الوداع اے اردو محفل

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
942979_503366699729615_1260338373_n.jpg

معاف کر دینے سے انسان کی اپنی روح پاک ہو جاتی ہے، میری بیٹی مضبوط بنیں اور اپنی روح کو پاکیزہ کریں
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
میں نے اس دھاگے کا بغور مطالعہ کیا ہے۔ ہر دواطراف سے شدت ہی دیکھنے کو ملی۔ لیکن انجام منطقی بالکل بھی نہیں ہوا۔ بالکل بھی پسند نہیں آیا۔
مجھے عارف کریم صاحب کے مراسلات سے ذاتی طور پر اختلاف ہی رہتا تھا۔ وہ جب بھی بات کرتے تھے۔ اسلام کو مسلمانوں کو پاکستانیوں کو ہی رگڑتے تھے۔ اور یہ بات وہ چھپاتے بھی نہیں تھے۔ ان کے دل میں جو بھی نفرت یا غصہ کہہ لیں۔ اس کے اظہار کی وہ ہر ممکن کوشش کرتے تھے۔ اور کبھی کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہ دیتے تھے۔
لیکن
انتظامیہ نے عارف کریم صاحب کو معطل کر دیا؟ مگر کیوں؟ اس لئے کہ انہوں نے ماضی کے تمام دیگر اراکین کی روش کو نہ اپناتے ہوئے معافی مانگ لی تھی۔ اور کھلے دل سے اپنی غلطی کا اعتراف کیا تھا۔
یا اگر اس سلسلہ میں ماضی سے کچھ مسائل چلے آرہے تھے۔ تو ان کی سز اس وقت ہی بنتی تھی۔ اس وقت پرانی چیزوں جن پر وقت پردہ ڈال چکا ہے۔ گرفت کرنا انتہائی نامناسب لگا مجھے۔
مجھے عارف کریم صاحب سے تمام تر اختلافات کے باوجود اس طرح ان کا معطل کیا جانا کسی بھی طریق سے دانشمندانہ اقدام نہیں لگا۔اور اس سے تو میں یہ ہی نتیجہ نکالا ہے۔ کہ اگر کبھی میری کسی سے لڑائی ہوئی۔ اور میں غلطی پر ہوا۔ تو معافی مانگنے کی ضرورت نہیں۔ کیوں کہ اگر مجھے معطل کر دیے جانے کا فیصلہ ہوچکا ہے تو وہ ہو کر رہے گا۔
ہم جب دوسروں کو برداشت، رواداری اور تحمل پر لمبے لمبے درس دیتے ہیں۔ تو اپنے کسی بھی معاملے میں ان سے نظریں کیوں چرا لیتے ہیں۔ دوسروں کو شدت پسند کہہ کر ہم کون سے اعتدال بھرے کام کر رہے ہیں۔
میں آپ لوگوں سے سوال کرنے کا حق تو نہیں رکھتا۔ لیکن رائے کے اظہار کا حق ضرور رکھتا ہوں۔

والسلام
 
محمداحمد

صد فی صد متفق ہوں ۔۔۔۔!

بات جو بھی ہوئی ۔۔۔ براہِ راست کسی کی معطلی (وہ بھی صرف ایک مسئلے پر) ہرگز مناسب نہیں ہے۔

معطلی کو مختلف تنبیہی مراحل سے مربوط ہونا چاہیے۔

پھر یہ ایک سماجی فورم ہے۔ بہت سی چیزوں کو نظر انداز کرنا پڑتا ہے۔

خود میرے عارف بھائی سے آئے دن اختلافات رہتے ہیں، لیکن میں اس طرح سے کسی کو معطل کردینے کے حق میں نہیں ہوں۔

دیکھیے! نایاب بھائی نے کتنی اچھی بات لکھی ہے۔

محترم فصیح بھائی
آپ سے التجا ہے کہ جب اک انسان اپنی غلطی کا اعتراف کرتے معذرت چاہے ۔
تو اس کی معذرت کھلے دل حسن ظن کے ساتھ قبول کر لینا چاہیئے ۔
اور محترم عارف کریم بھائی معذرت کر چکے ہیں ۔
سو اب آپ اس معاملے پر خاموش ہو جائیں ۔۔۔ پلیززز
محترم جیہ بہنا بھی ان شاءاللہ اس معذرت کو قبول کر لیں گی ۔۔۔
بہت دعائیں

ابنِ رضا بھائی نے لکھا ہے:

والله خود کشی حرام هے میری معزز بہن. جس طرح اس دنیا میں بھی یه سب کچھ هوتاهے تو هم صبرواستقامت کے ساتھ جیتے هیں. اسی طرح یه محفل بھی اسی دنیا کا هی ایک گوشه هے. اپنے حسن اخلاق اور نور ایمانی سے بیابانوں اور ویرانوں کو بھی جنت نظیر بنایا جا سکتا هے.

