ايک معياري قرآني فونٹ

دوست

محفلین
فونٹ بنانا ہے تو میرے خیال سے نارمل انداز میں باآسانی بن سکتا ہے۔ پوری آیت کو لگیچر میں ڈالنے سے تلاش تو ممکن نہیں ہوگی نا۔۔۔۔
 
زبردست لگ رہا ہے۔ اس سے بھی ایک خوبصورت فونٹ میں نے دیکھا ہے۔ وہ بننے کے مراحل میں ہے۔ قرآن کمپلکس والے بنوا رہے ہیں کسی پاکستانی شخص سے ہی۔ میرے پاس نمونہ موجود تھا لیکن فی الحال نہیں۔ اب پوری تفصیلات نہیں معلوم آیا وہ یونیکوڈ فونٹ ہوگا یا محض قرآنی آیات کے لئے ہی بنایا جائے گا۔

جونہی کچھ معلوم ہوتا ہے۔ ان شاء اللہ بتاؤں گا

ویسے یہ فونٹ بھی کم نہیں
ماشاء اللہ
 
arifkarim

معطل

بھائی جان آپ اس کا نمونہ پوسٹ کرنے کی کوشش کریں۔
 
arifkarim

معطل
بالکل ایسے ہی طریقے سے ایک عثمانی فونٹ میری نظروں‌ سے گذرا ہے۔ اس میں ہر سورت کیلئے ایک فونٹ ہے۔ انہوں‌ نے یہ کیا ہے کہ پوری آیت سکین کر کے ایک گلائف میں ڈال دی ہے۔ اور اس طرح غلطی کا امکان بھی نہیں رہا۔ مگر سرچنگ کا پتہ نہیں ہوتی ہے یا نہیں

اس مشکل کی کیا ضرورت ہے؟ اصل ٹارگٹ تو یونیکوڈ قرآنی فانٹ ہے بھائیو!!!!!
اور سرچنگ؟ وہ تو ویسے ہی pdf فائلز میں بہت کم فانٹس میں ممکن ہوتی ہے۔ اس سرچنگ کا کیا کریں یہ بعد میں دیکھیں گے۔ پہلے ایک قابل قرآنی فانٹ بننا چاہئے جو برصغیر کے رسم الخط کو مکمل سپورٹ کرے۔ ارشد بھائی آپ اچھی کوشش کر رہے ہیں پر اپنے فانٹ کے کچھ مزید نمونے ضرور پوسٹ کریں۔ شکریہ
 
طمیم

محفلین
قرآن کمپلیکس کا فونٹ

زبردست لگ رہا ہے۔ اس سے بھی ایک خوبصورت فونٹ میں نے دیکھا ہے۔ وہ بننے کے مراحل میں ہے۔ قرآن کمپلکس والے بنوا رہے ہیں کسی پاکستانی شخص سے ہی۔ میرے پاس نمونہ موجود تھا لیکن فی الحال نہیں۔ اب پوری تفصیلات نہیں معلوم آیا وہ یونیکوڈ فونٹ ہوگا یا محض قرآنی آیات کے لئے ہی بنایا جائے گا۔ جونہی کچھ معلوم ہوتا ہے۔ ان شاء اللہ بتاؤں گا ویسے یہ فونٹ بھی کم نہیں ماشاء اللہ

درج ذیل پوسٹ سے میں نے ایک دفعہ پڑھا تھا کہ آپ قرآن کمپلیکس میں کام کرتے ہیں کیا آپ اب بھی اسی جگہ کام کرتے ہیں ؟

http://www.urduweb.org/mehfil/showpost.php?p=89868&postcount=23
 
طمیم

محفلین
قرآن کریم کے الفاظ کے لیگیچر

محسن بھائی
جبا بات ہو رہی ہے قرآن حکیم کے فونٹ کی ۔۔۔ اور یہ کہا جا رہا ہے کہ
حق تو یہ ہے کہ حق ادا نہ ہوا
تو کیا ایسا ممکن نہیں کہ
قرآن حکیم ایک کتاب ہے جس میں الفاظ کی تعداد گنی چنی ہے
ان گنے چنے الفاظ کے لگیچرز لکھوائے جائیں
اور ان لگیچرز کی مدد سے فونٹ تیار کر لیا جائے
اور یہ فونٹ صرف قرآن حکیم کی حد تک
بہت کامیاب ہوگا

