الوداع اے اردو محفل

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

عمر سیف

محفلین
الوداعی لڑیوں میں اکثر جانے والوں کو وعلیکم السلام ہی لکھتا ہوں ۔۔ کہ جا رہا ہے تو اس پر سلامتی ہو ۔۔۔
جیہ آپ پر بھی سلامتی ہو ۔۔
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
جیہ! آپ نے نہیں جانا۔عارف کریم نے اتنی تو معافی مانگ لی ہے۔ اللہ کا رنگ عفو درگذر کا رنگ ہے۔ آؤ جیہ ہم اللہ کا رنگ اپنائیں۔
اور باقی سب احباب بھی نایاب بھائی کی بات کو غور سے سنیں۔ وہ بہت اچھی باتیں کہہ رہے ہیں۔اُن کی بات کے بعد تو کسی کے کرنے کی بات ہی نہیں رہتی۔ہم سب اُن کا بے حد احترام کرتے ہیں۔

نایاب بھائی ،، مجھے معاف کر دیں (آپ کی بات نہیں مانی) ،،، لیکن جیہ خورئی کو کوئی تو روکو نا !!! ( میری آنکھوں میں آنسو ہیں اتنے موٹے موٹے ) ۔۔۔۔۔۔۔۔ میں اس محفل پر دوستی اور پیار ڈھونڈنے آیا تھا ادب تو میں خود اپنے قد میں رہ کر کچھ نہ کچھ لک لیتا ہوں مگر ادب سے بولنے والے نہ تھے ،،، اور نایاب بھائی اس آدمی کو (عارف) میں نے اتنے مان سے آج ہی سمجھایا تھا نا آپ بھی تو آئے تھے اس سائنسدان والے دھاگے پر (جا کر پڑھ لیں ابھی وہ تحریر وہاں ہی ہو گی) !! ،،، اس کے فوراً بعد اس شخص نے وہان طوفان لایا ،،، جہاں جیہ اپیا تھی ،،، نایاب بھائی کوئی کیسے کہ سکتا ہے کہ اپیا چلی جائے اور کوئی بات نہ ہو ،،، کیا آسمان بھی نہ ٹوٹے اب ؟؟؟ کیا سب بھول رہے ہیں کہ وہ کون ہیں اور اس محفل کے واسطے اس فرشتہ نے کیا کچھ کیا ہے ؟؟ ۔۔۔ نہیں جھگڑوں گا آئندہ کسی سے ۔۔ لیکن آج میری برداشت میں نہیں رہا ،، انسان ہوں آخر !! ۔۔۔ لیکن اب نہیں لڑوں گا مگر ۔۔۔ اگر آپی چلی گئی ( جانا سب کو ہے مگر ایسے روٹھ کر ) ۔۔۔ تو ؟؟
اللہ آپ سب کو سلامت رکھے آمین !!!

ایک خبط کا مارا خاکسار ،
آپ کا چھوٹا بھائی ،
فصیح احمد
 
احباب سے گزارش ہے کہ ایک ہی بات مختلف پیرایوں میں بار بار دہرا کر غیر ضروری تنازعہ کھڑا مت کریں۔ اگر کسی کو مباحثے میں فتح کا تمغہ درکار ہے تو افسوس کے ساتھ مطلع کیا جاتا ہے کہ اردو محفل میں اس کا انتظام نہیں ہے۔ احباب اس بات کے لیے مجبور نہ کریں کہ اس لڑی کو مقفل یا حذف کر دیا جائے۔ :) :) :)

جیہ بٹیا اور صائمہ شاہ بٹیا، آپ دونوں جلدی سے اپنے اپنے بستے کندھوں پر لاد کر تختی سمیت واپس آ جائیں ورنہ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ (ہمیں مسکرانے کے سوا بھی بہت کچھ آتا ہے اس لیے خالی جگہ پر کرنے پر مجبور نہ کریں!) :) :) :)
 
معذرت طلب ہوں !! ( اپنی غلطی کا مکمل احساس ہے بھیا )
 
