الیکشن۔۔ماورا بمقابلہ محب ۔۔۔۔ہردلعزیز کون

ساتھیو، بیلیوں ، سجنوں تے مترو

آپ سب کے بیحد اصرار اور فرمائش پر الیکشن 2007 کی بجائے 2006 میں منعقد کیا جا رہا ہے ۔ الیکشن حسب معمول آپ کے جانے پہچانے امیدواروں کے درمیان ہے یعنی کہ

محب اور ماورا

اس دفعہ الیکشن کمشنر ہیں ایسی شخصیت جو کسی تعارف کی محتاج نہیں اور جو ہر دل عزیز ہی نہیں اس محفل کی روح رواں بھی ہے۔ الیکشن کا دورانیہ دو ہفتے ہو گا اور ایک ممبر صرف ایک ہی ووٹ ڈال سکے گا۔ اس کے لیے الیکشن مہم جیسے چاہیں ویسے چلائی جاسکتی ہے بشرطیکہ الیکشن کمشنر شمشاد کو کوئی اعتراض نہ ہو۔ ووٹران اپنے امیدوار کے حق میں نعرے بھی لگا سکتے ہیں اور دوسرے ووٹران پر جملے بھی کس سکتے ہیں تاکہ بالکل اصلی الیکشن کا گماں ہو۔ دونوں امیدوار وقتا فوقتا اپنا منشور اور ووٹروں سے وعدے وعید بھی کرسکتے ہیں۔ باقی ساری تجاویز پر غور کیا جا سکتا ہے اور کسی بھی قسم کا مشورہ دے سکتے ہیں جسے غور و خوض کے بعد الیکشن کمشنر پاس کریں گے
 
ماوراء

محفلین
مجھ سے مشورہ تو کر لیتے۔۔ میں نے تو نہیں الیکشن لڑنا تھا۔۔۔ :shock: یہاں کسی اور کا نام لکھو دو۔۔۔ میں نے تو کہا تھا کسی اور کے ساتھ۔۔۔ ہمارا مقابلہ تو ہو چکا ہے نا۔ اور میں جیت چکی ہوں۔۔اب کی بار تو پکا ہے،۔۔میں ہار جاؤں گی۔۔ :?

میں الیکشن نہیں لڑ رہی۔۔۔
 
جیہ

لائبریرین
مگر ہم آپ کو بھاگنے نہیں دیں گے۔۔
ماوراء بہن آوے ہی آوے
آوے ہی آوے
 
ہیں کیا الیکشن ملتوی ہو رہے ہیں :shock:
یعنی 2006 نہیں بلکہ 2007 میں ہوں گے۔
کیا ابھی فورم ایک اور الیکشن کا بوجھ نہیں برداشت کرسکتا ؟
اچھا ابھی کچھ تفصیلات طے ہونا باقی ہیں۔ ڈیل نہیں ہوسکی؟

ناظرین فی الحال ایک امیدوار نے کچھ اور وقت مانگا ہے تو ہم الیکشن کو کچھ دیر کے لیے آگے لے جارہے ہیں۔ :lol:
 
ماوراء

محفلین
اچھا اچھا ٹھیک ہے۔۔ لیکن اگر میں ہاری تو پچھلے الیکشن کو شمار کیا جائے گا۔ اور جیتی (جس کا مجھے پتہ ہے کہ میں نے جیتنا نہیں ہے) تو اس الیکشن کو شمار کیا جائے گا۔ :p :D
 
ناظرین جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ووٹران میں خاصا جوش و خروش پایا جاتا ہے اور وہ اپنے امیدواروں کی جیت کے لیے بہت پرامید ہیں اور لگتا ہے کہ اس دفعہ الیکشن بہت کانٹے دار ہوگا اور دونوں امیدوار ایڑی چوٹی کا زور لگائیں گے اس الیکشن کو جیتنے کے لیے۔ ماورا پچھلا الیکشن جیتنے کی وجہ سے ایک نفسیاتی برتری رکھتی ہیں مگر محب علوی اس دفعہ گزشتہ شکست کو پس پشت ڈال کر جیت کے عزم کے ساتھ میدان میں اتر رہیں ہیں۔

اس وقت بے چینی سے الیکشن کمشنر کا انتظار کیا جارہا ہے تاکہ وہ آکر کچھ روشنی ڈال سکیں۔
 
