ايک معياري قرآني فونٹ

arifkarim

معطل
اور دوسری بات۔۔۔۔لفظ۔۔اسرائیل۔۔۔۔۔۔ اردو والے صوتی کی بورڈ سے ۔۔۔ایسے لکھا جاتا ہے۔۔۔ پہلے aپھر sپھر rپھرaپھر shift+$4 پھر i پھر l۔۔۔۔ اور عربی والے کی بورڈ میں آسانی سے بلترتیب a,s,r,a,u,i,l. لکھا جاتا ہے۔۔۔۔۔۔۔اس لئیے عربی کا صوتی کی بورڈ بہت ضروری پے۔۔۔۔۔۔واللہُ اعلم

اس صفحہ پر تین اردو صوتی کی بورڈز ہیں: http://www.crulp.org/software/localization.htm

آپ کو جو پسند ہو وہ رکھ سکتے ہیں۔ 1۔1 ورژن میں اﷲ، اور باقی تمام اردو کیریکٹرز لکھنے کی سہولت ہے۔
 
بہت ہی خوبصورت فونٹ ہے اور شاکر آپ واقعی قرانی عربی لکھنے کا طریقہ بھی سمجھا دیں تاکہ سب کو آسانی ہو۔
 
شاکرالقادری

لائبریرین
محب!
يہ کوئي مسئلہ نہيں ہے
دراصل عربي اور اردو کے بعض حروف کي يوني کوڈ قدروں ميں فرق ہے
ان حروف ميں
ک ہ ي وغيرہ شامل ہيں
اگر احباب محفل سے عربي کا صوتي کي بورڈ اتار ليں
تو انہيں قرآني آيات لکھنے ميں کوئي دقت نہيں ہوگي اور اللہ وغيرہ جيسے لفظ جو کہ عربي يوني کوڈ قدروں کو استعمال کرتے ہيں وہ عربي انداز ميں ظاہر ہو نگے
 
شاکرالقادری

لائبریرین
اس فونٹ کی سب سے زیادہ اچھی بات یہ ہے کہ اس میں عربی یونیکوڈ ویلیوز کی بھی تقریبا مکمل سپورٹ موجود ہے (جو کہ کرلپ کے فونٹز میں موجود نہیں ہوتی)۔

ظاہر ہے اس ميں عربي يوني کوڈ ويليوز کا ہونا تو ضروري تھا کيونکہ يہ بنيادي طور پر قرآن حکيم کي کتابت کے ليے بنايا گيا ہے مجھے تو اس کي خوبصورتي اور اعراب کي درست جاگزيني نے متاثر کيا ہے
اھم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
احباب کو اس فونٹ کي ڈائون لوڈنگ کے بعد سے يہ شکايت ہے کہ وہ اردو کي بورڈ سے درست طور پر قرآني متن ٹائپ نہيں کرسکتے اور ان کي يہ شکايت بجا ہے کيونکہ اب تک جتنے اردو کي بورڈز دستياب ہيں ان ميں عربي يوني کوڈ کي سپورٹ شامل نہيں
اب ضرورت ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ايک ايسے کي بورڈ کي جو اردو ميں ہو ليکن اس ميں عربي کے چند مخصوص حروف کي يوني کوڈ سپورٹ بھي موجود ہو
احباب سےگزارش ہے کہ وہ ايک ايسے مقبول عام کي بورڈ کا نام تجويز کريں جس کو اردو دان طبقہ کي اکثريت استعمال کرتي ہو تاکہ اس کي بورڈ ميں عربي يوني کوڈ کي سپورٹ بھي شامل کر دي جائے اور وہي کي بورڈ اردو اور عربي دونوں کے ليے استعمال ہو سکے مثلا اگر صوتي کي بورڈ ميں O پر ہ (اردو) موجود ہے اور اسي کنجي پر شفٹ کي کے ساتھ (ۃ) اردو والي ہے تو اسي کنجي پر کنٹرول کے ساتھ عربي والي ہ اور الٹ کے ساتھ گول ت عربي والي رکھي جا سکتي ہے
اسطرح ايک ہي کي بورڈ سے اردو اور عربي لکھي جا سکے گي
اس کے علاوہ اس ميں ديگر قرآني رموز و اوقاف کو بھي شامل کيا جا سکتا ہے
اگر اعجاز عبيد صاحب ايسا کي بورڈ بنا ديں تو ان تمام احباب کا بھلا ہو جائے گا جو بار بار شکايت کر رہے ہيں
 
دوست

محفلین
قادری صاحب آلٹ اور کنٹرول کے ساتھ کیز کو صرف شارٹ کٹ اور سسٹم کے پروگرامز چلانے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
 
مہوش علی

لائبریرین
اردو زبان کے فروغ کے لیے اگر کوئی مثبت کام اس وقت کیا جا سکتا ہے تو وہ یہ ہے کہ

۔ اس قرانی نسخ فونٹ کا کم از کم "بولڈ" ورژن تیار کیا جائے
۔ پھر کسی صاحب کو اس میں ہنٹنگ ڈالنے کی ذمہ داری بھی لینی چاہیے (اور نسخ فونٹ کی وجہ سے یہ زیادہ مشکل نہیں ہونا چاہیے۔

