گُلِ یاسمیں

لائبریرین
لوگوں کو ہکا بکا ہوتے دیکھنا ایک پُرلطف مشاہدہ ہے۔ :)
لیکن آپ ہکا بکا ہوتے دیکھنے والا سین مس کر گئیں اور اس وقت انٹری ماری جب یہ کیفیت دکھی پن کی انتہا کو پہنچ چکی تھی۔
اس پر لطف مشاہدے سے لطف اندوز ہونا ہے توایک بار انڈا چوری والا سین لائیو دیکھنے کو مل جائے تو ہمارا بھی بھلا ہو جائے۔ بقول عاطف بھیا روزانہ ایک انڈا کھانا چاہئے۔ :cool:
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
اس پر لطف مشاہدے سے لطف اندوز ہونا ہے توبایک بار انڈا چوری والا سین لائیو دیکھنے کو مل جائے تو ہمارا بھی بھلا ہو جائے۔ بقول عاطف بھیا روزانہ ایک انڈا کھانا چاہئے۔
ارادہ ہو تو رہا ہے کہ انڈے کی چوری والی کہانی لکھی جائے۔ :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ذرا نین کے دیے گئے ٹیگز پر دھیان دیجیے۔

انڈہ، انڈہ چور، جاسمن۔

یعنی کہ

نین بھائی کا بس نہیں چل رہا ہے کہ سی این این پر بھی بریکنگ نیوز چلوا دی جائے۔ :)

یہ الگ بات کہ لکھا خوب ہے، ہمیشہ کی طرح جاندار، پُر لطف اور چبھتی ہوئی نوکیلی تحریر جو نیرنگ خیال کا خاصا ہے۔
ہمارا سی این این یہی محفل ہے۔۔۔ ;)
شکریہ علی
 
جاسمن

لائبریرین
ہمارا تختہ کاہے کو الٹا جا رہا ہے بلکہ یوں کہنا چاہئیے کہ ہمارا نام کاہے کو تختہ ء مشق بنا ہوا ہے بھلا ہکا بکا ہونے کے کارن🤔
ویسے "ہکا بکا" خوبصورت نام ہے۔
بارھویں دفعہ کا ذکر ہے کہ کسی گاؤں میں دو بھائی رہا کرتے تھے۔ ہکا اور بکا۔ دونوں ٹونز تھے۔ ایک سی شکلیں۔ ایک سی حرکات۔ ایک سی آوارگیاں۔ ایک سے معمولاتِ زندگی تھے۔ اکثر ایسا ہوتا کہ جب دونوں صبح بستر سے اٹھتے تو ایک دوسرے کو دیکھ کے ہکا بکا رہ جاتے۔۔۔۔۔۔۔
اگلی قسط کے لیے فی محفلین سو سو روپیہ جاز کیش میں بھیجیں۔
لو جی کتنی پیاری کہانی شروع کر دی۔ ۔۔۔:):):)
 
ہکا اور بکا۔۔۔۔ واہ واہ ایسے دلکش نام آپ ہی سوچ سکتی ہیں۔
آپ نے تو گل کے دل میں گل کھلنے سے پہلے ہی سب گل کر دیا۔
ایہہ تے کوئی گل نہ ہوئی نا۔
حسب ضرورت پیش اور زبر لگا لیجئے گا۔ زیر کسی پر مت لگائیے گا ورنہ ہمارے سارے ارمان گل (زیر سے) میں مل جانے
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ویسے "ہکا بکا" خوبصورت نام ہے۔
بارھویں دفعہ کا ذکر ہے کہ کسی گاؤں میں دو بھائی رہا کرتے تھے۔ ہکا اور بکا۔ دونوں ٹونز تھے۔ ایک سی شکلیں۔ ایک سی حرکات۔ ایک سی آوارگیاں۔ ایک سے معمولاتِ زندگی تھے۔ اکثر ایسا ہوتا کہ جب دونوں صبح بستر سے اٹھتے تو ایک دوسرے کو دیکھ کے ہکا بکا رہ جاتے۔۔۔۔۔۔۔
اگلی قسط کے لیے فی محفلین سو سو روپیہ جاز کیش میں بھیجیں۔
لو جی کتنی پیاری کہانی شروع کر دی۔ ۔۔۔:):):)
کوئی پندرھویں صبح کی بات ہے۔۔۔ کہ ہکا نے بکا سے کہا۔ یار تجھے معلوم ہے کہ ہم نے اردو زبان کو اپنے نام دان کیے ہیں۔۔۔ اس پر بکا بولا۔۔۔۔ ہاں اور ہکلاہٹ بھی ہمارے ہی اثر سے ہے۔۔۔

جاری ہے۔۔۔
مزید سننے کے لیے جاسمن صاحبہ کا جاز کیش اکاؤنٹ ہیک کر کے ادھر منتقل کیجیے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کوئی پندرھویں صبح کی بات ہے۔۔۔ کہ ہکا نے بکا سے کہا۔ یار تجھے معلوم ہے کہ ہم نے اردو زبان کو اپنے نام دان کیے ہیں۔۔۔ اس پر بکا بولا۔۔۔۔ ہاں اور ہکلاہٹ بھی ہمارے ہی اثر سے ہے۔۔۔

جاری ہے۔۔۔
بکا، بہکا ہوا ہر گز نہ تھا کہ ہکے کی باتوں میں آ کر پھر سے دوسروں کو اور خاص طور پر جاسمن آپا کو ہکا بکا ہونے کا موقع دیتا۔
چنانچہ اس نے اپنے من کی کرنے کی ٹھانی اور کسی بکاؤ ہیکر کی تلاش میں لگ گیا جو جاسمن آپا اور نین بھیا کے جیز کیش سے ساری رقم کسی مستحق اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر دیتا۔

جاری ہے
 
جاسمن

لائبریرین
ہائے او میریا ربّا!!! :X3::unsure::eek:
یعنی میرا ذکر "ذکرِ محفلین" میں ہے۔
ساڑھے گیارہ بار۔۔۔۔۔ افففففففففففففففففف
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہائے او میریا ربّا!!! :X3::unsure::eek:
یعنی میرا ذکر "ذکرِ محفلین" میں ہے۔
ساڑھے گیارہ بار۔۔۔۔۔ افففففففففففففففففف
ہاں تو کبھی صیاد بھی دام میں آ جاتا ہے نا۔۔۔۔
آپ سب کو پکارے جاتی تھیں، پھر آپ کے نام کی پکار ہونے لگی۔
حوصلہ بہن حوصلہ 🥰
 
جاسمن

لائبریرین
اس داستان کے تو صرف پاؤں ہی ہزار نہیں ہیں، آنکھیں ، ہاتھ، کان وغیرہ سب ہی ہزار ہزار ہیں بھئی۔
 
Top