انٹرنیٹ سے دیکھ کر رکھے گئے نام

میرے بیٹے کا نام شمویل ہے۔ اسکے معنی ہے۔ اللہ نے سنا، یہ نام ایک پیغمبر کا بھی ہے،
کہا جاتا ہے۔ کہ ان وقتوں میں اللہ تعالٰی کے یہ پاک پیغمبر جو بھی دعا کرتے تھے، اللہ تعالیٰ انکو قبول کرتے تھے۔
یہ حضرت اسماعيل عليہ السلام كا biblical نام ہے۔ جیسے حضرت نوح عليہ السلام كا Noah
 

شمشاد

لائبریرین
اچھا تو اسی لیے تم ہر وقت سوئی رہتی ہو۔ میرے مانو تو اپنا نام بدل کر جاگنے والی رکھ لو۔
 
میرا نام میری خالہ جانی نے رکھا تھا ۔ اور میرے نام کا مطلب ہے ’سونے والی‘:)

اوں ہوں ، وہ تو نائمہ كا مطلب ہے۔ ناعمہ عين سے ہو تو اس كا مطلب نرم ونازك ، ہموار، fine, tender.delicate ہوتا ہے ۔آپ كا نام بہت پيارا ہے ۔
 
صنان کا کیا مطلب ہے؟

اگر عربى لفظ ہے تو سنان ہو گا ، سنان بن سلمة اور سنان بن سنة رضي اللہ عنہم صحابہ كرام میں سے ہیں۔ سنان كا لفظى مطلب تير يا نيزے كا پھل / انى ، ليكن خوب صورت گورے چمكدار چہرے والے انسان كو بھی کہتے ہیں۔ مذكر نام ہے۔
 

سویدا

محفلین
صِنَان کے معنی ہیں سڑجانا
اور اگر
صَنَّان ہو نون کی تشدید کے ساتھ تو بہادر کے معنی میں ہے
 

سویدا

محفلین
ناعمہ کے ایک معنی خوشی شادمانی بارونق اور تروتازہ کے بھی ہیں اور یہ معنی لینا زیادہ بہتر ہے کیونکہ قرآن کریم میں بھی اسی معنی میں استعمال ہوا ہے
وجوہ یومئذ ناعمہ (سورۃ الغاشیۃ،آیت نمبر۸)
 
Top