بشیر احمد

محفلین
بھائی آپ اپنی بات کو واضح کریں آپ کا مقصد سافٹویئر ہے یا وہ عربی میٹر جو مکتبہ الشاملہ میں موجود ہے ،
 
ملنگ

محفلین
ہاہاہا مجھے ہنسی آگئی ، مکتبہ الشاملہ کا اردو ترجمہ ، ہاہاہاہا یار کچھ اللہ کا خوف کرو۔
 
sharfi

محفلین
ہاہاہا مجھے ہنسی آگئی ، مکتبہ الشاملہ کا اردو ترجمہ ، ہاہاہاہا یار کچھ اللہ کا خوف کرو۔

ملنگ صاحب آپ تو واقع ملنگ ہے۔ آپ نے مفتی صاحب کا پوسٹ توجہ سے نہیں پڑھا۔ افسوس آپ کی ملنگی پر۔ اللہ ہم سب کو عقل و سمجھ دے۔ آمین۔
 
محمد مسلم

محفلین
نام ممکن تو مفتی صاحب کچھ بھی نہیں۔ مکتبہ شاملہ کسی ایک شخص کی محنت نہیں ہزار ہا لوگوں کی محنت ہے، اس کا ترجمہ بھی سہولت سے ہو سکتا ہے اگر ہزار ہا لوگ اسی جذبے سے کام کریں۔ ایک ہی جگہ پر ہر ایک کا رابطہ ہے، پروگرامرز اس پروگرام کا اردو ترجمہ کریں اور باقی استعمال کنندگان کتب کا۔
 
مکتبہ شاملہ کی سی ڈی خریدی ہے، ۱۵۰۰۰ کتب والی، لیکن اسے اپنے کمپیوٹر میں کس طرح انسٹال کیا جائے؟ کوشش کرتا ہوں کہ اس کی روٹ ڈائرکٹری میں موجود فائلوں کے نام یہاں لکھ سکوں
۱۔ شاملہ.exe ) یہ ڈوس فائل ہے شاید
2.برنامج لعرض الملفات قبل فتحها ويسربع الكمبيوتر مثل البرق.exe
۳۔ VerbAcePro_0.88.exe
۴۔ QuranflashA.zip
۵۔ setup.exe ( سیٹ اپ قرآن الکریم)
۶۔ ashampoo_burning_studio_6_free_675_4280.exe
۷۔ AdbeRdr90_en_US.exe
معزز ممبران سے درخواست ہے کہ اگر اس بارے میں معلومات ہوں تو مطلع فرمائیے۔ جزاک اللہ الخیر
 
شکریہ جناب!
اب لگے ہاتھوں اس کا طریقہ بھی سمجھادیجیے، اگر ناراض نہ ہوں تو۔ کیا ونڈوز کی سی ڈی دوبارہ سسٹم میں ڈال کر انسٹال کرنا پڑے گا یا کوئی آسان طریقہ ہے؟
جزاک اللہ الخیر
 
الف عین

لائبریرین
جس طرح اردو انسٹال کی جاتی ہے، اسی طتح عربی یا کسی بھی زبان کا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ اگر تم کو اردو انسٹال کرنا آتا ہے تو کوئی مسئلہ ہی نہیں، اگر ونڈوز ایکس پی ہو تو سی ڈی ڈالنے کی ضرورت ہے، ورنہ وسٹا یا سیون میں انسٹالڈ ہی ہو گی، محض اسے سوتے سے جگانا ہو گا۔
 
ابو ثمامہ

محفلین
مکتبہ شاملہ کی سی ڈی خریدی ہے، ۱۵۰۰۰ کتب والی، لیکن اسے اپنے کمپیوٹر میں کس طرح انسٹال کیا جائے؟ کوشش کرتا ہوں کہ اس کی روٹ ڈائرکٹری میں موجود فائلوں کے نام یہاں لکھ سکوں
۱۔ شاملہ.exe ) یہ ڈوس فائل ہے شاید
2.برنامج لعرض الملفات قبل فتحها ويسربع الكمبيوتر مثل البرق.exe
۳۔ VerbAcePro_0.88.exe
۴۔ QuranflashA.zip
۵۔ setup.exe ( سیٹ اپ قرآن الکریم)
۶۔ ashampoo_burning_studio_6_free_675_4280.exe
۷۔ AdbeRdr90_en_US.exe
معزز ممبران سے درخواست ہے کہ اگر اس بارے میں معلومات ہوں تو مطلع فرمائیے۔ جزاک اللہ الخیر
جناب محمد خليل الرحمن صاحب!
سی ڈی کے مشمولات دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ پرانا ایڈیشن ہے جو ممکن ہے انسٹالشن کے بعد بھی آپ كے لیے پریشانی کا باعث بنے۔
ان خواہ مخواہ کی پریشانیوں سے بچنے کے لیے المکتبة الشاملة کی ویب سائٹ سے پروگرام کا رسمی نسخہ ڈاؤن لوڈ کیجیے۔
مندرجہ ذیل ربط میں آپ کو ڈاؤن لوڈنگ کا ہر طرح کا ربط مل جائے گا:
ٹورنٹ ربط ، براہ راست ربط، کئی حصوں میں بٹا ربط
اپنی پسند کا ربط منتخب کر کے ڈاؤن لوڈ کیجئے۔
ڈاؤن لوڈنگ کے بعد آپ کو ایک ون رار فائل ملے گی، اسے Extract کیجئے۔
یاد رہے! فائل Extract ہونے میں اچھا خاصا وقت لگے گا۔
Extract ہونے کے بعد آپ کو المکتبة الشاملة ان شاء اللہ پورٹیبل صورت میں ملے گا یعنی انسٹالیشن کے جھنجھٹ سے آزاد!
یقین جانیئے، یہ سب سے آسان اور سادہ طریقہ ہے۔
المکتبة الشاملة ڈاؤن صفحہ کا ربط یہ ہے:
http://shamela.ws/index.php/page/download-shamela
 