سید عاطف علی

لائبریرین
اگر کچھ ناخوش گوار باتوں (جن سے بہر حال کسی پبلک فورم میں مکمل طور پر گریز ممکن نہیں ) اس طرح خود ہی گریز اختیار کیا جائے تو پھر۔
دیکھنا ان "محفلوں" کو تم کہ ویراں ہو گئیں
اور خدّامِ اردو اور خدّام غالب اور ایسی مؤقر محافل کے بے لوث ارکا ن کو یہ طریق شایاں نہیں۔
 
جیہ
میں اچھی طرح جانتی ہوں آپ کیسا محسوس کر رہی ہوں گی
میں نے کبھی یہاں آنے پر تعارف نہیں دیا تو جانے کا کیا کہنا مگر آج مجھے بھی ایسا ہی محسوس ہوتا ہے یہاں سے جانا ہی بہتر ہے
اگر ہم میں اتنی لچک نہیں ہو گی کہ ہم حالات کے تناظر میں تھوڑی جگہ بنا پائیں اپنے لیے ، اور راہِ فرار اختیار کر لیں گے تو وہ لوگ کہاں جائیں گے جو آپ لوگوں سے انسیت رکھتے ہیں، آپ لوگوں کی باتوں کی خوشبو سے اپنے کچھ لمحے مہکاتے ہیں، آپ لوگوں کے آپس کے چٹکلوں کو پڑھتے پڑھتے کبھی آفس ، کبھی پارکس اور کبھی بچوں میں بیٹھے بیٹھے کھلکھلا کر ہنسنے ل یا مسکرانے لگتے ہیں۔ مانا کہ یہ ویب کے دھاگوں یا تاروں سے بُنے رشتے بھی اصل ویب کے تاروں کی طرح ہی بہت نازک ہیں لیکن کیا کیجیے جناب کہ ان تاروں سے بھی نازک بہت سے دل اور اور اس کسمپرسی کے دور میں دوسروں کے لیے ان تمام تر فاصلوں اور اجنبیت کے باوجود کتنے ہی جذبات و احساسات بھی ان سے جڑے ہیں ۔
 
کاشفی

محفلین
جیہ بٹیا اور صائمہ شاہ بٹیا، آپ دونوں جلدی سے اپنے اپنے بستے کندھوں پر لاد کر تختی سمیت واپس آ جائیں ورنہ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ (ہمیں مسکرانے کے سوا بھی بہت کچھ آتا ہے اس لیے خالی جگہ پر کرنے پر مجبور نہ کریں!) :) :) :)
بالکل کہیں نہیں جائیں۔۔
جیہ بہنا اور صائمہ شاہ بہنا چونکہ غالب کی شاعری پسند فرماتی ہیں اس لیئے یہ شیئر کررہا ہوں تاکہ دونوں واپس آجائیں۔۔ورنہ تو نانا غالب رحمتہ اللہ علیہ کی روح بے چین رہے گی۔۔
عرض کیا ہے ۔۔
وقتِ رخصت وہ چُپ رہے خواجہ
آنکھ میں پھیلتا گیا کاجل
واپس آنے کے بعد سبحان اللہ ضرور کہیئے گا۔۔

عمر سیف

محفلین

وجی

لائبریرین
احباب سے گزارش ہے کہ ایک ہی بات مختلف پیرایوں میں بار بار دہرا کر غیر ضروری تنازعہ کھڑا مت کریں۔ اگر کسی کو مباحثے میں فتح کا تمغہ درکار ہے تو افسوس کے ساتھ مطلع کیا جاتا ہے کہ اردو محفل میں اس کا انتظام نہیں ہے۔ احباب اس بات کے لیے مجبور نہ کریں کہ اس لڑی کو مقفل یا حذف کر دیا جائے۔ :) :) :)
چاچو جی یہ تو کوئی بات نہ ہوئی :(
کئی ایسے دھاگے موجود ہیں جن میں حضرت صاحب العلم و مرتبہ نے اچھے خاصے دھاگے میں علم کی وہ وہ کرنیں بکھیریں ہیں کہ دھاگے اپنی اصل رستے سے ہٹ کر کہیں کا کہیں جلا جاتا ہے انکو صرف اتنا بتادیں کہ محفل کے لوگ اتنی روشنی کو جھیل نہیں سکیں گے :noxxx::noxxx:
بس میرا خیال ہے کہ انکو یہ بات سمجھانی ہے ۔ :nottalking::nottalking: جو حضرت صاحب العلم کی روشن و اعلٰی دماغ میں سما جائے :notworthy::notworthy:
اور آپ بزرگانِ محفل ہی کچھ کرم فرمائی کریں اس طرف (y)
 
