اُردو محفل کا اسکول - 6

شمشاد

لائبریرین
اردو محفل کا اسکول مس نیلم کی سرپرستی میں نئی عمارت میں منتقل ہو گیا ہے۔

تمام طالبعلموں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ابھی سے اس اسکول میں حاضری دینا شروع کریں۔
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
جس نے محبّت کی ہو وہ محبّت کرنے والوں کے تمام زادِراہ سے واقف ہوتا ہے۔۔۔خوش اُمیدی۔۔۔امکان۔۔۔گُمان ویقین۔۔۔۔وصل۔۔۔یا پھر نارسائی کا درد، جُدائی کے آنسُو،سوزوغم۔۔۔۔تڑپ اور پھر بے تحاشہ صبر۔۔۔یہی زادِراہ ہوتا ہے محبّت کے ماروں کا۔۔۔۔لیکن لڑکوں کی محبّت اور لڑکیوں کی محبّت میں واضح فرق ہوتا ہے۔۔۔مرد اپنی محبّت کے لیے جدّوجہد کرتا ہے متعلقین سے بلا جھجھک اپنا مدّعا بیان کر سکتا ہے۔۔قسمت اچھی ہو تووصل کے گلاب مٹھی میں مہک اُٹھتے ہیں جبکہ لڑکیاں۔۔۔۔؟۔۔۔۔۔
ہمارے یہاں ساٹھ فیصد لڑکیاں ایسی ہی ہوتی ہیں۔۔۔جنہیں محبّت تو ہو جاتی ہے، لیکن اپنے پیاروں کی عزّت و محبّت، معاشرتی روایات کی پیروی۔۔رُسوائی کا خوف ایسی کئی مجبوریاں ان کے گرد مجبوری بن جاتی ہیں۔۔۔جنہیں عام طور سے طعنہ بنا دیا جاتا ہے کہ محبّت کسی اور سے کی اور شادی کسی اور سے۔۔۔کوئی ان لڑکیوں کے دلوں میں جھانک کر تو دیکھے۔۔۔کہ وہ کیا چاہتی ہیں۔۔۔۔محبّت وصولنے کی خواہش کوئی انہونی نہیں ہے۔
 

فہیم

لائبریرین
محبت ایک غیر اختیاری جذبہ ہے۔ جو انسان خود سوچ کر کسی سے نہیں کرسکتا۔ بلکہ یہ اپنے آپ ہی کسی سے ہوجاتی ہے۔
لیکن اگر آپ کسی سے محبت کرتے ہیں تو یہ ضروری نہیں کہ اگلا بھی آپ سے محبت کا پابند ہو۔
ایسے میں اگر آپ کی محبت سچی ہے تو آپ کو اس بات پر بھی دلبرداشتہ نہیں ہونا چاہیے۔
بلکہ اپنی محبت کو ویسے ہی قائم رکھنا چاہیے۔
کیونکہ محبت کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ جس سے محبت کی جائے اسے لازماً اپنا بھی بنایا جائے۔
 

نیلم

محفلین
اللہ کا کم از کم حق جو تم پر عائد ہوتا ہے وہ یہ ہے کہ تم اس کی عطا کردہ نعمتوں سے گناہوں میں مدد نہ لو
 

ذوالقرنین

لائبریرین
السلام علیکم ٹیچرز & کلاس میٹس!:)



رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی خواتین کے لیے نوید مسرت:

:goodluck: ایک نیک با اعمال عورت ستر اولیاء سے بہتر ہے اور ایک بدکار عورت ایک ہزار بدکار مردوں سے بدتر ہے۔
:goodluck: جو عورت آٹا گوندھتے اور باورچی خانے میں کام کرتے وقت بسم اللہ کا ورد کرتی رہے تو اس کی روزی میں بے حد برکت ہوگی۔
:goodluck: جو عورت اپنے گھر میں جھاڑو دیتے وقت اللہ کا ذکر کرتی رہے تو اس کا ثواب خانہ کعبہ میں جھاڑو دینے کے برابر ہوتا ہے۔
 

ذوالقرنین

لائبریرین
حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ مومن طعنے نہیں دیتا، لعنت نہیں کرتا، فحش کلام نہیں کرتا اور زبان دراز نہیں ہوتا۔
(صحیح مسلم)
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
یہ عقیدت، محبت سے کمال اوپر کی چیز ہوتی ہے۔۔۔ محبت میں جذبات کا عنصر زیادہ ہوتا ہے اور عقیدت صرف اور صرف حقیقت ہوتی ہے۔۔۔سنا ہوگا، محبت اندھی ہوتی ہے جبکہ عقیدت اک دیدہ بینا ہوتی ہے۔ محبت، شکوے شکائتیں، سچ، جھوٹ اور دو بیوقوف، ڈرامہ گیر، جذبات پسند افراد کے درمیان شاید ایک ریت کا پل ہوتی ہے۔ جس کے آس پاس شک، بدگمانی اور بے اعتماد کے جھکڑ، آندھیاں مسلسل زور آزمائیاں کرتے رہتے ہیں۔ عقیدت میں حسد اور شکوہ نہیں ہوتا۔
(محمد یحیی خان-کاجل کوٹھا-صفحہ نمبر 112)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
جس نے محبّت کی ہو وہ محبّت کرنے والوں کے تمام زادِراہ سے واقف ہوتا ہے۔۔۔خوش اُمیدی۔۔۔امکان۔۔۔گُمان ویقین۔۔۔۔وصل۔۔۔یا پھر نارسائی کا درد، جُدائی کے آنسُو،سوزوغم۔۔۔۔تڑپ اور پھر بے تحاشہ صبر۔۔۔یہی زادِراہ ہوتا ہے محبّت کے ماروں کا۔۔۔۔لیکن لڑکوں کی محبّت اور لڑکیوں کی محبّت میں واضح فرق ہوتا ہے۔۔۔مرد اپنی محبّت کے لیے جدّوجہد کرتا ہے متعلقین سے بلا جھجھک اپنا مدّعا بیان کر سکتا ہے۔۔قسمت اچھی ہو تووصل کے گلاب مٹھی میں مہک اُٹھتے ہیں جبکہ لڑکیاں۔۔۔۔ ؟۔۔۔ ۔۔
ہمارے یہاں ساٹھ فیصد لڑکیاں ایسی ہی ہوتی ہیں۔۔۔جنہیں محبّت تو ہو جاتی ہے، لیکن اپنے پیاروں کی عزّت و محبّت، معاشرتی روایات کی پیروی۔۔رُسوائی کا خوف ایسی کئی مجبوریاں ان کے گرد مجبوری بن جاتی ہیں۔۔۔جنہیں عام طور سے طعنہ بنا دیا جاتا ہے کہ محبّت کسی اور سے کی اور شادی کسی اور سے۔۔۔کوئی ان لڑکیوں کے دلوں میں جھانک کر تو دیکھے۔۔۔کہ وہ کیا چاہتی ہیں۔۔۔۔محبّت وصولنے کی خواہش کوئی انہونی نہیں ہے۔

لو دسو ۔ ۔ ۔ ایسی محبت کرنے کی ضرورت کیا ہے :happy:
 
Top