انڈین کرکٹ ٹیم کی t20 ورلڈ کپ میں ناکامی کی وجہ آئی پی ایل؟

نبیل

تکنیکی معاون
انڈیا کی کرکٹ ٹیم کے t20 ورلڈ کپ سے اخراج پر انڈیا کے عوام اور میڈیا کا غصہ سامنے آنے لگا ہے۔ پاکستان کی ٹیم کے ساتھ بھی یہی سلوک ہوگا اگر وہ اگلا کوئی بھی میچ ہار گئے۔ انڈیا کی کرکٹ ٹیم گزشتہ t20 ورلڈ کپ میں اور اس ورلڈ کپ میں بھی سپر ایٹ مرحلے کا کوئی میچ نہیں جیت سکی ہے۔ انڈیا کی ناقص کارکردگی کا زیادہ ذمہ دار آئی پی ایل کو قرار دیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے کھلاڑیوں کو طویل عرصے تک ایسی کرکٹ کھیلنی پڑتی ہے جو بین الاقوامی معیار سے مطابقت نہیں رکھتی۔ (اور نکالو پاکستانی کھلاڑیوں کو :) ) ٹی 20 ورلڈ کپ میں خاص طور پر یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ انڈیا کے بیٹسمین باؤنس والی پچز اور شارٹ پچ بالوں کو صحیح طور پر ہینڈل نہیں کر پائے تھے۔
 

وجی

لائبریرین
بھائی بات بڑی سیدھی سی ہے اور وہ یہ کہ دیر تک کوئ ایک گیم کھیلتے رہیں بندہ اوکتا جاتا ہے اور یہی انڈین ٹیم کے ساتھ ہوا
باقی جو بیرونی کھیلاڑی آئی پی ایل میں کھیل رہے تھے وہ اسلیے یہاں پرفارم کر گئے کیونکہ وہ مسلسل نہیں کھیلے آئی پی ایل کے میچ
لیکن ایک دو پر نظر رکھیں تو پتا چلتا ہے کہ وہ بھی ورلڈ کپ میں اچھا پرفارم نہیں کرپائے کیونکہ وہ کچھ چھوٹے بولرز کے سامنے کرتے رہے آئی پی ایل میں
 

arifkarim

معطل
میرے خیال میں آئی پی ایل کی وجہ سے کرکٹ وہ نہیں رہی جیسے کہ ہونی چاہئے۔ بلکہ شوبزنس بن گئی ہے۔ جبھی تو معروف بالی وڈ کے اسٹارز دھڑا دھڑ اپنے کلب خرید رہے ہیں۔
 
Top