انگریزی اردو لغت کو برقیانا

دوست

محفلین
میں آج کل سنجیدگی سے ایک ویب لغت کے بارے میں سوچ رہا ہوں جسے عمومی دستیاب لغات کر برقیا کر تیار کیا جائے گا۔
اس کے لیے پہلے کسی پاکٹ ڈکشنری کا انتخاب کرنا ہوگا۔ پھر کسی ایک حرف کو لے کر اس کے تمام انگریزی اور اردو الفاظ‌ کو سادہ ٹیکسٹ فائل میں‌ محفوظ کردینا اور نتائج کو سادہ تلاش لاگو کرنے سے حاصل کرنا شامل ہوگا۔
گوگل سپریڈ شیٹ آنلائن کام کرنے کے لیے بہترین انتخاب ہوسکتی ہے۔
یا ایکسل میں‌ ایک کالم میں انگریزی اور دوسرے میں‌ اردو لکھ کر کام چلایا جاسکتا ہے۔ا گر کوئی اطلاقیہ بن جائے تو کیا ہی اچھا ہے۔
یہ سب اس لیے سوچا ہے چونکہ اردو لغت کا رضاکارانہ طور پر بننا بہت ہی مشکل ہے اگر کچھ بن بھی گئی جیسے وکشنری تو اس کی استعداد بہت کم ہوگی جبکہ یہ لغت ایک پلان کے تحت بنائی جائے گی اور اس کے بعد اس میں‌ مزید الفاظ شامل کرنے کی گنجائش بھی رکھی جاسکتی ہے۔
کاپی رائٹ بے معنی ہے چونکہ عمومی دستیاب جیبی لغات دوسری بڑی لغات کا عکس یا نقل ہی ہوتی ہیں۔
آپ کا کیا خیال ہے۔
کوئی دوست جو اس سلسلے میں مدد کرنا چاہے؟؟
سارا کام لکھنے یعنی ٹائپنگ کا ہوگا لائبریری کے کام کی طرح۔
وسلام
 
اچھا خیال

اچھا خیال ہے، میرا آئیڈیا یہ تھا:

لوگوں میں ایک ایسی ایپلیکیشن تقسیم کردی جائے جس کی مدد سے وہ ڈیٹا اینٹری کریں۔
اس میں اردو اور انگریزی ترجمہ کے ساتھ اصل لفظ کے زبانی اجزاء (فعل، اسم وغیرہ ) بھی ضرور شامل کریں اور یہ کہ کس زبان سے حاصل شدہ ہے۔
ڈکشنری نہ بالکل پاکٹ سائز ہو اور نہ بہت زیادہ مفصل
مختلف لوگ ایک لغت پر متفق ہو کر اس کے ٹکڑے لکھیں
وغیرہ وغیرہ
کبھی لکھنے کا ارادہ بنے تو “ژ” کے لیے میری خدمات حاضر ہوں گی۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

میں کافی عرصے سے اس سے متعلق کچھ عرض کرنا چاہ رہا تھا۔ مسئلہ صرف یہ ہے کہ میرے پاس خود فی الحال اس پراجیکٹ پر کام کرنے کا وقت نہیں ہے۔ میں اس وقت صرف چند آئیڈیاز پیش کروں گا جو کہ صرف اردو لغت ہی نہیں بلکہ دوسرے پراجیکٹس کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہیں۔

لغت ‌ ایسے پراجیکٹس کے لیے سوفٹویر کو دو حصوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔ ایک اس کی ڈیٹاانٹری اپلیکیشن ہوتی ہے جس کو اس اپلیکیشن کا ایڈمن بیک اینڈ تصور کیا جا سکتا ہے۔ اس بیک اینڈ کی رسائی محدود ہوتی ہے اور اسے ایک یوزر منیجمنٹ کے تحت کنٹرول کیا جاتا ہے۔ دوسری جانب یوزر فرنٹ اینڈ ہوتا ہے جہاں ہر کوئی بلا روک ٹوک اس ڈیٹا کی پریزنٹیشن دیکھ سکتا ہے اور سرچ کی سہولت کے ذریعے تلاش بھی کر سکتا ہے۔