میں کھلے دل سے اعتراف کرنے والے شخص کو معاف نہ کرنا بھی تنگ دلی ہی سمجھتا ہوں۔
 
آخری تدوین:

نیرنگ خیال

لائبریرین
نیرنگ خیال بھائی
ان کی معطلی کی وجہ دو تین حالیہ مراسلے نہیں بلکہ لمبے عرصے سے ان کا اپنایا ہوا رویہ ہوگا غالباً۔
یعنی ماضی کی کوئی سزا مجھے آج بھی مل سکتی ہے۔
بقیہ مختصر بات یہ ہے کہ محفل پر مغرب کو سراہنے والے ہوں یا مشرق کو سراہنے والے۔۔۔ بحث کرتے وقت کپڑوں سے باہر ہی رہتے ہیں۔
 
یعنی ماضی کی کوئی سزا مجھے آج بھی مل سکتی ہے۔
بقیہ مختصر بات یہ ہے کہ محفل پر مغرب کو سراہنے والے ہوں یا مشرق کو سراہنے والے۔۔۔ بحث کرتے وقت کپڑوں سے باہر ہی رہتے ہیں۔
اس کا بہتر جواب تو انتظامیہ ہی دے سکتی ہے۔ میں نے اپنا اندازہ عرض کیا تھا۔ :)
 
یہاں سے جب بھی کوئی رکن گیا ہے، اس نے جانے کی غیر منطقی توجیہ کی ہے، اردو میں یہ صورت حال نہیں لہٰذا کوئی لفظ بھی نہیں، فارسی میں البتہ اسے احساساتی کرنا کہتے ہیں اور انگریزی میں سینٹمینٹل یا سینٹی کرنا کہا جاتا ہے۔ عموماً جانے والوں کے جملے کچھ یوں ہوتے ہیں:
"جہاں میرے مذہب یا ذات یا قوم یا ملک فلاں فلاں کا احترام نہ کیا جاتا ہو میں وہاں ہرگز نہیں ٹھہر سکتا یا سکتی"
آپ یہاں اظہار رائے کیجیے، کون روکتا ہے؟ محفلین کو آپ سے محبت ہے، بےشک ہے۔ اختلاف کرنے والے آپ کی رائے سے اختلاف کرتے ہیں، اور جو آرا ہیں انکی وہ یقیناً ان کے نظریے کے مطابق ہیں۔ اپنی مرضی کی بات تو نہیں کہلوا سکتے آپ کسی سے۔ آپ پڑھ کر گزر جائیے۔ کوئی جبر تو نہیں ہے کسی پر۔ آپ اپنی بات کہیے، دوسروں سے الجھنے کی کیا ضرورت ہے، جب بقول خود آپ اپنے کنویں سے باہر نہیں آ سکتے۔

عارف کریم صاحب کے معطل ہونے پر شدید اعتراض ہے مجھے۔
 
جناب اپنی بات کہنے کا بھی کوئی سلیقہ اور تہذیب ہوتی ہے۔ شاید آپ نے انکے حالیہ حذف شدہ مراسلے نہیں پڑھے :)
 
جناب اپنی بات کہنے کا بھی کوئی سلیقہ اور تہذیب ہوتی ہے۔ شاید آپ نے انکے حالیہ حذف شدہ مراسلے نہیں پڑھے :)
اگر کوئی بدتہذیب ہے، یا آپ کو لگتا ہے، تو اس میں آپ کو تکلیف ہی کیا ہے؟ اور ہم تمام مراسلوں اور محفلین کے مزاج سے واقف ہیں۔ اور معطل ہوتے ہوئے ہم نے تو بس ایک طرف کے شدت پسندوں کو دیکھا۔ دوسری طرف کے شدت پسند تو پھر وہیں کے وہیں ہیں!
 
