اُردو محفل کا اسکول - 6

شمشاد

لائبریرین
میں نے تصحیح نہیں کی، اسکول میں طالبعلم کو بتانا ضروری ہے، تصحیح طالبعلم نے ہی کرنی ہے۔
 

ذوالقرنین

لائبریرین
کبھی زندگی میں کسی کے لیے مت رونا کیونکہ وہ تمہارے آنسوؤں کے قابل نہیں ہوگا اور وہ؛ جو ان کے قابل ہوگا، وہ تمہیں کبھی رونے نہیں دیگا۔
 

ذوالقرنین

لائبریرین
چار طریقے اچھی زندگی گزارنے کے لیے:
:bee: اس کو کبھی سوری مت کہو جو تمہیں چاہتا ہے۔
:bee: اسے مت چھوڑو جس کو تمہاری ضرورت ہے۔
:bee: اس پر کبھی الزام مت لگاؤ جو تم پر اعتبار کرتا ہے۔
:bee: اسے کبھی مت بھولو جو تمہیں ہر وقت یاد رکھتا ہے۔
 

ذوالقرنین

لائبریرین
زندگی کی کمپنی چلانے کے لیے تین فیکٹریز ضرور لگائیے۔

:cool: دماغ میں آئس فیکٹری

:) زبان میں شوگر فیکٹری

:love: دل میں لوَ فیکٹری

پھر یقینا زندگی ہو جائے گی سیٹس فیکٹری (Satisfactory)
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
کچھ لوگ اپنی خوشی اور شادمانی کا اظہار مصنوعی قسم کے شکر سے کرتے ہیں کہ الله کا بڑا فضل ہے. اچھا گھرانہ ہے، کھانے پینے کو ہزار نعمتیں ہیں. مستقل آمدنی ہے. روشن مستقبل ہے. میں بڑا خوش ہوں.
ان سے پوچھو اس نعمت اور فضل نے تمہاری ذات کو کس قدر خوشی عطا کر رکھی ہے تو وہ لاجواب ہو جائیں گے. جس خوشی کی بنیاد انسانی فتوحات پر ہو وہ خوشی نہیں ہوا کرتی. اگر یہ انسانی بنیاد کسی وجہ سے بیٹھ جائے تو ساری خوشی برباد ہو جاتی ہے. خوشی اور اصل خوشی کی کوئی بنیاد نہیں ہوتی اور اصل خوشی کسی قسم کے حصول سے وابستہ نہیں ہوتی. سورج اور اس کی روشنی سورج کے حصول سے نہیں ہوتی.وہ تو بس ہوتا ہے اور ہوتا ہی چلا جاتا ہے.
"میں پوچھتا ہوں کہ کیا کوئی راستہ ہے؟ اور کیا مجھے راستہ مل سکتا ہے؟"
" ضرور مل سکتا ہے. وجہ یہ ہے کہ تلاش کرنے والوں کے لئے راستہ موجود ہے. انسان اپنے بندی خانے کے اندر روتا اور آنسو بہاتا رہتا ہے اور اس کے پہلو میں قید کوٹھری کا دروازہ ہوتا ہے. اس کو بس اٹھ کر ذرا سا زور لگانا ہوتا ہے اور دروازہ کھل جاتا ہے اور وہ آزاد ہو جاتا ہے.
از اشفاق احمد، بابا صاحبا،
 

شمشاد

لائبریرین
ذوالقرنین بھائی

:cool: دماغ میں آئس فیکٹری - مقدس ناعمہ عزیز اور عائشہ عزیز کے دماغوں میں آئس فیکٹریاں لگی ہوئی ہیں کہ ان کو سوائے آئس کریم کے اور کچھ سوجھتا ہی نہیں۔

:) زبان میں شوگر فیکٹری - یہ فیکٹری سعود بھائی کے پاس ہے۔

:love: دل میں لوَ فیکٹری - اور یہ والی تو میرے پاس ہے۔
 

مغزل

محفلین
:cool: دماغ میں آئس فیکٹری - مقدس ناعمہ عزیز اور عائشہ عزیز کے دماغوں میں آئس فیکٹریاں لگی ہوئی ہیں کہ ان کو سوائے آئس کریم کے اور کچھ سوجھتا ہی نہیں۔
:) زبان میں شوگر فیکٹری - یہ فیکٹری سعود بھائی کے پاس ہے۔
ایک کروڑ فیصد متفق ق ق ق۔۔۔۔۔

:love: دل میں لوَ فیکٹری - اور یہ والی تو میرے پاس ہے۔
ایکسکیوز می ۔۔۔ ننانوے کھرب ننانوے ارب ننانوے کروڑ نناولے لاکھ ننانوے ہزار نو سو ننانے اعشاریہ نو نو نو نو نو فیصد شدید غیر متفق ق ق ق قق۔۔۔۔ نو قبضہ شریف پلیز ماسٹرجی ۔۔۔ ہماری فیکٹری پہ ۔۔۔۔:angry:
 