بالا میں بیان کیا گیا اصول ویب اپلیکیشنز کی اکثریت پر لاگو ہوتا ہے۔ اس پیٹرن پر لغت کے علاوہ قران اور حدیث کی ڈیٹابیس اپلیکیشن بھی تشکیل دی جا سکتی ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ اس طرز کے ایڈمن بیک اینڈ اور یوزر فرنٹ اینڈ کی پروگرامنگ کافی وقت طلب کام ہوتا ہے۔ اس پر مستزاد یہ کہ یہ کام اس طرز کی ہر اپلیکیشن کی پروگرامنگ کے لیے کرنا پڑتا ہے۔

اس مسئلہ کا ایک حل اپلیکیشن پروگرامنگ کے لیے کسی ایسے فریم ورک کا استعمال ہے جس میں اس طرح کے دہرائے جانے والے کاموں (repetitive tasks) کو automate کر دیا گیا ہو۔ اس سے اپلیکیشن پروگرامنگ قدرے آسان ہوجائے گی۔ ذاتی طور پر میں کسی ایسے فریم ورک کے استعمال کا تجربہ نہیں رکھتا، اسی لیے میں اس وقت اس کی تفصیل میں نہیں جانا چاہتا۔ یہاں صرف یہ عرض کرنا چاہوں گا کہ ہمیں پہلے کسی ایسے فریم ورک کو evaluate کرنا چاہیے کہ وہ ہماری ضروریات پر کس حد تک پورا اترتا ہے، اسکے بعد اسے استعمال میں لانے کے بارے میں بھی سوچا جا سکتا ہے۔ میں آپ دوستوں کو دعوت دیتا ہوں کہ اس بارے میں کچھ ریسرچ کریں۔ میری نظر میں ذیل کے اپلیکیشن فریم ورک زیادہ مشہور ہیں۔

روبی آن ریلز (Ruby On Rails) : روبی لینگویج فریم ورک
جینگو (Django) : پائتھون فریم ورک
کیک پی ایچ پی (CakePHP) : پی ایچ پی فریم ورک

میں اس بارے میں تفصیلاً بعد میں عرض کروں گا۔
 

دوست

محفلین
بھی بھائی جی یہ واقعی صحیح ہے کاپی رائٹ بے معنی ہے۔عرض کرچکا ہوں کہ چھوٹے چھوٹے ناشروں نے بڑی لغات سے چوری کرکے الفاظ چھاپے ہوئے ہیں اور انھیں میں‌ سے کوئی ہم بھی استعمال کر لیں گے۔
ہمیں کام چاہیے سیدھی سی بات ہے کاپی رائٹ کے پیچھے لگے تو کچھ نہیں ہوسکے گا۔
نبیل بھائی آپ کے دئیے گئے روابط پر جاکر ٹکریں شکریں مارتا ہوں اگر کچھ حاصل کرسکا تو۔
بیدم بھائی آپ بھی کچھ مدد کیجیے نا آپ تو شاید پروگرامنگ بارے بھی جانتے ہیں۔ اور آج کل کسی پروجیکٹ کی تلاش میں‌ بھی ہیں۔
 

مہوش علی

لائبریرین
شاکر، شکر ہے کہ آپنے یہ اہم ترین مسئلہ پھر سے بلند کیا۔
انگریزی اردو\ اردو انگریزی لغت کے حوالے سے بہت پہلے میں نے تفصیل سے ایک "بنیادی" تجویز پیش کی تھی
اس "بنیادی" تجویز کو آج میں پھر سے مختصرا دہراتی ہوں، لیکن اس سے پہلے ذرا تھوڑی سی تمہید:

دیکھیں لغات کچھ اس قسم کی ہوتی ہیں:

1۔ چھوٹی لغات، جو کہ ایک لفظ کے ترجمے میں صرف چند الفاظ پیش کر دیتی ہیں۔ اسکی ایک مثال کلین ٹچ کی ڈکشنری ہے

2۔ لیکن ایک اچھی لغت وہ ہوتی ہے جو کہ ایک لفظ کا صرف "لفظی ترجمہ" ہی نہیں پیش کرتی، بلکہ ان الفاظ کو جملوں میں استعمال کر کے مثال پیش کرتی ہے۔


