انعام تین من پسند جگہیں گھومنے کا

میم نون

محفلین
اگر آپکا ایسا کوئی انعام نکل آئے کہ آپ اپنی پسند کی تین جگہیں‌گھوم سکیں‌۔۔۔
تو کہاں پر جانا پسند کریں‌گے؟ (اور کیوں؟)
 

ابوشامل

محفلین
ایک حجاز، دوسرا استنبول، تیسرا اسپین

حجاز: ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ مکہ و مدینہ کی زیارت کرے
استنبول: صدیوں مسلمانوں کی وحدت کا مرکز اور دارالخلافہ رہا۔ مسجدوں کا شہر ہے۔ دو براعظموں میں واقع ہے
اسپین: مسلمانوں کے عظیم ماضی کی عظیم یادگار، خصوصا مسجد قرطبہ اور الحمرا وغیرہ دیکھنے کا اشتیاق ہے
 

میم نون

محفلین
ایک حجاز، دوسرا استنبول، تیسرا اسپین

حجاز: ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ مکہ و مدینہ کی زیارت کرے
استنبول: صدیوں مسلمانوں کی وحدت کا مرکز اور دارالخلافہ رہا۔ مسجدوں کا شہر ہے۔ دو براعظموں میں واقع ہے
اسپین: مسلمانوں کے عظیم ماضی کی عظیم یادگار، خصوصا مسجد قرطبہ اور الحمرا وغیرہ دیکھنے کا اشتیاق ہے

ابو شامل بھائی، یہ دھاگہ شروع کرنے سے پہلے میں نے بھی حجاز اور اسپین کے بارے میں سوچا تھا، انھیں وجوہات کی بنا پرجو آپ نے بتائیں ہیں۔۔۔
البتہ تیسرا شہر جو میں‌دیکھنا چاہوں گا وہ ہے لندن، یہ اس وجہ سے کہ یہاں پر دنیا کے تمام رنگ، نسل، قوم اور مذاہب کے لوگ آباد ہیں ۔۔۔

والسلام، نوید
 

شمشاد

لائبریرین
یونان - سنا ہے وہاں حسن بہت ہے۔
سویٹزرلینڈ - سنا ہے قدرتی حسن سے مالا مال ہے۔
ڈھاکہ، بنگلہ دیش - مسجدوں کا شہر ہے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
اگر کوئی یہ انعام دے دے کہ آپ کو گھر بیٹھے آپکی ماہانہ تنخواہ ملتی رہی گی :rolleyes: تو پھر میری تین پسندیدہ جگہیں ہونگی:

میرا کمرہ
اور میرا کمرہ
اور پھر میرا کمرہ ;)

 

زیک

مسافر
یونان: اچھی خوبصورت جگہ اور تاریخی اہمیت۔
روم: پچھلے دو ہزار سال سے یہ علاقہ انتہائی اہم ہے۔ کتنے ہی دن صرف اسی شہر کی سیاحت میں صرف ہو سکتے ہیں۔
ماچو پچو: پرو میں پہاڑ پر انکا کا بسایا شہر۔
 

تیشہ

محفلین
یہ کیا وارث بھائی، کمرے سے باہر بھی تو نکلیں۔




انکو کمرے میں ہی پناہ ملتی ہوگی ناں ۔ ۔
zzzbbbbnnnn.gif
شادی شدہ جو ہوئے ۔ :grin:
 

خرم

محفلین
تین جگہیں چننا کافی مشکل ہے۔ سب سے پہلی تو حجازِ مقدس ہو گئی اس کے سوا تو ایک لمبی فہرست ہے، دمشق، بغداد، بصرہ، کوفہ، روم، پیرس، غرناطہ، قرطبہ، قاہرہ، اہرامِ مصر، بیت المقدس، اردن، کوہِ ارارات، استنبول، برلن، لندن، ماچو پیچو، موئنجو داڑو، ہڑپہ، سوات، ہنزہ، سنو لیک، کے ٹو، قلعہ دراوڑ، راجستھان، دہلی، آگرہ، میسور، کلکتہ، بنگلور، بمبئی، سری نگر، اوگی اور بھی بہت سی جگہیں جو سرِ دست یاد نہیں آ رہیں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
یہ کیا وارث بھائی، کمرے سے باہر بھی تو نکلیں۔

ہفتے میں چھ دن کمرے سے مجبوراً نکلنا پڑتا ہے شمشاد بھائی :( اور پھر مجھے ساری دنیا میں اپنا کمرہ ہی گوشۂ عافیت لگتا ہے۔ اور دوسرے یہ کے ساری دنیا بلکہ ساری کائنات اپنے ذہن میں بسائی ہوئی ہے، جب آنکھیں بند کیں یا سر جھکایا جو چاہے دیکھ لیا۔ :)
 

محمد وارث

لائبریرین
انکو کمرے میں ہی پناہ ملتی ہوگی ناں ۔ ۔
zzzbbbbnnnn.gif
شادی شدہ جو ہوئے ۔ :grin:


آپ نے بالکل صحیح کہا، شادی شدگان کے یہ مسائل تو ہیں :( لیکن اس کی ایک شرط بھی ہے کہ یا تو بیوی میکے گئی ہو یا خاوند گھر سے باہر تو اسی وقت کمرے میں پناہ ملتی ہے۔

میں نے اپنا ایک الگ فارمولا بنایا ہوا ہے، میں اپنے کمرے میں اپنی بیوی کو بھی نہیں گھسنے دیتا سو سکون میں رہتا ہوں۔ :)
 

میم نون

محفلین
خرم بھائی کس جگہ کا نام لے لیا ہے، بہت ہی کمال کی جگہ ہے۔۔۔
ویسے تو ایک ہی دفعہ جانے کا اتفاق ہوا لیکن کافی سیر کی اس دن۔۔۔ بعد میں گھر والوں کا ایک دو دفعہ پروگرام بنا، لیکن مصروفیت کی وجہ سے نا جا سکا۔۔۔

ویسے اگر کسی کا اٹلی آنا ہوا تو، روم اور وینس ضرور دیکھیں ;)
 

محمد وارث

لائبریرین
میرے خیال میں نوید صاحب، خرم صاحب، وینس دیوی کی بات کر رہے ہیں جو قدیم یونان کی میتھالوجی میں حسن کی دیوی تھی۔ ;)
 
Top