مغزل

محفلین
رسی جل گئی پر بل نہیں گیا۔
اس محاورے پر کم از کم پانچ فقرے لکھ کر لائیں۔

لبّیک یا ماسٹریا :p
  1. مغلوں پر 1857 میں کیا کیا گزرا ۔۔۔ مگر ہنوز جاہ و حشمت کے انبوہ تلے دبے ہوئے ہیں یعنی ’’رسی جل گئی پر بل نہیں گیا‘‘
  2. مولانا ابوالکلام آزاد کا خطبہ بار بار ایک نجی ادارے کی جانب سے سنا سنا کر ہمیں باور کرایا جارہا ہے کہ پاکستان کا وجود غلط ہے جبکہ وقت نے ثابت کیا کہ بچا کھچا پاکستان بھی فرنگی جبرو استبداد سے بہتر ہے ۔۔نجی ٹی وی پر بارہا پابندیاں بھی لگی مگر ’’رسی جل گئی پر بل نہیں گیا‘‘
  3. میں نے شدیدعلالت میں سگریٹ نوشی کم سے کم سطح پر لانے کا ارادہ کیا مگر دو چار پی ہی جاتا ہوں ( کہاں ساٹھ ستر ) ’’رسی جل گئی پر بل نہیں گیا‘‘
  4. ہر روز غلطی نہ کرنے کا عہد کرتا ہوں اور مجھ سے کوئی نہ کوئی غلطی سرزد ہوجاتی ہے۔۔ ’’رسی جل گئی پر بل نہیں گیا‘‘
  5. گلبرگ کے علاقے میں ایک دکان میں آگ لگنے سے تین ہزار گانٹھیں رسی کی جل گئیں۔۔ مگر ’’رسی جل گئی پر بل نہیں گیا‘‘
 

عمر سیف

محفلین
"جان کر مانا، تو صِرف مانا اور اگر ایمان سے مانا تو بہت خُوب مانا۔۔۔۔۔ مومن اُسے کہتے ہیں جو اللہ کریم کو بغیر دیکھے بغیر جانے، اُس پر ایمان لائے اور کافر کہتا ہے کہ پہلے میرے سامنے آؤ، مُجھے اپنا آپ دکھاؤ۔"

پِیا رنگ کالا از بابا محمد یحیٰی خان
 

شمشاد

لائبریرین
ایک کروڑ فیصد متفق ق ق ق۔۔۔ ۔۔
ایکسکیوز می ۔۔۔ ننانوے کھرب ننانوے ارب ننانوے کروڑ نناولے لاکھ ننانوے ہزار نو سو ننانے اعشاریہ نو نو نو نو نو فیصد شدید غیر متفق ق ق ق قق۔۔۔ ۔ نو قبضہ شریف پلیز ماسٹرجی ۔۔۔ ہماری فیکٹری پہ ۔۔۔ ۔:angry:

آپ کے پاس بھی ہو گی، میرا قبضہ گروپ سے تو کوئی تعلق نہیں۔
 

عمر سیف

محفلین
نہیں آپ نے تو کچھ نہیں کیا۔آپ تو کلاس کے سب سے بھولو بچے ہیں۔
بس یہ پرنسپل آئیں تو نوٹس لینے کی بات ہوتی ہے۔
 

مغزل

محفلین
نہیں آپ نے تو کچھ نہیں کیا۔آپ تو کلاس کے سب سے بھولو بچے ہیں۔
بس یہ پرنسپل آئیں تو نوٹس لینے کی بات ہوتی ہے۔
شش ش ش ش ش ۔۔۔۔۔۔ ( پلیش پلیش ۔۔ ہلکے بولو نا بھیّا ۔۔ شولی ناں)
خبرداااار شکایت کی تو ۔۔ میں دندی وڈ لینی اے ۔:biggrin::biggrin: نالے بستہ وی غائب کردینا اے ۔۔:angry:
 

عمر سیف

محفلین
شش ش ش ش ش ۔۔۔ ۔۔۔ ( پلیش پلیش ۔۔ ہلکے بولو نا بھیّا ۔۔ شولی ناں)
خبرداااار شکایت کی تو ۔۔ میں دندی وڈ لینی اے ۔:biggrin::biggrin: نالے بستہ وی غائب کردینا اے ۔۔:angry:
کل کے لے جاتے آج ہی بستہ لے جاؤ بھئی ۔۔۔ کل سے میرا بستہ بھی اُٹھا لانا ۔۔;)
 

ذوالقرنین

لائبریرین
+++--- اقوال زریں ---+++

:rose: جو شخص سوتے وقت بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھتا ہے۔ اللہ پاک فرشتوں سے فرماتا ہے کہ اس کی ہر سانس کے بدلے نیکی لکھو۔
:rose: وہ شخص اپنے آپ پر ظلم کرتا ہے جو پورے دن میں ایک بار بھی استغفار نہیں کرتا۔
:rose: جو شخص سجدوں میں روتا ہے، اسے تقدیر پر رونا نہیں پڑتا۔
:rose: جس نے کسی کو گالی دی، قبر میں اس کے لیے ایک بچھو پیدا ہوتا ہے۔
:rose: ہرگز ایسے شخص کی دوستی اختیار نہ کرو جو تمہارے عیبوں کو تو یاد رکھے مگر خوبیوں کو بھول جائے۔
:rose: خوش مزاجی ہمیشہ خوبصورتی کی کمی کو پورا کر دیتی ہے مگر خوبصورتی، خوش مزاجی کی کمی کو پورا نہیں کر سکتی۔
 
Top