اُردو محفل کا اسکول - 6

نیلم

محفلین
ٹیچر بھی روزانہ اچھی اچھی باتیں سکھائیں گی آپ کو ۔لیکن آپ نے بھی اپنی تیاری کر کے آنی ہے
 

نیلم

محفلین
کون سی محبت کی بات کر رہیں ہیں آپ؟ویسے نفرت کرنے سے بہتر یے محبت کرنا ہر ایک سے۔۔۔
 

عمر سیف

محفلین
آج کی اچھی بات ۔۔
بد نیتی کی فوری سزا خوف ہے. نیت اعمال سے مخفی ہوتی ہے.اس لئے خوف اعمال کے نتیجوں سے بےنیاز ہوتا ہے.لہٰذا ایسا عمل جس کی نیت بری ہو اور نتیجہ اچھا ہو،خوف پیدا کرتا رہے گا. وہ عمل جس کی نیت اچھی ہو،خواہ برا ہو،خوف سے آزاد رہتا ہے. خوف دراصل بری نیت کی تخلیق ہے.نیت کی اصلاح کے بغیر یہ سزا ختم نہیں ہوتی.

الله کے دوستوں اور خاص بندوں کی یہ پہچان بتائی گئی ہے کہ ان کے ہاں خوف اور حزن نہیں ہوتا. الله کے دوست نیت کی پاکیزگی کے بغیر کوئی عمل نہیں کرتے. ان کے اعمال اچھی نیات کی وجہ سے درست ہیں.
 

شمشاد

لائبریرین
ایک ہی ٹیچر تھیں، وہ ترقی پا کر پرنسپل بن گئیں اسی لیے ٹیچر کی کُرسی خالی ہے۔
 

عمر سیف

محفلین
اچھا مجھے یہ تو بتائیں کہ میں نیا دھاگہ کیوں نہیں کھول پا رہا ؟؟ ابن سعید نے کچھ دن پہلے کسی بَگ کا ذکر کیا تھا۔ وہ بگ کیسے ختم ہوسکتا ہے ؟؟
 

شمشاد

لائبریرین
کس زمرے میں کھولنا چاہتے ہیں؟

جی ہاں کوئی بگ ہے جس کی وجہ سے مجھے بھی مشکل پیش آتی ہے۔

آپ اس زمرے میں کسی بھی دھاگے میں اپنا پیغام لکھ دیں، میں اس کو منتقل کر دوں گا اور وہ آپ کے نام سے نیا دھاگہ کھل جائے گا۔
 

عمر سیف

محفلین
کس زمرے میں کھولنا چاہتے ہیں؟

جی ہاں کوئی بگ ہے جس کی وجہ سے مجھے بھی مشکل پیش آتی ہے۔

آپ اس زمرے میں کسی بھی دھاگے میں اپنا پیغام لکھ دیں، میں اس کو منتقل کر دوں گا اور وہ آپ کے نام سے نیا دھاگہ کھل جائے گا۔
ہر بار ایسا کرنا پڑے گا ؟؟ اِس کا کوئی مستقل حل نہیں ؟؟
 
Top