ايک معياري قرآني فونٹ

شاکرالقادری

لائبریرین
کیا کوئی مجھے اس سافٹ ویئر کا لنک بتا سکتا ہے
میں‌نے درج ذیل ایڈریس سے ڈاؤنلوڈ کیا تھا لیکن وہ انسٹال نہیں ہوا ایرر آتا تھا کہ عربی سسٹم پر ہی انسٹال ہوسکتا ہے۔
http://www.qurancomplex.org/Downloads/Fonts/AllApp.zip
کیا اس پروگرام کے مینو میں‌اردو یا انگلش زبان بھی ہے
جي بھائي!
يہ سافٹ ويئر آپ کے سسٹم پر انسٹال ہو جائے گا اس کے ليے صرف آپ کو اپنے سسٹم پر عربي زبان کي سپورٹ انسٹال کرنا ہوگي اس کے ليے آپ کنٹرول پينل ميں لينگويجز اينڈ ريجنل آپشنز کو منتخب کرنے کے بعد اس کے لنگويج ٹيب ميں دائيں سے بائيں زبانوں کے سکرپٹ کو انسٹال کريں اور پھر ايڈاونڈ کے ٹيب ميں عربي يا اردو کو بطور زبان منتخب کر ليں اور ايک دفعہ سسٹم کو ري سٹارٹ کر ليں
اب يہ سافٹ ويئر آپ کے سسٹم پر انسٹال ہو جائے گا
 
اردو

محفلین
قرآنی کریم متن کے لئے ایک فونٹ

قرآن کریم کے مکمل متن کا فونٹ تیار کرنا تو لمبا کام ہے لیکن فونٹ تیار کرنے سے پہلے ایک تجرباتی فونٹ آپ کی خدمت میں‌پیش ہے اس میں‌سورۃ فاتحہ تیار کی گئی ہے ۔ اس کو کیسے ٹھیک کیا جاسکتا ہے ۔ اس فونٹ کے استمال میں‌آنے والی مشکلات کا میں پہلے ہی ذکر کرچکا ہوں۔ اگر اس کو قابل استعمال بنا لیا جائے تو آگے کام شروع کیا جاسکتا ہے۔
فونٹ کی فائل درج ذیل لنک سے ڈاؤنلوڈ کرسکتے ہیں
http://www.sendspace.com/file/0n1j7y

http://mihd.net/j0unvh
 
علوی امجد

محفلین
اس ميں کوئي شک نہيں کہ کيريکٹرز کي بنياد پر بہت اچھے فونٹس بنائے جا سکتے ہيں اس موضوع کے شروع ميں پاک ڈيٹا کا سليم فونٹ اس کي مثال ہے
ترسيموں کي بنياد پر فونٹ سازي کے امکان کا ذکر بطور ثانوي ترجيح کے کيا گيا ہے اور اسطرح بنائے گئے فونٹس بھي قابل توجہ ہيں اور خوبصورتي کے لحاظ سے کيريکٹر بيسڈ فونٹ کي نسبت بہت بہتر ہيں
مصحف مدينہ سافٹ ويئر ميں ايسا ہي فونٹ استعمال کيا گيا ہے جو آنکھوں کو ٹھنڈا کر ديتا ہے جہاں تک لگيچرز کي زيادتي کے ساتھ مسائل کي زيادتي کا تعلق ہے تو اس کے بارے ميں صرف اتنا ہي عرض ہے کہ اگر پاک نوري نستعلق اور امبر نوري نستعليق کو بيس ہزار سے زائد لگيچرز کے ساتھ بطريق احسن ہينڈل کيا جا سکتا ہے تو قرآن حکيم کے لگيچرز کي تعداد تو اس کے مقابلہ ميں بہت محدود ہوگي

