یہ ٹرک لگتی ہے عارضی کی میعاد کا کوئی ذکر نہیں کیا۔
لفظ "عارضی" کا تکلف محض اس لیے برتا گیا کیونکہ مذکورہ پیغام دو فقروں پر مشتمل ہے اور دوسرا فقرہ اسی صورت میں نمودار ہوگا جب تعطل کے ختم ہونے کی کوئی میعاد متعین ہو۔ :) :) :)
 

arifkarim

معطل
arifkarim :
یہ ایک مانے ہوئے اشتہاری ہیں۔معطلی ان کا دوجا گھر ہے۔ اور ان کو تازہ دم کرنے کا وسیلہ بھی۔ ہر چھوٹے اور بڑے جھگڑے میں یا تو باقاعدہ شامل ہوتے ہیں، یا کم از کم اس کے پاس سے ضرور گزرتے ہیں۔ کافی بار معطل ہوچکے ہیں۔ لیکن خاص فضل ہے کہ اسی طور طریق سے روش رنداں پر قائم ہیں۔ محفل کی آدھی رونقیں ان کے طفیل ہیں۔ جس عزم و ہمت سے یہ مسلسل مدتوں سے اس روش پر قائم ہیں یقینی طور پر مجھ جیسے شخص کے لیے مشعل راہ ہے۔ عارف یوں ہی سدا اپنے ہونے کا ثبوت دیتے رہیں۔
ہمیشہ کی طرح ایک بہترین نیا خیال پیش کرنے پر مبارک باد :)
 

عثمان

محفلین
ابن سعید بھائی، ایک دھاگہ کھول کر معطلی کی پالیسی واضح کر ہی دیں۔ یعنی۔۔
مستقل معطلی کب ہوتی ہے؟
عارضی معطلی کب نافذ ہوتی ہے؟
کتنی دفعہ عارضی معطلی کی گنجائش ہے؟
ایک برس میں کتنی دفعہ عارضی معطل ہوسکتے ہیں؟
کیا نئے سال کے آغاز پر معاملہ ری سیٹ ہوسکتا ہے ؟
اگر کوئی رکن کسی سال معطل نہیں ہوا تو کیا وہ یہ سہولت اگلے سال استعمال کر سکتا ہے؟
یہ اور اس طرح کے کئی سوالات جواب طلب ہے تا کہ ہم آئیندہ کے لیے اپنا لائحہ عمل طے کر سکیں۔ :)
 

یاز

محفلین
برادرم ابن سعید سے گذارش ہے کہ محفل کے اس فیچر کو بھی نستعلیق کر دیں۔ :)
"آپ معطل ہوچکے ہیں۔ آپ کی معطلی فلاں تاریخ کو معطل ہوجائے گی۔"
عبارت کچھ یوں بھی ہو سکتی ہے۔
"اشکبار آنکھوں اورسوگوار دل کے ساتھ آپ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ آپ معطل ہو چکے ہیں۔ معطلی کا یہ عارضہ عارضی ہے اور اسی جنم میں آپ کی معطلی معطل ہو جائے گی۔
نیز یہ کہ ۔۔۔۔۔ بابر بہ عیش کوش کہ معطلی دوبارہ نیست
ادارہ آپ کے غم میں برابر کا شریک ہے۔بہت دعائیں وغیرہ"
 

