مہمان اس ہفتے کے مہمان "محسن حجازی"

آبی ٹوکول

محفلین
لو جی کر لوگل یہاں ہماری فیورٹ ششکیت پر تبصرے ہورہے ہیں اور ہم ہیں کہ خبراں ای کوئی نی ۔ ۔
این چہ چکر است جی ۔ ۔؟:mrgreen:


[1۔میرا محسن کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی میری رائے وہی ہے یا میری رائے بدل چکی ہے ۔(یعنی اب تک ویسا ہی پایا یا اب میرے خیالات بدل چکے ہیں)
بہت زبردست کہ زندہ دل ہونے کے ساتھ ساتھ ایک مخلص اور امت کے لیے درد دل رکھنے والا انسان کہ جس میں اخلاص کوٹ کوٹ کر بھر رکھا ہے ۔

2۔پہلی دفعہ محسن سے جان پہچان/بات چیت کب اور کیسے ہوئی( سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)
ابھی حال ہی میں کچھ دن پہلے سیاست کے چوپال پر مختلف صحافیوں کے بارے میں ان کی قیمتی آراء جاننے کا ہم نے قصد کیا تو انھوں نے کمال شفقت فرماکر ہم کو خود سے براہ راست ہونے کا موقع فراہم کیا ۔ ۔

3محسن کی کونسی عادت مجھے بہت پسند ہے ۔(انکی وہ عادت جو میری پسندیدہ ہے)
کہ کمال ضبط کے اور زندہ دلی (خوش مزاجی) کے ساتھ درد دل کا بیان فرما دیتے ہیں ۔


4۔ محسن سے میں نے ابتک کیا سبق سیکھا
یہی کہ ہرقسم کے حالات کا مقابلہ خندہ پیشانی سے مسکراتے ہوئے کیا جائے
5۔ محسن کو میرا کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ یا رائے
میں خود کو اس قابل نہیں سمجھتا کہ ان کو کوئی رائے یا مشورہ دے سکوں

اور کچھ خاص جو آپ کہنا چاہیں
یہی کہ بھائی ایک عرض ہے کہ زیادہ سے زیادہ لکھا کریں مجھے آپکی تحریروں اور تبصروں کا بہت انتظار رہتا ہے ۔ ۔:grin:
 

ملائکہ

محفلین
ارے محسن صاحب کو مہمان کیا ہے تعبیر آنے اب تو آپکی خیر نہیں بہت ساری بوریگ غزلیں سننی پڑیں گی آپکو:blush::blush:



1۔میرا محسن کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی میری رائے وہی ہے یا میری رائے بدل چکی ہے ۔(یعنی اب تک ویسا ہی پایا یا اب میرے خیالات بدل چکے ہیں)


میری پہلی رائے یہ تھی کہ ایک پچاس سال کے بزرگوار ہیں جنکی اردو میرے سر کے اُوپر سے گزرتی تھی اکثر لغت میں الفاظ کے معنی نکال کر دیکھتی تھی تو بات سمجھ میں آتی تھی بعد میں پتہ چلا کہ 50 سال کہ نہیں ہیں:eek::eek::eek:


2۔پہلی دفعہ محسن سے جان پہچان/بات چیت کب اور کیسے ہوئی( سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)



پہلی دفعہ اپنے تعارف کے دھاگہ میں شاید کسی لفظ کے معنی پوچھے تھے(ان سے بالکل بھی نہیں) پر انکا یہ پوسٹ آیا کہ ساٹھ رپے کی لغت ملے گی پھر میں لغت میں ہی معنی دیکھ لئے تھے

3محسن کی کونسی عادت مجھے بہت پسند ہے ۔(انکی وہ عادت جو میری پسندیدہ ہے)

کوئی نہیں:laugh::laugh::laugh:

4۔ محسن سے میں نے ابتک کیا سبق سیکھا

اردو کافی بہتر ہوگئی ہے;);)

5۔ محسن کو میرا کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ یا رائے

ہم بچوں سے بچ کر ہی رہیں ورنہ ناک میں دم کردیں گے:grin::grin:

6)اور کچھ خاص جو آپ کہنا چاہیں

کسی سے اچھا میوزک سننے کی تربیت لیں لیں کافی آفاقہ ہوگا :mrgreen::mrgreen:
 
1۔ میرا محسن کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی میری رائے وہی ہے یا میری رائے بدل چکی ہے ۔(یعنی اب تک ویسا ہی پایا یا اب میرے خیالات بدل چکے ہیں)
ہاں، تبدیلی تو آئی ہے خیالات میں۔ جب میں شروع شروع یہاں آیا تھا تو موصوف کافی طویل غیرحاضریوں کے بعد چند لمحات کے لیے جھلک دکھاکر اوجھل ہوجاتے تھے۔ :) ان دنوں مرکزِ فضیلت میں تھے۔ پتا چلا کہ نستعلیق فونٹ پر کام کررہے ہیں تو بس ہم یہیں سے ان کے معتقد ہوگئے۔ لیکن جس طرح وہ کام چل رہا تھا، اس کی وجہ سے لگتا تھا کہ جناب بڑے مغرور قسم کے انسان ہیں۔ ہے نا بھائی جان؟ :grin:

لیکن مرکزِ فضیلت سے کیا نکلے، محفل پر وہ رونق لگائی کہ پہلا تاثر یاد ہی نہیں رہا۔ اب تو سب کے سامنے ہیں، ہنستے مسکراتے۔ ;-)

2۔پہلی دفعہ محسن سے جان پہچان/بات چیت کب اور کیسے ہوئی؟
جان پہچان تو فونٹس کے تھریڈ ہی میں ہوئی تھی شاید لیکن باقاعدہ بات چیت تب ہی ہوئی جس کا شروع میں ماوراء نے ذکر کیا ہے۔ اس سے پہلے کوئی خاص گپ شپ نہیں تھی لیکن جب دشمن کے طیاروں نے مجھ پر اٹیک کرکے گولہ باری شروع کی تو محسن بھائی نے میرا بہت ساتھ دیا اور تسلی دی۔ :)

3۔ محسن کی کونسی عادت مجھے بہت پسند ہے؟
ایک تو ان کے سیاست پر تبصرے بہت جاندار ہوتے ہیں لیکن مجھے ان کی جو عادت سب سے زیادہ پسند ہے وہ یہ کہ ہر چھوٹی سے چھوٹی اور تلخ سے تلخ بات میں بھی مزاح کا کوئی نہ کوئی پہلو نکال کر مسکرانے اور کبھی کبھی تو قہقہہ مار کر ہنسنے پر مجبور کردیتے ہیں۔

4۔ محسن سے میں نے ابتک کیا سبق سیکھا؟
پیاس ہے تو رُکنا کیا۔۔۔۔۔۔۔۔ :grin: نہیں۔۔۔ یہ سیکھا کہ زندگی میں جتنی مشکلیں، مسئلے مسائل ہوں، اگر آپ کوشش کریں تو ہنستے مسکراتے سب مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

5۔ محسن کو میرا کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ یا رائے؟
پیغام یہ ہے کہ اسی طرح لوگوں کے لبوں پر مسکراہٹ بکھیرتے رہیں۔
اور سوال یہ ہے کہ دیوان کب تک منظرِ عام پر آرہا ہے؟ :grin1:

6۔ اور کچھ خاص جو آپ کہنا چاہیں؟
ڈھیر ساری دعائیں اور نیک خواہشات آپ کے لیے۔ :hatoff:
 

مغزل

محفلین
حضور آپ کے مراسلے کا جواب تو ہم سمجھے کہ کسی سنار یا لوہار کی جانب سے آئے گا :grin:
لیجئے یک سطری جواب حاضر ہے:
'ہماری طرف سے آپ کو چٹا جواب ہے!'
:grin: :grin:
چٹا پنجابی میں سفید یا صاف چیز کو کہتے ہیں