ميں يہاں پر شرکائے بحث کي توجہ اس امر کي جانت مبذول کرانا چاہوں گا کہ ايک ايسے قرآني اطلاقيہ کي ضرورت ہے جس ميں قرآن حکيم کا درست اور سو فيصد اغلاط سے پاک متن موجود ہو اور ايک بار اسکي صحت کا يقين ہوجانے کے بعد اسے مقفل اور نا قابل تدوين اطلاقيہ کي صورت ميں جاري کر ديا جائے تاکہ ہر مقام پر اس متن سے استفادہ کيا جا سکے اس متن پر کسي بھي قرآني فونٹ کا اطلاق بعد کي بات ہے پاک ڈيٹا کا سليم فونٹ کسي بھي طرح غير معياري نہيں اگر کہيں کو ئي خامي ہے بھي تو آئندہ نسخوں ميں اس کي اصلاح ہو جائے گي
ہم طلسم ہوشربا اور عمران سيريز جيسے نہ ختم ہونے والے سلسلوں کو تو برقيا رہے ہيں ليکن برصغير پاک و ہند کے اسلوب کتابت کے مطابق قرآن حکيم کي کتابت ي بات ہوتي ہے تو ہم فائونڈ اور ري پليس سے کا چلانے کي کوشش کرتے ہيں کچھ اس سلسلہ ميں بھي پيش رفت ہونا چاہيے

مجھے آپ کی اس بات سے تو سو فیصد اتفاق ہے۔ اردو نستعلیق کے لئے اگر بیس ھزار سے زائد لیگیچرز لکھوائے جاسکتے ھیں تو قرآن کے لئے اتنے لیگچرز کیوں نہیں لکھوائے جاسکتے؟ حالانکہ قرآن پاک تو ھمارے ہر گھر کی زینت ہے۔ اس پر تو زیادہ توجہ مبذول ہونی چاھیئے۔

میں نے کیریکٹرز کی بات اس لئے کی کہ لیگیچرز کی اتنی بڑی تعداد کو سنبھالنا ایک فانٹ کے اندر بہت مشکل امر ہے۔ میرے خیال میں عربی کے لیگیچرز کی تعداد نستعلیق اردو کے لیگیچرز کی تعداد سے بھی سے زائد ہے۔ اتنی بڑی تعداد کو اگر ایک فانٹ میں لگا دیا جائے تو مائیکروسافٹ‌وولٹ بھی اس کو اکٹھا نہیں کر پائے گا۔ وہ بھی ایک خاص حد تک کمانڈز کوقبول کرتا ہے اس سے اوپر نہیں کرتا۔

اس لئے کیا یہ بہتر نہیں ہوگا کہ ایک کیریکٹر بیسڈ فانٹ کو بہتر کیا جائے کہ لیگیچرز کی ضرورت ہی باقی نہ رہے۔

رہی بات لکھائی کو محفوظ بنانے کی تو اس کا بھی اس ٹیکنالوجی کی دنیا میں کوئی نہ کوئی حل یقینا ہوگا۔
 
دوست

محفلین
کیرکٹر بیسڈ فانٹ سے بہت سی محنت اور وقت بچایا جاسکتا ہے۔۔جب ایک سہولت موجود ہے تو اس کا استعمال کیوں نہ کیا جائے۔
 
اردو

محفلین
کریکٹر اور لیگیچر بیس فونٹ

زیادہ سہولتیں تو کریکٹر بیس میں ہی ہیں لیکن یہ طرز تحریر بھی اچھا لگ رہا تھااور اس میں‌ابھی کوئی کریکٹر بیس تیار نہیں ہوا اس لئے اگر کوئی اس فونٹ کی سیٹنگز صحیح کردے تو اس پر نئے لیگیچر لگائے جاسکتے ہیں ۔ یہ بھی ایک خوبصورت فونٹ ہے۔ جب کریکٹر بیس فونٹ آئے گا تو اسے بھی استعمال کریں گے ۔
فونٹ کا لنک درج ذیل ہے
http://www.sendspace.com/file/0n1j7y

