سید عاطف علی

لائبریرین
عنوان کوئی بھی ہو سرقہ کی حد ضرور جاری کی جائے گی۔
چلیے جاسمن ایک ابلا ہوا نڈا صدقہ کیجیئے پھر آپ کے ہاتھوں کے ناخن کاٹے جائیں گے۔
 
آخری تدوین:

نیرنگ خیال

لائبریرین
عنوان کوئی بھی ہو سرقہ کی حد ضرور جاری کی جائے گی۔
بخدا آپ کا مراسلہ بعد میں دیکھا۔۔۔ پہلے اپنا مراسلہ لکھا تھا۔۔۔ پھر بھی سر تسلیم خم ہے جو مزاج یار آئے۔۔۔

چلیے جاسمن ایک ابلا ہوا نڈا صدقہ کیجیئے پھر آپ کے ہاتھوں کے ناخن کاٹے جائیں گے۔
اور اگر دو تین انڈے کھلا دیں تو ہم پیروں کے ناخن بھی کاٹ دیں گے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
عنوان کوئی بھی ہو سرقہ کی حد ضرور جاری کی جائے گی۔
چلیے جاسمن ایک ابلا ہوا نڈا صدقہ کیجیئے پھر آپ کے ہاتھوں کے ناخن کاٹے جائیں گے۔
کٹے ہوئے یاتھوں کے ناخن کاٹنے کی کیا تک بنتی ہے بھلا۔
سمجھ نہیں آئی۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ایک انڈے پر ہاتھ نہیں کٹتے بھئی۔
ایک انڈے کی تلافی اور علامتی حد کافی ہے۔
یہ بھی تو سوچئیے کہ اس انڈے سے چوزہ نکلتا جو بڑا یو کر مرغی بنتا۔
مرغی نے بہت سارے انڈے دینے تھے۔
صرف ایک انڈا نہیں، مرغی کی ایک نسل کا خاتمہ کیا ہے جاسمن آپا نے۔
سزا اسی مطابق ہو تو ٹھیک۔ ورنہ رہنے ہی دیجئیے۔
 
ایسی سزا دینے والی عدالت کا چیف جسٹس شیخ چلی ہو گا یقیناََ ۔
 
جاسمن

لائبریرین
اگر آپ کہہ دیتی تو کہ نیرنگ کوے کا پر بناتے ہیں تو میں اپنی تلخیص نگار طبع پر خود ہی فدا ہو ہو جاتا۔۔۔ پر آپ کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ ہم خوش نہ ہونے پائیں۔
ہم نہیں چاہتے کہ آپ فدا ہو جائیں۔ بھابھی اور بچوں کے بعد چاہے آپ کی اپنی تحریر ہو، فدا ہونے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
صرف ایک انڈا نہیں، مرغی کی ایک نسل کا خاتمہ کیا ہے جاسمن آپا نے۔
سزا اسی مطابق ہو تو ٹھیک۔ ورنہ رہنے ہی دیجئیے۔
ایسی سزا دینے والی عدالت کا چیف جسٹس شیخ چلی ہو گا یقیناََ ۔
شیخ چلی کی عدالت کے وکیل نے جراح کے دوران یہ نکتہ اٹھا یا تھا کہ مال مسروقہ والا انڈا دراصل ابلا ہوا تھا اور مرغی کی نسل ابلنے پر ہی ختم ہو چکی تھی اس لیے جاسمن کی حد صرف ناخن کاٹنے تک کی گئی ۔ خود شیخ چلی نے اسے منظور کر لیا ۔
 
Top