کم کم ہوتا ہے۔ بہار آیا ہی چاہتی ہے۔ کبھی بہار کے حوالے سے ایک رباعی کہی تھی۔ امید افزاء تو شاید نہیں، مگر (خلافِ توقع) خوشگوار موڈ کا اظہار ضرور کرتی ہے۔
رس گھول رہے ہیں نغمہ ہائے بلبل​
مدہوش ہوئے ہیں آج سرو و سنبل​
ہاتھوں میں لیے کھڑی ہے ہر شاخِ چمن​
پُر بادۂ نوبہار صد ساغرِ گل​
 

نیرنگ خیال

لائبریرین

گل سے لپٹی ہوئی تتلی کو ہلا کر دیکھو
آندھیو تم ہی نے درختوں کو گرایا ہوگا
اور یوں بھی پڑھا ہے​
پھول پر بیٹھی ہوئی تتلی کو اڑا کر دیکھو
آندھیو تم نے درختوں کو گرایا ہوگا
جیسے بھی ہے مگر خیال کمال ہے۔ اور حوصلہ افزاء ہے۔ :)
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
برتر از اندیشہء سود و زیاں ہے زندگی
ہے کبھی جاں اور کبھی تسلیمِ جاں ہے زندگی

تو اسے پیمانہ امروز و فردا سے نہ ناپ
جاوداں،پیہم دواں’ ہر دم جواں ہے زندگی

اپنی دنیا آپ پیدا کر اگر زندوں میں ہے
سرِ آدم ہے ضمیرِ کن فکاں ہے زندگی
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
آسانیوں سے پوچھ نہ منزل کا راستہ
اپنے سفر میں راہ کے موتی تلاش کر
ذرے سے کائنات کی تفسیر پوچھ لے
قطرے کی وسعتوں میں سمندر تلاش کر
 
ن

نامعلوم اول

مہمان
آسانیوں سے پوچھ نہ منزل کا راستہ
اپنے سفر میں راہ کے موتی تلاش کر
ذرے سے کائنات کی تفسیر پوچھ لے
قطرے کی وسعتوں میں سمندر تلاش کر
ارے ارے۔ پے بہ پے اتنے ڈھیر سارے اشعار۔ لگتا ہے آپ نے تو "امید اور حوصلے" میں پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے۔ اچھا انتخاب شیئر کرنے کا شکریہ!
 
Top