http://mihd.net/j0unvh
اس کے علاوہ اس فونٹ کی اگر سیٹنگ صحیح ہوجائے تو اس میں‌مختلف سمبل لگا کر اردو اور عربی سمبلز پر مشتمل ایک اور فونٹ بنایا جاسکتاہے ۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
ٹائپوگرافی کے بارے میں میں زیادہ نہیں جانتا، البتہ کچھ باتوں کی تصحیح کرنا چاہتا ہوں۔ ایک تو یہ کہ پاک نوری نستعلیق فونٹ کے لیے ترسیمے لکھوائے نہیں گئے ہیں، بلکہ یہ انپیج کے فونٹس سے حاصل کیے گئے ہیں۔ دوسرے میری معلومات کے مطابق قران مجید میں استعمال کردہ الفاظ کی تعداد 2000 کے قریب ہے۔ اس لیے اگر ان الفاظ کے لگیچر حاصل ہو جائیں تو ان کا وولٹ ورک بنانا آسان ہونا چاہیے۔
 
علوی امجد

محفلین
زیادہ سہولتیں تو کریکٹر بیس میں ہی ہیں لیکن یہ طرز تحریر بھی اچھا لگ رہا تھااور اس میں‌ابھی کوئی کریکٹر بیس تیار نہیں ہوا اس لئے اگر کوئی اس فونٹ کی سیٹنگز صحیح کردے تو اس پر نئے لیگیچر لگائے جاسکتے ہیں ۔ یہ بھی ایک خوبصورت فونٹ ہے۔ جب کریکٹر بیس فونٹ آئے گا تو اسے بھی استعمال کریں گے ۔
فونٹ کا لنک درج ذیل ہے
http://www.sendspace.com/file/0n1j7y

http://mihd.net/j0unvh
اس کے علاوہ اس فونٹ کی اگر سیٹنگ صحیح ہوجائے تو اس میں‌مختلف سمبل لگا کر اردو اور عربی سمبلز پر مشتمل ایک اور فونٹ بنایا جاسکتاہے ۔

اگر آپ چاھیں تو میں آپ کو آپ کے بھجوائے ہوئے نمونے سے ایک سادہ سا کیریکٹر بیسڈ فانٹ بنا کر دے سکتا ہوں۔ صرف اتنا بتائیں کہ اس کا اصل منبع کیا ھے؟ اور اس کو کس کاتب نے لکھا ہے؟
 
arifkarim

معطل
لیگچر بیس فانٹ کا فائدہ یہ ہوگا کہ ہم بہت سے اعراب لگانے سے بچ جائیں گے!
نیز قرآن کریم کی غلط ٹائپنگ سے بھی چھٹکارا حاصل ہو جائے گا!
مثلاً الحمد ٹائپ کرتے ساتھ ہی درست اعراب اپنے آپ ٹائپ ہو جائیں گے۔ :)
اس طرح وقت بھی بچے گا اور فانٹ کی خوبصورتی بھی قائم رہے گی۔
 
arifkarim

معطل
قرآن کریم کے مکمل متن کا فونٹ تیار کرنا تو لمبا کام ہے لیکن فونٹ تیار کرنے سے پہلے ایک تجرباتی فونٹ آپ کی خدمت میں‌پیش ہے اس میں‌سورۃ فاتحہ تیار کی گئی ہے ۔ اس کو کیسے ٹھیک کیا جاسکتا ہے ۔ اس فونٹ کے استمال میں‌آنے والی مشکلات کا میں پہلے ہی ذکر کرچکا ہوں۔ اگر اس کو قابل استعمال بنا لیا جائے تو آگے کام شروع کیا جاسکتا ہے۔
فونٹ کی فائل درج ذیل لنک سے ڈاؤنلوڈ کرسکتے ہیں
http://www.sendspace.com/file/0n1j7y

http://mihd.net/j0unvh

بھائی جان میں نے آپ کا فانٹ ٹیسٹ کیا ہے۔
یہ symbol based ہے اسلئے اس میں ٹائپنگ ناممکن ہے!
اگر ہوسکے تو سلیم فانٹ یا کسی اور خوبصورت قرآنی فانٹ کے اندر ہی لیگچر ڈالنے کی کوشش کریں۔ ۔ ۔
 
