الفاروق

مہوش علی

لائبریرین
شمشاد بھائی،
میں نے الفاروق کو جملہ لائبریری ڈیمو سائیٹ پر بطور نمونہ اپلوڈ کیا ہے۔
براہ راست لنک یہ ہے

یہ مطالعہ مذاہب سیکشن میں "اسلامی تاریخ" کے ذیل میں موجود ہے۔

ْْْْْْْْْْْْْْْْ٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪

بطور نمونہ میں نے فی الحال صرف پہلا حصہ اپلوڈ کیا ہے [وہ بھی صرف بطور نمونہ اور اس میں Tables وغیرہ درست کرنے ہیں۔

جبکہ دوسرے حصے کے متعلق میری خواہش ہے کہ وہ آپ بنائیں تاکہ آپ سیکھ سکیں کہ کام کیسے ہو گا۔

کام کیسے کرنا ہے، اس کے تفصیل اور ٹوٹوریل ذرا بعد میں۔ فی الحال اراکین نمونہ دیکھیں اور کوئی مزید بہتر طریقے سے پیش کیے جانے کی اگر کوئی تجاویز ہیں تو وہ بیان فرمائیں۔
 
مہوش علی

لائبریرین
عموما اردو کتابوں میں بیس پچیس ابواب ہوتے ہیں۔
ایسی کتابوں کو نیٹ پر [خصوصا جملہ بیسڈ ویب سائیٹ پر] پیش کرنا چنداں مشکل نہیں۔

مگر الفاروق میں چھوٹی چھوٹی چیز کی بھی ہیڈنگ بنی ہوئی ہے اور یوں مجموعی ہیڈنگز کی تعداد بہت ہی زیادہ ہے۔ اور اس لیے الفاروق کو نیٹ پر اور خصوصا جملہ بیسڈ ویب ساٗیٹ پر پیش کرنا ایک چیلنج تھا۔

بہرحال آئیڈیا مجھے پہلے سے تھا۔ مگر جب عملی تجربہ کرنے لگی تو نا معلوم وجوہات کی بنا پر کام نہیں بن پا رہا تھا۔
مگر اللہ کا شکر ہے کہ مجھے غلطی کا پتا چل گیا اور پھر یہ چیز کافی آسان ثابت ہوئی۔

اب مجھے یقین ہو چلا ہے کہ کتاب کیسی ہی کیوں نہ ہو، جملہ کے لیے اتنی آپشنز ہمارے پاس موجود ہیں کہ ہم ہر کتاب کو اس میں سلیقے سے پیش کر سکتے ہیں۔

ْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْْ
الفاروق کے پہلے حصے کی ہیڈنگز بنانے اور پھر ٹیبل آف کانٹینٹ بنانے کے لیے میں نے این ویو Nvu سافٹ ویئر کا استعمال کیا ہے۔ آپ لوگ اسے نیٹ پر بہت سی جگہوں سے ڈاونلوڈ کر سکتے ہیں۔

اسے اردو کے لیے کسٹمائز کرنے کے لیے Tools میں جائیں، پھر وہاں Options میں جائیں۔ پھر آپشنز میں آپ کو بائیں ہاتھ پر"فونٹٹ" لکھا نظر آئے گا، وہاں پر آپ Western اور Arabic کے لیے علوی نستعلیق یا تاہوما وغیرہ کو چن لیں۔

پھر "فونٹ" کے نیچے "سیٹنگ" لکھا نظر آئے گا۔ اس میں آپ Right To Left کی آپشن چن لیں۔

اس طرح این ویو اردو کے لیے کسٹمائز ہو جائے گا۔

ٹیبل آف کانٹینٹ بنانا

پہلی کسی بھی کتاب کے ابواب پر Heading فارمیٹ کو اپلائی کرنا ہو گا۔
پھر اوپر Insert کے مینو پر جائیں۔ وہاں آپ کو Table of Content نظر آ جائے گا۔

این ویو میں ٹیبل آف کانٹینٹ بنانا بہت آسان ہے۔ اراکین دو چار چھوٹے موٹے تجربات کر سکتے ہیں۔

باقی کام این ویو میں Source میں جا کر html متن کو اٹھا کر جملہ کے ایڈیٹر کے html والی آپشن میں پیسٹ کر دینا ہے۔ بہرحال فی الحال یہ کام مجھ پر یا قیصرانی بھائی کے لیے رہنے دیں، اور آپ لوگ صرف این ویو تک کا کام مکمل کر لیں۔
 
نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
محترم شمشاد بھائی
کیا آپ " الفاروق " کا ٹائٹل یہاں پوسٹ کر سکیں گے ۔ ؟
مجھے یہ ملا ہے ۔

نایاب
 
شمشاد

لائبریرین
نایاب بھائی یہ کتاب ابو کاشان کے پاس ہے، انہوں نے ہی یہ کتاب سکین کر کے مجھے بھیجی تھی۔ میں نے تو صرف ٹائپ کی تھی۔
 
شمشاد میری اب نظر پڑی ہے اس پر اور بے اختیار آپ کے لیے دعائیں اور تحسین کے کلمات نکل رہے ہیں۔

اللہ آپ کو اس کی جزائے خیر دے اور تعریف کے لیے میرے پاس الفاظ کم پڑ رہے ہیں ، لغت سے دیکھ کر لکھتا ہوں:)
 
