ايک معياري قرآني فونٹ

شاکرالقادری

لائبریرین
:s:
پاک ڈيٹا والوں نے اب تک اردو کے سلسلہ ميں جو بھي کام کيا ہے وہ تجارتي مقاصد کے ليے ہے ليکن ان کي جانب سے پہلي مرتبہ
ايک نہايت خوبصورت اور معياري قرآني اوپن ٹائپ فونٹ کا اجراء ايک خوش آئند بات ہے
اس فونٹ کو ڈائون لوڈ کرنے کے ليے آپ کو اس ربط پر اپنا اي ميل ايڈريس دينا ہوگا اس کے بعد آپ کو بذريعہ اي ميل ڈائون لوڈ کا ربط مل جائے گا
اس فونٹ کا نمونہ يہ ہے

By shakirulqadree
 
نبیل

تکنیکی معاون
جزاک اللہ خیر شاکر القادری صاحب۔ بہت اچھی خبر فراہم کی ہے آپ نے۔ میں جلد ہی فورم پر اس فونٹ کے ذریعے فارمیٹنگ کا بندوبست کر دوں گا۔
 
شاکرالقادری

لائبریرین
جزاک اللہ خیر شاکر القادری صاحب۔ بہت اچھی خبر فراہم کی ہے آپ نے۔ میں جلد ہی فورم پر اس فونٹ کے ذریعے فارمیٹنگ کا بندوبست کر دوں گا۔
بہت شکريہ نبيل ايسا ہوجانے سے قرآني متن کي درست نمائش ممکن ہو سکے گي
 
خرم

محفلین
شاکر بھائی میں قیاس کر رہا ہوں کہ یہ بھی یونیکوڈ فونٹ ہے۔ کیا میرا اندازہ درست ہے؟ ویسے میں تو سورۃ فاتحہ بعینہ لکھنے میں ناکام رہا ہوں۔ :mad:
 
لیکن میرے پاس تو Office 2007 میں ایسا نظر آرہا ہے

Saleem_Quran_Font.jpg
 
:s:
پاک ڈيٹا والوں نے اب تک اردو کے سلسلہ ميں جو بھي کام کيا ہے وہ تجارتي مقاصد کے ليے ہے ليکن ان کي جانب سے پہلي مرتبہ
ايک نہايت خوبصورت اور معياري قرآني اوپن ٹائپ فونٹ کا اجراء ايک خوش آئند بات ہے
اس فونٹ کو ڈائون لوڈ کرنے کے ليے آپ کو اس ربط پر اپنا اي ميل ايڈريس دينا ہوگا اس کے بعد آپ کو بذريعہ اي ميل ڈائون لوڈ کا ربط مل جائے گا
اس فونٹ کا نمونہ يہ ہے

By shakirulqadree

شاکر! یہ تو بہت زبردست ہے۔۔!!! بہت شکریہ، شاکر۔
 
مہوش علی

لائبریرین
اس فونٹ کی سب سے زیادہ اچھی بات یہ ہے کہ اس میں عربی یونیکوڈ ویلیوز کی بھی تقریبا مکمل سپورٹ موجود ہے (جو کہ کرلپ کے فونٹز میں موجود نہیں ہوتی)۔
 
گل خان

محفلین
عارف کریم بھائی صاحب اور شاکرالقادری بھائی صاحب۔۔۔۔۔آپ سے گزارش ہے کہ قرآنی فونٹ کو لکھنے کا مکمل طریقہ بھی لکھ دیں۔کیونکہ ہر نئے آنے والے بھائی کو بھی پتہ چل جائے گا۔۔۔میں نے قرآنی فونٹ کو ڈاؤن لوڈ کر لیا ہے۔لیکن یہ ایکدم سے note pad /word pad میں نہی لکھا جا سکتا ہے۔۔۔اس کو لکھنے سے پہلے تو عر بی صوتی(phonetic) کی بورڈ کو اور اردو کو لازمی ونڈو ایکس پی میں activate کرنا پڑتا ہے۔۔۔۔صرف اردو صوتی کی بورڈ سے کام نہی چلتا۔۔قرآنی فونٹ کو لکھنے کے لئے عربی صوتی کی بورڈ لازمی انسٹال کرنا پڑے گا۔۔۔۔ لفظ ۔۔اللہ۔۔۔ اردو والے کی بورڈ سے درست نہی لکھا جاتا۔۔۔۔ آپ بھی ٹرائی کر لیں۔۔۔باقی سب اچھا ہے۔۔اگر میں غلطی پر ہوں تو میری اصلاح کر دیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔شکریہ
والسلام
 
گل خان

محفلین
اور دوسری بات۔۔۔۔لفظ۔۔اسرائیل۔۔۔۔۔۔ اردو والے صوتی کی بورڈ سے ۔۔۔ایسے لکھا جاتا ہے۔۔۔ پہلے aپھر sپھر rپھرaپھر shift+$4 پھر i پھر l۔۔۔۔ اور عربی والے کی بورڈ میں آسانی سے بلترتیب a,s,r,a,u,i,l. لکھا جاتا ہے۔۔۔۔۔۔۔اس لئیے عربی کا صوتی کی بورڈ بہت ضروری پے۔۔۔۔۔۔واللہُ اعلم
 
Top