اردو

محفلین
فونٹ میں‌تبدیلی

بھائی جان میں نے آپ کا فانٹ ٹیسٹ کیا ہے۔
یہ symbol based ہے اسلئے اس میں ٹائپنگ ناممکن ہے!
اگر ہوسکے تو سلیم فانٹ یا کسی اور خوبصورت قرآنی فانٹ کے اندر ہی لیگچر ڈالنے کی کوشش کریں۔ ۔ ۔

کسی کریکٹر والے فانٹ کے لئے ہر لفظ کو کاٹ کر اس کے علیحدہ کریکٹر بنانے ہوں گے جو کہ مجھے بنانا نہیں آتے۔ میرے خیال میں‌اگر کسی طرح اس فانٹ میں‌گلف کی ڈائریکشن صرف بائیں‌سے دائیں کی بجائے دائیں‌سے بائیں‌ ہوجائے تو م س ورڈ میں‌ٹیکسٹ Insert کرکے متن بنایا جاسکتا ہے ۔ باقی ایسا ممکن ہے یا نہیں یہ معلوم نہیں۔ کیا قرآن ان م س ورڈ نامی اطلاقیہ میں ٹیکسٹ ایسے ہی نہیں بنایا گیا ۔ یعنی پہلی آپشن میں ٹیکسٹ فونٹ ایک ایک لفظ کرکے insert ہوتا ہے اور دوسری آپشن میں‌Unicode ٹیکسٹ insert ہوتا ہے۔
 
اردو

محفلین
قرآن کریم کے متن کے لئے فونٹ کا منبع

اگر آپ چاھیں تو میں آپ کو آپ کے بھجوائے ہوئے نمونے سے ایک سادہ سا کیریکٹر بیسڈ فانٹ بنا کر دے سکتا ہوں۔ صرف اتنا بتائیں کہ اس کا اصل منبع کیا ھے؟ اور اس کو کس کاتب نے لکھا ہے؟

اس کے لئے قرآن کریم پاکستان میں‌شائع ہوا ہے جسے قرآن پبلشنگ سسٹم نامی پروگرام میں‌لکھا گیا ہے ۔ جو کہ انپیج والی کمپنی کا ہی بنایا ہوا ہے ۔ اس کے چند نمونہ جات میں‌نے اردو ویب پر بھی دیکھے ہیں۔
http://www.urduweb.org/mehfil/showpost.php?p=191120&postcount=26

qps.gif

یہاں میں ان میں‌سے چند لنک درج کررہا ہوں اگر کسی کے پاس یہ پروگرام یا اس کے فونٹ ہوں تو وہ بھی مدد کرسکتا ہے ۔ میں‌بھی تلاش کررہا ہوں اگر کہیں سے حاصل ہوجائیں۔

http://www.axiscomputers.com/products/details.asp?pid=6
 
بھائی یہ پروگرام 1 لاکھ روپے سے بھی زیادہ مہنگا ہے۔ شاید ہی کسی کے پاس ہو۔
آپ سلیم فانٹ پر کیوں کام نہیں کرتے؟
 
اردو

محفلین
قرآن کریم کے الفاظ میں سے چند حصے حاصل کرنا

بھائی جان میں نے آپ کا فانٹ ٹیسٹ کیا ہے۔
یہ symbol based ہے اسلئے اس میں ٹائپنگ ناممکن ہے!
اگر ہوسکے تو سلیم فانٹ یا کسی اور خوبصورت قرآنی فانٹ کے اندر ہی لیگچر ڈالنے کی کوشش کریں۔ ۔ ۔
جب تک کہ دوسرے کریکیٹر بیس فونٹس نہیں بنتے قرآن کریم کے لئے میں‌نے Symbol Basedک فونٹ ہی سوچا تھا تاکہ اعراب لگانے کی مشکلات کا کا مسئلہ ہی ختم ہوجائے ۔

