انگریزی اردو لغت کو برقیانا

شمشاد

لائبریرین
یہیں مبارک دے دوں “ ناظم اعلٰی“ بننے کی۔

وقتاً فوقتاً اس فدوی کا خیال رکھئیے گا۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
منیر طاہر، آپ زیادہ خوش نہ ہوں، آپ کو لغت ٹیم میں شامل کر لیا گیا جس کی بناء پر آپ کو اس زمرے میں موڈریٹر کے اختیارات مل گئے ہیں۔ اسی لیے آپ کو اضافی کنٹرول نظر آ رہے ہیں۔
:newbie:
 
شمشاد

لائبریرین
الحمد للہ حرف “ M “ پر کام آج ختم ہوا، کل 1359 الفاظ تھے جو لکھے گئے۔

اب کوئی اپ ڈیٹ دے دے اور یہ بھی کہ سب حروف تقسیم ہو چکے یا ابھی کچھ باقی ہے؟
 
Attachments

  • dic_m.zip
    53.2 KB · مناظر: 2
شمشاد بھائی! آپ بشر ہی ہیں نا؟ :shock: آپ کے کام کی رفتار تو جنوں کی طرح تیز ہے۔۔۔۔ سبحان اللہ!
اللہ آپ کو مزید ہمت و طاقت عطا فرمائے۔ آمین۔
کچھ حروف اب بھی باقی ہیں۔۔۔ ان شاء اللہ تعالیٰ کل آکر تفصیل لکھتا ہوں۔۔۔۔
فی الحال تو جو نظر آئے ان میں: O, P, U, X, Y ہی باقی ہیں۔ آپ دیکھ لیں ان میں سے کوئی۔۔۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

آپ لوگوں کا کام اب ماشاءاللہ کافی پھیل گیا ہے۔ میرے خیال میں اس کام کو اب مختلف تھریڈز میں الگ کر دیا جانا چاہیے۔ یہ تھریڈ حروف کے گروپس کے اعتبار سے ترتیب دیے جا سکتے ہیں جیسے کہ A-D کے لیے ایک تھریڈ، E-H کے لیے ایک تھریڈ وغیرہ۔ یہ صرف میری تجویز ہے۔ اگر آپ کو قابل عمل لگے تو اس پر ایکشن لیں۔

والسلام
 
نبیل نے کہا:

اس سلسلہ میں تو محب بھائی ہی کچھ کہہ سکیں گے۔
 
شمشاد

لائبریرین
عمار بھائی بس جیسے جیسے فرصت ملتی ہے لغت پر کام کرتا رہتا ہوں، ویسے سچ پوچھیں تو یہ انتہائی بور کام ہے۔

O اور P سے زیادہ حروف ہوں گے۔ تو میں حرف ' O ' لے لیتا ہوں۔
 
پاکستانی

محفلین
نبیل نے کہا:
منیر طاہر، آپ زیادہ خوش نہ ہوں، آپ کو لغت ٹیم میں شامل کر لیا گیا جس کی بناء پر آپ کو اس زمرے میں موڈریٹر کے اختیارات مل گئے ہیں۔ اسی لیے آپ کو اضافی کنٹرول نظر آ رہے ہیں۔
:newbie:

ہائے ظالم ۔۔۔ چند لمحے تو خوش ہو لینے دیتے
sobbing.gif
 
بہت عمدہ منیر طاہر

یعنی آپ نے یکسر ہی نظر انداز کر دیا ، میں نے تفویض کردہ اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے آپ کو موڈریٹر بنا دیا اور مٹھائی کا بھی وعدہ نہیں کیا آپ نے ۔ :lol:

ذرا اب کام پر بھی رپورٹ‌دیں۔
 
راہبر نے کہا:
شمشاد بھائی! آپ بشر ہی ہیں نا؟ :shock: آپ کے کام کی رفتار تو جنوں کی طرح تیز ہے۔۔۔۔ سبحان اللہ!
اللہ آپ کو مزید ہمت و طاقت عطا فرمائے۔ آمین۔
کچھ حروف اب بھی باقی ہیں۔۔۔ ان شاء اللہ تعالیٰ کل آکر تفصیل لکھتا ہوں۔۔۔۔
فی الحال تو جو نظر آئے ان میں: O, P, U, X, Y ہی باقی ہیں۔ آپ دیکھ لیں ان میں سے کوئی۔۔۔