آخری تدوین:

کسی کی رائے پر کوئی قدغن نہیں اور نہ ہی باہمی سوال و جواب پر۔ لیکن انتظامیہ کا کام یہ نہیں کہ جہاں بات بڑھ رہی ہو اس کو اس کے حال پر چھوڑ دیں، غلطی خواہ کسی کی بھی ہو، بد امنی سے روکنا اور معاملے کو ختم کرنا اہم ہوتا ہے۔ اگر آپ نے لڑی کا مکمل مطالعہ کر لیا ہے تو امید ہے کہ ایک بات بہت واضح نظر آئی ہوگی کہ کئی مراسلوں میں معاملے کو رفع دفع کرنے کے بجائے اس کے بر عکس عمل کو دہرایا گیا ہے۔ ہم نے اسی بات کے پیش نظر ایک ملائم سی درخواست آپ احباب کی بصارتوں کی نذر کی تھی، گر گراں گزری تو سراپا معذرت۔ :) :) :)

رہا سوال کسی بھی لڑی کے موضوع سے ہٹنے کا تو اس کا شکوہ آپ یہاں فرما رہے ہیں لیکن کبھی ایسا ہوتا دیکھیں تو رپورٹ کرنے میں بھی تھوڑی سی توانائی صرف کر دیا کریں تا کہ مدیران کی نظروں میں بات آ جایا کرے اور وہ مناسب کاروائی کر سکیں۔ گو کہ کسی بھی موضوع سے تھوڑا بہت اصراف مسئلہ نہیں ہوتا لیکن بات دور چلی جائے تو واقعی اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہوتی ہے۔ :) :) :)

آپ کے الفاظ میں "حضرت صاحب العلم" کو عارضی یا دائمی طور پر معطل کر دیا گیا ہے اس لیے وہ آپ کی کسی بات کا جواب دینے تو نہیں آ سکتے۔ باقی آپ احباب کی محبت ہے۔ :) :) :)
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
کسی کی رائے پر کوئی قدغن نہیں اور نہ ہی باہمی سوال و جواب پر۔ لیکن انتظامیہ کا کام یہ نہیں کہ جہاں بات بڑھ رہی ہو اس کو اس کے حال پر چھوڑ دیں، غلطی خواہ کسی کی بھی ہو، بد امنی سے روکنا اور معاملے کو ختم کرنا اہم ہوتا ہے۔

صد فیصد اتفاق اور اس تخریب کاری میں دوسرا فرد میں تھا ( اس بات سے قطع نظر کہ میرا مضمون کیا تھا ) ،،،، مگر میرا انداز اشتعال سے بھر گیا تھا، اس پر میں شرمندہ ہوں۔ گو کہ یہ اپنا چلن نہیں مگر انسان خطا ا پتلا ہے۔

رہا سوال کسی بھی لڑی کے موضوع سے ہٹنے کا تو اس کا شکوہ آپ یہاں فرما رہے ہیں لیکن کبھی ایسا ہوتا دیکھیں تو رپورٹ کرنے میں بھی تھوڑی سی توانائی صرف کر دیا کریں تا کہ مدیران کی نظروں میں بات آ جایا کرے اور وہ مناسب کاروائی کر سکیں۔

اور یہی مہذب طریق ہے !!
 