الشفاء

لائبریرین
ہمارے خیال میں معاملہ، عارف بھائی کے مراسلہ حذف کرنے اور معافی مانگنے کے بعد سے ختم ہو چکا ہے۔۔۔ اور جیہ بہن اور صائمہ بہن بھی کہیں نہیں جا رہیں، ان شاءاللہ۔۔۔

ہم عارف بھائی کی جلد غیر معطلی اور احسن انداز میں واپسی کو بھی خوش آمدید کہیں گے۔۔۔

ہمارے آقا علیہ الصلاۃ والسلام کا فرمان جنت نشان ہے کہ قیامت کے دن ان لوگوں کو پکار پکار کر اجر دیا جائے گا جو دنیا میں لوگوں کی خطائیں معاف کر دیا کرتے تھے۔۔۔:)
 
نایاب

لائبریرین
محترم عارف کریم بھائی کی معطلی سراسر غلط ہے ۔ اگر تو " دھاگہ سوات " پر لکھے ان کے تبصرے کو معطلی کی بنیاد بنایا گیا ہے تو وہ اپنے تبصرے کی سر عام معذرت کرتے اسے حذف کر چکے تھے ۔ محترم انتظامیہ سے ہمدردانہ توجہ کے لیئے ملتجی ہوں ۔۔۔۔۔۔۔
 
اگر کوئی بدتہذیب ہے، یا آپ کو لگتا ہے، تو اس میں آپ کو تکلیف ہی کیا ہے؟!
کوئی غلط انداز گفتگو اختیار کرے گا تو تکلیف تو ہوگی ۔ فطری سی بات ہے :)
میرا خیال ہے اس موضوع پر مزید بات نا کی جائے تو بہتر ہے۔
خوش رہیں :)
 
ساقی۔

محفلین
محترم عارف کریم بھائی کی معطلی سراسر غلط ہے ۔ اگر تو " دھاگہ سوات " پر لکھے ان کے تبصرے کو معطلی کی بنیاد بنایا گیا ہے تو وہ اپنے تبصرے کی سر عام معذرت کرتے اسے حذف کر چکے تھے ۔ محترم انتظامیہ سے ہمدردانہ توجہ کے لیئے ملتجی ہوں ۔۔۔ ۔۔۔ ۔

اگرچہ عارف کریم صاحب کے خیالات اور نظریات سے مجھے بھی اختلاف ہے ۔مگر میں بھی آپ کی تائید کرتا ہوں کہ انہیں معطل کرنا معاملے کا حل نہیں ہے۔جبکہ انہوں نے معذرت بھی کر لی تھی ۔
 
قیصرانی

لائبریرین
انتظامی امور پر میرا نہیں خیال کہ ہم اراکین کوئی مشورہ دے سکیں
ذاتی طور پر مجھے arifkarim کی معطلی کا اس لئے افسوس ہوا ہے کہ انہوں نے نہ صرف معذرت کی بلکہ مراسلہ ہٹا دیا۔ باقی جہاں تک بحث برائے بحث کی بات ہے تو دیگر اراکین نے بات کو اس حد تک بڑھایا کہ عارف کو بار بار ایک ہی بات دہرانی پڑی۔ خیر، توقع ہے کہ عارف جلد ہی واپس آئیں گے کہ وہ ان اراکین میں شامل ہیں جو محض ذاتی پسند ناپسند پر نہ تو محفل پر آتے ہیں اور نہ ہی محفل کو چھوڑ کر جاتے ہیں :)
باقی اگر سابقہ روش یا سابقہ پوسٹس اور سابقہ رویے بھی معطلی کے ضمن میں موثر ہوتے ہیں تو پھر مجھے بھی اپنا بستہ یا بیگ تیار رکھنا چاہئے :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
تمام قابل احترام دوستوں سے گزارش ہے کہ کسی رکن کی معطلی کبھی بھی آسان فیصلہ نہیں رہتا لیکن بعض اوقات مشکل فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔ آپ سب کی آراء کا شکریہ۔ یہ دھاگہ اب مزید بحث کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
والسلام
 
نبیل بھائی کی بات میں ہم یہ اضافہ کرنا چاہیں گے کہ کئی دفعہ عارضی تعطل اس لیے بھی ضروری ہوتا ہے تاکہ غیر ضروری چپقلش کا سدباب ہو سکے۔ مسئلہ کتنا بھی بڑا کیوں نہ ہو، وقت کی گرد اس کو حل نہ بھی کرے تو پست ضرور کر دیتی ہے، اس کے بعد حالات معمول پر لائے جا سکتے ہیں۔ :) :) :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top