جناب کا اقبال بلند ہو کہ جگ ہنسائی کا موقع میسر آیا ۔۔ چلیے غیر ہی کو سہی !! :mad:
چٹے جواب کی مد میں کورا ان پڑھ فرشی سلام پیش کرتا ہے ۔۔۔ مع اکیس تلواروں کے۔:hatoff:
 

تعبیر

محفلین
جو رہ گئے ہیں وہ پلیز جلد از جلد اپنی رائے پیش کریں کہ میں اس دفعہ اس ٹاپک کو سچ میں اس ہفتے کا مہمان ہی بنانا چاہ رہی ہوں ۔ یعنی اتوار کو میں نیا مہمان لے آؤنگی انشااللہ
 

محسن حجازی

محفلین
عمار، ملائکہ، آبی ٹو کول آپ سب دوستوں کا وقت نکالنے کے لیے بہت بہت شکریہ!
میں کل ہی کسی سے ذکرہو رہا تھا کہ اشفاق احمد کہا کرتے تھے وقت بہترین تحفہ ہے۔۔۔
اور اس حسین تحفے کے لیے میں آپ کا بے حد شکر گزار ہوں۔
 

ظفری

لائبریرین
1۔میرا محسن کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی میری رائے وہی ہے یا میری رائے بدل چکی ہے ۔(یعنی اب تک ویسا ہی پایا یا اب میرے خیالات بدل چکے ہیں)

محسن کے بارے میں‌ پہلا تاثر کافی عرصہ تک صحیح طور پر اجاگر نہیں ‌ہوسکا کہ موصوف اردو محفل پر بہت کم آیا کرتے تھے ۔ مگر جب بھی ان کے مختصر پیغامات پڑھے تو ان کی بذلہ سنجی کا معترف ہونا پڑا ۔ تو یہی لگا کہ موصوف ہر کسی کو ہنسانے کا فن بہت خوب جانتے ہیں ۔ مگر جب میں‌ نے کچھ پوسٹیں سیاست اور مذہب کے فورمز پر کیں اور پھران کا استدلال اور رائے کا اپنی پوسٹوں کے حوالے سے معائنہ کیا تو احساس ہوا کہ محسن صرف ہنسنے ہنسانے والی شخصیت ہی نہیں ‌بلکہ قوم و ملک کا درد دل میں رکھنے والے شخص ہیں ۔ انتہائی حساس ہیں مگر اپنی حساسیت سے کسی اور کو تنگ نہیں‌کرتے بلکہ دو چار مزے دار بات کرکے بات کا رخ بدل جاتے ہیں ۔

2۔پہلی دفعہ محسن سے جان پہچان/بات چیت کب اور کیسے ہوئی( سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)

مجھے اور محسن کو اردو محفل اپنائے ہوئے تین سال سے زائد عرصہ گذر چکا ہے ۔ لہذا صحیح طور پر یاد نہیں کہ پہلے کہاں علیک سلیک ہوئی تھی ۔ ہاں اتنا یاد ہے کہ پہلی دفعہ بھرپور گفتگو محسن کے ہی ٹاپک " میری فکری تنہائی کا سدباب کجیئے " پر ہوئی تھی ۔ جہاں سے ہماری دوستی کا صحیح آغاز ہوا ۔

3محسن کی کونسی عادت مجھے بہت پسند ہے ۔(انکی وہ عادت جو میری پسندیدہ ہے)
محسن کی جو سب سے اچھی عادت مجھے جو اچھی لگتی ہے وہ ہے کہ :