یاز

محفلین
اس دنیا کے اصول بہت عجب ہیں۔ جب کوئی شخص سزا یا قید کاٹ کر آبھی جاتا ہے۔ تو اس کی تصویر تھانے کی دیوار پر لٹکی رہتی ہے۔ جیلر کے رجسٹر میں اس کا اندراج ہوا رہتا ہے۔ کبھی کسی کو تھانوں میں جانے کا اتفاق ہوا ہو۔ تو وہاں اشتہاریوں کے بورڈ پر تصاویر لگی ہوتی ہیں، ان افراد کی جن کا آنا جانا لگا رہتا ہے۔ یا جو سزا کاٹ کر دوبارہ نہیں آتے۔ یا وہ بھی جو سزا کاٹنے گئے تو واپس ہی نہیں آئے۔ الغرض اس اشتہاری بورڈ پر چند تصاویر رہتی ہی ہیں۔ پرانے اشتہاریوں کی تصاویر اتار کر دفتر بند کر دی جاتی ہیں۔ اور نئے اشتہاریوں کی تصاویر لگا دی جاتی ہیں۔
ہماری محفل میں کسی دور میں تھانہ ہوا کرتا تھا۔ وہاں لوگ شکایات بھی لگاتے تھے۔ لیکن چونکہ علاقہ میں عرصہ سے کوئی نیا تھانیدار نہیں ہے سو محفل میں اشتہاریوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔ ابھی ہی دیکھیے۔ چند تازہ تازہ اشتہاری اپنی سزا کاٹ کر دوبارہ آئے ہیں۔ اصل میں یہ اشتہاری ہی ہیں جو ہر دلعزیز ہوتے ہیں۔ ان کے دم سے رونقیں ہوتی ہیں۔ عوام جس دلجمعی سے ان کا استقبال کر رہی ہے۔ وہ اس بات کا ثبوت بھی ہے۔
انہی اشتہاریوں کی محفل واپسی سے مجھے یہ خیال آرہا ہے کہ محفل میں بھی اشتہاری کوچہ ہونا چاہیے۔ تاکہ جب کوئی اشتہاری عارضی طور پر معطل ہو۔ تو واپس آکر وہاں پر حاضری دے۔ تاکہ اشتہاری بورڈ بالکل تازہ معلومات کا ذخیرہ بن سکے۔
تازہ اشتہاری جو اپنی سزا کاٹ کر آئے ہیں۔ ان کے بارے میں چند تفصیلات حاضر ہیں۔
arifkarim :
یہ ایک مانے ہوئے اشتہاری ہیں۔معطلی ان کا دوجا گھر ہے۔ اور ان کو تازہ دم کرنے کا وسیلہ بھی۔ ہر چھوٹے اور بڑے جھگڑے میں یا تو باقاعدہ شامل ہوتے ہیں، یا کم از کم اس کے پاس سے ضرور گزرتے ہیں۔ کافی بار معطل ہوچکے ہیں۔ لیکن خاص فضل ہے کہ اسی طور طریق سے روش رنداں پر قائم ہیں۔ محفل کی آدھی رونقیں ان کے طفیل ہیں۔ جس عزم و ہمت سے یہ مسلسل مدتوں سے اس روش پر قائم ہیں یقینی طور پر مجھ جیسے شخص کے لیے مشعل راہ ہے۔ عارف یوں ہی سدا اپنے ہونے کا ثبوت دیتے رہیں۔

اکمل زیدی :
اکمل زیدی صاحب بالکل ہلکے پھلکے تو اکثر ہی چونچ لڑاتے نظر آجاتے ہیں۔ تاہم کبھی کسی بڑے جرم پر تھانیدار کی گرفت میں نہیں آئے تھے۔ ماشاءاللہ سے پہلی بار سزا کاٹ کر آئے ہیں۔ معطلی والا ڈر بھی اتر گیا ہے تو ہم یہ سمجھتے ہیں اب زیادہ گرم جوشی سے اپنے "ہونے" کا ثبوت دیں گے۔
اے خان :
محفل کی عدالت بڑی ظالم ہے۔ بچوں کو بھی عارف جیسوں کے ساتھ معطلی والے خانے میں رکھا گیا۔ میرا ارادہ ہے کہ اس ظلم کے خلاف باقاعدہ چند محفلین لے کر احتجاج کیا جائے۔ جس عمر میں یہ معطلی کی سزا بھگت آئے ہیں۔ امید ہے کہ بڑے پر پرزے نکالیں گے۔ ہم مستقبل میں انہی "محفلی گلو بٹ" کی کرسی پر رونق افروز دیکھتے ہیں۔
سید عمران :
رینجر کا حملہ ہی لگتا ہے کہ بڑے بڑے نام گرفت میں آئے ہیں۔ سید عمران بھی کبھی کبھار تفریح طبع کے لیے یوں ہی چونچ لڑا لیا کرتے ہیں۔ تاہم اس بار جھگڑے کی جگہ سے گرفتار کیے گئے تو یہ ستارہ امتیاز ملا۔ یوں ستاروں پر کمند ڈالنے کا کام بھی کیا۔ ایک غیر سرکاری گفتگو کے دوران بتاتے ہیں کہ میری نظر تمغہ جرأت پر ہے۔ جو محنت اور لگن ان کا خاصہ ہے۔ ہم وہ مقام بھی ان کے پاؤں میں دیکھتے ہیں۔

