الف بے پے کا کھیل 34 ویں لڑی۔۔

مغزل

محفلین
لسوڑے ہی کھائیے گا، پکوڑے نہیں ملے تو۔بارش کا لطف بھی تو لینا ہے ۔ وہ کیا کہتے ہیں موئی فرنگی میں ’’ انجوائے ‘‘ کرنا ہے
 

الف عین

لائبریرین
نہ میں جانتا ہوں کہ لسوڑے کیسے ہوتے ہیں اور نہ کھانا چاہتا ہوں۔
؎محمود بارش کا کیا حال ہے کراچی میں؟
 

مغزل

محفلین
واہ ۔۔ کیا بے خبری ہے ۔خیر۔

السلام علیکم ، بابا جانی و دیگر احباب

بابا جانی بارش کراچی میں غریبوں کا بھٹہ بیٹھ گیا، امراء مزے لوٹتے رہے ،
بجلی تاحال آدھے سے زیادہ کراچی میں عنقا ہے ، دعا کیجے ۔
 

مغزل

محفلین
ایسا ہی ہے صاحب، ہم رات 10 سے صبح 7 تک پھنسے رہے گاڑی سمیت سوک سینڑ اور جانا تھا نارتھ ناظم آباد
 
محفل فورم صرف مطالعے کے لیے دستیاب ہے۔
Top