انعام تین من پسند جگہیں گھومنے کا

تیشہ

محفلین
آپ نے بالکل صحیح کہا، شادی شدگان کے یہ مسائل تو ہیں :( لیکن اس کی ایک شرط بھی ہے کہ یا تو بیوی میکے گئی ہو یا خاوند گھر سے باہر تو اسی وقت کمرے میں پناہ ملتی ہے۔

میں نے اپنا ایک الگ فارمولا بنایا ہوا ہے، میں اپنے کمرے میں اپنی بیوی کو بھی نہیں گھسنے دیتا سو سکون میں رہتا ہوں۔ :)

تو پھر کس کو گھسنے دیتے ہیں :rolleyes: :confused:
zzzbbbbnnnn.gif

واقعی پھر تو آپ سچ مچ سکون میں ہی رہتے ہیں ۔ ۔
 
شمشاد

لائبریرین
خرم بھائی کس جگہ کا نام لے لیا ہے، بہت ہی کمال کی جگہ ہے۔۔۔
ویسے تو ایک ہی دفعہ جانے کا اتفاق ہوا لیکن کافی سیر کی اس دن۔۔۔ بعد میں گھر والوں کا ایک دو دفعہ پروگرام بنا، لیکن مصروفیت کی وجہ سے نا جا سکا۔۔۔

ویسے اگر کسی کا اٹلی آنا ہوا تو، روم اور وینس ضرور دیکھیں ;)

یہ وینس کو آپ نے اٹلی میں کہاں پہنچا دیا؟
 
میم نون

محفلین
میرے خیال میں نوید صاحب، خرم صاحب، وینس دیوی کی بات کر رہے ہیں جو قدیم یونان کی میتھالوجی میں حسن کی دیوی تھی۔ ;)
اوپس۔۔۔ در اصل جب وینس کی بات آتی ہے تو وہی (شہر) یاد آتا ہے۔۔۔
اب کوئی اور وینس ہو تو اس سے ہمیں‌کیا غرض ;)

یہ وینس کو آپ نے اٹلی میں کہاں پہنچا دیا؟

میں وینس سٹی کی بات کر رہا تھا، جو کہ پانی میں‌بنایا گیا ہے:

venezia%201024x768.jpg

venezia.jpg

venezia_san_marco.jpg

بہت ہی خوبصورت ہے "یہ والا" وینس۔۔۔
اور ہاں یہاں پر کبوتر بہت ہوتے ہیں پورا شہر حاصکر مین بازار ہے وہ تو کبوتروں سے بھرا ہوتا ہے اور لوگ انھیں دانے ڈال رہے ہوتے ہیں، میں‌جب گیا تھا تو میں نے بھی ڈالے اور کبوتر اُڑ اُڑ کر ہاتھوں پہ بیٹھتے ہیں۔۔۔ میرے پاس کچھ تصویریں تھیں اگر مل گیئں تو پوسٹ کروں گا۔

والسلام، نوید
 
خرم

محفلین
یہ بھی لسٹ میں شامل ہے۔ اب فہرست ہی اتنی بڑی ہے۔ کبھی کبھی تو سوچتا ہوں کہ کسی ایسی جگہ ملازمت کروں کہ ساری دُنیا گھوموں۔ ویسے تو کنسلٹنگ میں‌بھی کافی گھومتا ہوں‌مگر تشنگی ہے۔
 
میم نون

محفلین
چلیں جی اس دھاگے کو دوبارہ سے زندہ کرتے ہیں۔

پچھلے سال انگلینڈ کے ویزے کیلیئے معلومات حاصل کیں تو پتہ چلا کہ انٹرویو کے لیئے روم جانا پڑے گا، باقی ساری کاغذی کاروائی مکمل تھی بس روم جانے کی وجہ سے دل نہیں کیا، اور پھر اگست میں بیلجیئم کا چکر لگ گیا۔
اس اگست میں اسپین کا ارادہ ہے ;)
 
mfdarvesh

محفلین
ہاں وینس بہت خوبصورت ہے، The Tourist وہیں بنی ہے، دیکھ کے مزہ آگیا، کیا پانی کا شہر ہے، وہاں کی زبان کافی مشکل لگ رہی تھی،
پتہ نہیں نوید بھائی آپ سیاحت کا سوچتے ہوں گے یہاں پاکستان میں تو دال روٹی پوری ہوجائے اللہ کا شکر ہے، سیاحت شہر کے اندر سوچنابھی بہت مشکل ہے
 
