انٹرنیٹ سے دیکھ کر رکھے گئے نام

فاتح

لائبریرین
کچھ عرصہ قبل فاتح بھائی ایسے ہی کسی نام کی تحقیق میں پسینہ پسینہ ہو رہے تھے۔ :)
ہائیںںںںںںںںںں سعود بھائی ایسا کون سا نام تھا۔۔۔؟؟؟:battingeyelashes:
وہ نام تو اس وقت ہمارے ذہن میں بھی نہیں لیکن ہمارے ایک دوست نے انٹرنیٹ سے دیکھ کر اپنی نومولود بیٹی کے لیے کوئی نام منتخب کیا تھا لیکن ہم نے اس پر اعتراض داغ دیا کہ اس کا کوئی مطلب نہیں بنتا یا کم از کم وہ مطلب نہیں بنتا جو اس نام نہاد ویب سائٹ پر درج تھا۔
اور ہم اپنے اس اعتراض کی تائید میں ڈکشنریاں چھان رہے تھے۔ بہرحال اس کا یہ فائدہ ہوا کہ ان دوست نے وہ نام تبدیل کر دیا۔
 
mfdarvesh

محفلین
ایسے ہی اعیان کا مطلب دیکھنے کے لیے ہم نے بھی ڈکشنری کھولی تھی، اور ایک اور نام آبگینے کا بھی یہی حال ہوا تھا
 
طالوت

محفلین
آسانی سے زبان پر آ جانے والا نام ہی مناسب نام ہو سکتا ہے ، رہی معنوں کی بات تو عام نام جو بہت زیادہ اختیار کئے جاتے ہیں کے معنی بھی کوئی کوئی جانتا ہے یا جاننے کی کوشش کر تاہے۔ میری رائے میں نام اچھے معنوں میں ہونا چاہیے لیکن یہ اتنا اہم نہیں جتنی اہم اس سے پیدا ہونے والی مضحکہ خیز صورت حال ہے ۔ جیسے اقراء کی مثال دی گئی ۔ عربی الفاظ کو بطور نام اختیار کرنے کو "اسلامی نام" قرار دے کر ذرا تسلی ہو جاتی ہے وگرنہ خلیج میں جنوبی ایشیائی مسلمانوں کے نام بعض اوقات عربوں کے لئے خاصے دلچسپ اور حیرت کا باعث بنتے ہیں ۔ مقامی زبانوں کے الفاظ پر مشتمل ناموں کا تو رواج ہی ختم ہو گیا ہے جسے نہیں ہونا چاہیے تھا ۔

مقامی زبانوں کے الفاظ پر مشتمل نام اگر کسی کے علم میں ہوں تو ضرور بتائیں ۔
وسلام
 
میرے ایک چچازاد بھائی ہیں، ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ربیع الاول کے مہینے میں ہوئی۔ انہوں نے اپنے پیر صاحب سے پوچھا کہ کیا نام رکھا جائے تو پیر صاحب نے انہیں ربیع نام رکھنے کا کہہ دیا اور انہوں نے من و عن عمل کر ڈالا۔
۔
رَبِيع اور رُبَيع عربى نام ہیں۔ ايك انصارى صحابي تھے سعد بن الربيع بن عمرو الانصارى رضي اللہ عنہ۔ اور ايك معاصر عالم ربيع بن ھادي المدخلي۔
 
محمد کا مطلب ہے تعریف کیا گیا، یعنی جس کی تعریف کی جائے۔ فی زمانہ تو شاید یہ سب سے زیادہ رکھے جانا والا نام ہے، یا کم از کم نام کا حصہ ضرور ہوتا ہے۔ میرا نام بھی محمد سے شروع ہوتا ہے۔ لیکن جس وقت جناب عبدالمطلب نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا نام محمد رکھا تھا تو اس وقت اس کی مثال ملنا مشکل تھی۔
يہ بات مشہور ہے درست نہیں۔ آپ صلی اللہ عليہ وسلم سے پہلے یہ نام رکھا گیا تھا،مگر خال خال۔ زيادہ مذہبی رجحانات کے افراد کے ہاں کیوں کہ وہ نبی موعود کی آمد کے منتظر تھے۔حافظ ابن حجر نے محمد نامی قریبا پچیس لوگوں کے نام مع نسب ذکر کیے ہیں۔
 