اگلے مرحلے میں:

۔ پاک نستعلیق یا جواد صاحب کے فونٹ کی ریلیز کے بعد اُسکا بھی بولڈ ورژن تیار کیا جائے (البتہ ہنٹنگ صرف پاک نستعلیق کی ہو سکے گی کیونکہ جواد صاحب کا فونٹ لگیچرز پر مبنی ہونے کی وجہ سے اتنا بڑا ہے کہ اسکی ہنٹنگ نہیں ہو سکے گی)
 
arifkarim

معطل
ظاہر ہے اس ميں عربي يوني کوڈ ويليوز کا ہونا تو ضروري تھا کيونکہ يہ بنيادي طور پر قرآن حکيم کي کتابت کے ليے بنايا گيا ہے مجھے تو اس کي خوبصورتي اور اعراب کي درست جاگزيني نے متاثر کيا ہے
اھم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
احباب کو اس فونٹ کي ڈائون لوڈنگ کے بعد سے يہ شکايت ہے کہ وہ اردو کي بورڈ سے درست طور پر قرآني متن ٹائپ نہيں کرسکتے اور ان کي يہ شکايت بجا ہے کيونکہ اب تک جتنے اردو کي بورڈز دستياب ہيں ان ميں عربي يوني کوڈ کي سپورٹ شامل نہيں
اب ضرورت ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ايک ايسے کي بورڈ کي جو اردو ميں ہو ليکن اس ميں عربي کے چند مخصوص حروف کي يوني کوڈ سپورٹ بھي موجود ہو
احباب سےگزارش ہے کہ وہ ايک ايسے مقبول عام کي بورڈ کا نام تجويز کريں جس کو اردو دان طبقہ کي اکثريت استعمال کرتي ہو تاکہ اس کي بورڈ ميں عربي يوني کوڈ کي سپورٹ بھي شامل کر دي جائے اور وہي کي بورڈ اردو اور عربي دونوں کے ليے استعمال ہو سکے مثلا اگر صوتي کي بورڈ ميں O پر ہ (اردو) موجود ہے اور اسي کنجي پر شفٹ کي کے ساتھ (ۃ) اردو والي ہے تو اسي کنجي پر کنٹرول کے ساتھ عربي والي ہ اور الٹ کے ساتھ گول ت عربي والي رکھي جا سکتي ہے
اسطرح ايک ہي کي بورڈ سے اردو اور عربي لکھي جا سکے گي
اس کے علاوہ اس ميں ديگر قرآني رموز و اوقاف کو بھي شامل کيا جا سکتا ہے
اگر اعجاز عبيد صاحب ايسا کي بورڈ بنا ديں تو ان تمام احباب کا بھلا ہو جائے گا جو بار بار شکايت کر رہے ہيں

ایسا کیبورڈ تو میں نےبنایا ہوا ہے جس میں بیک وقت دونوں اردو اور عربی متن لکھے جاسکتے ہیں پر وہ نارویجن کیبورڈ کے ساتھ ہی صحیح کام کرتا ہے۔
 
arshadmm

محفلین
کچھ اتنا بھی مزے کا نہیں بات جب قرآن کی ہو تو پھر فونٹ بھی ایسا ہونا چاہئے تھا جو حق ادا کر دیتا اعراب اور خاص طور پر وقف اعراب اوپر نیچے ہیں ذرا دیکھئے تو می قرآن اللہ تخلیق کار کو جزائے خیر دے حق ادا کر دیا ہے۔ اور نان کمرشل استعمال کیلئے مفت بھی اور ساتھ میں وولٹ کی فائل بھی۔ ایک ہم لوگ ہیں بس دنیا دنیا ہی پکار رہے ہیں۔ خدا خدا کر کے پہلی کوئی چیز بنائی پاک ڈاٹا والوں‌نے مفت اور لگا دیں ساتھ تین سو پخیں‌۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
me_quran.ttf
 
قادری صاحب آلٹ اور کنٹرول کے ساتھ کیز کو صرف شارٹ کٹ اور سسٹم کے پروگرامز چلانے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
Alt + Ctrl کے ساتھ بھی تو کام چلایا جاسکتا ہے نا ۔۔۔۔
میرے پاس مقتدرہ کی بورڈ ہے جو کہ اللہ کے فاضل وکرم سے آج کوئی بیسویں دفعہ Edit ہونے والے ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیونکہ عربی یا فارسی لکھنے کے لیے ضروری ہے
 
بس ایک بار پورا قرآنی متن یونیکوڈ میں تیار ہو جائے، پھر اسکا کیبورڈ بھی ریلیز کردیں گے۔
 