عمار ہماے پاس دو جن ہیں

شمشاد اور جاوید

ان کی بدولت کام جھٹ پٹ ہو جاتا ہے۔
 
شمشاد بھائی! سچ کہا کہ یہ کوئی دلچسپی والا کام نہیں۔ اسی لیے جب میں یہ کام کرتا ہوں تو پوری توجہ اس طرف رکھنے کے باوجود اس بارے میں زیادہ نہیں سوچتا۔۔۔۔ :p مبادا کہیں بوریت کا احساس نہ ہونے لگے۔ :wink:
آپ کا بہت بہت شکریہ کہ آپ کی بدولت یہ کام تیز رفتاری سے آگے بڑھ رہا ہے۔ سب سے زیادہ حصہ ہی آپ کا ہی اب تک اس کام میں۔ اللہ آپ کو مزید ہمت عطا فرمائے۔ آمین
فرحت کیانی (صاحبہ؟؟؟)! آپ کا بھی بے حد شکریہ کہ آپ نے از خود حرف Y پر کام کرنے کی حامی بھری۔
 
نبیل نے کہا:
السلام علیکم،

آپ لوگوں کا کام اب ماشاءاللہ کافی پھیل گیا ہے۔ میرے خیال میں اس کام کو اب مختلف تھریڈز میں الگ کر دیا جانا چاہیے۔ یہ تھریڈ حروف کے گروپس کے اعتبار سے ترتیب دیے جا سکتے ہیں جیسے کہ A-D کے لیے ایک تھریڈ، E-H کے لیے ایک تھریڈ وغیرہ۔ یہ صرف میری تجویز ہے۔ اگر آپ کو قابل عمل لگے تو اس پر ایکشن لیں۔

والسلام

نبیل تمہاری توجہ کا شکریہ اور مجھے امید ہے کہ تم اسی طرح باریک بینی سے اس پراجیکٹ کو دیکھتے رہو گے۔ میرے ذہن میں کئی منصوبے ہیں اس لغت کے حوالے سے اور پہلا مرحلہ مکمل ہوتے ہی پروف ریڈنگ کا مرحلہ شروع ہو جائے گا اور چند نئی جہتیں شامل ہو جائیں گی جن میں اردو سے انگریزی الفاظ پر کام شروع ہوگا اور اس کے لیے ہم پہلے سے کیے گئے کام سے مدد لیں گے۔

اس کے علاوہ دو اطلاقیوں پر کام جاری ہے ، ایک ایکسس میں اور دوسرا ڈاٹ نیٹ میں۔ کچھ فراغت پاتے ہی میں اس کے ڈیزائن اور مستقبل کے لائحہ عمل پر پوسٹ کروں گا اور پھر دوستوں کی رائے سے اسے آگے بڑھائیں گے۔

اس کے علاوہ اس میں انگریزی کے مترادفات اور جملے شامل کرنے کا منصوبہ بھی زیر غور ہے۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
راہبر نے کہا:
فرحت کیانی (صاحبہ؟؟؟)! آپ کا بھی بے حد شکریہ کہ آپ نے از خود حرف Y پر کام کرنے کی حامی بھری۔
i874686544354.gif

السلام علیکم راہبر بھیا۔۔
میں “صاحبہ“ ہی ہوں لیکن آپ اگر آپ میرے نام کے ساتھ صاحبہ نہیں بھی لگائیں گے تو میں مائنڈ نہیں کروں گی :)
اور حوصلہ افزائی کا بہت شکریہ
خوش رہیے بہت سا :)
 
شمشاد

لائبریرین
میں تو سوچ رہا تھا کہ O سے بہت زیادہ الفاظ ہوں گے، لیکن میرے پاس جو ڈکشنری ہے اس میں تو صرف چھ سو کے قریب ہوں گے۔
 
پاکستانی

محفلین
میرے پاس J اور Z مکمل ہیں، انہیں کہاں اور کیسے پوسٹ کروں۔

طریقہِ واردات سے آگاہ کر دیں۔۔۔۔ شکریہ
 
پاکستانی

محفلین
شکرالحمداللہ
حرف J کا کام 315 الفاظ کے ساتھ مکمل ہوا۔
قائدین اس کی خامیاں اور خوبیاں دیکھ لیں، بعد میں کسی قسم کی ذمہ داری قبول نہیں کی جائے گی۔
 
Attachments

  • dic_j.zip
    27.3 KB · مناظر: 9
Top