ناظرین ابھی سے محب علوی کو دھمکیاں مل رہی ہیں کہ وہ الیکشن سے دستبردار ہو جائیں مگر محب علوی کسی چٹان کی طرح تمام صعوبتوں کے سامنے مردانا وار کھڑے ہیں اور الیکشن لڑنے کا عزم قوی سے قوی تر ہوتا جارہا ہے۔ درپردہ مخالف پارٹی کی طرف سے دھاندلی کی کوششیں بھی برابر جاری ہیں مگر امید ہے کہ الیکشن کمشنر آکر صورتحال کو سنبھال لیں گے۔

الیکشن کمشنر ٹریفک میں پھنس جانے کی وجہ سے اب تک یہاں تشریف نہیں لا سکیں ہیں مگر آپ لوگ حوصلہ رکھیں انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
اس دفعہ جانچ کا سلوگن کیا ہے ؟ پچھلی دفعہ غالباً “ عقلمند کون “ تھا۔

اس دفعہ تو یہ نہیں چلے گا۔

میرے خیال میں تو

“ ہردلعزیز کون “ رکھ لیتے ہیں۔

اور اس کا عنوان “ الیکشن ۔۔۔۔ محب بمقابلہ ماورا“ نہیں بلکہ “ الیکشن ۔۔۔۔ ماورا بمقابلہ محب“ ہونا چاہیے۔ منطق اس کی یہ ہے کہ ماورا کا نام حرف تہجی کے لحاظ سے بھی پہلے آتا ہے اور لیڈیز فرسٹ تو آپ نے سنا ہی ہو گا۔
 
ماوراء

محفلین
محب علوی نے کہا:

جوش ووش تو کسی میں نظر نہیں آ رہا ۔ ہاں البتہ آپ سب کو جوش ضرور دلا رہے ہیں۔
اگر میں ہار بھی گئی تو کوئی مسئلہ نہیں ہے میں زندگی میں ہار کے لیے بھی تیار رہتی ہوں۔
 
ہائے، آپ تو ابھی سے اپنے کاموں پر اتر آئیں ہیں۔ اتنی بڑی دھمکی تو مجھے ملی ہے۔ وہ کہاں سے آئی ہے۔۔؟؟
آپ کی مخالف پارٹی دھاندلی کے بالکل خلاف ہے۔ اس لیے یہ بات ذہن میں بٹھا لی جائے کہ مخالف پارٹی کسی دھاندلی نام کی چیز کو نہیں جانتی۔
 
شمشاد نے کہا:
اس دفعہ جانچ کا سلوگن کیا ہے ؟ پچھلی دفعہ غالباً “ عقلمند کون “ تھا۔

اس دفعہ تو یہ نہیں چلے گا۔

میرے خیال میں تو

“ ہردلعزیز کون “ رکھ لیتے ہیں۔

اور اس کا عنوان “ الیکشن ۔۔۔۔ محب بمقابلہ ماورا“ نہیں بلکہ “ الیکشن ۔۔۔۔ ماورا بمقابلہ محب“ ہونا چاہیے۔ منطق اس کی یہ ہے کہ ماورا کا نام حرف تہجی کے لحاظ سے بھی پہلے آتا ہے اور لیڈیز فرسٹ تو آپ نے سنا ہی ہو گا۔

الیکشن کمشنر کے بنائے گئے قواعد کے مطابق الیکشن ۔۔۔۔۔ماورا بمقابلہ محب

اور ووٹنگ ہوگی ہر دلعزیز کون پر
 
ماوراء نے کہا:
محب علوی نے کہا:
ناظرین جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ووٹران میں خاصا جوش و خروش پایا جاتا ہے اور وہ اپنے امیدواروں کی جیت کے لیے بہت پرامید ہیں اور لگتا ہے کہ اس دفعہ الیکشن بہت کانٹے دار ہوگا اور دونوں امیدوار ایڑی چوٹی کا زور لگائیں گے اس الیکشن کو جیتنے کے لیے۔ ماورا پچھلا الیکشن جیتنے کی وجہ سے ایک نفسیاتی برتری رکھتی ہیں مگر محب علوی اس دفعہ گزشتہ شکست کو پس پشت ڈال کر جیت کے عزم کے ساتھ میدان میں اتر رہیں ہیں۔

اس وقت بے چینی سے الیکشن کمشنر کا انتظار کیا جارہا ہے تاکہ وہ آکر کچھ روشنی ڈال سکیں۔

