اُردو محفل کا اسکول - 6

ذوالقرنین

لائبریرین
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: "ایک زمانہ ایسا بھی آئے گا کہ ہر شخص سود کھانے والا ہوگا۔ کوئی بھی اس سے محفوظ نہ ہوگا۔ اگر خود نہ بھی کھانے والا ہوگا تو بھی اس کے بخارات یا غبار اس کے اندر ضرور پہنچے گا۔"
(مسند احمد)
 
ذوالقرنین

لائبریرین
:msn: ان چار چیزوں کی حفاظت کر لیا کرو؛
1) نماز میں دل کی
2) تنہائی میں نفس کی
3) محفل میں زبان کی
4) رستے میں نگاہ کی

:msn: علم اس وقت کام دیتا ہے جب اس پر عمل کیا جائے۔

:msn: جو دوسروں پر ہنستا ہے، دنیا اس پر ہنسے گی۔

:msn: اگر بولنا چاندی ہے تو خاموشی سونا ہے۔

:msn: اس دن پر آنسو بہاؤ جو تم نے بغیر نیکی کے گزارا ہے۔
 
ذوالقرنین

لائبریرین
:cloudy: جس گناہ کو اللہ رب العزت کبھی معاف نہیں کرے گا، وہ شرک ہے۔
:cloudy: جس گناہ سے اللہ پاک انسان کی عمر کم کر دیتا ہے، وہ بدسلوکی ہے۔
:cloudy: جس گناہ سے اللہ جل جلا لہ رزق بند کر دیتا ہے، وہ زنا ہے۔
:cloudy: جس گناہ سے نعمتوں کو زوال آتا ہے، وہ تکبر ہے۔
 
مغزل

محفلین
فرمانِ مغزل :
محبت محبوب کے کہنے پر انتہائی بد ذائقہ سیب کے جوس کو بلا تامل غٹ غٹ پی جانے کا نام ہے ۔
(8 ، اپریل 2012 بروز اتوار صبح 10:45 پر اہلیہ سے خطاب) :blushing:
 
شمشاد

مغلیہ دور کے یہ فرمان کسی کتاب کی صورت میں دستیاب ہو جائیں تو اسکول کے نصاب میں شامل کر دوں۔
 
ابھی تو اہلیہ سے خطاب جاری ہے، اس کے بعد بچوں کی باری بھی آنی ہے کیا؟
 
انشا اللہ ماسٹر جی ضرور بہم کردیے جائیں گے تمام فرمودات۔۔ جی جی انشا اللہ ابھی ذکر کیا ہے میں نے کہ ہمارے بچونگڑے بھی انشا اللہ محفل میں حاضر ہوا کرنے کو پر تول رہے ہیں ۔۔:p
 
عمر سیف

محفلین
یہاں کھڑے ہو کر تجھ سے انبیاء دعا مانگا کرتے تھے۔ ان کی دعاؤں اور میری دعاؤں میں فرق ہے۔ میں نبی ہوتا تو نبیوں جیسی دعا کرتا۔ ۔مگر میں تو عام بشر ہوں اور گناہ گار بشر۔ میری خواہشات میری آرزوئیں سب عام ہیں۔ یہاں کھڑے ہو کر کبھی کوئی کسی عورت کے لیے نہیں رویا ہوگا۔ میری زلت اور پستی اس سے زیادہ کیا ہوگی کہ میں حرم پاک میں ایک عورت کے لیے گڑگڑا رہا ہوں۔ مگر مجھے نہ اپنے دل پر اختیار ہے نہ اپنے آنسوؤں... پر۔ یہ میں نہیں تھا جس نے اس عورت کو اپنے دل میں جگہ دی۔ یہ تو نے کیا۔ کیوں میرے دل میں ایک عورت کے لیے اتنی محبت ڈال دی کہ میں تیرے سامنے کھڑا بھی اس کو یاد کر رہا ہوں؟
کیوں مجھے اس قدر بے بس کر دیا ہے کہ مجھے اپنے وجود پر بھی کوئی اختیار نہیں رہا میں وہ بشر ہوں جسے تو نے ان تمام کمزوریوں کے ساتھ بنایا ہے وہ بشر ہوں جسے تیرے سوا کوئی راستہ دیکھانے والا نہیں۔ اور وہ عورت میری زندگی کہ ھر رستے پہ کھڑی ہے۔۔
مجھے کہیں جانے کہیں پہنچنے نہیں دے رہی۔ یا تو اس کی محبت کو اس طرح میرے دل سے نکال دے کہ مجھے کبھی اس کا خیال ہی نہ آئے۔ یا پھر اسے مجھے دے دے۔ وہ نہیں ملے گی تو میں ساری زندگی اس کے لیے روتا رہوں گا۔ وہ مل جائے تو تیرے علاوہ کسی اور کے لیے آنسو نہیں بہاؤں سکوں گا۔ میرے آنسو خالص ہونے دے۔ میری محبت کو خالص ہونے دے۔
اقتباس: ناول "پیر کامل" سے
 
نیلم

My favorite novel
 
Top