کیون نہیں جی انشاء اللہ عزوجل
مدرجہ ذیل سےمقتدرہ کی بورڈ ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔۔۔۔ جس میں تقریباً عربی کی تمام سپورٹ موجود ہے اگر کوئی کمی رہ گئ ہوں تو یاد کروا دیجئے انشاء اللہ عزوجل وہ بھی ڈال دی جائیں گی۔۔۔۔ ویسا اس کی بورڈ کے ساتھ میں "کی بورڈ لے آوٹ" کی فائل بھی ڈال رہا ہوں۔ MS Keyboard Layout Manger کی فائل۔۔۔ آپ چاہیے تو خود بھی ایڈٹ کرسکتے ہے

اور یہاں سے آپ Keyboard Layout Creator ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہے ۔۔
واسلام
 
Muqtadra.jpg

Shift کے ساتھ
MuqtadraShft.jpg

Ctrl + Alt کے ساتھ
MuqtadraAltGr.jpg

عربی کا "ه" Ctrl + Alt کی کنجی کے ساتھ رکھا گیا ہے اور
عربی کا "ك" Shift کے ساتھ رکھا گیا ہے
والسلام

اس کی بورڈ کی مدد سے آپ کلک 2000 میں آسانی کے ساتھ لکھ سکتے ہے Notepad میں لکھنے کےبعد کلک میں پیسٹ کردیں اس طرح آپ بڑے آرام سے کلک میں اردو لکھ سکتے ہے۔
 
محسن حجازی

محفلین
بہت ہی اعلی۔۔۔۔ مگر بس ایک آنچ کی کسر باقی ہے۔۔۔ یہ ویسا نہیں جیسا خط بر صغیر میں قرآن کے لیے استعمال ہوتا ہے تاہم قریب ترین ضرور ہے۔۔۔۔ میرا پروگرام یہ تھا کہ ایسا ایک فونٹ تیار کیا جائے اس کے بعد ذکر میں سے قرآنی متن لے کر محفل پر دس افراد تین تین سپاروں کی تصیح خوانی کا ذمہ لے لیں۔۔۔ تاکہ یہ کام مکمل ہو۔ پھر ریلز میں ایک قرآنی اطلاقیہ عام کردیا جائے۔۔۔۔
 
بھائی جان یہ کام پہلے ہی ارشد بھائی ’’نور ہدایت‘‘ کی طرف سے کر رہے ہیں، me-quran فانٹ میں!
 
شاکرالقادری

لائبریرین
بہت ہی اعلی۔۔۔۔ مگر بس ایک آنچ کی کسر باقی ہے۔۔۔ یہ ویسا نہیں جیسا خط بر صغیر میں قرآن کے لیے استعمال ہوتا ہے تاہم قریب ترین ضرور ہے۔۔۔۔ میرا پروگرام یہ تھا کہ ایسا ایک فونٹ تیار کیا جائے اس کے بعد ذکر میں سے قرآنی متن لے کر محفل پر دس افراد تین تین سپاروں کی تصیح خوانی کا ذمہ لے لیں۔۔۔ تاکہ یہ کام مکمل ہو۔ پھر ریلز میں ایک قرآنی اطلاقیہ عام کردیا جائے۔۔۔۔
محسن بھائی
جبا بات ہو رہی ہے قرآن حکیم کے فونٹ کی ۔۔۔ اور یہ کہا جا رہا ہے کہ
حق تو یہ ہے کہ حق ادا نہ ہوا
تو کیا ایسا ممکن نہیں کہ
قرآن حکیم ایک کتاب ہے جس میں الفاظ کی تعداد گنی چنی ہے
ان گنے چنے الفاظ کے لگیچرز لکھوائے جائیں
اور ان لگیچرز کی مدد سے فونٹ تیار کر لیا جائے
اور یہ فونٹ صرف قرآن حکیم کی حد تک
بہت کامیاب ہوگا
 
بھائی جان آپ پچھلے سال سے ایسا فانٹ بنانے کا سوچ رہے تھے۔ آخر اسکام کے نتائج کیوں نہیں نکل رہے؟؟؟؟
 
arshadmm

محفلین
محسن بھائی
جبا بات ہو رہی ہے قرآن حکیم کے فونٹ کی ۔۔۔ اور یہ کہا جا رہا ہے کہ
حق تو یہ ہے کہ حق ادا نہ ہوا
تو کیا ایسا ممکن نہیں کہ
قرآن حکیم ایک کتاب ہے جس میں الفاظ کی تعداد گنی چنی ہے
ان گنے چنے الفاظ کے لگیچرز لکھوائے جائیں
اور ان لگیچرز کی مدد سے فونٹ تیار کر لیا جائے
اور یہ فونٹ صرف قرآن حکیم کی حد تک
بہت کامیاب ہوگا
بالکل ایسے ہی طریقے سے ایک عثمانی فونٹ میری نظروں‌ سے گذرا ہے۔ اس میں ہر سورت کیلئے ایک فونٹ ہے۔ انہوں‌ نے یہ کیا ہے کہ پوری آیت سکین کر کے ایک گلائف میں ڈال دی ہے۔ اور اس طرح غلطی کا امکان بھی نہیں رہا۔ مگر سرچنگ کا پتہ نہیں ہوتی ہے یا نہیں
 
Top