گھر سے مسجد ہے بہت دور چلو یوں کر لیں
کسی روتے ہوئے بچے کو ہنسایا جائے ۔۔۔۔



4۔ محسن سے میں نے ابتک کیا سبق سیکھا
جیو اور جینے دو

5۔ محسن کو میرا کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ یا رائے

محسن سے اکثر کئی موضوعات پر بات ہوتی رہتی ہے ۔ ان میں ذاتیات بھی شامل ہے ۔ جو ہم ایک دوسرے سے شئیر کرتے رہتے ہیں ۔ اس طرح ہم ایک دوسرے کے بارے میں کچھ کچھ جانتے ہیں ۔ لہذا اسی جان پہچان کے حوالے سےمیں ان سے یہی کہنا چاہوں گا کہ " زندگی میں کئی ایسے لمحے آتے ہیں جو بظاہر بہت "سنجیدہ " لگتے ہیں مگر وہ ہوتے نہیں ہیں ۔ بس ہونا یہ چاہیئے کہ نظر ہمیشہ اس "سنجیدہ لمحہ " پر رہنی چاہیئے جو آپ سے اپنے "سنجیدہ " ہونے کا حق طلب کرتا ہے ۔ اگر وہ کھوگیا تو پھر زندگی بے مصرف اور غیر ضروری سنجیدگیوں میں الجھ کر رہ جاتی ہے اور آدمی اس لمحے کی تلاش میں پھر بھٹکتا ہی رہتا ہے "

6)اور کچھ خاص جو آپ کہنا چاہیں ۔

وہ میں کہہ چکا ہوں ۔ ;)
 

حجاب

محفلین
:mad: تمھیں حجاب کہنے کی ضرورت ہی کیا ہے کہ لکھو ۔۔ لکھو ۔۔ لکھو :rolleyes:

جب وہ لکھنا ہی نہیں چاہتا تو بندہ کیوں مجبور کرے :confused:
اب تم نے کتنے اصرار کئے ہیں ۔ ۔ لکھنے میں کونسا دس گھنٹے لگنے تھے سوچا جائے تو اوپر جو دو چار میسج لکھ گئے ہیں اگر چاہتے لکھنا تو ابھی اسی وقت لکھے جاتے :music:

بات بلکل کلئیر ہے کہ ٹال مٹول ، ،۔ لکھنا ہی نہیں چاہتے ۔
یہ الگ بات ہے کہ اب میرے اس میسج کو پڑھکر ، صبح ہی اٹھکر آئیں اور کچھ لکھ جائیں :grin1:

ورنہ ضرورت نہیں اسلئے اب جتنا تم اصرار کرچکی ۔ بس اب مزید نہیں ،،
:music:

میں تو سعود کو یونہی کہہ رہی تھی باجو :) میں نے اسی لیئے آپ کو نہیں کہا تھا لکھنے کو جب میں مہمان بنی تھی ;)
 

تیشہ

محفلین
:grin: مجھے بھولنے کی بیماری ہے حجاب :hatoff:
تمھاری باری میں نے لکھا تو تھا شاید ۔۔ :confused:

میری نظر کے سامنے جو آتا ہے وہی ہے ۔ جو اوجھل ہوا سمجھو وہ گیا ۔۔ مجھے تو بھولنے سے میرے ڈاکٹر نے مجھے اپنی لسٹ سے نکال باہر کیا ہے کہ اب یہ پیشنٹ ہماری لسٹ سے باہر ہے کہ اسکو تین مہینے سے لگاتار اپوائنمٹ پے اپوائنمٹ دئے جارہے ہیں مگر نہیں پہنچی ۔ اب بھلے اسکا گلا خراب ہو کہ ناک ، اب یہ آؤٹ ہے ۔ :blush:
کل اپنے ڈاکٹر کے پاس جاتی ہوں تو اسے بتاتی ہوں :music:
( :confused: مگر مجھے کیوں لگ رہا ہے تم مہمان بنی تھی تو میں آئی تھی وہاں حجاب ۔ :confused: )
 

حجاب

محفلین
باجو ، جب میں مہمان بنی تھی تو آپ وہاں آئی ضرور تھیں مگر یہ کہنے کے لیئے کہ ابھی آ کے لکھتی ہوں :)
 

شمشاد

لائبریرین
شاباش، اب سے تمہاری یہی ڈیوٹی لگائی جاتی ہے کہ گڑے مردے اُکھاڑو، او میرا مطلب ہے کہ پرانے پرانے دھاگے ڈھونڈ ڈھونڈ کر ان کو زندہ کرو۔
 
Top