ابوشامل

محفلین
آسانی سے زبان پر آ جانے والا نام ہی مناسب نام ہو سکتا ہے ، رہی معنوں کی بات تو عام نام جو بہت زیادہ اختیار کئے جاتے ہیں کے معنی بھی کوئی کوئی جانتا ہے یا جاننے کی کوشش کر تاہے۔ میری رائے میں نام اچھے معنوں میں ہونا چاہیے لیکن یہ اتنا اہم نہیں جتنی اہم اس سے پیدا ہونے والی مضحکہ خیز صورت حال ہے ۔ جیسے اقراء کی مثال دی گئی ۔ عربی الفاظ کو بطور نام اختیار کرنے کو "اسلامی نام" قرار دے کر ذرا تسلی ہو جاتی ہے وگرنہ خلیج میں جنوبی ایشیائی مسلمانوں کے نام بعض اوقات عربوں کے لئے خاصے دلچسپ اور حیرت کا باعث بنتے ہیں ۔ مقامی زبانوں کے الفاظ پر مشتمل ناموں کا تو رواج ہی ختم ہو گیا ہے جسے نہیں ہونا چاہیے تھا ۔

مقامی زبانوں کے الفاظ پر مشتمل نام اگر کسی کے علم میں ہوں تو ضرور بتائیں ۔
وسلام
ہمم ۔۔۔۔ مقامی زبانوں کے ناموں کا ایران اور ترکی میں بہت زیادہ رحجان ہے۔ یہاں پاکستان کے دیہی علاقوں میں آج بھی ایسے نام رکھے جاتے ہیں جو مکمل طور پر مقامی ہوتے ہیں لیکن وہ ایسے ہیں جیسے جمعہ کے دن پیدا ہونے والا جمعہ خان وغیرہ۔ ایک درخت کے نام پر رکھا جانے والا نام "کانڈیرو" سندھ میں کافی مقبول رہا ہے۔ اب یہ رحجان دیہات میں بھی ختم ہو رہا ہے۔ بلوچستان میں البتہ اب بھی مقامی نام رکھے جاتے ہیں جیسے بلوچ رہنماؤں کے نام ہیں چاکر خان، بالاچ، براہمداخ وغیرہ۔
 
طالوت

محفلین
شکریہ ابو شامل ۔ سندھ کے کچھ اور مقامی زبان کے نام تفصیلا ضرور بتائیے ۔
اور اگر کسی کے علم میں پنجابی زبان کے نام ہوں تو ضرور بتلائے ۔ "وریام" کے بارے میں سنا ہے کہ یہ پنجابی زبان کا لفظ ہے ۔
وسلام
 
arifkarim

معطل
میں تو اپنے بچوں کا نام اڈالف ہٹلر اور اسامہ بن لادن ہی رکھوں گا۔ چاہے جتنا مرضی یہودی یا امریکی زور لگا لیں۔ آخر یہ سمجھتے ہیں کیا ہیں اپنے آپ کو؟ تاریخ مسخ کر دینے سے قدیم نام مستقبل کیلئے بین نہیں ہو جاتے!
 
طالوت

محفلین
اسامہ تو بین نہیں ہوا البتہ ہٹلر شاید مکمل طور پر اور یزید بڑی حد تک ممنوع پا گیا ہے ۔ اور میں متفق ہوں کے بےجا پراپگینڈے سے متاثر ہو کر ایسا نہیں ہونا چاہیے ۔ وہاں کا تو پتا نہیں مگر پاکستان میں تو ایسا کرنے پر پتہ صاف ہونے کی قوی امید ہے ۔ عدم برداشت ۔
 