ذیل کے گرافک سے مجھے جو سمجھ آئی ہے اس کے مطابق مجھے قرآن کریم کے منتخب کئے گئے متن سے لفظ کے اندر سے سلیم فانٹ جیسی مختلف اشکال کاٹ کر انہیں سلیم فانٹ میں‌پیسٹ کرنا چاہئے ۔

کیا کوئی مجھے اس سلسلہ میں‌بتا سکتا ہے کہ قرآن کریم کے الفاظ سے سلیم فانٹ کے لئے میں کیسے ایک حصہ یا لفظ کاٹ کر سلیم فانٹ میں‌ڈال سکتا ہوں۔
اور قرآن کریم میں‌الف ب ہر لفظ تو علیحدہ موجود نہیں ہے لہذا سلیم فانٹ والے نقشے کے میں صرف ہر حرف کے ٹکڑوں والے حصے ہی ڈالے جاسکتے ہیں کیا اس کا بھی کوئی حل ہے
 
arifkarim

معطل
جب تک کہ دوسرے کریکیٹر بیس فونٹس نہیں بنتے قرآن کریم کے لئے میں‌نے Symbol Basedک فونٹ ہی سوچا تھا تاکہ اعراب لگانے کی مشکلات کا کا مسئلہ ہی ختم ہوجائے ۔

ذیل کے گرافک سے مجھے جو سمجھ آئی ہے اس کے مطابق مجھے قرآن کریم کے منتخب کئے گئے متن سے لفظ کے اندر سے سلیم فانٹ جیسی مختلف اشکال کاٹ کر انہیں سلیم فانٹ میں‌پیسٹ کرنا چاہئے ۔

کیا کوئی مجھے اس سلسلہ میں‌بتا سکتا ہے کہ قرآن کریم کے الفاظ سے سلیم فانٹ کے لئے میں کیسے ایک حصہ یا لفظ کاٹ کر سلیم فانٹ میں‌ڈال سکتا ہوں۔
اور قرآن کریم میں‌الف ب کر ہر لفظ تو علیحدہ موجود نہیں ہے لہذا سلیم فانٹ والے نقشے کے میں صرف ہر حرف کے ٹکڑوں والے حصے ہی ڈالے جاسکتے ہیں کیا اس کا بھی کوئی حل ہے

جی ہاں اس سلسلے میں شاکر القادری صاحب انشاءاللہ آپ کی ضرور مدد کریں گے۔ لگتا ہے انکی دیرینہ خواہش اب پوری ہونے کو ہے۔ :)
 
علوی امجد

محفلین
میرے بھائی آپ اتنی زحمت کیوں کرتے ھیں۔ ذیل میں دو نمونے ملاحظہ کریں۔

اوپر والی آیت کیریکٹر بیسڈ فانٹ‌سے لکھی ہوئی ھے جبکہ نیچے والی لائن لیگیچر ہے۔

یہ آپ کے اپ لوڈ کئے ھوئے سورہ الحمد کے لیگیچر والا فانٹ تھا۔ اس کو میں نے تقریبا کنورٹ کرلیا ہے۔ صرف چند کیریکٹر جو اس میں نہیں تھے ان کو لکھنا باقی ہے۔ باقی یہ سادہ سا کیریکٹر بیسڈ فانٹ مائیکرو سافٹ کی پروگرامنگ کے ساتھ تیار ہے۔ مسنگ کیریکٹر کو لکھ کر اس فانٹ کو میں یہاں اپ لوڈ کردوں گا۔ باقی آپ دوست اس کو بہتر سے بہتر بنالیں۔ قرآن کا فانٹ انشاء اللہ تیار ہوجائے گا۔
 
اچھا یعنی کہ آپ نے سلیم فانٹ میں قرآنی لیگچرز شامل کئے ہیں اعراب کیساتھ؟
ساتھ میں اسکی وولٹ فائل بھی اپلوڈ کردینا۔ تاکہ اسکے بہتر بنانے میں آسانی ہو!
 
