غالب گمان ہے کہ آپ کے بنائے ہوئے کیبورڈ لے آؤٹ میں کہیں کوئی خرابی آن پڑی ہے۔ اس کو پھر سے ترتیب دے لیں یا دوسروں کا بنایا ہوا کوئی بھی دوسرا کی بورڈ لے آؤٹ استعمال کر لیں۔ کم از کم محفل میں تو آپ اپنے سسٹم میں نصب کی بورڈ استعمال کرنے کے بجائے یہاں کا جاوا اسکرپٹ بیسڈ فونیٹک لے آؤٹ استعمال کر سکتے ہیں اور اس طرح بے شمار پریشانیوں سے بچ سکتے ہیں۔