انگریزی اردو لغت کو برقیانا

تازہ کاریاں کچھ یوں ہیں:

جن حروف پر کام مکمل ہوچکا:
E, F, G, I, J, M, O, R, V, W, Y, Z
جن حروف پر کام جاری ہے:
A, B, C, D, H, K, L, N, P, Q, S, T, X
جو حروف باقی ہیں:
U
 

شمشاد

لائبریرین
اب کیا فائدہ ڈھونڈنے کا، اب ایک ہی تو حرف رہ گیا ہے اور وہ بھی بہت تھوڑے حروف ہوں گے اس سے۔
 
شمشاد آپ بھی بہت بھولے ہیں :lol:

لغت کا صرف پہلا مرحلہ اختتام پذیر ہونے جا رہا ہے اس کے بعد دوسرا مرحلہ پروف ریڈنگ کا اور ساتھ ہی تیسرا مرحلہ مزید الفاظ شامل کرنے کا شروع ہونا ہے ۔ اس کے علاوہ اس میں انگریزی معنی ، جملے اور اردو جملے بھی شامل کرنے کا ارادہ ہے۔ پنجابی ، عربی اور کئی دیگر زبانیں بھی شامل کی جائیں گی۔ یہ پراجیکٹ انشاءللہ بہت آگے جائے گا اور اس میں زیادہ سے زیادہ رضاکار چاہیے ہوں گے۔

ویسے گھبرانے کی ضرورت نہیں ، سارے کام ایک ساتھ نہیں ہوں گے بلکہ آہستہ آہستہ چلتے رہیں گے۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
اجنبی نے کہا:
محب علوی نے کہا:
اجنبی نے کہا:
اجنبی نے کہا:
دل کے ارماں آنسوؤں میں بہہ گئے
ہم وفا کر کے بھی تنہا رہ گئے
:cry:

ہم تو ادھر ہی ہیں۔۔۔
اور کچھ نہ کچھ کر بھی رہے ہیں ۔۔۔۔
جو کہ محب کی جیب میں جا رہا ہے ۔۔۔۔
اور انہیں پسند بھی نہیں آ رہا ۔۔۔
:oops:
بھائی صاحب کام زیادہ ہوگا تو پسند آئے گا نہ۔ 70-80 الفاظ کو زیادہ نہیں سمجھا جائے گا۔

یہ بے ایمانی ہے ، میں اپنا احتجاج ریکارڈ کراتا ہوں ۔
میرے پاس کتابستان کی ڈکشنری ہے اس میں اتنے ہی الفاظ ہیں ۔
Q کے الفاظ تقریبآ 100 ہے جبکہ K کے 200 کے قریب الفاظ ہیں ۔
ڈکشنری میں جتنا ہوگا اتنا ہی ٹائپ کرسکتا ہوں نا ۔۔۔ :oops:

ایسا کرتے ہیں کہ آپ کو ایک اچھی سی اور بڑی سی ڈکشنری محفل کی جانب سے دلا دیتے ہیں جس میں Q کے ہزار، بارہ سو اور K کے ڈھائی تین ہزار کے قریب الفاظ ہوں۔

ذرا پتہ تو کر کے لکھیں کتنے کی آئے گی، پھر دیکھتے ہیں محفل آپ کو کتنا سبسڈائیز کر سکتی ہے۔ :wink:
 

ماوراء

محفلین
محب علوی نے کہا:
ویسے سنجیدگی کے ساتھ ایک ضخیم لغت کو سکین کرنے کی ضرورت ہے۔
بالکل ضرورت ہے۔ مجھے جلدی سے بتاؤ۔ میں جمال اعظم کو قابو میں کروں۔ ویسے بھی انھیں ہماری لائبریری کی کتابیں نہیں ملیں۔ تو یہ کام ہی سہی۔
 
سوچنا کیا جمال اعظم سے کہہ دو کہ جس قدر ضخیم انگریزی سے اردو کی لغت وہ سکین کر سکتے ہیں کر دیں۔ :lol:
 

ماوراء

محفلین
چلو ٹھیک ہے میں آج ہی میل کرتی ہوں۔ لیکن تم مجھے یہ بتاؤ کہ میں نے D پر کہاں تک کام کیا تھا؟ میری فائل جانے کہاں کھو گئی ہے۔ :?
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،

محب بھائی، آپکی نوازش ہے کہ آپ نے اس ناچیزکواس قابل سمجھاکہ اس اہم پراجیکٹ میں میرے آنے کے لئے اصرار کیاتوبھائی محب، واقعی میں یہ کام بہت بڑاہے۔ اگرمیں کہیں بھی اس میں شمولیت کرسکوں تومیرے لئے اعزازکی بات ہے۔


والسلام
جاویداقبال
 
بس آپ کی یہی شمولیت چاہیے اور انشاءللہ آپ کے آنے سے اس میں اور جان پڑ جائے گی۔ :)

آپ آخری حرف پر کام شروع کر سکتے ہیں U پر ۔

شمشاد آپ نے تو کام نہیں شروع کیا نہ اس پر
 

شمشاد

لائبریرین
نہیں میں نے اس پر کام شروع نہیں کیا۔ میں ابھی P پر مصروف ہوں اور ابھی اسکو بہت وقت چاہیے۔
 
Top