الیکشن۔۔ماورا بمقابلہ محب ۔۔۔۔ہردلعزیز کون

قیصرانی

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
کس کا نام جائز و ناجائز رکھ دیا ہے کسی نے اور سیاست کے گھوڑے تو ہر شارع پر دوڑنے کے عادی ہوتے ہیں، انہوں نے کب کوئی شارع دیکھ کر اس پر دوڑنا سیکھا ہے۔ میں الیکشن کمیشن کے دوسرے ممبران سے پرزور اپیل کرتا ہوں کہ جانبداری کی اس مہم کو بند کیا جائے جو ایک امیدوار کے خلاف جاری ہے اور مسلسل بڑھتی جارہی ہے، آخر کب تک شفاف الیکشن کی راہ میں روڑے اٹکائے جاتے رہیں گے، امیدواروں کو عوام سے دور رکھنے کے حیلے کیے جاتے رہیں گے اور صرف خواص کے لیے ساری حکومتی مشینری سرگرمِ عمل رہے گی۔ اگر یہ جانبداری برقرار رہے تو میں یورپی یونین کو طویل مراسلہ لکھ ماروں گا :wink:
محترم جناب الیکشن کمشنر صاحب۔ ایک امیدوار کا پیغام میں‌نے اقتباس کر کے دکھایا ہے۔ اس میں‌انہوں‌نے سیاست دانوں کو گھوڑے قرار دیا ہے۔ پاکستانی سیاست کے مطابق سیاسی گھوڑے بکاؤ ہوتے ہیں۔ تو کیا انہیں میں خریدوں یا کوئی اور، کیا فرق پڑے گا؟ :lol: اور اگر گھوڑے الیکشن لڑ سکتے ہیں تو پھر ہاتھیوں کو بھی ووٹ ڈالنے کی اجازت ہو۔
بےبی ہاتھی
 
شمشاد

لائبریرین
چھوٹی سی وضاحت کر دوں کہ یہ پاکستانی الیکشن نہیں ہیں اور نہ ہی صرف پاکستان میں ہو رہے ہیں۔ یہ اس اردو محفل کے الیکشن ہیں اور عالمی سطح پر ہو رہے ہیں۔

اب اس چیز کو مدِ نظر رکھ کر آئیندہ بیان بازی کی جائے۔
 
قیصرانی نے کہا:
محب علوی نے کہا:
کس کا نام جائز و ناجائز رکھ دیا ہے کسی نے اور سیاست کے گھوڑے تو ہر شارع پر دوڑنے کے عادی ہوتے ہیں، انہوں نے کب کوئی شارع دیکھ کر اس پر دوڑنا سیکھا ہے۔ میں الیکشن کمیشن کے دوسرے ممبران سے پرزور اپیل کرتا ہوں کہ جانبداری کی اس مہم کو بند کیا جائے جو ایک امیدوار کے خلاف جاری ہے اور مسلسل بڑھتی جارہی ہے، آخر کب تک شفاف الیکشن کی راہ میں روڑے اٹکائے جاتے رہیں گے، امیدواروں کو عوام سے دور رکھنے کے حیلے کیے جاتے رہیں گے اور صرف خواص کے لیے ساری حکومتی مشینری سرگرمِ عمل رہے گی۔ اگر یہ جانبداری برقرار رہے تو میں یورپی یونین کو طویل مراسلہ لکھ ماروں گا :wink:
محترم جناب الیکشن کمشنر صاحب۔ ایک امیدوار کا پیغام میں‌نے اقتباس کر کے دکھایا ہے۔ اس میں‌انہوں‌نے سیاست دانوں کو گھوڑے قرار دیا ہے۔ پاکستانی سیاست کے مطابق سیاسی گھوڑے بکاؤ ہوتے ہیں۔ تو کیا انہیں میں خریدوں یا کوئی اور، کیا فرق پڑے گا؟ :lol: اور اگر گھوڑے الیکشن لڑ سکتے ہیں تو پھر ہاتھیوں کو بھی ووٹ ڈالنے کی اجازت ہو۔
بےبی ہاتھی

وائے افسوس کہ دلی کی بامحاورہ چٹخارے دار زبان کے بعد لاہور کی سادہ اردو کا لطف بھی جاتا رہا، قیصرانی میاں یہ محاورے والے گھوڑے تھے جو تم نے اصل سمجھ کر پہلے دوڑانے اور پھر خرید و فروخٹ کی ٹھان لی۔

سیاست کے داؤ پیچ ابھی تم کیا جانو، پوچھو تو کبھی لڑے ہو الیکشن :wink:

‌‌‌
 
ماوراء

محفلین
~~
یہ کہانی کب ختم ہو رہی ہے؟؟ میں ابھی نیا تھریڈ کھولتی ہوں۔ پولنگ کے لیے۔۔ ایسے اچھے الیکشن سے بہتر ہے کہ بغیر الیکشن کمیشن کے ہی الیکشن ہو جائے۔ :roll:
~~
 
شمشاد

لائبریرین
الیکشن کمشن کی عملداری سے باہر جو بھی الیکشن ہوں گے وہ Null & Void قرار دے دیئے جائیں گے۔

قانون کو اپنے ہاتھ میں مت لیں ورنہ تادیبی کاروائی کی جائے گی۔
 
قیصرانی

لائبریرین
جی ویسے الیکشن کمیشن کچھ کرے تو اس کی نوبت نہ آئے جو ابھی ماوراء نے کہا۔
بےبی ہاتھی :(
 
شمشاد

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:
جی ویسے الیکشن کمیشن کچھ کرے تو اس کی نوبت نہ آئے جو ابھی ماوراء نے کہا۔
بےبی ہاتھی :(

الیکشن کمشن کو اپنی ذمہ داری کا پورا پورا احساس ہے، آپ اسے یاد دہانی نہ کرائیں۔ اور الیکشن کے سلسلے میں متواتر کام ہو رہا ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
ہر امیدوار یہی کہتا ہے اور پھر ہر ہارنے والا امیدوار دھندلی کا الزام بھی لگاتا ہے، دوبارہ ووٹنگ کروانے کو کہتا ہے،
اس لیے الیکشن کمشن پوری ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے اپنا ہوم ورک مکمل کرنا چاہتا ہے تا کہ بعد میں کسی امیدوار کو شکایت نہ ہو۔
 
الیکشن کمیشن سے درخواست ہے کہ ہوم ورک جلد مکمل کر لے تو اسے کچھ کلاس ورک بھی دیا جاسکے :)
 
شمشاد

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
الیکشن کمیشن سے درخواست ہے کہ ہوم ورک جلد مکمل کر لے تو اسے کچھ کلاس ورک بھی دیا جاسکے :)

عملے کی کمی کی وجہ سے تھوڑی مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ اخبارات میں اشتہار دے دیا گیا ہے، جلد ہی اس کمی کو پورا کر لیا جائے گا۔
 
شمشاد

لائبریرین
یہ کوئی چھوٹا موٹا کام نہیں کہ چند لمحوں میں ہو جائے گا۔ دنوں بلکہ ہفتوں پر محیط ہے۔
 
Top