اللہ کا شکر ہے کہ آج جمعہ ہے۔

نبیل

تکنیکی معاون
مجھے یاد پڑتا ہے کہ میں نے بچپن میں کسی کورس کی کتاب میں ایک جملہ پڑھا تھا Friday, thanks God۔ آج یہی جملہ میرے دل سے بھی ادا ہو رہا ہے۔ ہفتہ بھر نہایت مصروفیت رہی ہے۔ فورم پر بھی نظر تو دوڑاتا رہا ہوں لیکن پوسٹ کرنے کا موقع نہیں ملا۔ یہ معلوم نہیں کہ ویک اینڈ پر کتنی فرصت ملتی ہے، بہرحال کچھ نہ کچھ تو ریلیکس ہو ہی جاؤں گا۔
 
جمعے کے حوالے سے مجھے بچوں کی کچھ باتیں یاد آرہی ہیں
اڄ جمعو سوڙ کڻي سمھون
لٺ کڻي گھمون

آج جمعہ ہے رضائی اوڑہ کر سوجائیں
اور لاٹھی لے کر گھومیں
باقی آگے تو یاد نہیں۔
 

ماوراء

محفلین
میں تو جمعرات سے ہی خوش ہونا شروع ہو جاتی ہوں کہ ویکینڈ میں ایک دن رہ گیا ہے۔۔ اور جمعے والے دن تو اٹھتے بیٹھتے اللہ کا شکر ہی ادا ہوتا ہے۔ آخری بار گھر کے اندر داخل ہوتے ساتھ کیا تھا۔
 

تیشہ

محفلین
cheerleader.gif



یہ ویڈیو دیکھئیے ۔ ۔۔ ایسا ہی حال سب کا ہوتا ہے ۔۔ فرائیڈے کو :battingeyelashes: اور منڈے کو ۔ ۔۔۔



:rollingonthefloor:
 

تیشہ

محفلین
:grin: قسم سے منڈے کو ایسا ہی حال ہوتا ہے دل نہیں کرتا جانے کو ، اور قدموں میں جان ہی نہیں ہوتی :party:
مگر فرائیڈے کو کچھ ایسی ہی خوشی ہوتی ہے کہ خوشی سے اچھلُ کود کرتے ہیں کہ شکر ہے فرائیڈے آیا :party: :battingeyelashes:
 

تعبیر

محفلین
میرا بھی ماوراء والا ہی حال ہوتا ہے اس کے علاوہ میں تو پیر سے ہی جمعے کا انتظار شروع کر دیتی ہوں :(
 

شمشاد

لائبریرین
تمہیں تو ایسے ہی لگے گا ناں۔
یہ تو ان سے پوچھو جو صبح سویرے روزی کمانے نکلتے ہیں اور رات گئے واپس آتے ہیں۔
 

ملائکہ

محفلین
میں تو اُس وقت شکر ادا کرتی ہوں جب اتوار کو میری چھٹی ہو اور یہ مہینوں میں کبھی ایک دفعہ ہوتا ہے ورنہ پیر جمعہ اتوار سب برابر:(:(:(:(
 

محمد وارث

لائبریرین
وہ کیسے
آپ پٹھان کی طرح جمعے کی نماز ہفتے کو نہیں پڑھ دیتے :)

جی اب کیا کہوں، پٹھان بھی ہم سب کے بھائی ہیں، اور نماز تو خیر۔۔۔۔۔۔۔۔

اوپر جن کیفیات کی بات ہو رہی ہے جو احباب پر جمعے کے دن طاری ہوتی ہیں وہ ہم پر ہفتے کو طاری ہوتی ہیں سو ہمارا جمعہ تو ہفتے کو ہوا نا جی۔
 
Top