انگریزی اردو لغت کو برقیانا

دوست

محفلین
میرا خیال ہے اے سنبھال لیں آپ۔
بی میں لے لیتا ہوں۔
باقی دوست بھی بتا دیں۔ میں انشاءاللہ آج ہی لغت لے کر کام شروع کردیتا ہوں۔
 
چلو یہ صحیح ہے ، اب یہ کرنا ہے کہ اے اور بی پر جیسے جیسے کام ہوتا جائے وہ پورا ٹیکسٹ یہاں پر بھی پوسٹ ہوتا رہے۔

میں C والے الفاظ پر کام شروع کر رہا ہوں۔

الفاظ کی فہرست اگر اس طرح بھی ساتھ ساتھ پوسٹ کرتے رہیں تو حرج نہیں کیونکہ یہ براہ راست پھر ایکسل میں کاپی ہوسکتی ہے۔


cook باورچی
cool ٹھنڈا‌
 

دوست

محفلین
اپنے ایک شاگرد سے لغت ماری ہے اب اس کے بی والے صفحات فوٹو سٹیٹ کرواتا ہوں صبح۔ میرا خیال بھی ایسے ہی لکھنے کا ہے لفظ پر ترجمہ۔
بائیں طرف انگریزی دائیں طرف اردو۔ اب اس کو اگر اس طرح لکھ لیں تو الگ الگ کس طرح ہوسکیں گے الفاظ؟؟
 

بدتمیز

محفلین
ابھی جوش ہے بعد میں ٹھنڈا پڑ جائے گا۔ ایکسل میں محنت کریں گے بعد میں اس کو ڈیٹا بیس میں کنورٹ کریں گے۔ بائی دا وے دوست کو تو ڈیٹا بیس نہیں آتی باقی آپ دونوں کو کتنی آتی ہے؟
 
بالکل کیا جاسکتا ہے۔

ایکسل کی فائل کو xml میں بھی محفوظ‌ کیا جاسکتا ہے اور پائپ یا کوما delimited فائل بھی بنائی جا سکتی ہے جو آسانی سے ڈیٹا بیس میں لوڈ کی جاسکتی ہے۔
 

الف نظامی

لائبریرین
بدتمیز نے کہا:
ابھی جوش ہے بعد میں ٹھنڈا پڑ جائے گا۔ ایکسل میں محنت کریں گے بعد میں اس کو ڈیٹا بیس میں کنورٹ کریں گے۔ بائی دا وے دوست کو تو ڈیٹا بیس نہیں آتی باقی آپ دونوں کو کتنی آتی ہے؟
جس کو ڈیٹا بیس نہیں آتی یا ایکسس تک رسائی نہیں ہے اور ایکسس بھی اس کو نہیں آتی اس کے لیے بھی ہماری زنبیل میں‌ ایک حل موجود ہے جو میں پہلے بھی لکھ چکا ہوں۔ وہ یہ کہ نوٹ پیڈ یا کسی بھی ٹیکسٹ ایڈیٹر میں اس طرح لکھیں
لفظ، معنی،
لفظ ، معنی،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور کام مکمل ہوجانے کے بعد مسل پکڑا دیں۔ ڈیٹا بیس میں کنورٹ کرنا بچوں کا کھیل ہے۔
 

دوست

محفلین
جی ٹھیک ہے میں ایسے لکھنے لگا ہوں اب
لفظword
دائیں اردو بائیں انگریزی ایک ہی لائن میں پھر اگلی میں دوسرا لفظ اور اسے یونیکوڈ ٹیکسٹ بناوٹ میں محفوظ کرتا جاؤں گا۔
میں اس لیے پریشان تھا کہ ایک ہی لائن سے اردو اور انگریزی لفظ کس طرح الگ ہوسکیں گے۔
 
کام کو آگے بھی بڑھایا ہے کسی نے کہ وہیں ہے۔

خیر میں نے یہ کیا ہے اب تک

cab گاڑی
cabal سازش ۔ ساز باز کرنا
cabaret شراب خانہ
cabbage گوبھی
cabin جھونپڑی ۔ کٹیا
cabinboy جہاز کا خادم
cabinet چھوٹا کمرہ ۔ کوٹھری
cable تار۔ زنجیر
cablegram بحری تار
cabruner گاڑی سے سامان اتارنے اور رکھنے والا مزدور
cabstand گاڑی کا اڈا
cacao کوکو کا درخت
cachinnate زور سے ہنسنا
cachinnation زور کی ہنسی ۔ قہقہ
cackle مرغی کی بولنا ۔ بکواس کرنا
cacographer بدخطی کا مرتکب ۔ غلط املا لکھنے والا
cacology غلط الفاظ کا انتخاب
cacophonous بری آواز والا
cacophony بے سراپن
cactaceous کٹیلا
cactus ایک قسم کا خاردار پودا
cadastral جائداد غیر منقولہ کے متعلق ۔ زمین کی پیمائش
cadaverous مردار سا ۔ زرد
caddy چائے رکھنے کا صندوق
cadet
cadge گداگری کرتے پھرنا
cadre ڈھانچہ
caducity تلون ۔ ناپائیداری
caesar قیصر روم
caesarizm شخصی حکومت
café قہوہ خانہ
cafeteria کیفے ٹیریا
 
