تعارف اُردو سے محبت کرنے والے مجھے ضرور خوش آمدید کہیں گے

بِسْمِ اللہِ ال‬رَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
مختصر سا تعارف
السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاۃ
میرا نام محمد عامرشہزاد ہے۔
تعلق پنجاب کے ضلع گجرات سے ہے اور پیشہ کے اعتبار سے انجینئر ہوں۔ اردو زبان کی مذہبی اور معاشرتی تحاریرپڑھنے سے قلبی لگاؤ ہے اور پھر یہی لگاؤ لکھنے کے شوق کا سبب بنا، اور میں نے اردو بلاگنگ شروع کی۔روز مرّہ کی مصروفیات سے جو فارغ وقت ملتا ہے، اُس میں کچھ نہ کچھ ایسا لکھنے کی کوشش کرتا ہوں جو پڑھنے والے کے لیے علمی لحاظ سے مفید ثابت ہو۔ اپنے "جُستجو" بلاگ میں جو بھی تحریر مَیں لکھتا ہوں وہ میری ذاتی ہوتی ہے، جہاں کہیں مَیں کسی اور کا مواد نقل کرتا ہوں وہاں اُس کا حوالہ ضرور دیتا ہوں، تا کہ وہ مواد اپنے اصل لکھاری کی پہچان بنے۔
اُردو بلاگنگ کے لیے میں نے زیادہ تر راہنمائی بلال بھائی کی ویب سائٹ سے حاصل کی ہے جو کہ بلا شُبہ اُردو کی ترویج کے لیے بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔ اُن سے غائبانہ تعارف گوگل کے ذریعے ہی ہوا تھا۔
پیارے قارئین آپ کی حوصلہ افزائی اور مثبت تنقید میری تحریروں کو سنوارنے میں مددگار ثابت ہو گی۔ امید ہے آپ سب کا آنا جانا لگا رہے گا۔ میری تحریر کو اپنا قیمتی وقت دینے کے لیے آپ کا بہت بہت شُکریہ۔
http://jstjoo.blogspot.com/
 

کاشف اختر

لائبریرین
خوش آمدید عامر شہزاد صاحب! آپ کی اردو دوستی قابلِ مبارکباد ہے! آپ کی طبیعت کا میلان مذہبی و معاشرتی تحاریر کی طرف ہے یہ آپ کے حسنِ انتخاب کی دلیل ہے،
 

شزہ مغل

محفلین
وعلیکم السلام!
خوش آمدید
بھیا آپ کا تعلق جس شہر سے ہے وہیں سے میرے پسندیدہ شاعر کا تعلق بھی ہے۔
اب آپ بتائیے ان حضرت کا نام۔
پاکستان کے بہت مشہور شاعر ہیں
 
وعلیکم السلام!
خوش آمدید
بھیا آپ کا تعلق جس شہر سے ہے وہیں سے میرے پسندیدہ شاعر کا تعلق بھی ہے۔
اب آپ بتائیے ان حضرت کا نام۔
پاکستان کے بہت مشہور شاعر ہیں
جی بہن، اِس عزّت افزائی کیلئے آپ کا بہت بہت شُکریہ۔
وہ مشہور شاعر انور مسعود صاحب ہیں، جو گجرات میں پیدا ہوئے اور خاندان کے ساتھ لاہور منتقل ہو گئے لیکن گجرات کی محبت اُنہیں پھر کھینچ لائی اور تعلیمی سلسلہ مکمل کرنے کے لیے زمیندارہ کالج گجرات سے وابسطہ ہو گئے۔
آپ کے ذوقِ انتخاب کا اندازہ کرتے ہوئے میں نے امام دین گجراتی کا نام نہیں لکھا۔ :) امید ہے میرا جواب درسُت ہو گا۔
 
خوش آمدید عامر شہزاد صاحب! آپ کی اردو دوستی قابلِ مبارکباد ہے! آپ کی طبیعت کا میلان مذہبی و معاشرتی تحاریر کی طرف ہے یہ آپ کے حسنِ انتخاب کی دلیل ہے،
جی بھائی، اِس حوصلہ افزائی کا شُکریہ۔ اللہ آپ کو خوش رکھے۔
 

تجمل حسین

محفلین
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
محترم محمد عامر شہزاد صاحب اردو محفل میں خوش آمدید۔
صرف اردو بلاگنگ ہی نہیں بلکہ بلکہ کمپیوٹر میں ہرجگہ اردو کی ترویج و ترقی میں محترم بلال صاحب کا کردار نہایت اہم ہے۔ انہوں نے پاک اردو انسٹالر کی شکل میں محبان اردو پر احسان عظیم کیا ہے۔
انٹرنیٹ کی دنیا میں اکثر دوستوں کے ساتھ جان پہچان ’’بابا جی گوگل ‘‘ ہی کی مرہون منت ہے۔ دوستوں کو ملانے میں ’’بابا جی‘‘ کا کردار بھی نہایت اہم ہے۔ :)
آپ کا بلاگ دیکھا لیکن اس پر تو صرف آپ کا تعارف ہی موجود ہے :)
امید کرتا ہوں کہ آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔

والسلام
 
Top