سید لبید غزنوی :
آہاں۔۔۔ "نکلے جو میکدے سے تو دنیا بدل گئی" والا معاملہ تو ہمیں آپ کو دیکھ کر سمجھ میں آیا۔ یہ عمر اور یہ بال و پر۔۔۔ شاہین بچے تو آپ ہی ہیں۔ آپ کے انداز و اطوار اور جنگ جیتنے کے اصول بہت زبردست ہیں۔ اور ہم یہ امید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی آپ کی بحثی حکمت عملی کسی دوراہے کا شکار نہ ہوگی او رآپ یوں ہی حق بات کا پرچار کرتے رہیں گے۔ اور یوں اس اشتہاری کوچے میں آپ کا آنا جانا رہے گا۔

فاخر رضا :
کہتے ہیں کہ پوت کے پاؤں پالنے سے نظر آجاتے ہیں۔ کون جانتا تھا کہ یہ چند ماہ کا جنگجو بنا کسی تربیت کے ایسا میدان میں اترے گا کہ حشر اٹھا رکھے گا۔ اللہ اللہ۔ کیا بات ہے۔ کیا ہی بات ہے۔ بھئی میدان جنگ میں آپ خوب لڑے۔ آپ کی ہمت و جرأت کی داد نہ دینا زیادتی ہوگا۔ امید ہے کہ آپ آئندہ بھی اپنے جوہر دکھلاتے رہیں گے اور یوں ہی محفل کی رونق کو بڑھاتے رہیں گے۔

کچھ احباب نے خود ساختہ معطلی اختیار کر رکھی ہے۔ اور اس اشتہاری کوچے میں ان کا ذکر نہ ہو تو کوچے کی اشتہاریت پر شبہ کیا جا سکتا ہے۔ سو ان کا تذکرہ بھی ضروری ہے۔
قیصرانی :
قیصرانی جب محفل میں ہوتے تھے۔ تب بھی اشتہاری ہی تھے۔ اب جب وہ اپنے تئیں دنیا کو تیاگ کر درویش ہوگئے ہیں تو بھی ان کے اشتہاری ہونے میں کوئی فرق نہیں ہے۔ کم از کم میرے نزدیک۔ کہتے ہیں چور چوری سے جاتا ہے ہیرا پھیری سے نہیں۔ سو خاقان نے خود ساختہ معطلی تو اختیار کر رکھی ہے لیکن اردو کتابوں کی ٹائپنگ اور ترجمے سے ہاتھ نہیں اٹھایا۔ ہمیں ان کی معطلی ہر گز نہیں بھاتی۔ اور اب ان سے بھی یہی کہنا ہے کہ زمانہ آیا بےحجابی کا عام دیدار یار ہوگا کے مقصداق محفل کو بھی اپنے دیدار سے فیضیاب فرمائیں۔ بڑا اشتہاری اگر عرصہ منظر عام سے غائب رہے تو تمثیل بن جاتا ہے۔ سو فکر کریں۔ اور واپس آئیں۔

فرحت کیانی :
لو بھئی! اب میں کیا بات کروں۔ یہ محترمہ تو ہر جگہ ہی معطل ہیں۔ اتنی معطل ہیں کہ لگتا ہے کسی دن جاب سے معطل ہو کر رہیں گی۔ پہلے کیانی آیا جایا کرتی تھیں۔ اور کچھ نہیں تو کبھی کبھار کوچہ کی رکنیت خطرے میں ڈال کر کچھ پکا بھی لیتی تھیں۔ اور پھر سال بھر اس کی تصاویر دیکھ کر ہی دل بہلایا کرتی تھیں۔ لیکن اب تو لگتا ہے کہ اپنی حرکتوں کے سبب کچن سے بھی نکال باہر کر دیا گیا ہے۔ کیانی آپ بھی خود ساختہ معطلی کو معطل کریں اور اپنے ہونے کا ثبوت دیا کریں۔

متفرق: میری محفل سے گزارش ہے کہ محمداحمد ، محمد امین اور فلک شیر کو بھی معطل کر دیا جائے۔ قسم سے حد ہوتی ہے۔ مدتوں سے یہ لوگ رکن ہیں اور کسی جھگڑے میں حصہ نہیں لیتے۔ اور اپنے تئیں خود کو سنائپر سمجھتے ہیں۔ لیکن لگتا ہے کہ انتظامیہ ایسے لوگوں کو اس لیے معطل نہیں کرتی کہ ایسا نہ ہو ان کو معطل ہونے کی خبر ہی نہ ملے۔ اور لوگوں کے دل سے معطلی کا ڈر نکل جائے۔ بھئی اصول بھی یہی ہے کہ "ڈر بنا رہنا چاہیے"۔

