مہمان اس ہفتے کے مہمان "محسن حجازی"

تیشہ

محفلین
لیجئے صاحب ہم آج بات کیے لیتے ہیں۔ کیسے ہیں آپ؟ اور کیسے ہیں آپ کے پرندے وغیرہ؟ محفل کے موسم کی سنائیے؟ کیسی فضا جا رہی ہے؟
بقول شاعر:
بات کرنے سے بات بڑھتی ہے
روز باتیں کیا کرو ہم سے




جب امین ص نے باتیں شروع کیں تو آپ نے بھاگ لینا ہے اسپیرڈر کے جیسے :grin: ،
اسلئے سوچ سمجھکر بآت شروع کریں بھانجے ۔
 
ٹھیک ہے کہا سنا معاف! :(

کبھی سنجیدگی کہتا کبھی ہنس بول لیتا ہے
ہمارا یار محسن دل کے تالے کھ۔۔۔۔ول لیتا ہے
جیا میں جانتا ہوں بات اس کی بر محل اچھی
مگر سنجی۔۔دگی سے اس کو لینا بول دیتا ہے


تم بھی نا۔۔۔! سچ میں غالب ہو
 
میاں محسن کی باری آگئی مہمان خانے میں۔
ادھر موصوف جا کر چھپ گئے نسوان خانے میں۔
بھئی فیصل سے نہ تو فیصلہ نہ فاصلہ ہوگا۔
کبھی تفصیل بتلائیں گے ہم عرفان خانے میں۔
یہ تو تعبیر اپیا کے انوکھے کارنامے ہیں۔
جسے چاہیں یہ لا پٹخیں اسے مہمان خانے میں۔

تعبیر اپیا میں محسن بھیا کے لئے بھی انشاء‌ اللہ ضرور تحریر کرتا ہوں اپنے تاثرات بس تھوڑی سی مہلت درکار ہے۔ یہ تو فیصل بھائی کی فی البدیہ شاعری ہے جو میری تک بندی کو تھوڑی سی ہوا دے گئی۔
 

تیشہ

محفلین
۔میرا محسن کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی میری رائے وہی ہے یا میری رائے بدل چکی ہے ۔(یعنی اب تک ویسا ہی پایا یا اب میرے خیالات بدل چکے ہیں)

2۔پہلی دفعہ محسن سے جان پہچان/بات چیت کب اور کیسے ہوئی( سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)

3محسن کی کونسی عادت مجھے بہت پسند ہے ۔(انکی وہ عادت جو میری پسندیدہ ہے)

4۔ محسن سے میں نے ابتک کیا سبق سیکھا

5۔ محسن کو میرا کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ یا رائے

6)اور کچھ خاص جو آپ کہنا چاہیں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔



محسن بھانجے کو تین چار مہینے ہوئے ہیں جان پہحان کے ۔ اس سے پہلے کبھی ان سے نا میری بات تھی نا چیت :music: مگر جہاں میری کوئی پوسٹ ، رپلائی ہوتی تو فورا نیچے محسن بھانجے کی بھی آجاتی ، کبھی کوئی شرارتی سا کمنس ، تو کبھی ڈرے ڈرے سہمے ہوئے سے سوال ، یا بات ،
تب میں نے نوٹ کیا محسن بھانجے کو ، اور تب انکا نام میرے آگے پیچھے آنا لگے تو پتا چلا نام محسن حجاز ہے ، اور کافی پرانا ممبر ہیں ، ،۔ مگر میں نے کبھی پلٹ کر انکو انکی کسی بھی فقرے ۔۔ جملے کا کوئی جواب نا لکھتی ۔ اور آگے بڑھ جاتی ۔
مگر پہلی بات محسن بھانجے سے اسطرح ہوئی کہ اُن دنوں میرا جھگڑا چل رہا تھا ایک بندے سے ۔۔ اس بندے نے سبھی کو تنگ کر رکھا تھا ، اور جتنی میں ہائیپر ہوتی ہوں اندازہ ہوگیا ہوگا اب تک تو سب کو :grin:
محسن نے وہ سارا جھگڑا بڑے غور سے پڑھا ،۔۔ بڑھ چڑھ کر حصہ بھی لیا ، ،اور محسن بھانجے کو وہی سے پتا چلا کہ یہ ماسی تو ایک دم منہ پھٹ ۔۔ صاف گو ۔ ۔ Straight Forward, ہے ,
سیدھی اور صاف بات کرنا میری نیچر ,
میں نے بھانجے کو اُسی جھگڑے سے دور رہنے کا مشورہ دیا ، اور بیچ میں دخل نا دینے کو پرائیوٹ میسج کیا
بھانجے کا جواب آیا ، ۔ شکریہ ماسی اب نہیں کرتا ،، اور اگر آپکو برا نا لگے تو میں آپکا انٹرویو لے سکتا ہوں آپ کی شخصیت مجھے بھلی لگتی ہے ۔ اور بھانجے نے کچھ سوالات کئے ۔ بچے ، گھرداری ، جاب ، اور کچھ اپنی امی اور بہنوں کا تعارف ۔ :hatoff:
اسطرح گپ شپ ہوئی تو میں نے آئی ڈی دے دی ہاٹ میل ،، مگر آجتک میں میسنجر پر بھانجے سے بات نا کرسکی کہ میسنجر پر گئی ہی نہیں کبھی ۔
chips.gif


