الیکشن۔۔ماورا بمقابلہ محب ۔۔۔۔ہردلعزیز کون

شمشاد

لائبریرین
پتہ بھی ہے یہ کون سا دھاگہ ہے، پھر وہی، ابھی یہاں سے یہ سارے خطوط کسی اور پتے پر بھیجتا ہوں۔

اب ادھر صرف الیکشن کی بابت گفتگو ہو گی۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ دھاگہ بھی خاصا لمبا ہو رہا ہے، زکریا بھائی کی نظر پڑ گئی تو اس کو بھی تالا لگا دیں گے۔
 

ماوراء

محفلین
~~
اس کو تالا لگانے میں آ گئی ہوں۔ اب سب کا انتظار ختم ہونے والا ہے۔ الیکشن کمیشن پر اب اعتبار بالکل نہیں رہا۔ اس لیے امیدوار خود ہی کچھ کرنے کے لیے کھڑے ہو رہے ہیں۔huh
~~
 

شمشاد

لائبریرین
الیکشن کمشن پر اعتبار نہیں رہا، یعنی کے مجھ پر، غضب خدا کا، میں اور بے اعتباری، یہ دو متضاد چیزیں ہیں ماورا، کیا ہو گیا ہے تمہیں، لگتا ہے آج ڈانٹ نہیں پڑی اس لیے بہکی بہکی باتیں کر رہی ہو۔
 
میں بھی ماورا کے ساتھ ہوں اور ماورا شفاف الیکشن کے لیے میں تمہارے ساتھ ہوں گو الیکشن میں ہم مخالف ہیں۔

اب دعاؤں سے آگے نکل کر کام دوا تک پہنچ گیا ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
جسے شمشاد بھائی پر اعتبار نہیں رہا، میرا ووٹ اس کو نہیں ملے گا۔ :( یہ بھی کوئی بات ہوئی؟ بقول ماوراء huh
بےبی ہاتھی
 

شمشاد

لائبریرین
دوا، کون سے دوا، ایلوپیتھک کہ ہومیو پیتھک یا کوئی حکیمی نسخہ ہاتھ لگا ہے؟
 

ماوراء

محفلین
محب علوی نے کہا:
میں بھی ماورا کے ساتھ ہوں اور ماورا شفاف الیکشن کے لیے میں تمہارے ساتھ ہوں گو الیکشن میں ہم مخالف ہیں۔

اب دعاؤں سے آگے نکل کر کام دوا تک پہنچ گیا ہے۔

~~
ہاں الیکشن اس بار میری نگرانی میں ہوں گے۔ اس لیے شفاف ہی ہوں گے۔ :wink:
تمھاری دعا قبول ہو گئی۔ :?

~~
 

زیک

مسافر
چونکہ تمام امیدواروں کا الیکشن کمیشن سے اعتبار اٹھ گیا ہے اور چونکہ الیکشن کمیشن پر اپنی ذمہ‌داریاں neglect کرنے اور الیکشن فنڈز خرد برد کرنے کا الزام ہے اس لئے تجویز کیا جاتا ہے کہ موجودہ الیکشن کمیشن کو برطرف کر کے ان کے خلاف ایک انکوائری قائم کی جائے۔

آپ سب کا کیا خیال ہے؟
 

قیصرانی

لائبریرین
خیال تو بہت نیک ہے لیکن سوچ لیں۔ کل کو یہ تحریک کسی اور کے خلاف بھی چل سکتی ہے :D
بےبی ہاتھی
 

رضوان

محفلین
زکریا نے کہا:
چونکہ تمام امیدواروں کا الیکشن کمیشن سے اعتبار اٹھ گیا ہے اور چونکہ الیکشن کمیشن پر اپنی ذمہ‌داریاں neglect کرنے اور الیکشن فنڈز خرد برد کرنے کا الزام ہے اس لئے تجویز کیا جاتا ہے کہ موجودہ الیکشن کمیشن کو برطرف کر کے ان کے خلاف ایک انکوائری قائم کی جائے۔

آپ سب کا کیا خیال ہے؟
اگر فنڈز میں سے مجھے کچھ ملنا متوقع ہے تو پھر میں بھی اس انکوائری کے حق میں ہوں۔ 8)
 
انکوائری بٹھانی چاہیے اور سخت سے سخت تادیبی کاروائی کرنی چاہیے تاکہ آئندہ کوئی فنڈز میں خوردبرد اور عوام کے جذبات سے نہ کھیل سکے ۔

ویسے شمشاد اگر کوئی ڈیل ہو جائے تو میں اصرار نہیں کروں گا :wink:
 

شمشاد

لائبریرین
پہلے اس الیکشن کو کالعدم سمجھیں پھر انکوائری شروع ہو۔ ویسے بھی امیدواروں کی نگرانی میں الیکشن پہلی بار سنا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
شکر ہے آپ آئیں تو۔

آج تو آپ کو اوسلو جانا ہے، اس کا مطلب پھر کچھ دنوں کے لیے فرلو :lol: :wink:
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
اب میرے خیال سے یہ مقابلہ میرے اور محب لالہ کے درمیان ہونا چاہئے ، پہلے ماورا جیت گئیں تھیں اب میں جیت جاؤں گی :p
 
Top