جو میں نے لکھا ہے اسے اسی طرح سلیکٹ کرکے ایکسل میں پیسٹ کریں تو دو کالمز میں آجائے گا جسے پڑھنا آسان ہوگا۔

یہ صرف پیش رفت جاری رکھنے کے لیے تھا ورنہ ہم ایکسل فائلیں اپلوڈ کرکے بھی اپڈیٹ کرسکتے ہیں۔
 

بدتمیز

محفلین
محب علوی نے کہا:
جو میں نے لکھا ہے اسے اسی طرح سلیکٹ کرکے ایکسل میں پیسٹ کریں تو دو کالمز میں آجائے گا جسے پڑھنا آسان ہوگا۔

یہ صرف پیش رفت جاری رکھنے کے لیے تھا ورنہ ہم ایکسل فائلیں اپلوڈ کرکے بھی اپڈیٹ کرسکتے ہیں۔

میرے پاس آفس 2003 ہے آپکا ٹیکسٹ کاپی کر کے پیسٹ کرنے پر یہ ایک ہی کالم میں پیسٹ ہوا ہے۔
میں نے شروع میں عرض کی تھی کہ اس کو ڈیٹا بیس کی صورت میں محفوظ کریں۔ اتنی محنت کے بعد اس کو دوبارہ الگ دوسری جگہ شفٹ کرنا وقت اور توانائی کا ضیاع ہو گا دوسرے حوصلہ شکنی بھی ہو گی۔

دوست تم نے ابھی تک یہ کام نہیں شروع کیا۔ تم ذہین ہو تم سے یہی گزارش ہے تھوڑا وقت دے کر ڈیٹا بیس سیکھ لو تمہارے بہت کام آئے گی اور اس میں اس سب کو لکھنا بجائے یہ کہ ایکسل یا سی وی ایس فائل میں وقت برباد کرو۔
 

مہوش علی

لائبریرین
ميں بھي تميز دار آپ سے بالکل متفق ہوں کہ ڈاٹا بيس فاؤنڈيشن پہلي رکھني چاہيے اور اسکے بعد کام شروع کرنا چاہيے، ورنہ يہ پروجيکٹ بيچ ميں لٹک جائے گا

شاکر، کيا آپ ايک مہينے کے ليے نبيل بھائي کے بتائے ہوئے سافٹويئر پر کام نہيں کر سکتے؟ (اور اگر آپکي کمپيوٹر پروگرامنگ سے متعلقہ پہلے سے ہي تھوري بہت بنياد ہے تو شايد آپ يہ کام دو ہفتے ميں ہي کر ليں)

\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\

شاکر، ايک بات آپ مجھے اور بتائيں اور وہ يہ کہ:

1) آپ کو اردو سيک ڈاٹ کام کي انگريزي اردو لغت کيوں پسند نہيں؟
2) اردو ڈاٹ کام کي لغت ميں پينتيس ہزار سے زائد الفاظ موجود ہيں، تو کيا آپ کا خيال ہے کہ ہم اپنے پراجيکٹ ميں اتنے الفاظ شامل کر سکيں گے؟


چنانچہ، اس پراجيکٹ پر اُسي وقت کام شروع کيا جائے جب ہميں يقين ہو کہ ہم اردو سيک ڈاٹ کام سے بہتر لغت تيار کر سکيں گے

\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\\

دوسرا يہ کہ اردو لغت کي پريزنٹيشن اور ڈاٹا کس حالت ميں ہو

ميري ناقص رائے ميں اسکو ہو بہو ويسا ہي ہونا چاہيئے جيسا کہ اردو سيک ڈاٹ کام والوں کي لغت ہے، يعني:

1) جس الفاظ کو تلاش کيا جا رہا ہے، وہ نيلے رنگ ميں ظاہر ہو جاتا ہے اور اسطرح اسے باقي متن سے ممتاز کر ديتا ہے
(باقي تفصيلات کے ليے اردو سيک ڈاٹ کام کو پھر سے غور سے ديکھيں)
 

مہوش علی

لائبریرین
شاکر،

کچھ مزا نہیں آ رہا ہے اس لغت کے کام میں۔

اگر آپ کو خالی انگریزی الفاظ کی فہرست چاہیے تو وہ آپ کو یہاں سے مل سکتی ہے

http://www.wordzilla.org/index.php/List_of_Headwords


ایک طریقہ کار یہ ہو سکتا ہے کہ الفاظ کی اس فہرست کو کسی ڈاٹا بیس میں فیڈ کر دیں اور اسکے بعد ہر شخص کو ایک ایک حرف تہجی دے دیں، جو کہ اس کے معنی مختلف لغات سے بہ یک وقت دیکھ کر لکھتا رہے