تو ہمیں پہلی قسم کی ڈکشنری نہیں چاہیئے ہے، بلکہ اسکو لازمی طور پر دوسرے قسم کی ہونا چاہیئے ہے

\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\

اب میں اُس "بنیادی" تجویز کا ذکر مختصرا کرتی ہوں۔

کسی فری آنلائن انگلش ٹو انگلش ڈکشنری کے ڈاٹا کو بنیاد بنانا

ہمیں کام کو بالکل زیرو سے ہرگز شروع نہیں کرنا چاہیے، بلکہ ہمیں اپنی بنیاد انگلش ٹو انگلش ڈکشنری کے ڈاٹا پر رکھنی چاہیئے ہے۔

[دیکھیں، اگرچہ کہ انگلش ٹو اردو، اور اردو ٹو انگلش ڈکشنری شاید ہمارے لیے کافی ہو، مگر اگر انگلش ٹو انگلش ورژن بھی اس میں شامل ہو جائے تو یہ سونے پر سہاگے والی بات ہے
کبھی یہ ہوتا ہے کہ انگلش ٹو انگلش میں ایسی امثال موجود ہوتی ہیں کہ جن سے چیزوں کو سمجھنا بہت آسان ہو جاتا ہے]


چنانچہ ہمارا مقصد انگلش ٹو انگلش ٹو اردو ڈکشنری ہونا چاہیے

ایسی انگلش ٹو انگلش ڈکشنری کا دوسرا اہم فائدہ یہ ہو گا کہ اس میں ہمارے پاس تمام انگریزی الفاظ ترتیب سے موجود ہوں گے، اور ہمیں صرف اسکا اردو ترجمہ کرنا ہو گا، جو کہ ہم مختلف انگلش\اردو لغات کی مدد سے کر سکتے ہیں (اور شاید اسطرح ہمیں کاپی رائیٹ کا مسئلہ بھی پیش نہ آئے)
 

دوست

محفلین
مہوش بات پھر وہیں رہ جاتی ہے کہ اس طرح کی پراجیکٹ وکشنری پہلے سے موجود ہے۔ اس میں بھی کچھ ایسا ہی کام ہے کہ انگریزی داخل کریں اور پھر اردو۔
اس میں انگریزی پہلے سے ہے لیکن اس کا ترجمہ ڈھونڈنے کے لیے کوئی 2 تین لغات تو ہونی چاہییں پاس۔
میں اصل میں ایک شارٹ ٹرم پراجیکٹ کی بات کررہا ہوں جو فوری ضروریات کو پورا کرے۔ لانگ ٹرم کے لیے میرا خیال ہے وکشنری وغیرہ کو فوقیت دی جائے۔
اس لغت کا تو سائز ہی کوئی بیس پچیس میگابائٹ ہے۔
 

دوست

محفلین
بات وہیں رہ گئی۔
میرا خیال ہے جب تک کوئی ڈیٹا انٹری ایپلیکیشن نہیں بن جاتی سپریڈ شیٹ کو اس مقصد کے لیے استعمال کیا جائے۔
کیا خیال ہے؟
اور کوئی دوست جو ساتھ دینا چاہے اس سلسلے میں۔
 
شاکر ظالم یہ کیا کیا تو نے، لغت کے شوق کو پھر سے جگا دیا۔ :lol:

مجھے یاد ہے کہ اس موضوع پر آصف نے اور پھر راجہ نعیم نے اور پھر ہم سب نے مل کر الفاظ‌ کی کانٹ‌ چھانٹ‌ کی تھی اور لگ بھگ 3-4 ہزار الفاظ کی فہرست تیار کی تھی جو لغت کے کے لیے استعمال ہونا تھے پھر ایک جگہ آ کر معاملہ کچھ رک گیا اور اس کے بعد یہ پس منظر میں چلا گیا۔