شمشاد

لائبریرین
مہربانی ہے جناب آپ کی۔
میرے لیے یہ بہت ہیں۔ آپ کہاں لُغت ڈھونڈنے کی تکلیف کرتے رہیں گے۔
خوش رہیں۔
 
الف عین

لائبریرین
اس کی پروف ریڈنگ کے بعد میں اپنی سائٹ میں عرصے سے نا مکمل کے طور پر پوسٹ کر چکا ہوں۔وہاں سے اتاری جا سکتی ہے۔ اسے مکمل کرنے کی کوشش کی جائے۔ کچھ صفحات شاید سکین میں درست نہیں تھے اس لئے شمشاد ٹائپ نہیں کر سکے۔ ویسے میں بھی بھول چکا ہوں۔ دوبارہ دیکھتا ہوں کہ کیا کیا کمی ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ کی حیات مقدس اور عظیم الشان کارنامے
الفاروق
شمس العلماء علامہ شبلی نعمانی رحمتہ اللہ
عظیم اینڈ سنز پبلشرز
اردو بازار ، لاہور فون : 7241806
الفاروق میں نے دسمبر 2008 میں لکھ کر پوسٹ کی تھی۔
کیا یہ ممکن ہے کہ اسے بھی لائبریری میں شامل کیا جائے۔

الفاروق کا ربط
 
بالکل ممکن ہے۔ یہ تو بہت زبردست اضافہ ہو گی۔
 
الف عین

لائبریرین
سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ کی حیات مقدس اور عظیم الشان کارنامے
الفاروق
شمس العلماء علامہ شبلی نعمانی رحمتہ اللہ
عظیم اینڈ سنز پبلشرز
اردو بازار ، لاہور فون : 7241806
الفاروق میں نے دسمبر 2008 میں لکھ کر پوسٹ کی تھی۔
کیا یہ ممکن ہے کہ اسے بھی لائبریری میں شامل کیا جائے۔

الفاروق کا ربط
یہ مجھ سے کیسے چھوٹ گئی؟ اس پر کچھ گفتگو بھی کہیں کی گئی تھی؟ شمشاد
 
اس کی پروف ریڈنگ کے بعد میں اپنی سائٹ میں عرصے سے نا مکمل کے طور پر پوسٹ کر چکا ہوں۔وہاں سے اتاری جا سکتی ہے۔ اسے مکمل کرنے کی کوشش کی جائے۔ کچھ صفحات شاید سکین میں درست نہیں تھے اس لئے شمشاد ٹائپ نہیں کر سکے۔ ویسے میں بھی بھول چکا ہوں۔ دوبارہ دیکھتا ہوں کہ کیا کیا کمی ہے۔
الف عین صاحب کے اس تبصرے سے معلوم ہوتا ہے کہ کتاب مکمل نہیں ہو سکی۔ کسی پرانے اور درست نسخے سے اس کی پروف خوانی ہونی چاہیے۔ بلکہ بہتر ہوگا کہ دار المصنفین کے نسخہ سے پروف دیکھے جائیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
شمشاد بھائی اس کی ورڈ فائل مل جائے تو از سر نو اشاعت کا انتظام ہو۔ نئے سرے سے پروف خوانی کی جائے۔
الف عین صاحب کے اس تبصرے سے معلوم ہوتا ہے کہ کتاب مکمل نہیں ہو سکی۔ کسی پرانے اور درست نسخے سے اس کی پروف خوانی ہونی چاہیے۔ بلکہ بہتر ہوگا کہ دار المصنفین کے نسخہ سے پروف دیکھے جائیں۔
شعیب بھائی یہ پچھلے صفحے پر یہاں منسلک ہے۔ آپ ڈاؤنلوڈ کر لیں۔ اگر ناکامی ہو تو مجھے بتائیے گا، میرے پاس محفوظ ہے۔ میں بھجوا دوں گا۔
اگر ڈاؤنلوڈ ہو جائے تو بھی بتائیے گا۔
میں نے انتظامیہ سے درخواست کر رکھی اور اسی مراسلے کا حوالہ دے رکھا ہے کہ کسی زمانے میں لائبریری کے زمرے میں مراسلے کے ساتھ فائل منسلک کرنے کی سہوت تھی۔ مثال کے طور پر یہی حوالہ دیا ہے۔ اب یہ سہولت کیوں نہیں ہے؟
 
شمشاد

لائبریرین
الف عین صاحب کے اس تبصرے سے معلوم ہوتا ہے کہ کتاب مکمل نہیں ہو سکی۔ کسی پرانے اور درست نسخے سے اس کی پروف خوانی ہونی چاہیے۔ بلکہ بہتر ہوگا کہ دار المصنفین کے نسخہ سے پروف دیکھے جائیں۔
میرے پاس ایم ایس ورڈ میں "اے فور" سائز کے صفحوں پر 398 صفحوں کی فائل ہے۔ حجم کچھ اتنا زیادہ نہیں ہے۔
نامکمل اس لحاظ سے ہے کہ جو ابو کاشان نے سکین مہیا کیا تھا، اس میں تین یا چار صفحے کم تھے۔
اگر کوئی مکمل نسخہ مل جائے تو کیا ہی بات ہے، وہ کمی پوری کی جا سکتی ہے۔
 
Top