1. اردو محفل سالگرہ پانزدہم

    اردو محفل کی پندرہویں سالگرہ کے موقع پر تمام اردو طبقہ و محفلین کو دلی مبارکباد!

    اعلان ختم کریں

الفاروق

شمشاد نے 'برقیانے کیلئے کتب کی فرمائش' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اگست 13, 2008

  1. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    200,069
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    ابو کاشان نے " الفاروق" کو برقیانے کا عندیہ دیا تھا۔ اور کچھ صفحات سکین بھی کئے تھے۔ یہ صفحات میں لکھ چکا ہوں۔

    یہ کتاب حضرت عمر رضی اللہ تعالٰی عنہ کے حالات زندگی اور ان کے دورِ خلافت کے متعلق ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 6
  2. ابو کاشان

    ابو کاشان محفلین

    مراسلے:
    1,837
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    السلامُ علیکم شمشاد بھائی!
    میں نے کچھ اور صفحات اسکین کر کے پکاسا میں ڈال دیئے ہیں۔
    آج کل اسکینر میں مسئلہ آیا ہوا ہے۔ ریزولوشن کی ترتیب خراب ہو گئی ہے جس سے کئی کئی بار اسکین کرنا پڑ رہا ہے اور پھر بھی دھندلی آتی ہے۔ لگتا ہے ڈرائیور (کوچوان؟؟) دوبارہ لوڈ ‌کرنے سے کام بن جائے گا۔
    کیا قیصرانی بھائی یا دوست بھائی کچھ بتا سکتے ہیں؟؟
    hp2400 اسکینر ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    200,069
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    شکریہ ابو کاشان۔

    صفحہ 120 - 121 میں نے اتار لیا ہے۔ باقی تو وہی ہیں۔ اس میں آپ نے صفحہ 135 تک اضافہ کیا تھا، وہ تو میں پہلے ہی لکھ چکا ہوں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    200,069
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    میں نے وہ تمام صفحے اتار لیے ہیں جو پہلے نہیں لکھ سکا تھا۔

    اب میرے پاس صفحہ 18 سے 135 تک تمام صفحے موجود ہیں۔ جن میں چند ایک لکھنے والے رہ گئے ہیں۔

    آپ صفحہ ایک سے سترہ اور صفحہ 135 سے آگے سکین کر کے اپلوڈ کر دیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  5. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    200,069
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    ابو کاشان کا بہت بہت شکریہ کہ انہوں نے کتاب کی سکیننگ مکمل کر کے مجھے بھیج دی ہے۔ برقیانے کا کام 80 فیصد مکمل ہو چکا ہے۔ انشاء اللہ تعالٰی جلد ہی یہ کتاب اردو محفل پر پڑھنے کے لیے موجود ہو گی۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 7
  6. نبیل

    نبیل محفلین

    مراسلے:
    16,709
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Depressed
    جزاک اللہ خیر شمشاد بھائی، یہ واقعی بہت بڑا کام ہوگا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  7. خاور بلال

    خاور بلال محفلین

    مراسلے:
    517
    الفاروق بہت دلچسپ کتاب ہے۔ اس سے پہلے میں اس کا کچھ حصہ پڑھ چکا ہوں اب آپ مکمل کرلیں گے تو دوبارہ پڑھوں گا۔ بہت شکریہ شمشاد بھائی اور ابوکاشان آپ کا بھی۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  8. ماوراء

    ماوراء محفلین

    مراسلے:
    16,399
    ابوکاشان اور شمشاد بھائی بہت خوب۔
    شمشاد بھائی۔۔اکیلے اکیلے کام کر رہے ہیں۔:blush:
     
  9. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    200,069
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    ماوراء پہلے تو یہ بتاؤ کہ تم ہو کہاں؟ کئی دنوں سے تمہارا کوئی پیغام نہیں دیکھا۔

    دوسری بات یہ کہ صرف دس صفحے رہ گئے ہیں۔ انشاء اللہ اسی ہفتے میں کتاب پوسٹ کر دوں گا۔ تم یا شگفتہ پروف ریڈینگ کے لیے کچھ اراکین کو تیار کرو۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  10. عسکری

    عسکری معطل

    مراسلے:
    18,520
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Daring
    کیا میں آپ کی کوئ مدد کر سکتا ھوں شمشاد بھائ؟؟؟؟؟؟؟؟؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  11. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    200,069
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    بہت شکریہ عمران بھائی۔ پروف ریڈینگ میں آپ کی مدد درکار ہو گی۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  12. ماوراء

    ماوراء محفلین

    مراسلے:
    16,399
    شمشاد بھائی، میرے امتحان ہو رہے ہیں۔ :( بس ایک ہفتہ ہے ۔۔پھر کرسمس کی دو ہفتے چھٹیاں۔

    ماشاءاللہ صرف دس صفحے۔ آپ تو جادوگر ہیں۔ چلیں میں پوچھتی ہوں کہ کون پروف ریڈنگ میں مدد کروا سکتا ہے۔ ایک تو عمران ہیں۔۔اگر پروف ریڈنگ میں دلچسپی رکھتے ہیں تو۔۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  13. عسکری

    عسکری معطل

    مراسلے:
    18,520
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Daring
    ٹھیک ھے مجھے خوشی ھو گی اس کام میں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  14. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    200,069
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    دس نہیں اب صرف چھ باقی رہ گئے ہیں۔;-) بس اب تم پروف ریڈینگ کے لئے ٹیم بنا دو۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  15. وجی

    وجی لائبریرین

    مراسلے:
    24,729
    موڈ:
    Daring
    کیا ہم کوئی مدد کرسکتے ہیں آپکی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  16. ابو کاشان

    ابو کاشان محفلین

    مراسلے:
    1,837
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    شمشاد بھائی نے اکیلے ہی یہ معرکہ سر کر لیا۔ ان کی اس کوشش کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کے کاموں میں اور برکت دے۔ اٰمین۔
    اس کتاب کو برقیانے میں جو تاخیر ہوئی وہ صرف میری سستی کی وجہ سے ہوئی ہے ورنہ یہ بہت پہلے مکمل ہو جاتی۔ میں معذرت خواہ ہوں۔

    میرے پاس تو کتاب ہے اس لیئے میں تو پروفریڈنگ کے لیئے حاضر ہوں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  17. سیدہ شگفتہ

    سیدہ شگفتہ لائبریرین

    مراسلے:
    29,392

    شمشاد بھائی ، آپ کے لیے ایک پیغام یہاں لکھا تھا اسے دیکھیے گا پلیز
    ۔
     
  18. الف عین

    الف عین لائبریرین

    مراسلے:
    34,651
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Psychedelic
    میرے پاس کتاب نہیں، لیکن بہر حال میں پروف ریڈنگ کے لئے تیار ہوں۔۔۔ اپنی کی ہوئی پروف ریڈنگ میں بھی غلطیاں نکالتا ہوں نا میں تو۔۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
  19. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    200,069
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    ارے بھئی ایسی باتوں کے لیے ذ پ ضرور کیا کریں، کیونکہ محفل پر لکھا ہوا پیغام صرف نظر بھی ہو سکتا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  20. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    200,069
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    الحمد للہ " الفاروق " کے برقیانے کا کام مکمل ہوا۔

    محفل میں پوسٹنگ یہاں شروع کر دی ہے۔

    اپنی رائے سے ضرور مطلع فرمائیں۔

    یہاں ابو کاشان کا ایک بار پھر شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے پوری کتاب سکین کر کے بہت بڑا کام کیا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4

اس صفحے کی تشہیر