کئی ایک احباب کا تذکرہ میں نے خود چھوڑ دیا ہے۔ آخر آپ لوگوں نے بھی کسی کے بارے میں کچھ لکھنا ہوگا۔ سب کا میں ہی لکھ دوں گا تو پھر آپ کیا کریں گے۔
نوٹ: ہم ایک بار پھر سے ایک نئے کوچے کے ساتھ حاضر ہیں۔ پرانے کوچوں سے عوام اکتا رہی ہے۔ سو وقت کی ضرورت کے تحت ایک نیا کوچے کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ اس کوچے کو متحرک اور پررونق رکھنے کے لیے آپ احباب سے گزارش ہے کہ پوری محفل میں "ات اٹھائے" رکھیں۔

اعلان: میں اس کوچے کی بنیاد محض دوستانہ بنیادوں پر رکھ رہا ہوں۔ معطلی کو لے کر ہلکی پھلکی گپ شپ کر لینی چاہیے۔ تنقید و تضحیک ہرگز مقصد نہیں ہے۔تاہم مذکور اراکین سے اگر کوئی اعتراض کرے تو میں اس کا نام اور وہ سطریں حذف کر دوں گا۔​
زبردست جناب۔
آپ کے اندازِ تحریر اور ندرتِ خیال کے تو پہلے ہی معتقد تھے، اب مقلد بھی ہونے کا سوچ رہے ہیں۔
نہایت شاندار تحریر لکھنے پہ ہدیہء تہنیت قبول فرمائیے۔
 

arifkarim

معطل
پتہ نہیں اوم پوری کو جنت نصیب ہوئی بھی کہ نہیں لیکن ہمیں محفل کی دوزخ ضرور نصیب ہوئی :D
اور میرے ذہن میں یہ بات بالکل نہیں تھی کہ اوم پوری کی لڑی میں تبصرے کرنے کی وجہ سے میں معطل ہوا ہوں.
تو آپ کا کیا خیال تھا کہ سلو اوور ریٹ معطلی کا باعث بنا ہو گا۔
:biggrin:
اُس دھاگے میں دیگر احباب کے تبصرے بھی موجود تھے جو کہ معطل نہیں ہوئے۔ اس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ معطلی بحث کرنے پہ نہیں، بلکہ بحث برائے بحث کرنے پر ملتی ہے۔
 

یاز

محفلین
میرے ساتھ تو واقعی ظلم ہوا ہے لیکن زیادہ چوں چوں چیں نہیں کرتا دوبارہ معطلی کا ڈر ہے. :)
اور عجیب بات یہ ہے کہ اس رات میں معطلی کے بارے ہی میں سوچ رہا تھا کہ معطل محفلین کے دن کیسے گزرتے ہیں محفل کے بغیر.
میری عادت بن گئی ہے کہ صبح سویرے سب سے پہلے محفل کا صفحہ کھولتا ہوں. اور اسی دن بھی حسب معمول محفل کا صفحہ کھولا اور دو تین تبصرے کیے اور پھر یونیورسٹی جانے کی تیاری کرنے لگے. اس دن یونیورسٹی میں ہم بہت ہی مصروف رہے اس لئیے محفل کے لئیے وقت نہیں ملا واپس آکر جب محفل کھولنے کا ارادہ کیا تو سامنے یہ پیغام آیا.
Screenshot_2017-01-13-06-38-25_zpsfpecvsgt.png

:D
کیا معطلی کے دوران موصول شدہ مکالمہ جات دیکھنے کی کوئی سبیل تھی یا پورا ایک مہینہ اسی سسپنس میں ہی گزرا کہ نجانے اس لفافے میں پیام کس کا تھا؟
 

arifkarim

معطل
کیا معطلی کے دوران موصول شدہ مکالمہ جات دیکھنے کی کوئی سبیل تھی یا پورا ایک مہینہ اسی سسپنس میں ہی گزرا کہ نجانے اس لفافے میں پیام کس کا تھا؟
معطلی کے دوران صرف محفل کا بینر پیج نظر آتا ہے۔ کسی بھی دھاگے یا پیغام کو دیکھنا ممکن نہیں ہوتا۔ تمام مینوز ڈس ایبل ہوجاتے ہیں:
c000221.gif