وجی

لائبریرین
کسی کی رائے پر کوئی قدغن نہیں اور نہ ہی باہمی سوال و جواب پر۔ لیکن انتظامیہ کا کام یہ نہیں کہ جہاں بات بڑھ رہی ہو اس کو اس کے حال پر چھوڑ دیں، غلطی خواہ کسی کی بھی ہو، بد امنی سے روکنا اور معاملے کو ختم کرنا اہم ہوتا ہے۔ اگر آپ نے لڑی کا مکمل مطالعہ کر لیا ہے تو امید ہے کہ ایک بات بہت واضح نظر آئی ہوگی کہ کئی مراسلوں میں معاملے کو رفع دفع کرنے کے بجائے اس کے بر عکس عمل کو دہرایا گیا ہے۔ ہم نے اسی بات کے پیش نظر ایک ملائم سی درخواست آپ احباب کی بصارتوں کی نذر کی تھی، گر گراں گزری تو سراپا معذرت۔ :) :) :)
رہا سوال کسی بھی لڑی کے موضوع سے ہٹنے کا تو اس کا شکوہ آپ یہاں فرما رہے ہیں لیکن کبھی ایسا ہوتا دیکھیں تو رپورٹ کرنے میں بھی تھوڑی سی توانائی صرف کر دیا کریں تا کہ مدیران کی نظروں میں بات آ جایا کرے اور وہ مناسب کاروائی کر سکیں۔ گو کہ کسی بھی موضوع سے تھوڑا بہت اصراف مسئلہ نہیں ہوتا لیکن بات دور چلی جائے تو واقعی اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہوتی ہے۔ :) :) :)
آپ کے الفاظ میں "حضرت صاحب العلم" کو عارضی یا دائمی طور پر معطل کر دیا گیا ہے اس لیے وہ آپ کی کسی بات کا جواب دینے تو نہیں آ سکتے۔ باقی آپ احباب کی محبت ہے۔ :) :) :)
جو حکم آپ کا ۔ بزرگوں کی باتیں گراں نہیں گزرا کرتیں ۔ :bighug::bighug:
آپ سے ہمیشہ کچھ اچھی بات سننے کو ملی ہے :notworthy::notworthy: آجکل کم نظر آرہے ہیں کیا بات ہے ۔ :thinking::thinking:
 
ایک بات عرض کرنا چاہتا ہوں کہ آپ کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے میں نے "آج کل" کو "آجکل" لکھنا چھوڑ دیا ہے ۔ اب اسے "آج کل" ہی لکھتا ہوں :)
مجھے یقین ہے کہ آپ کے مشوروں پر کان دھرنے والا میں اکیلا نہیں ہوں محفل میں۔
تو ایسے مشوروں پر کان دھرنے والوں کو چھوڑ کر جانا مناسب نہیں ہے۔ :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
وجہ میں خود ہوں مجھے عادت نہیں ہے غلط کو صحیح کہنے کی اور نہ ہی میں غلط بات پر مصلحت اختیار کر پاتی ہوں
اپنے وطن کو جاہلیت کے ہاتھوں یرغمال بنا دیکھ کر شدید تکلیف ہوتی ہے اور اتنی نفرتوں میں سانس لینا میرے بس کی بات نہیں
جیہ محفل کو آپ کی ضرورت ہے اس لیے آپ عارف کی معذرت قبول کریں
فرحت کیانی آپ کو ذاتی مراسلے میں رابطے کی تفصیلات بھیج دوں گی
زیک آپ کی ترکی والی تصویریں نہیں دیکھ پاوں گی اب
نایاب بھائی آپ بہت مشفق ہیں ہمیشہ ایسے ہی رہیے گا
اور باقی سب لاٹھی بردار حضرات
عارف نے اپنی غلطی نہ صرف مانی ہے بلکہ معافی بھی مانگی ہے جو بہت کم لوگ کر پاتے ہیں اس لیے آپ لوگ بھی بڑے پن کا مظاہرہ کریں
کیا ہوا @صائمہ شاہ؟؟
سچی بات تو یہ ہےکہ میں نے محفل پرزندگی ، لوگوں اور رویوں کو 3 ڈی میں دیکھا ہے۔ اتنا تنوع شاید میں حقیقی زندگی میں نہ مشاہدہ کر پاتی۔
مجھے اندازہ ہے کہ بعض اوقات بہت مشکل صورتحال ہو جاتی ہے لیکن پھر بھی کوشش کیجیے آتی رہیں۔ ان لوگوں کے لیے جو آپ کی پوسٹس پڑھنا اور آپ کو یہاں دیکھنا چاہتے ہیں۔
ذاتی مراسلے کا بہرحال انتظار رہے گا۔
 