جناب ابو ثمامہ صاحب۔ بہت شکریہ۔ میں نے ڈاؤن لوڈ شروع کردیا ہے۔ مکمل ہوتے ہی انسٹال کروں گا پھر آپ کا ایک مرتبہ شکریہ ادا کروں گا۔ جزاک اللہ الخیر
 
مفتی صاحب اگر آپ عربی سے اردو ترجمے کی بات کاررھے ہیں تو بندہ حاضر ہے مگر یہ ایک ننھی سی جان کام تو نہیں ہے نا آپ جیسے اولولعزم لوگوں کا ساتھ درکار ہوگا ، کیا کہتے ھیں محفلین حضرات ؟؟
 
Ukashah

محفلین
السلام علیکم !

مجھے یہ دریافت کرنا ہے کہ کیا المکتبۃ الشاملۃ کا اردو ترجمہ کرنا ممکن ہے ؟
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ ۔
جی ہاں ، ممکن ہے ، لیکن یہ اتنا آسان کام نہیں ۔ سننے میں آیا ہے کہ مکبتہ شاملہ والے خود انگلش اور اردو میں پیش کرنے کا ارادہ کرتے ہیں ۔ اور وہ کر بھی سکتے ہیں ، اس لیے انتطار کرتے ہیں ۔
 
مبشر شاہ

محفلین
سنا ہے الشاملۃ کا کوئی نیا ورجن آیا ہے جس میں اسی ہزار کتب ہیں کیا ایسا کوئی لنک ہے مذید اس سافٹوئیر کی کوئی نئی خبر ہو تو بتا دیں شکریہ
 
ابن عادل

محفلین
میرا خیال ہے ایسا نہیں ہے ۔ میں نے حال ہی میں شاملہ کا نیا ایڈیشن اس کی ویب سائٹ کے ذریعے ٹورینٹ ربط سے ڈائنلوڈ کیا ہے ۔ کتابوں کی تعداد شاملہ کی ویب سائٹ سے معلوم کی جاسکتی ہے ۔ البتہ یہ ضرور ہے کہ نئے ایڈیشن میں خودکار اپ ڈیٹ کا آپشن موجود ہے ۔ جیسے ہی آپ شاملہ کھولیں اور انٹرنیٹ سے منسلک ہوں تو وہ آپ کے سامنے آپ کی لائبریری میں شامل ہونے کی منتظر کتابوں کی فہرست لیے کھڑا ہوگا ۔کچھ بعید نہیں کہ کچھ ہی عرصے میں کتابیں ہزاروں سے لاکھوں میں پہنچ جائے ۔
میراخیال ہے ۔ مختلف اشاعتی اوردعوتی اداروں نے خود کو شاملہ سے منسلک کیا ہے لہذا وہ اپنی تصانیف ورسائل شاملہ کو شاملہ فارمیٹ میں بھیج دیتے ہیں اور نئے ایڈیشن میں وہ خود کار طور پر پروگرام کا حصہ بن جاتی ہیں ۔ ہاں آپ سے اجازت ضرور طلب کی جاتی ہے۔
اس کے علاوہ مختلف لائبریری ویب سائٹ بھی اپنا مواد شاملہ فارمیٹ میں رکھتی ہیں ۔ جیسے مکتبۃ المشکاۃ اور مکتبۃ الوقفیۃ (یہ بنیادی طور پر پی ڈی ایف فارمیٹ کی لائبریری ہے)
حال ہی میں موسوعہ الفقہیہ الکویتیہ بھی اسی فارمیٹ میں دستیاب ہے ۔
 
تلمیذ

لائبریرین
ان تمام سہولیات سے فائدہ تو عربی دان ہی اٹھا سکتے ہیں۔ اوپر اردو ترجے کا ذکر ہوتا رہا ہے۔
اس بارے میں کیا تازہ خبر ہے؟
 
فارقلیط رحمانی

لائبریرین
دارالتراث العلمیہ نے 20 DVDsپر مشتمل 45،000 کتابوں کا سیٹ تیار کیا ہے ہندوستان میں یہ سیٹ 1،200 ہندوستانی روپے میں دستیاب ہے۔ علاوہ ازیں پوربندر گجرات کے ایک مفتی صاحب نے ایک لاکھ اسلامی کتب اور ایک سو سے زیادہ اسلامی سافٹ ویئرز پر مشتمل 92DVDsکا سیٹ تیار کیا ہے جسے وہ 10،000 ہندوستانی روپے میں فروخت کر رہے ہیں۔
 
Top