قرآن کریم کے الفاظ کے لیگچر کو اگر استعمال کیا جائے تو کیا اس فونٹ کی مدد سے الفاظ کو ٹائپ کیا جائے گا یا صرف insert کرنے کی سہولت سے متن تیار کیا جاسکتا ہے۔
 
طمیم

محفلین
محسن بھائی
جبا بات ہو رہی ہے قرآن حکیم کے فونٹ کی ۔۔۔ اور یہ کہا جا رہا ہے کہ
حق تو یہ ہے کہ حق ادا نہ ہوا
تو کیا ایسا ممکن نہیں کہ
قرآن حکیم ایک کتاب ہے جس میں الفاظ کی تعداد گنی چنی ہے
ان گنے چنے الفاظ کے لگیچرز لکھوائے جائیں
اور ان لگیچرز کی مدد سے فونٹ تیار کر لیا جائے
اور یہ فونٹ صرف قرآن حکیم کی حد تک
بہت کامیاب ہوگا

قرآن کریم کے الفاظ کے لیگیچر کس طرح بنائے جاسکتے ہیں
کیا ‌قرآن کریم کے الفاظ سکین کرکے انہیں فونٹ کے فارمیٹ میں تبدیل کرنے کے بعد فانٹ بنانے والے پروگرام میں ایک نئی فائل بنا کر اس میں insert کرتے ہیں یا کوئی اور طریقہ بھی موجود ہے
 
شاکرالقادری

لائبریرین

جی ہا یہی طریقہ ہے مثال کے طور پر

بسم
اللہ
الرحمن
الرحیم
الحمد
للہ
رب
العلمین
یہ تمام علیحدہ علیحدہ لگیچرز ہونگے اور فونٹ کو استعمال کرتے ہوئے قرآن کریم میں جہاں جہاں ان الفاظ کا استعمال ہو گا یہی لگیجر استعمال ہونگے
اسظر ایک خوبصورت فونٹ وجود میں آسکتا ہے
اگر کوئی صاحب کسی خوبصورت کتابت میں قرآن حکیم کی پی ڈی ایف فائل مہیا فرمائیں تو میں بھی یہ کام کرنے کے لیے تیار ہوں
 
مگر بھائی جان کیا اس طرح ٹائپنگ بہت مشکل نہیں ہو جائے گی؟ اور یونیکوڈ values کا کیا بنے گا؟
 
نبیل

تکنیکی معاون
میرے خیال میں اس طرح کا فونٹ ٹائپنگ کے لیے استعمال نہیں ہو سکے گا۔ اسے صرف صرف قران کا متن رینڈر کرنے کےل یے استعمال کیا جا سکے گا۔
 
arshadmm

محفلین
عارف بھائی بڑی مد کے ساتھ سیمپل ملاحظہ کریں
31171561ck5.jpg
 
طمیم

محفلین
قرآن کریم کا عربی متن لیگیچر کی بنیاد پر

جی ہا یہی طریقہ ہے مثال کے طور پر

بسم
اللہ
الرحمن
الرحیم
الحمد
للہ
رب
العلمین
یہ تمام علیحدہ علیحدہ لگیچرز ہونگے اور فونٹ کو استعمال کرتے ہوئے قرآن کریم میں جہاں جہاں ان الفاظ کا استعمال ہو گا یہی لگیجر استعمال ہونگے
اسظر ایک خوبصورت فونٹ وجود میں آسکتا ہے
اگر کوئی صاحب کسی خوبصورت کتابت میں قرآن حکیم کی پی ڈی ایف فائل مہیا فرمائیں تو میں بھی یہ کام کرنے کے لیے تیار ہوں
میں نے کچھ عرصہ قبل اسی طریقہ کے مطابق کام شروع کیا تھا لیکن فونٹ کو استعمال کرتے وقت یہ مسئلہ پیش آیا تھا
یعنی فونٹ میں سے ہر لیگیچر کو م س ورڈ میں‌ insert کرتے وقت جب صفحہ پر ایک لائن مکمل ہوجاتی تو باقی متن جس کو خود بخود نیچے کی لائن میں‌جانا چاہیئے ، نہیں جاتا تھا بلکہ آیت کا ابتدائی حصہ نیچے کی لائن میں‌چلا جاتا تھا مثلا
بسم اللہ الرحمن الرحیم کی بجائے
الرحمن الرحیم
بسم اللہ
متن کو میں نے اردو طرز کے مطابق م س ورڈ میں‌دائیں سے بائیں ہی منتخب کیا تھا ۔
اس سلسلہ میں‌چند سوالات ہیں‌کہ
کیا فانٹ بناتے وقت کوئی خاص ٹیمپلٹ لینا ہوتا ہے یا ایک نئی فائل کھول کر اس میں‌لیگیچر لگائے جاسکتے ہیں؟
کیا فانٹ بناتے وقت بھی لیگیچر یا فانٹ کی الائنمنٹ یعنی دائیں‌سے بائیں‌ کہیں سے سیٹ کی جاتی ہے؟
کیا فانٹ میں اس طرح کہیں سیٹ کیا جاسکتا ہے کہ ایک لیگیچر کے بعد اگلا لیگیچر دائیں سے بائیں آئے ؟
 