جاسمن

لائبریرین
جیہ !آپ نہیں جانتیں کہ ہم سب آپ سے محبت کرتے ہیں۔ آپ کو یہاں دیکھنا چاہتے ہیں۔آپ کی ذہانت،علم،حسِ مزاح،حاضر جوابی اور ادبی ذوق ہم سب کو آپ کا گرویدہ بناتا ہے۔ آپ اس قدر باوقار ہیں کہ کوئی بھی آپ کی شان میں گستاخی کا سوچ بھی نہیں سکتا۔
ابھی تو آپ سے کتنی ہی باتیں کرنا تھیں۔کتنی ہی سننا تھیں۔ آپ کی تحریریں پڑھنا تھیں۔عبداللہ کی تصویریں دیکھتے رہنا تھا۔
کسی ایک کا فعل ہم سب کی محبتوں کو نظر انداز کرنے پر کیسے مجبور کر سکتا ہے۔ جبکہ انھوں نے کتنی بار معافی بھی مانگی ہے۔
 
منصور مکرم

محفلین
اگرچہ مجھے دونوں طرف سے اتنے اتنہاء پر جانا پسند نہیں ہے۔ لیکن یہ دیکھ کر بھی دکھ ہوتا ہے کہ اچھے اچھے معلومات جاننے والے کبھی کبھی ایسے حرکتیں کرجاتے ہیں کہ ہمیں انکی اچھائیوں سے بھی محروم ہونا پڑتا ہے۔

صد اختلاف کے باوجود عسکری اور عارف کریم کے پاس کافی معلومات تھیں۔لیکن انکی بعض ایسے عادات کے جس کے سبب انکو محفل سے معطل کیا گیا ہے،کاش وہ اپنی ان اداؤں پر ذرا غور کرلیتے۔

بعض باتیں ایسی ہوتی ہیں کہ باوجود صد اختلاف یا باوجود صد حق کے انکو کہنا مناسب نہیں ہوتا۔
جیہ کے بارے میں بھی یہی سوچھنا چاہئے۔ایسی محفلین جو اولین میں شمار ہوتی ہیں، تو کبھی کبھی انکی اسی اولییت یا محفل سے قدیم وابستگی کا بھی خیال رکھنا چاہئے تھا۔
کیا حاصل ہوا ہمیں انکو غم و دکھ دے کر؟
کچھ بھی تو نہیں ۔
ہم تو نیٹ پر اسلئے آتے ہیں کہ حقیقی زندگی کی تلخیوں کو کچھ کم کردیں،کسی کی بات پر ہنسیں ،مسکرائیں، اپنا غم غلط کریں۔کسی معاملے پر معلومات کا تبادلہ ہوجائے،نئی معلومات مل جائیں۔

اخر ہم کیوں کسی ایک انتہاء پر پہنچ جاتے ہیں۔کسی کو دکھ دے کرو کوئی خوشی حاصل کرسکتا ہے؟ بالکل نہیں،اگرچہ اسوقت اسکا نفس خوشی سے پھولے لیکن بعد میں وہ ضرور پچھتائے گا۔

دوسری طرف میں یہ بھی کہونگا کہ نیٹ کی مثال ایک بھیڑ جیسی ہے،ہر طرح کا بندہ اسمیں ملےگا۔لھذا اس میدان میں قدم رکھتے ہوئے یہ مسائل سامنے آئیں گے۔لیکن کیا ان مسائل سے بھاگنا حل تو نہیں ہوا۔ نہیں پسند اسکی باتیں تو بس نظر انداز کیجئے گا۔ بات ہی ختم ہوجائے گی۔بجائے اپنی تلخی بڑھانے یا اپنے آپ کو دکھ دینے کے ،خاص اس بندے سے ،جس سے ہم آہنگی نہ ہو ،اسکو نظر انداز کرو۔یہ معاملہ حقیقی زندگی میں بھی ہونا چاہئے۔
 
جاسمن

لائبریرین
جیہ سے ذاتی مکالمہ بھی نہیں ہو سکتا۔ منصور مکرم بھائی! آپ نے ٹھیک کہا لیکن اب کیا کریں۔؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top