مبارکباد اعجاز صاحب کے 4000 پیغامات

قیصرانی

لائبریرین
پیارے دوستو، ہمارے محترم استاد، جناب اعجاز اختر صاحب کے 4000 پیغامات کی تکمیل پر انہیں‌مبارکباد دینے کے لیے یہ دھاگہ کھولا گیا ہے۔ چونکہ اعجاز صاحب وہ واحد رکن ہیں جو مبارکباد کے کسی خاص اصول کے رائج نہ ہونے کی بنا پر ہر ہزار پیغامات پر مبارکباد دیتے ہیں تو ہماری طرف سے بھی ان کے اگلے ایک ہزار پیغامات یعنی کل 4000 پیغامات پر بہت بہت


مبارکباد
 

نبیل

تکنیکی معاون
ماشاءاللہ اعجاز اختر صاحب، اور بہت مبارک ہو آپ کو۔ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمیں آپ کی سرپرستی میسر رہی ہے اور امید کرتا ہوں کہ آپ اسی طرح ہماری رہنمائی اور حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے۔
 

الف عین

لائبریرین
اوہو۔۔۔ شکریہ بھئ منصور اس مبارکبادی سلسلے کا۔
اور نبیل اور شاکر کا بھی لیکن بھئ اتنی اہمیت بھی نہ دو مابدولت کو۔ یہ مجھے ضرور احساس ہے کہ اپنا یاہو گروپ اردو کمپیوٹنگ گا سنگِ میل ہے اور اس پر فخر بھی کہ اس سے جُڑے بیشتر ارکان اردو کے فروغ میں فعال ہیں۔ یا یوں کہوں کہ جو انٹر نیٹ پر اردو تحریر کے میدان میں‌فعال ہیں، وہ بیشتر اس یاہو گروہ کے ممبر ہیں یا رہے ہیں۔
 

جیہ

لائبریرین
استاد محترم بہت بہت مبارک ہو

استاد محترم کے لیے میرے جذبات کسے سے چھپے نہیں اس سے زیادہ کیا کہوں؟
 

ظفری

لائبریرین
استادِ محترم ۔۔۔ !
آپ کو اردو محفل پر یہ سنگِ میل بہت بہت مبارک ہو ۔۔۔ آپ کی محبت، توجہ اور شفقت کی اردو محفل کو ہمیشہ ضرورت رہے گی ۔
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

ان ناچیزکی طرف سے استاذمحترم کو بہت بہت مبارک باد قبول ہو۔ اللہ تعالی سے دعاگوہوں کہ ان کاسایہ اس محفل پرسداقائم و دائم رہے(آمین ثم آمین)اوراللہ تعالی ان کی زندگی کوخوشیوں سے بھردے(آمین ثم آمین)

والسلام
جاویداقبال
 

باسم

محفلین
مبارکاں

محترم آپ کو بہت بہت مبارک ہو
میں بھی یہاں آپ ہی کے بلاوے پر آیا ہوں ورنہ اس سے پہلے میں اردو ویب کو صرف پڑھا کرتا تھا اب آپ لکھتا ہوا بھی دیکھ رہے ہیں بہت مبارکباد
 

الف عین

لائبریرین
شکریہ۔ جزاک اللہ خیراً۔ اور جوجو، جاوید اقبال، ظفری، حجاب، سارا خان، باسم اور عبّاس (اور اگر کوئ نام رہ گیا ہو تو وہ بھی) ۔ آپ لوگوں کی دعائیں ہیں۔ اور یوں کہوں کہ کیا خوب سودا نقد ہے۔۔۔ آپ لوگ میرے لئے دعائیں کریں اور میں آپ سب کے لئے۔
اور باسم۔ اب تو باقاعدہ تعارف فرض بنتا ہے۔ فوراً ایک تانا بانا کھولیں اور اپنا مکمل تعارف دیں کہ معلوم ہوا ہے کہ میں تم کو کسی اور نام سے جانتا ہوں۔۔۔۔؟؟؟
 

قیصرانی

لائبریرین
اعجاز اختر نے کہا:
اوہو۔۔۔ شکریہ بھئ منصور اس مبارکبادی سلسلے کا۔
اور نبیل اور شاکر کا بھی لیکن بھئ اتنی اہمیت بھی نہ دو مابدولت کو۔ یہ مجھے ضرور احساس ہے کہ اپنا یاہو گروپ اردو کمپیوٹنگ گا سنگِ میل ہے اور اس پر فخر بھی کہ اس سے جُڑے بیشتر ارکان اردو کے فروغ میں فعال ہیں۔ یا یوں کہوں کہ جو انٹر نیٹ پر اردو تحریر کے میدان میں‌فعال ہیں، وہ بیشتر اس یاہو گروہ کے ممبر ہیں یا رہے ہیں۔
یہ تو میرے لیے فخر کی بات ہے کہ یہ اعزاز مجھے ملا :)
 

الف عین

لائبریرین

الف عین

لائبریرین
شکریہ شمشاد۔ ویسے میں اپنے کو منفرد مانتا ہی ہوں۔ منفرد بنے کی کوشش نہیں کر رہا۔۔۔
 
Top