ميرا خيال ہے يہ مسئلہ ہونا تو نہيں چاہيے کيونکہ برادرم ظہور سولنگي کي زير نگراني پاک نوري نستعليق اور برادرم جواد کا امبر نستعليق اسي تيکنيک پر بنائے گئے ہيں اور درست کام کر رہے ہيں
قرآن کريم کا سافٹ ويئر "مصحف مدينہ" بھي ايسے ہي ايک فونٹ پر استوار کيا گيا ہے اور اس سافٹ ويئر سے براہ راست ايڈوب ان ڈيزائن اور م س ورڈ ميں متن کو منتقل کيا جا سکتا ہے ميري نظر ميں آنے والے قرآني فونٹس ميں سے سب سے خوبصورت يہي فونٹ ہے ليکن اس فونٹ کے ترسيموں ميں بھي وہيي کھڑي زبر کي عدم دستيابي اور برصغير پاک وہند کے طرز کتابت کا فقدان ہے۔
درست طور پر راہنمائي تو جناب محسن حجازي، ظہور سولنگي يا جواد صاحب ہي کر سکتے ہيں ميں تو صرف اتنا عرض کر سکتا ہوں کہ نئي فائل کي بجائے کسي بھي نسخ فونٹ ميں يہ ترسيمے ڈالے جائيں تو ايسا کوئي مسئلہ نہيں ہوگا اور اس طرح تيار ہونے والا فونٹ عام عربي عبارات کو ٹائپ کرنے کي اہليت کے ساتھ مخصوص قرآني ترسيموں کي وجہ سے اغلاط سے پاک خوبصورت قرآني متن دکھانے کي اہليت کا حامل ہوگا گو کہ عام عربي عبارات ميں جو غير قرآني الفاظ آئيں گے ان کي کتابت کا معيار ويسا نہيں ہو گا ليکن ہمارے پيش نظر تو ْرآن کريم کے متن کي بہتر نمائش کي تجويز ہے اور يہ اس کے ذريعہ بطريق احسن پوري ہو سکے گي اگر اسطرح کے کسي خوبصورت متن کي پي ڈي ايف فائل مل جائے تو ميں بھي "بيکار مباش" کے مصداق کچھ مصروفيت تلاش کرلونگا
 
arifkarim

معطل
عارف بھائی بڑی مد کے ساتھ سیمپل ملاحظہ کریں
31171561ck5.jpg

شکریہ جناب، اچھی پیش رفت ہے! آپ کے فانٹ میں وقف بالکل درست جگہ پر لگ رہے ہیں۔ آپ اس پراجیکٹ کو کب تک رلیز کرنے کا ارداہ رکھتے ہیں؟ 2007 کا سال اردو اور عربی ٹائپووگرافی میں ایک نیا سنگ میل ثابت ہوا ہے۔ امسال پاک نوری نستعلیق اور آپ کا عربی فانٹ ایک بہت بڑا کارنامہ ہیں! :)
 