اب یہ کام پھر سے سر ابھار رہا ہے تو اس دفعہ میرا خیال ہے کہ باتوں کی بجائے ہم اس کام کو شروع کر دیتے ہیں اور تجاویز کو بھی سامنے رکھتے چلے جائیں گے۔ میرا خیال ہے مہوش ، شارق اس پر ضرور کام کریں گے۔ ایک ایپلیکیشن پر میں نے کام شروع کروایا تھا مگر وہ بیچ میں رہ گیا بہرحال اگر ہم ڈیٹا انٹری شروع کر دیں تو ایپلیکشن جب بھی بنے یہ کام آ جائے گا۔

سپریڈ شیٹس اور ایکسل میں سے کوئی بھی چن لیتے ہیں کیوں کہ میرے خیال سے دونوں میں ڈیٹا کم از کم کاپی تو کیا جا سکتا ہے۔

اگر ایکسل استعمال کریں تو میرا خیال ہے کہ انگریزی زبان کے حساب سے سارے حروف کے لیے ایک ورک بک میں شیٹس بنا لیتے ہیں اور ایک شیٹ‌میں صرف ایک حرف سے شروع ہونے والے الفاظ شامل کرتے جاتے ہیں۔

پہلا کالم انگریزی لفظ‌ کا ، دوسرا کالم اردو کا ، تیسرا پھر انگریزی کا ، چوتھا پھر اردو لفظ‌ کا، پانچواں انگریزی جملے کا، چھٹا اردو جملے کا۔

پہلے دو لازمی رکھتے ہیں اور باقی کالموں میں انٹری لازمی نہیں رکھتے۔ جلد اس پر روشنی ڈالو اور یہ بھی بتاؤ‌ کہ بنیاد کے طور پر کہاں سے انگریزی کے الفاظ‌ لیں تاکہ کم از کم وہ نہ لکھنے پڑیں۔
 

بدتمیز

محفلین
اگر آپ کی جگہ میں ہوتا تو اس کام کے لئے ایکسس کو منتخب کرتا۔ انتہائی بنیادی سطح پر یہ بذات خود ایک اپلیکشن بن جاتی۔
 

بدتمیز

محفلین
ضرور لیکن میرے پاس ایکسس انسٹال نہیں، ڈاؤنلوڈ کرنی پڑے گی۔ دوسرے میری پہلی ترجیح وہ ناول مکمل کرنا ہے کہ پہلے آئے اور پہلے پائیے۔
لہذا یہ کام ویک اینڈ پر ہی ہوا کرے گا یا روزانہ کی بنیاد پر بہت کم۔
میرے پاس ایک قدیم اردو ٹو انگلش ڈکشنری ہے جیسی مشکلات کچھ سالوں پہلے تھی تب میرا خواب تھا کہ اس کو کمپیوٹر سے سرچ کرنے کے قابل بنا سکوں۔ کلین ٹچ والی کے بعد اس کو ہاتھ لگا کر نہیں دیکھا۔
 

دوست

محفلین
ایکسس میں کام کیا تو جاسکتا ہے لیکن مجھے اس کا استعمال نہیں آتا۔ کیا اس میں‌ کوئی اطلاقیہ بن سکتا ہے؟
جو مین پروگرام سے الگ ہوکر دوسرے کمپیوٹر پر بھی چل سکے۔
اور ہاں لغت کونسی چنی جائے یہ بھی تو بتائیں نا۔
 

مہوش علی

لائبریرین
شاکر،
لغت جو بھي چني جائے گي، وہ صرف ايک شخص کے پاس ہو گي، چنانچہ لازمي ہو گا کہ وہ شخص اُس پوري لغت کو پہلے سکين کر کے نيٹ پر پيش کرے

اس دوران ميں سوچتے ہيں کہ ڈاٹا کو کہاں لکھا جائے (ميں بہرحال ايکسل ميں لکھنے سے اتفاق نہيں کروں گي کيونکہ فائنلي ہميں پھر سے ڈاٹا کو دوسري شکل ميں منتقل کرنا پڑےگا (اور يقين کريں کہ يہ ڈاٹا منتقلي آپ کو تھکا ڈالے گي اور يہ اتنا ہي کام ہو گا جتنا کہ نئے سرے سے چيزوں کو لکھنا)


