افواج سے متعلق کچھ سننے کو تیار نہیں، کیبل پر بی بی سی ورلڈ کی نشریات بند

نبیل

تکنیکی معاون
حوالہ: پاکستان:بی بی سی ورلڈ کی نشریات نہ دکھانےکا اعلان

پاکستان میں کیبل ٹی وی آپریٹرز نے پاکستان اور پاکستانی افواج کی منفی تشہیر کرنے پر بی بی سی ورلڈ کی نشریات نہ دکھانے کا اعلان کیا ہے۔
ادھر بی بی سی نے نشریات کی فوری بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام باعثِ فکر ہے۔
بی بی سی ورلڈ کی نشریات نے دکھانے کا اعلان منگل کو پاکستان کے کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے لاہور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تنظیم کے چیئرمین خالد آرائیں نے الزام لگایا کہ عالمی میڈیا پاکستان اور پاکستانی افواج کے بارے میں منفی تشہیر کر رہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں بی بی سی ورلڈ کی نشریات پاکستان میں کیبل پر بند کی جا رہی ہیں۔
کیپل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ملک فرقان غیاث کے بقول بی بی سی نے پاکستانی اداروں کے خلاف دستاویزی فلم نشر کی جس کے بعد بی بی سی کی نشریات کو پاکستان میں بند کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔
ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ بی بی سی کی نشریات پاکستان میں بند کرنے کے فیصلے پر علمدرآمد کا آغاز اسلام آباد سے کیا گیا ہے اور بدھ کی دوپہر بارہ بجے تک پورے ملک میں بی بی سی کی نشریات بند ہو جائیں گی۔
تنظیم کے چیئرمین خالد آرائیں نے کہا کہ بی بی سی کی دستاویزی فلم کے بعد حکومت کو اس پر کارروائی کرنی چاہیے تھی لیکن حکومت کی طرف سے کوئی نوٹس نہ لینے پر کیبل آپریٹرز نے بی بی سی کی نشریات کو بند کرنے کا فیصلہ کیا۔
اس اعلان پر بی بی سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ’ ہم کسی بھی ایسے اقدام کی مذمت کرتے ہیں جو ہماری ادارتی آزادی کے لیے خطرہ بنے اور ناظرین کو ہماری غیرجانبدارانہ بین الاقوامی نیوز سروس تک رسائی سے روکے‘۔
 

وجی

لائبریرین
جی بی بی سی کی حرکتیں بھی تو کچھ ایسی ہی تھیں
جب سے پاکستانی فوج پر حملہ ہوا ہے تب سے انہوں نےیہ دستاویزی فلم دیکھانی شروع کی ہوئی تھی جس میں پاکستان کی افواج کے افغانستان میں اہل مغرب سے ڈبل گیم کا رونا رویا گیا ہے
اور حد تو یہ تھی کہ فلم ایک دن دیکھائی جاتی تو بات تھی وہ فلم روزانہ دیکھائی جارہی تھی
 

زیک

مسافر
24 گھنٹے چلنے والے ٹی وی چینل کئ شو بار بار دکھاتے رہتے ہیں۔ اور پاکستان اور پاکستانی فوج کے متعلق ڈاکومنٹری تو حالات حاضرہ کا اہم موضوع ہے۔

خبر سے ایسا لگ رہا ہے جیسے کیبل کمپنیوں نے بی بی سی کو بین کیا ہے نہ کہ حکومت نے۔ کیا یہ صحیح ہے؟
 
24 گھنٹے چلنے والے ٹی وی چینل کئ شو بار بار دکھاتے رہتے ہیں۔ اور پاکستان اور پاکستانی فوج کے متعلق ڈاکومنٹری تو حالات حاضرہ کا اہم موضوع ہے۔

خبر سے ایسا لگ رہا ہے جیسے کیبل کمپنیوں نے بی بی سی کو بین کیا ہے نہ کہ حکومت نے۔ کیا یہ صحیح ہے؟

کیبل آپریٹروں نے بی بی ورلڈ کو بند کیا ہے حکومت نے نہیں۔
 

شہزاد وحید

محفلین
یہ دستاویز ابھی کل بی بی سی ورلڈ پر لگی ہوئی تھی کہ میری نظروں سے گزری۔ اس کا نام شاید "Secret Pakistam, Double Cross" ہے۔ سوال یہ ہے پاکستان میں بی بی سی کو بند کرنے سے بی بی سی کو کیا نقصان ہوگا؟ کسی قسم کا مالی نقصان؟ کیوں کہ یہ دستاویز باقی ممالک کے ناظرین تو دیکھ رہے ہونگے اور اس دستاویز کا مقصد بھی پاکستان کی بین الاقوامی امیج کو خراب کرنا ہے۔
 

ساجد

محفلین
اپنی مواصلاتی بے چارگی کے مارے ہم ایسے کاموں کے علاوہ کر بھی کیا سکتے ہیں؟۔ سڑکوں پر ٹائر جلانے اور گالی گلوچ کے دلدادہ اگر مغرب کی یلغار کا مقابلہ کرنے کے واقعی اہل بننا چاہتے ہیں تو یہ سمجھ لیں کہ اب ایسے کاموں سے کوئی فائدہ نہیں ہونے والا۔ ان کا مقابلہ ہر میدان میں کرنا ہو گا۔ نشریات بند کرنا کوئی بڑی بات نہیں بات تو تب ہو کہ آپ اپنی بات کو ان سے بھی مؤثر انداز میں دنیا تک پہنچانے کی اہلیت رکھتے ہوں۔
 
لیکن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ روزانہ صبح اور رات جیو ٹی وی پر چلنے والی وائس آف امریکہ کی نشریات کو کون بند کرے یا کروائے گا؟
 
پی ٹی وی اور جیو ٹی وی کا یہ حال ہے کہ پاکستان کے ہانگ کانگ سپرسکسرز کے میچ دکھا نہیں سکتا لیکن بھارتی کرکٹ ٹیم کے میچ دکھانا اپنا عین فرض سمجھتا ہے
 

شمشاد

لائبریرین
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ بی بی سی یا وی او اے کی نشریات پاکستان میں بند کرنے سے ان کی صحت پر کیا اثر پڑے گا؟
 
پاکستان میں بی بی سی ورلڈ کی نشریات نہ دکھانےکا اعلان صرف ڈرامہ تھا۔

حیدرآباد میں بی بی سی ورلڈ چل رہا ہے کیبل پر۔
 
ان نشریات کو بند کرنے سے ان اداروں کو بیشک کوئی نقصان ہو یا نہ ہو لیکن پاکستان کو ایک فائدہ ضرور ہوگا۔۔۔وہ یہ کہ ڈسپشن کے اس دور میں پاکستان کے سادہ لوح عوام کی اکثریت اس نازک وقت میں کم از کم دشمن ملک کے زہریلے پروپیگنڈے سے تو محفوظ رہے گی۔۔۔پہلے ہی اس ملک میں بہت کنفیوژن پھیلائی جاچکی ہے
 

arifkarim

معطل
پاکستانی قوم نشریات سنسر کرنے میں ہر قوم کو پچھاڑ دیتی ہے۔ بھلا کچھ سنسر کرنے سے آجتک کوئی چیز چھپی ہے؟
 
Top