میم نون

محفلین
ہاں وینس بہت خوبصورت ہے، The Tourist وہیں بنی ہے، دیکھ کے مزہ آگیا، کیا پانی کا شہر ہے، وہاں کی زبان کافی مشکل لگ رہی تھی،
جی شہر تو کافی خوبصورت ہے، باقی فلم کا تو پتہ نہیں کہ کافی عرصہ ہو گیا ہے کوئی بھی فلم دیکھے ہوئے۔
اور زبان، بس میں یہ مشکل زبان ہی بولتا ہوں ;)

پتہ نہیں نوید بھائی آپ سیاحت کا سوچتے ہوں گے یہاں پاکستان میں تو دال روٹی پوری ہوجائے اللہ کا شکر ہے، سیاحت شہر کے اندر سوچنابھی بہت مشکل ہے

بس جی پریشانی تو ہر جگہ ہوتی ہے ایسے میں تھوڑی بہت سیاحت اچھی ہوتی ہے، اب لازمی نہیں کہ اسکیلیئے بہت پیسے خرچے جائیں یا پھر کسی دوسرے ملک ہی جایا جائے، اپنے شہر اور آس پاس کے علاقے میں گھوم پھر لینا بھی بہت اچھا ہوتا ہے، اپنے دوستوں یا فیملی کے ساتھ کچھ اچھا وقت گزر جائے وہی غنیمت ہے :)
جیسے کہ آپ نے مارگلہ پہاڑی کی تصاویر دکھائی ہیں، بس یہی سیاحت ہے ;)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ویسے میرا سوال یہ تھا کہ اگر آپکو موقع دیا جائے تو کہاں جانا پسند کریں گے؟
 
mfdarvesh

محفلین
کوئی لے جائے تو چلا جاتا ہوں، مگر ویسے میرا پھرنے کو جی نہیں چاہتا، میں اکثر کنی کترا جاتا ہوں،
 
میم نون

محفلین
جی کنی تو میں بھی کئی دفعہ کترا گیا ہوں، لیکن اب ایسی غلطی نہیں کروں گا :grin:

یہ تو بتائیں کہ کونسی جگہ دیکھنا پسند ہے؟
 
mfdarvesh

محفلین
میرے خیال میں تو کہیں بھی نہیں جاؤں گا، میرا مزاج کچھ عجیب سا ہے میں بس ایک دیکھ کے اکتا جاتا ہوں، کراچی میں گیا تھا سی ویو کو بس ایک نظر دیکھا اور واپس آگیا، میرے دوست وہاں سے آنے کا نام ہی نہیں لیتے
 
تعبیر

محفلین
چلیں میں بھی یہاں قرعہ(ایسے ہی لکھتے ہیں نا) ڈال ہی دوں ہو سکتا ہے کہ انعام نکل ہی آئے :)
1)سعودی عرب کہ جو حج میں تشنگی رہ گئی تھی وہ پوری ہو(لیکن سنا ہے کہ حج عمرہ صرف حق حلال کی کمائی کا قبول ہوتا ہے)اگر تو ایسی بات ہے تو پھر کینڈا وجہ اسکی یہ ہے کہ بہت بہت خوبصورت ہے۔

2)انڈیا وجہ پتہ نہیں کیوں مجھے وہاں کا راجستان بہت بہت فیسی نیٹ کرتا ہے ایسا لگتا ہے کہ جیسے وہاں کی دھرتی مجھے پکار رہی ہو۔حالانکہ میرے بزرگوں میں سے کسی نے بھی ہجرت نہیں کی پھر بھی جبکہ ہمارے ہاں بھی تھر اور چولستان ہے لیکن وہاں جانے کا اتنا شوق نہیں ۔شاید اس لیے کہ اپنی چیز کی وقعت نہیں ہوتی ۔
مزے کی بات میرے بڑے بابا(نانا ابا)کو بھی انڈیا جانے کا جنوں کی حد تک شوق تھا ۔جب بابا ان سے کہتے تھے کہ میں آپ کو حج پر لے جاؤں گا تو انکا جواب ہوتا تھا کہ بھلے حج پر نا جاؤں کہ اللہ ہمارے اندر بستا ہے لیکن مجھے انڈیا ضرور لے جانا اور وہ یہ حسرت لیکر اس دنیا سے چلے گئے ۔شاید اب میرے ذریعے اپنے شوق کی تسکین چاہتے ہوں۔

3)اٹلی یا اسپین کہ دونوں ہی دیکھنے لائق جگہ ہیں

اور دوسرا انعام بونس میں

سنگاپور،ملائشیا،انڈونیشاء،یو اے ای(اے کاش میرا دوبئی میں گھر ہو)
وجہ شاپنگ شاپنگ اور بس شاپنگ :grin:

ایگل بڑے ہی خراب ہیں کہاں سے کہاں پہنچا دیا مجھے اور میں کیا سے کیا خواب دیکھنے لگی :( اب یاد آیا کہ میں تو محفل پر ہوں :rolleyes:
 
