چلیں میں بھی یہاں قرعہ(ایسے ہی لکھتے ہیں نا) ڈال ہی دوں ہو سکتا ہے کہ انعام نکل ہی آئے
1)سعودی عرب کہ جو حج میں تشنگی رہ گئی تھی وہ پوری ہو(لیکن سنا ہے کہ حج عمرہ صرف حق حلال کی کمائی کا قبول ہوتا ہے)اگر تو ایسی بات ہے تو پھر کینڈا وجہ اسکی یہ ہے کہ بہت بہت خوبصورت ہے۔
2)انڈیا وجہ پتہ نہیں کیوں مجھے وہاں کا راجستان بہت بہت فیسی نیٹ کرتا ہے ایسا لگتا ہے کہ جیسے وہاں کی دھرتی مجھے پکار رہی ہو۔حالانکہ میرے بزرگوں میں سے کسی نے بھی ہجرت نہیں کی پھر بھی جبکہ ہمارے ہاں بھی تھر اور چولستان ہے لیکن وہاں جانے کا اتنا شوق نہیں ۔شاید اس لیے کہ اپنی چیز کی وقعت نہیں ہوتی ۔
مزے کی بات میرے بڑے بابا(نانا ابا)کو بھی انڈیا جانے کا جنوں کی حد تک شوق تھا ۔جب بابا ان سے کہتے تھے کہ میں آپ کو حج پر لے جاؤں گا تو انکا جواب ہوتا تھا کہ بھلے حج پر نا جاؤں کہ اللہ ہمارے اندر بستا ہے لیکن مجھے انڈیا ضرور لے جانا اور وہ یہ حسرت لیکر اس دنیا سے چلے گئے ۔شاید اب میرے ذریعے اپنے شوق کی تسکین چاہتے ہوں۔
3)اٹلی یا اسپین کہ دونوں ہی دیکھنے لائق جگہ ہیں
اور دوسرا انعام بونس میں
سنگاپور،ملائشیا،انڈونیشاء،یو اے ای(اے کاش میرا دوبئی میں گھر ہو)
وجہ شاپنگ شاپنگ اور بس شاپنگ
ایگل بڑے ہی خراب ہیں کہاں سے کہاں پہنچا دیا مجھے اور میں کیا سے کیا خواب دیکھنے لگی
اب یاد آیا کہ میں تو محفل پر ہوں