دیکھیں ہم جو بھی لغت لے لیں، اگر اسے ایکسل میں لکھتے ہیں تو پرابلم یہ ہو گی کہ بعد میں اگر کوئی نیا لفظ شامل کرنا چاہیں گے تو وہ 'حروف تہجی" کے اعتبار سے "خود بخود" شامل نہیں ہو سکے گا۔

لہذا بہتر ہے کہ شروع سے ہی ایسا ڈیٹا بیس ہو جو کہ خود بخود اس چیز کا خیال رکھے کہ نیا لفظ حروف تہجی کے اعتبار سے شامل ہوتا جائے۔


بھائی جی، یہ لغت پراجیکٹ اُس وقت تک کامیاب نہیں ہو سکے گا جبتک ڈاٹا بیس ماہرین اس کا بنیادی ڈھانچہ فراہم نہ کر دیں۔ اور اگر کوئی ایسا نہیں کرتا، تو بہتر ہے کہ اس پراجیکٹ چھوڑ کر فائر فاکس اور اوپن آفس کا اردو میں ترجمہ کر دیں۔
 

دوست

محفلین
یہ بڑا مسئلہ ہے ایک تو۔
ہنرمندوں کی شدید قلت ہے اور میرے جیسے نیم حکیم بے شمار۔ جو کام کرنا چاہتے ہیں لیکن بس اپنے انداز میں اپنی مرضی سے۔
ڈیٹا بیس کا علم مجھے کاش کہ حاصل ہوتا لیکن کمپیوٹر کبھی بھی میری فیلڈ نہیں رہا یہ تو اب آکر وخت پڑا ہوا ہے۔ کبھی کبھی تو سوچتا ہوں آئی سی ایس اور اس کے بعد بی سی ایس کیوں نہ کرلیا۔
راجہ بھائی آپ کیا کہتے ہیں اس مسئلے کے بیچ۔ آپ کے کہنے کے مطابق ان کو اٹھا کر بڑے پیار سے ڈیٹابیس میں رکھا جاسکتا ہے بدتمیز کچھ اور ہی ارشاد فرما رہے ہیں۔
بدتمیز مجھے ذہین کہنے کا شکریہ :D لیکن ڈیٹا بیس سکھنا کوئی بچوں کا کھیل تو نہیں اور یہاں ڈیٹابیس کی ہر ایک کو ضرورت بھی نہیں بس ایک اطلاقیہ بن جائے ڈیٹا انٹری کے لیے اور بس۔
مہوش بہن آپ کی بات کہ نبیل بھائی کے دئیے گئے پروگرامز پر ایک ماہ لگاؤں میں نے اسی دن ان تمام ویب سائٹوں کو کھنگالا تھا یہ صرف پلیٹ فارم ہیں ان میں ایک اطلاقیہ کھڑا کرنا پھر وہی بات آجاتی ہے کہ پروگرامنگ کا علم مانگتا ہے۔
اردو سیک کی ویب سائٹ پر 35000 الفاظ موجود ہیں ضرور ہیں میں مانتا ہوں لیکن یہ آزاد نہیں۔ اور اس کا سکوپ بہت ہی محدود ہے۔ میرے سامنے ہزاروں میں نہیں لاکھوں میں الفاظ ہیں اور یہ کام ایسے ہی ہوسکتا ہے۔
انگریزی لغت لے کر اس کا اردو ترجمہ کرنا پہلے بھی عرض کرچکا ہوں بہت مشکل کام ہے۔ ایک لفظ کے لیے 5 منٹ لگا کر اردو ڈھونڈنا صارف 15 منٹ میں تھکا مارے گا تو لغت کیا بنے گی۔
 

دوست

محفلین
اور ایک بات مزید لغت کا پراجیکٹ اس لیے شروع کیا ہے کہ اس کے بغیر ترجمے میں بہت دقت ہوتی ہے۔
میرے خیال سے وقت کا ضیاع ہے کسی معیاری کمپیوٹر لغت کے بغیر ترجمہ کرنا۔ :?
 

الف نظامی

لائبریرین
مہوش علی نے کہا:
دیکھیں ہم جو بھی لغت لے لیں، اگر اسے ایکسل میں لکھتے ہیں تو پرابلم یہ ہو گی کہ بعد میں اگر کوئی نیا لفظ شامل کرنا چاہیں گے تو وہ 'حروف تہجی" کے اعتبار سے "خود بخود" شامل نہیں ہو سکے گا۔
مہوش اگر آپ تھریڈ کو غور سے پڑھیں تو اس میں ایک اطلاقیہ کا ذکر ہے جس سے ڈیٹا کا دخول کرنا ہے اور اگر کسی کو اس کے استمعال میں مسئلہ ہے تو وہ نوٹ پیڈ میں لکھ لے ، ڈیٹا بیس میں تبدیلی ہم کرلیں گے۔ اور جہاں تک حروف تہجی کی ترتتیب کی بات ہے تو سارٹ کا فنکشن ایکسل میں بھی ہے اور ایکسس میں بھی۔
 
Top