اردو

محفلین
باقی رہ جانے والے الفاظ

بہت اچھا ۔ شکریہ آپ کا ۔ اللہ تعالی آپ کو جزا دے۔ محترم امجد علوی صاحب اگر آپ مجھے بتا دیں کہ کون سے الفاظ آپ کو اور چاھیئں تو میں‌آپ کو یہ الفاظ بھی بھیج سکتا ہوں
 
علوی امجد

محفلین
اچھا یعنی کہ آپ نے سلیم فانٹ میں قرآنی لیگچرز شامل کئے ہیں اعراب کیساتھ؟
ساتھ میں اسکی وولٹ فائل بھی اپلوڈ کردینا۔ تاکہ اسکے بہتر بنانے میں آسانی ہو!

میرے بھائی میرے پاس یہاں کوئی سلیم فانٹ موجود نہیں ہے۔ اور نہ مجھے ضرورت ہے کسی کے بنے بنائے فانٹ کو چھیڑنے کی۔ اللہ کا شکر ہے کہ مجھے فانٹ بنانے کا ایک طویل تجربہ ہے۔ اس لئے ایک نئے سرے سے فانٹ بنانا کوئی مشکل کام نہیں۔

یہ وہی سورہ الحمد والا لیگیچر والا فانٹ تھا جو ھمارے بھائی "اردو" نے اپ لوڈ کیا تھا۔ میں نے اس میں سے کیریکٹر نکال کر اسے فانٹ بنا دیا۔

ابھی کچھ الفاظ سورہ الحمد میں نہیں تھے۔ اگر میرے بھائی ان کو بھجوا دیں تو میں یہ فانٹ کل ہی اپ لوڈ کرسکتا ہوں۔ الفاظ یہ ہیں:

انفرادی حروف "ح ع ل ف ق ی س د" اور ک کی درمیانی شکل اور ع اور ح کی آخری شکل۔

یہ مل جائے تو فانٹ تیار ہے۔ ابھی چونکہ میں کیریکٹر بنا رہا ہوں اس لئے مائیکرو سافٹ وولٹ میں زیادہ کام نہیں کیا۔ اس لئے اعراب کچھ اپنی جگہ سے ہٹے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ انشاء اللہ وہ ٹھیک ہوجائیں گے۔ اس فانٹ میں ہم اپنی مرضی سے ہر قسم کی تبدیلیاں کرسکتے ہیں۔ انشاء اللہ!
 
اردو

محفلین
سورہ الحمد کے علاوہ باقی الفاظ

ابھی کچھ الفاظ سورہ الحمد میں نہیں تھے۔ اگر میرے بھائی ان کو بھجوا دیں تو میں یہ فانٹ کل ہی اپ لوڈ کرسکتا ہوں۔ الفاظ یہ ہیں:
انفرادی حروف "ح ع ل ف ق ی س د" اور ک کی درمیانی شکل اور ع اور ح کی آخری شکل۔
امجد علوی صاحب ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ۔ جزاکم اللہ ۔ میں قرآن کریم میں‌سے درج بالا الفاظ تلاش کرکے انہیں تیار کرکے پہلے کی طرح ‌جلد اپلوڈ کردوں گا ۔ انشاء اللہ۔ اگر ان الفاظ کے علاوہ اور بھی کوئی لفظ یا حرف مطلوب ہے تو پیغام لکھ دیں ۔ اس کے علاوہ آیتوں کے نمبر کے لئے کیا طریقہ استعمال کرنا ہے ۔ مختلف علامات کے لئے بھی کچھ چاہیئے ہو تو مطلع فرمائیں۔
 
دوست

محفلین
ماشاءاللہ
یہ صدقہ جاریہ ہوگا آپ احباب کے لیے۔ اس طرح جہادی جذبے سے اگر پاک نوری نستعلیق یا امبر نستعلیق پر کام ہو تو کیا ہی کہنے۔۔۔
 
Top