الف بے پے کا کھیل/الف بے میں بات چیت ‏(2)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

مغزل

محفلین
خالہ جان ۔۔ آداب
دراصل ہوا یوں کہ میں یہ پوسٹ دیکھ کر کسی اور کام میں لگ گیا۔۔
وقت ملا تو پوسٹ جڑ دی۔۔ اتنی دیر میں ایک پوسٹ ہوچکی تھی۔۔
رہی بات آفر کی تو گزارش ہے ۔۔ میں تو ننھا منا سا بھانجا ہوں۔۔نام شیر خان ہے
اور آپ ٹھہری خالہ۔۔۔۔۔ خرچہ برداشت کیجئے ۔۔ ہم چشمہ کیا چشامہ بھی لگوالیں گے۔۔۔۔۔:grin:
 
راہ مت دیکھیئے گا میں اب یونیورسٹی سے گھر جا رہا ہوں۔ تھوڑی دیر میں انشاء اللہ دوبارہ آن لائن ہوتا ہوں۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
سر قلم کر دیا جائے گا اگر کسی نے ظلِ الہٰی کی شان میں گستاخی کی۔
سر اگر قلم ہو گیا تو دوات کی ضرورت پڑھ جائے گی۔
 

شمشاد

لائبریرین
صرف لوح کی کسر باقی رہ گئی ہے، میرا خیال ہے کہ وہ تو پھر خود بخود مل ہی جائے گی۔
 

شمشاد

لائبریرین
عندلیب اب تو آپ سمجھ گئی ہوں گی۔
ویسے آج ہم نے آپ کے لیے مرغے کی بریانی بنائی تھی لیکن آپ آئی ہی نہیں۔
 
فالتو کے کام کرنا تو کوئی شمشاد بھائی سے سیکھے۔ مرغے کا کراس بکری سے کرا دیا اور اس طرح تین ٹانگوں والے مرغے حاصل کر لئے۔ انھیں کی بریانی رہی ہوگی۔ :)
 

الف عین

لائبریرین
قلم کی بات موقوف ہو گئی یا شمشاد لوح کی تلاش میں نکل گئے بطور شاعر
متاعِ لوح و قلم کھو گئی تو کیا غم ہے۔۔ اب آ جائیں شہنشاہ عالی
 

مغزل

محفلین
کیا مطلب کوئی اور بھی شہنشاہِ‌عالی ہے یہاں۔۔ یعنی دھت تیرےکی ۔۔
میں خوامخواہ خوش گمان تھا۔۔
خیر۔۔۔

ہما رے سر کی پھٹی ٹوپیوں پہ طنز نہ کر
ہمارے تاج عجائب گھروں میں رکھّے ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
گمان کرنے میں کیا حرج ہے مغل صاحب، کیا ہوا وہ زمانے لد گئے، ہیں تو مغل ہی۔
 

مغزل

محفلین
لسوڑے کے گمان کے بارے میں کیا خیال ہے کافی عرصے سے تھریڈ میں لسوڑے کا ذکر نہیں ہوا ۔۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top