میم نون

محفلین
1)سعودی عرب کہ جو حج میں تشنگی رہ گئی تھی وہ پوری ہو(لیکن سنا ہے کہ حج عمرہ صرف حق حلال کی کمائی کا قبول ہوتا ہے)اگر تو ایسی بات ہے تو پھر کینڈا وجہ اسکی یہ ہے کہ بہت بہت خوبصورت ہے۔
پاکستان میں تو اکثر حج و عمرہ کے لیئے قرعہ اندازی کے انعامات ہوتے ہیں، اب آیا یہ جائز ہے یا نہیں اسکا پکا نہیں پتہ۔
کینڈا کی سڑکیں سنا ہے کافی کشادہ ہیں اور کافی صاف ستھرا ملک ہے۔

2)انڈیا وجہ پتہ نہیں کیوں مجھے وہاں کا راجستان بہت بہت فیسی نیٹ کرتا ہے ایسا لگتا ہے کہ جیسے وہاں کی دھرتی مجھے پکار رہی ہو۔حالانکہ میرے بزرگوں میں سے کسی نے بھی ہجرت نہیں کی پھر بھی جبکہ ہمارے ہاں بھی تھر اور چولستان ہے لیکن وہاں جانے کا اتنا شوق نہیں ۔شاید اس لیے کہ اپنی چیز کی وقعت نہیں ہوتی ۔
مزے کی بات میرے بڑے بابا(نانا ابا)کو بھی انڈیا جانے کا جنوں کی حد تک شوق تھا ۔جب بابا ان سے کہتے تھے کہ میں آپ کو حج پر لے جاؤں گا تو انکا جواب ہوتا تھا کہ بھلے حج پر نا جاؤں کہ اللہ ہمارے اندر بستا ہے لیکن مجھے انڈیا ضرور لے جانا اور وہ یہ حسرت لیکر اس دنیا سے چلے گئے ۔شاید اب میرے ذریعے اپنے شوق کی تسکین چاہتے ہوں۔

اکثر ہم لاشعوری طور پر کسی چیز مقام یا شخص سے اٹیچ ہو جاتے ہیں اور بظاہر اسکی کوئی وجہ بھی نہیں ہوتی۔ اب یہ کیوں ہوتا ہے اسپر تو بہت سے لوگوں نے اپنے خیالات کے گھوڑے دوڑائے ہیں لیکن حقیقت کیا ہے وہ تو اللہ ہی جانتا ہے۔

ویسے میں نے بھی ایک دفعہ کوشش کی تھی انڈیا جانے کی، ہماری کمپنی ایک انڈین کمپنی کے ساتھ کام کرتی ہے تو کام کے سلسلے میں ہی انڈیا جانا تھا، پر کیا کریں ویزہ ہی نہیں ملا :(
حالانکہ یہ واقع 2007 کا ہے اور اس زمانے میں پاکستان انڈیا کے تعلقات کچھ بہتر تھے۔

3)اٹلی یا اسپین کہ دونوں ہی دیکھنے لائق جگہ ہیں

اگر اٹلی آنا ہو تو ہم سے رابطہ کیجیئے گا، آپکو اچھی اچھی جگہوں کے نام بتائیں گے جو کہ واقعی ہی دیکھنے لائق ہیں۔ :)

اسپین مجھے بھی پسند ہے :grin:

اور دوسرا انعام بونس میں

سنگاپور،ملائشیا،انڈونیشاء،یو اے ای(اے کاش میرا دوبئی میں گھر ہو)
وجہ شاپنگ شاپنگ اور بس شاپنگ :grin:

یہ دوسرے انعام کے طور پر چار مانگ لیئے ہیں آپ نے، ایسا بلکل بھی نہیں چلے گا، انمیں سے ایک کو منتحب کریں :grin:

ایگل بڑے ہی خراب ہیں کہاں سے کہاں پہنچا دیا مجھے اور میں کیا سے کیا خواب دیکھنے لگی :( اب یاد آیا کہ میں تو محفل پر ہوں :rolleyes:

دنیا کے تمام بڑے کارناموں کہ بنیاد ایک خواب ہی ہوتا ہے ;)
 
شہزاد وحید

محفلین
حجاز، استنبول، اسپین، یونان، شام، روم، وینس ۔۔۔ ہائے کیا کیا نام لیئے ہیں لوگوں نے۔ درویش صاحب پاکستان میں رہتے ہوئے بھی بندہ اپنا سیاحت کا شوق پورا کر سکتا ہے بشرطیکہ وہ یا تو سمگلر ہو، راویتی سیاست دان ہو نہیں تو پھر گھر گرستی سے آزاد ہو۔ جتنے پیسے کمائے اپنے شوق پر لگائے۔
 
Top