اور انگلش ٹو اردو اور اردو ٹو انگلش لغت پيش کرنے کا سب سے بہتر طريقہ وہ ہے جو کہ اردو سيک والوں نے پيش کيا ہے (يعني تلاش کردہ لفظ "نيلے رنگ" ميں سامنے آتا ہے اور اسے باقي الفاظ سے منفرد کر ديتا ہے)

نبيل بھائي نے جو اوپر تين سافٹ ويئر بتائيں ہيں، ان ميں سے ميں نے پہلے پر کچھ کام کيا تھا اور مجھے لگا کہ يہ کام دو تين ہفتوں ميں سيکھا جا سکتا ہے

چنانچہ ہم ميں سے کسي کو اس پر ہاتھ صاف کرنا چاہيے


باقي پہلي توجہ ڈکشنري کے انتخاب پر رکھيں
 

الف نظامی

لائبریرین
چلیں جی ڈیٹا کے دخول کے لیے تیار ہو جائیں ۔​
ڈیزائن:۔
ایک ایکسس کی ڈیٹا بیس مسل ہے۔ اس کو کھولیں دائیں طرف ایک عمودی بار ہے اس میں Tables پر کلک کریں اس میں ایک ٹیبل ہے Table1 کے نام سے ، جس میں تین کالم ہیں پہلے کالم کو نمبر شمار سمجھ لیں باقی دو کالم الفاظ اور معنی کے ہیں۔

ڈیٹا کا دخول:-
دائیں طرف ایک عمودی بار ہے اس میں Forms پر کلک کریں یہاں آپ کو ایک فارم نظر آئے گا DataEntryForm کے نام سے ، فارم کو کھولیں ، اب Records کے مینو میں جاکر DataEntry پر کلک کریں اور ڈیٹا کا دخول شروع کردیں۔word کے ٹیکسٹ باکس میں الفاظ meaning کے ٹیکسٹ باکس میں معنی لکھیں۔
فارم میں ڈیٹا کے دخول کے بعد اس کو بند کردیں۔
مزید تصویری مدد کے لیے usage.zip کو ایکسٹریکٹ کرکے تصاویر دیکھ لیں۔

طریقہ کار:۔
ڈیٹا کے دخول کے لیے ایک ہی لغت استمعال کی جائے
2۔ہر رضاکار کسی ایک لفظ پر کام کرئے مثلا کوئی ایک “الف“ پر کام کررہا ہے تو دوسرا “ب“ پر ۔۔لیکن دخول سے پہلے یہاں بتا دیں کہ آپ کس حرف پر کام کررہے ہیں۔
3۔ جب دخول مکمل ہوجائے تو ڈیٹا بیس کی فائل کو یہاں منسلک کردیں۔
 

Attachments

  • usage.zip
    134.6 KB · مناظر: 15
  • database.zip
    17.5 KB · مناظر: 35

دوست

محفلین
جزاک اللہ
ہم اسے ٹرائی فرماتے ہیں اوپن آفس کے ڈیٹابیس والے اطلاقیے میں۔
اب لغت کا مسئلہ رہ گیا ہے وہ کونسی ہو۔ اگر ہو تو سکین کیونکر ہو۔
 

دوست

محفلین
:( :( :( :( :( :( :(
یہ میرے اوپن آفس بیس میں نہیں کھل رہی۔ اور اس کی کوئی سپورٹ بھی موجود نہیں۔ اب کیا کروں؟
کیا اوپن آفس بیس کو بنیاد نہیں‌بنایا جاسکتا میرے پاس تو ونڈوز پر بھی ایم ایس آفس موجود نہیں۔
 

بدتمیز

محفلین
اوپن آفس بہت کم لوگوں کے پاس ہے۔ آپ مائیکروسافٹ کی سی ڈی تو کہیں سے بھی لے کر انسٹال کر سکتے ہیں۔
 

دوست

محفلین
یار وہ تو میرے پاس بھی ہے لیکن بس دل نہیں کرتا اس پر کام کرنے کو۔ دوسرے میں سارا کام لینکس پر کرنا چاہتا ہوں۔
اپنا بیدم بھائی ایسے نہیں‌ ہوسکتا کہ اس فائل کو کسی مقبول عام ڈیٹا بیس فارمیٹ میں بدل ڈالیں جیسے ایس کیو ایل وغیرہ؟
 
Top