ویسے اگر زیادہ اشتیاق ہے تو عارضی معطلی کا آپشن موجود ہے :)
 
مدیر کی آخری تدوین:

نیرنگ خیال

لائبریرین
بھئی نیرنگ ۔۔زبردست تحریر ہے! :)
معطل اگر ہونگے تو کیا نام نہ ہوگا
ویسے جتنی مشہوری معطلین کی ہوئی ہے عین ممکن ہے کہ کئی دوسرے ان سے شہ پا کر معطلی کی تیاری پکڑ رہے ہوں۔
دھاگہ کھول کر محفل چھوڑنے کا اعلان کرنے والوں سے گذارش ہیں کہ آئیندہ معطلی کی آپشن پر بھی غور کریں۔
شکرگزار ہوں عثمان بھائی۔ :)
وہ گانا یاد ہے۔۔۔ ایک ایک ہوجائے پھر گھر چلے جانا۔۔۔۔ تو اب محفل پر گا سکتے ہیں۔۔۔ معطلی معطلی ہوجائے پھر گھر چلے جانا۔۔۔ جانے کب کیا ہو کس نے جانا۔۔۔۔ :)
 

یاز

محفلین
معطلی کے دوران صرف محفل کا بینر پیج نظر آتا ہے۔ کسی بھی دھاگے یا پیغام کو دیکھنا ممکن نہیں ہوتا۔ تمام مینوز ڈس ایبل ہوجاتے ہیں:
c000221.gif

ویسے اگر زیادہ اشتیاق ہے تو عارضی معطلی کا آپشن موجود ہے :)
معلومات بہم پہنچانے کا شکریہ جناب۔
موصول شدہ مکالمہ جات دیکھنے کی ایک سبیل پھر بھی موجود رہتی ہے، اگر مکالمہ جات کو بوساطت ای میل وصول کرنے کی آپشن بھی اختیار کر رکھی ہو۔ میں اسی بابت پوچھنا چاہ رہا تھا۔
 
مدیر کی آخری تدوین:

نیرنگ خیال

لائبریرین
بہت عمدہ اور لاجواب تحریر لکھنے پر داد قبول کیجیے گا نینی بھائی واقعی مزہ آ گیا تحریر کا
پہلے تو شکریہ۔۔۔ اور اب

بس ایک بات کی سمجھ نہیں آئی بات اگر معطل اراکین تک رہتی تو ٹھیک تھی دوسرے بے قصور پانچ اراکین کو درمیان میں کیوں گھسیٹا گیا
دوسری سطر پڑھی تو لگتا کہ تم نے تحریر نہیں پڑھی۔۔۔ سچ بتاؤ۔۔۔ پوری پڑھی ہے ناااا۔۔۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
زبردست جناب۔
آپ کے اندازِ تحریر اور ندرتِ خیال کے تو پہلے ہی معتقد تھے، اب مقلد بھی ہونے کا سوچ رہے ہیں۔
نہایت شاندار تحریر لکھنے پہ ہدیہء تہنیت قبول فرمائیے۔
ابھی بس جلد ہی سلسلہ مقلدیہ شروع کرتے ہیں۔۔۔ :)
شکرگزار ہوں یاز بھائی۔۔۔
 
دوسری سطر پڑھی تو لگتا کہ تم نے تحریر نہیں پڑھی۔۔۔ سچ بتاؤ۔۔۔ پوری پڑھی ہے ناااا۔۔۔
قسمے نینی بھائی میں تحریر پڑھ کر تبصرہ کرتی ہوں ہاں البتہ شاعری کے معاملے میں گھسیٹی مار جاتی ہوں بس ایک دو اشعار پڑھے اور پوری غزل پر داد دے دی شاعر کو
:D
 

اے خان

محفلین
تو آپ کا کیا خیال تھا کہ سلو اوور ریٹ معطلی کا باعث بنا ہو گا۔
:biggrin:
اوم پوری صاحب کے دھاگے کا خیال اس وقت ذہن میں نہیں تھا.
اُس دھاگے میں دیگر احباب کے تبصرے بھی موجود تھے جو کہ معطل نہیں ہوئے۔ اس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ معطلی بحث کرنے پہ نہیں، بلکہ بحث برائے بحث کرنے پر ملتی ہے۔
لیکن میں نے تو بحث نہیں کی تھی.
 
Top