ایک اور خوبصورت اردو یونی کوڈ فونٹ کا اضافہ۔ القلم فورم ، اور جہان قلم کے منتظم اعلی محترم جناب شاکر القادری صاحب کے نام ایک فونٹ کا تحفہ ۔ اردو کے لیے ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اس فونٹ کا نام ان کے نام پر رکھا گیا ہے۔ امید کرتا ہوں کہ احباب و دیگر اراکین کو یہ فونٹ پسند آئے گا ۔ القلم شاکر فونٹ
واقعی بہت خوبصورت فونٹ ہے ۔ شکریہ ۔ جزاکم اللہ۔ آپ تو ہر روز فونٹس کی بارش ہی برسا رہے ہیں۔ اللہ تعالی آپکی صلاحیتوں میںاور اضافہ کرے اور ہمیں فونٹس کا سیلاب دیکھنے کو ملے۔ اب تو واقعی اس سیلاب میں ڈوب جانے کو دل کرتا ہے۔