اردو

محفلین
قرآن کریم کے لئے فونٹ بنانے کا طریقہ

میں نے کچھ عرصہ قبل اسی طریقہ کے مطابق کام شروع کیا تھا لیکن فونٹ کو استعمال کرتے وقت یہ مسئلہ پیش آیا تھا
یعنی فونٹ میں سے ہر لیگیچر کو م س ورڈ میں‌ insert کرتے وقت جب صفحہ پر ایک لائن مکمل ہوجاتی تو باقی متن جس کو خود بخود نیچے کی لائن میں‌جانا چاہیئے ، نہیں جاتا تھا بلکہ آیت کا ابتدائی حصہ نیچے کی لائن میں‌چلا جاتا تھا مثلا
بسم اللہ الرحمن الرحیم کی بجائے
الرحمن الرحیم
بسم اللہ
متن کو میں نے اردو طرز کے مطابق م س ورڈ میں‌دائیں سے بائیں ہی منتخب کیا تھا ۔
اس سلسلہ میں‌چند سوالات ہیں‌کہ
کیا فانٹ بناتے وقت کوئی خاص ٹیمپلٹ لینا ہوتا ہے یا ایک نئی فائل کھول کر اس میں‌لیگیچر لگائے جاسکتے ہیں؟
کیا فانٹ بناتے وقت بھی لیگیچر یا فانٹ کی الائنمنٹ یعنی دائیں‌سے بائیں‌ کہیں سے سیٹ کی جاتی ہے؟
کیا فانٹ میں اس طرح کہیں سیٹ کیا جاسکتا ہے کہ ایک لیگیچر کے بعد اگلا لیگیچر دائیں سے بائیں آئے ؟
میں‌نے بھی اسی طرح ایک نیا ٹیمپلٹ لے کر اس میں‌قرآن کریم کے الفاظ ڈالے تھے ۔ اوریہی مسئلہ یعنی الائنمنٹ کا پیش آیا ۔ جس کے بعد میں‌نے محفل نسخ کا یونی کوڈ ٹیمپلٹ استمعال کرتے ہوئے اس میں‌الف ب کی جگہ پر قرآن کریم کے چند الفاظ ڈالے جس سے الائنمنٹ کا مسئلہ تو حل ہوگیا لیکن ایک نیا مسئلہ آگیا کہ ایک لفظ ٹائپ کرنے کے بعد اگر نیا لفظ ٹائپ کیا جائے تو نسخ فونٹ کا کوئی اور لفظ بن جاتا تھا میرا خیال ہے کہ چونکہ یہ الفاظ میں‌نے الف ب کی جگہ پر ڈالے تھے اس لئے جیسے ہی ب کی جگہ ڈالے گئے لفظ کے بعد ت یا کسی ایسے دوسرے لفظ کو بغیر وقفہ کے لکھا جاتا تو یونی کوڈ سسٹم کے تحت لفظ ایک نئی شکل مثلا بت یا جت وغیر اختیار کرلیتا تھا ۔ اس کے لئے میرا خیال ہے کہ ایک نئی ٹیمپلٹ کے اندر الفاظ لگانے مناسب ہوں گے لیکن اس فونٹ پر م س وولٹ پر کام کرتے ہوئے اس کی الائنمنٹ LTR کی بجائے RTL کرنی پڑے گی اور اس کے علاوہ فونٹ کی بیس ایسے سیٹ کرنی پڑے گی کہ الفاظ یونی کوڈ میں‌اردو کے اصول کے مطابق ایک دوسرے کے ساتھ لکھنے سے جڑ کر نئی شکل نہ بنائیں بلکہ جیسا کہ بعض سمبلز کے فونٹ ہوتے ہیں جیسا کہ محفل میں‌رمضان فونٹ شاکر القادری صاحب نے پیش کیا تھا ۔ لیکن فانٹ کی الائنمنٹ RTL ہونی چاھیئے

محفل کے نسخ فونٹ میں‌جب نئے گلفس بنا کر وہاں الفاظ لگاکر بھی کوشش کی تھی ۔ لیکن جب م س ورڈ میں‌جا کر انہی فونٹ میں سے insert کرنے کوشش کی تو وہاں پر یہ گلفس نظر نہیں آئے تھے ۔ چونکہ مجھے اس بارہ میں پہلے کوئی تجربہ یا معلومات نہ تھی اس لئے میں‌نے اس پر کام چھوڑ دیا ۔ آج پھر میں‌نے دوبارہ کوشش کی لیکن وہی مسائل ہیں۔ اس بارہ میں‌تو ماہرین ہی بتا سکتے کہ فانٹ کو کیسے سمبلز کے طور پر RTL الائنمنٹ کے ساتھ بنایا جاسکتا ہے ۔ اردو کے فانٹ بناتے وقت یہ مسائل پیش نہیں آتے ہوں گے کیونکہ وہاں تو الفاظ کو جوڑنا ہی مقصد ہوتا ہے جبکہ یہاں تو
بسم
ا
للہ
لر
حمن
الگ الگ کریکٹر کے طور پر ڈالنے ہیں
ماہرین کی مدد کا انتظار رہے گا
 
