منتخب اشعار

  1. اَبُو مدین

    یہ داستانِ دل ہے کیا ہو ادا زباں سے۔ آرزو لکھنوی

    یہ داستانِ دل ہے کیا ہو ادا زباں سے آنسو ٹپک رہے ہیں لفظیں ملیں کہاں سے ہے ربط دو دلوں کو بے ربطئ بیاں سے کچھ وہ کہیں نظر سے کچھ ہم کہیں زباں سے یہ روتے روتے ہنسنا ترتیب ذکرِ غم ہے آیا ہوں ابتدا پر چھیڑا تھا درمیاں سے اس رازدارِ غم کی حالت نہ پوچھ جس کو کہنا تو ہے بہت کچھ محروم ہے زباں سے ہر...
  2. محمداحمد

    اوجِ تخیّل ۔ اشعار شامل کیجے۔

    اشعار کے اس سلسلے میں ایسے اشعار شامل کیجے جن میں آپ کا خیال ہو کہ شاعر کا تخیّل اوج پر پہنچا ہوا ہے۔ :)
  3. طارق شاہ

    امیر مینائی ::::: نِیم جاں چھوڑ گئی نِیم نِگاہی تیری ::::: Ameer Minai

    ُ غزل نِیم جاں چھوڑ گئی نِیم نِگاہی تیری زندگی تا صد و سی سال الٰہی تیری ناز نیرنگ پہ، اے ابلقِ ایّام نہ کر نہ رہے گی یہ سفیدی یہ سِیاہی تیری دِل تڑپتا ہے تو کہتی ہیں یہ آنکھیں رو کر اب تو دیکھی نہیں جاتی ہے تباہی تیری کیا بَلا سے توُ ڈراتی ہے مجھے، اے شَبِ گور کچھ شبِ ہجْر سے بڑھ کر ہے...
  4. کاشفی

    "تعبیریں" سے منتخب اشعار- حیدر علوی

    'تعبیریں ' (حیدر علوی) منتخب اشعار اس نے دریا میں کہیں پاؤں ڈبوئے تو نہیں ہو گیا کیسے اچانک یہ سنہرا پانی --------------------------- سنا ہے چاند نکلتا ہے دیکھ کر انکو سو، انکے قدموں میں پلکیں بچھا کے دیکھتے ہیں ----------------------------------------- میری خوشبو بھی چھین لی مجھ سے میرے...
  5. عؔلی خان

    منتخب اشعار - "کیا کمی تھی" - عؔلی خان

    *~* منتخب اشعار *~* جِیون مِیں جَب دُکھ سے اَپنے دِن اور رَاتیں لِکھّوں پھِر بھی کِیا مَیں خَط مِیں آپ کو پِیار کی بَاتیں لِکھّوں * * * بُلندّیوں سے گِری لاش اَور مَجمع ہے یہ زِیست کوہِ مَصائِب بَنی ہے پھر شَاید * * * چَشمِ تَر سے آنسوؤں کا فاصلہ اچھّا نہیں ہَنستے بَستے شہر میں...
  6. محمداحمد

    رسا چغتائی کے منتخب اشعار

    میں نہ تھا اور وہ گھر آیا تھا ہائے کیا خواب نظر آیا تھا ***** زندگی کا سفر کٹا تنہا اک کہانی سی رہگزر نے کہی ***** جن آنکھوں سے مجھے تم دیکھتے ہو میں اُن آنکھوں سے دنیا دیکھتا ہوں ***** تیرے آنے کا انتظار رہا عمر بھر موسمِ بہار رہا تجھ سے ملنے کو بے قرار تھا دل تجھ سے مل کر بھی بے...
  7. محمداحمد

    اُمید افزا اور ہمت بڑھانے والے اشعار

    زندگی نام ہی نشیب و فراز کا ہے۔ ہماری زندگی میں اچھے برے دن آتے رہتے ہیں۔ کبھی کبھی ہمارے ارد گرد تاریکیاں اتنی بڑھ جاتی ہیں کہ ایسا لگتا ہے کہ شاید اب کبھی سحر کا منہ دیکھنا ہی نصیب نہ ہو۔ لیکن ایسے میں ایک جگنو بھی نظر آ جائے تو پھر سے اُمید بندھ جاتی ہے، یہ اُمید ہمیں جینے کا اور کوشش کرنے کا...
Top