جوش ووش تو کسی میں نظر نہیں آ رہا ۔ ہاں البتہ آپ سب کو جوش ضرور دلا رہے ہیں۔
اگر میں ہار بھی گئی تو کوئی مسئلہ نہیں ہے میں زندگی میں ہار کے لیے بھی تیار رہتی ہوں۔

جوش و خروش ہے نہ ، تم نے شاید جویریہ کے آوے ہی آوے کے نعرے نہیں پڑھے

باقی میں نے تو جوش دلانا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ ووٹ لے سکوں اور ہارنے کا تو سوال ہی نہیں کیونکہ ہارنے کے لیے کون الیکشن لڑتا ہے
 
زیک

مسافر
میں سوچ رہا تھا کہ پھر وہی پچھلے الیکشن والے دنوں کا ماحول ہے۔ روز کوئی نیا رکن تعارف کراتا ہے کہ میں محب کا جاننے والا ہوں۔ لگتا ہے اس دفعہ محب نے الیکشن کا اعلان کرنے سے پہلے ہی دھاندلی کی تیاری کر لی تھی۔
 
ہاں واقعی، جویریہ کی پوسٹ پڑھ کر کے ہو تو میں آئی ہوں۔ lol‘

ہاں دیکھتے ہیں کہ کون جیتتا ہے۔ میں وقت سے پہلے باتیں نہیں کر رہی۔۔ :wink:
 
ماوراء

محفلین
زکریا نے کہا:
میں سوچ رہا تھا کہ پھر وہی پچھلے الیکشن والے دنوں کا ماحول ہے۔ روز کوئی نیا رکن تعارف کراتا ہے کہ میں محب کا جاننے والا ہوں۔ لگتا ہے اس دفعہ محب نے الیکشن کا اعلان کرنے سے پہلے ہی دھاندلی کی تیاری کر لی تھی۔
ہاں نا، یہ محب جو آپ کو نظر آتا ہے نا۔۔ یہ محب بالکل نہیں ہے۔ پیچھے یہ کچھ اور ہی ہوتا ہے۔ :p
آدھا فورم تو اس کے بندوں کا ہے۔ چلو، اس کا فائدہ ہو گا کہ جن ممبرز نے پچھلی بار ایک ایک ووٹ دے کر دوبارہ آنے کی زحمت نہیں کی۔ وہ دوبارہ ایکیٹو ہو جائیں گے۔۔ :wink:
 
مخالف پارٹیاں آہستہ آہستہ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کر رہی ہیں مگر الیکشن اسی کا نام ہے ۔ لگتا ہے کہ اس دفعہ مخالف پارٹی کے ساتھ کئی اتحادی پارٹیاں بھی شامل ہیں۔

زکریا وہ بھولے بسرے ارکان اس دفعہ پھر ووٹ دینے کے بہانے آئیں گے ، ہوشیار رہیں گا

:lol:

ویسے ان میں سے ایک تو باقاعدہ ممبر ہے اب
 
ماوراء نے کہا:
زکریا نے کہا:
میں سوچ رہا تھا کہ پھر وہی پچھلے الیکشن والے دنوں کا ماحول ہے۔ روز کوئی نیا رکن تعارف کراتا ہے کہ میں محب کا جاننے والا ہوں۔ لگتا ہے اس دفعہ محب نے الیکشن کا اعلان کرنے سے پہلے ہی دھاندلی کی تیاری کر لی تھی۔
ہاں نا، یہ محب جو آپ کو نظر آتا ہے نا۔۔ یہ محب بالکل نہیں ہے۔ پیچھے یہ کچھ اور ہی ہوتا ہے۔ :p
آدھا فورم تو اس کے بندوں کا ہے۔ چلو، اس کا فائدہ ہو گا کہ جن ممبرز نے پچھلی بار ایک ایک ووٹ دے کر دوبارہ آنے کی زحمت نہیں کی۔ وہ دوبارہ ایکیٹو ہو جائیں گے۔۔ :wink:

سب سے مشکل کام تو یہی ووٹ لینا ہے ، اب پھر سے ان ووٹروں کو جا کر کہنا ہو گا کہ مجھے ووٹ دو کہ پھر سے الیکشن اگئے ہیں :wink:

اسی بہانے ان کے دوبارہ وزٹ تو ہوں گے۔
 
Top