علوی امجد

محفلین
مجھے بہت زیادہ حیرت ہوتی ہے جب بھی قرآن پاک کے لئے ایک معیاری فانٹ کی بات آتی ہے تو ھر کوئی پہلے لیگیچرز کی بات کیوں کرتا ہے۔ جب کہ صرف کیریکٹرز کے ذریعے بھی ایک اچھا فانٹ تخلیق کیا جاسکتا ھے۔ میرا نہیں خیال کہ یہ زیادہ مشکل کام ہے۔
صرف اچھی کیلیگرافی کو منتخب کیا جائے اور پھر الفاظ کے ممکنہ جوڑوں پر زیادہ توجہ دی جائے۔ جتنے زیادہ لیگیچرز استعمال کئے جائیں گے اتنے زیادہ مسائل درپیش آئیں گے۔
اس سلسلے میں کچھ عرصہ قبل عراقی برادر عزیز مصطفے کی ایک فورم پر کافی اچھی بحث بھی ہوئی تھی۔

http://typophile.com/node/20638
 
اس ميں کوئي شک نہيں کہ کيريکٹرز کي بنياد پر بہت اچھے فونٹس بنائے جا سکتے ہيں اس موضوع کے شروع ميں پاک ڈيٹا کا سليم فونٹ اس کي مثال ہے
ترسيموں کي بنياد پر فونٹ سازي کے امکان کا ذکر بطور ثانوي ترجيح کے کيا گيا ہے اور اسطرح بنائے گئے فونٹس بھي قابل توجہ ہيں اور خوبصورتي کے لحاظ سے کيريکٹر بيسڈ فونٹ کي نسبت بہت بہتر ہيں
مصحف مدينہ سافٹ ويئر ميں ايسا ہي فونٹ استعمال کيا گيا ہے جو آنکھوں کو ٹھنڈا کر ديتا ہے جہاں تک لگيچرز کي زيادتي کے ساتھ مسائل کي زيادتي کا تعلق ہے تو اس کے بارے ميں صرف اتنا ہي عرض ہے کہ اگر پاک نوري نستعلق اور امبر نوري نستعليق کو بيس ہزار سے زائد لگيچرز کے ساتھ بطريق احسن ہينڈل کيا جا سکتا ہے تو قرآن حکيم کے لگيچرز کي تعداد تو اس کے مقابلہ ميں بہت محدود ہوگي

ميں يہاں پر شرکائے بحث کي توجہ اس امر کي جانت مبذول کرانا چاہوں گا کہ ايک ايسے قرآني اطلاقيہ کي ضرورت ہے جس ميں قرآن حکيم کا درست اور سو فيصد اغلاط سے پاک متن موجود ہو اور ايک بار اسکي صحت کا يقين ہوجانے کے بعد اسے مقفل اور نا قابل تدوين اطلاقيہ کي صورت ميں جاري کر ديا جائے تاکہ ہر مقام پر اس متن سے استفادہ کيا جا سکے اس متن پر کسي بھي قرآني فونٹ کا اطلاق بعد کي بات ہے پاک ڈيٹا کا سليم فونٹ کسي بھي طرح غير معياري نہيں اگر کہيں کو ئي خامي ہے بھي تو آئندہ نسخوں ميں اس کي اصلاح ہو جائے گي
ہم طلسم ہوشربا اور عمران سيريز جيسے نہ ختم ہونے والے سلسلوں کو تو برقيا رہے ہيں ليکن برصغير پاک و ہند کے اسلوب کتابت کے مطابق قرآن حکيم کي کتابت ي بات ہوتي ہے تو ہم فائونڈ اور ري پليس سے کا چلانے کي کوشش کرتے ہيں کچھ اس سلسلہ ميں بھي پيش رفت ہونا چاہيے
 
اردو

محفلین
مصحف مدينہ سافٹ ويئر

کیا کوئی مجھے اس سافٹ ویئر کا لنک بتا سکتا ہے
میں‌نے درج ذیل ایڈریس سے ڈاؤنلوڈ کیا تھا لیکن وہ انسٹال نہیں ہوا ایرر آتا تھا کہ عربی سسٹم پر ہی انسٹال ہوسکتا ہے۔
http://www.qurancomplex.org/Downloads/Fonts/AllApp.zip
کیا اس پروگرام کے مینو میں‌اردو یا انگلش زبان بھی ہے
 
Top