ابوشامل

محفلین
شکریہ ابو شامل ۔ سندھ کے کچھ اور مقامی زبان کے نام تفصیلا ضرور بتائیے ۔
اور اگر کسی کے علم میں پنجابی زبان کے نام ہوں تو ضرور بتلائے ۔ "وریام" کے بارے میں سنا ہے کہ یہ پنجابی زبان کا لفظ ہے ۔
وسلام
درختوں وغیرہ پر رکھے گئے نام: کھبڑ، کانڈیرو، کرڑ
دنوں پر رکھے گئے نام: آچر، سومر، خمیسو، جمعو
دیگر: ہزار، دریاھ، بھورو، کوڑو
ایسے بہت سارے نام ہوں گے، جو میری معلومات میں نہیں ہیں۔ لیکن جیسا کہ میں پہلے کہہ چکا ہوں کہ اب یہ نام رکھنے کا رحجان تقریبا نہ ہونے کے برابر ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
مجھے خال خال ہندی نام بھی نظر آتے ہیں، اگرچہ یہ زیادہ تر فلموں سے متاثر ہو کر رکھے جاتے ہیں۔
 
ایسے ہی اعیان کا مطلب دیکھنے کے لیے ہم نے بھی ڈکشنری کھولی تھی، اور ایک اور نام آبگینے کا بھی یہی حال ہوا تھا

اعيان عربى لفظ ہے مگر جمع ، عَين مفرد ہے۔ مطلب: سيد(سردار) ، وجيہ، notable ، dignitary، leading personality وغيرہ ۔
 
شکریہ ابو شامل ۔ سندھ کے کچھ اور مقامی زبان کے نام تفصیلا ضرور بتائیے ۔
اور اگر کسی کے علم میں پنجابی زبان کے نام ہوں تو ضرور بتلائے ۔ "وریام" کے بارے میں سنا ہے کہ یہ پنجابی زبان کا لفظ ہے ۔
وسلام
پنجابى
بھاگن / بھاگاں: خوش قسمت ،لکی
بھاگ بھری : خوش قسمت
ست بھرائى : سات بھائیوں كى بہن
 
بلکل جی، نام بامعنی ہونے چاہیے چاہے جہاں سب بھی دیکھ کے رکھے جائیں،
جیسے دو سال پہلے "ایان" یا پھر "اعیان" نام بہت مشہور ہوا ہے، بہت سارے بچوں کے نام یہی رکھ دیے گئے ہیں
میرا خیال ہے نام کے سلسلے میں صحابہ اکرام اور صحابیا ت کے نام بہت اچھے ہیں

أيّان كا مطلب: كب ؟ كس وقت ؟
قرآن عظيم ميں كئى جگہ آيا ہے مثلا سورة النازعات آيت42، يسألونك عن الساعة أيان مرسٰها ۔۔۔
 
شاکرالقادری

لائبریرین
میں نے اپنے بچوں کے نام کچھ اس طرح رکھےکہ
محمد کا لفظ تو ہر ایک کے نام میں تبرکاً شامل کیا
محمد ۔۔۔ فیضان الحسن ۔۔۔۔ اب اگر کوئی "حسن" کہے تب بھی ٹھیک اور اگر کوئی "فیضان " کہے تب بھی ٹھیک اور اگر کوئی مزید مختصر کرکے "فیضی " کہے تب بھی کوئی اعتراض نہیں
محمد۔۔۔ ریحان الحسن ۔۔۔۔ "ریحان" یا "حسن" دونوں میں سے کسی نام سے پکارا جا سکتا ہے ویسے ہم ۔۔۔۔۔ "ہانی" کہہ کر پکارتے ہیں
قرة العین ۔۔۔۔۔۔۔۔ ہم عینی کہہ کر پکارتے ہیں
 
سویدا

محفلین
عربی زبان میں لفظ عین کئی معانی میں مستعمل ہے
عین آنکھ ، عین گھٹنا، عین چشمہ ،عین تعین ، عین سردار ، اس بھی بہت سے معانی ہیں اس کے
اور عربی لغت کا دروازہ بہت وسیع ہے ،وسعت کے معاملے میں عربی کا کوئی مقابل نہیں
میرے نزدیک آپ کوئی لفظ غلط بھی بول دیں لغت میں اس کا ثبوت بھی کہیں نہ کہیں مل جائے گا
 
علی خان

محفلین
میرے بیٹے کا نام شمویل ہے۔ اسکے معنی ہے۔ اللہ نے سنا، یہ نام ایک پیغمبر کا بھی ہے،
کہا جاتا ہے۔ کہ ان وقتوں میں اللہ تعالٰی کے یہ پاک پیغمبر جو بھی دعا کرتے تھے، اللہ تعالیٰ انکو قبول کرتے تھے۔
 
Top