ہاں البتہ میری فون پے بات چوں کہ سبھی سے رہتی ہے سو ان سے بھی ہے ۔۔ کافی سئیریس لگے ہیں مجھے فون پے تو ۔۔ بولنے میں احتیاط ، ،اک اک لفظ تول تال کر بولنے والا بھانجا :grin: مگر نائس پرسن ہیں ،
انکی امی سے بھی بات ہوئی ۔۔ سس سے بھی ۔ ۔ بہت اچھا لگا ،، بلکے بھانجے کی امی کو میں اپنی اپنی سی محسوس ہوئی بات چیت میں ، آواز سے ، بات کرنے کا انداز سے :music: وہ بولیں کہ مجھے لگ ہی نہیں رہا کسی اجنبی سے بات ہورہی ہے آپ تو اپنی سی لگ رہی ہیں اپنائیت کا احساس ہورہا ہے آپ سے بات کرکے ۔ :grin: :hatoff: اور :mogambo:

انہوں نے میری آواز سنکر میرا امیج فون پے ہی بات کرتے کرتے بنا ڈالا :grin: تو میں نے بھی کہا مجھے بھی بتائیے آپ نے میرا امیج کیسا سوچا ہے ۔ کہنے لگیں جیسی آپکی آواز ہے ویسی ہی آپکا امیج بنایا ہے میں نے ذہنمیں ، ، آپکا اسکیچ بنا کر بیجھوں گی آپ کو بھی ، ۔۔ تب دیکھئیے گا کتنا صیح ہے ۔؟

مگر:( وہ بیمار پڑگیں ، ۔۔ دعاُ ہے اللہ انکو جلد صحتیاب کرے ۔ آمین ،

باقی بھانجے سے فون پے بات چیت ہے ۔ مجھے اچھے لگے ہیں ، وجہ ایک تو بہت پرانا ممبر ، دوسرا انکو میں نے کبھی لڑتے جھگڑتے ، ہائپر ہوتے نا دیکھا ہے نا سنا ہے ، ،۔ نا ہی عام چھچھورے لوگوں جیسے انکے کوئی فلرٹ سننے میں آئے نا دیکھنے میں ، ،۔ نا ہی ہر لڑکی کے پیچھے بہت زیادہ دیکھا ہے میں نے ،، یہ سب باتیں مدنظر رکھتے ہوئے محسن بھانجا مجھے پسند ہے ۔ اپنے کام سے کام رکھنے والا بندہ ہے ۔ دوسروں کی عزت کرنے والا ،
مگر بہت حساس ، جذباتی ، ( ٹھیک بتا رہی ہوں ناں :confused: )
مگر نہایت ذمے دار لڑکا ہے ، ، ۔جس نے بہت سی ذمے داریاں اٹھا رکھی ہیں اپنی ماسی کے جیسے :hatoff:

خاص یہی کہنا چاہوں گی کہ زندگی میں سب کی زندگی میں نشیب و فراز تو آتے جاتے ہی رہتے ہیں ،
کبھی مشکل وقت آن پڑتا ہے ، تو کبھی حالات پلٹا کھا جاتے ہیں ، مگر مایوس نہیں ہونا کبھی بھی ،، جسکی اگر ہمت ختم ہوجائے ۔ وہ بندہ ختم ہوجاتا ہے ۔ اپنے آپکو اتنا مظبوط بنالیا جائے کہ دُکھ ، مصیبتیں ، پریشانیاں ، یہ سب آپکے سامنے معمولی لگے ،۔۔ اور ہنس کر ، ریلیکس ہوکر ان سے نمٹا جائے ہمت سے ، حوصلے سے ،
( اپنی ماسی کے جیسے ۔ :hatoff: ،،،


اور کیا لکھوں :confused: میرے خیال میں میری بھی تقریر شگفتہ کے جیسے لمبی ہوگئی ہے ۔ باقی بعد میں
chips.gif

اب میں آئس کریم کھا آؤں ۔ :music:
 

عزیزامین

محفلین
شکریہ محسن جی آپ سے مل کر خوشی ہوی میں ٹھیک ہوں اور سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے آپ سنایں کچھ انشا اللہ اب باتیں ہوتیں رہیں گی
 

جہانزیب

محفلین
1۔میرا محسن کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی میری رائے وہی ہے یا میری رائے بدل چکی ہے ۔(یعنی اب تک ویسا ہی پایا یا اب میرے خیالات بدل چکے ہیں)

پہلی دفعہ شاید محسن کا نام مہوش سے سنا تھا، اردو فونٹ کے حوالے سے، جب انہوں نے محفل میں شمولیت اختیار کی تو صرف فونٹ سازی تک ہی رہتے تھے، اور مہینے میں بلکہ دو چار بار ایک دفعہ آتے تھے ۔ پھر لوگوں کے سوالات کے جواب میں پتہ چلتا کہ بہت مصروف انسان ہیں ۔ میرا پہلا تاثر یہی تھا کہ ادھیڑ عمر انکل ہیں، جو بیوی بچوں کے بعد فونٹ سازی کو وقت دیتے ہیں پھر محفل پر آنے کا وقت نہیں ملتا، اور یہ کہ کام کے علاوہ کسی قسم کی گفتگو نہیں فرماتے ۔ اور یہ باتیں پچھلے سال ختم ہو گئی ۔

2۔پہلی دفعہ محسن سے جان پہچان/بات چیت کب اور کیسے ہوئی( سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)

میری محسن سے ذاتی طور پر کبھی بات چیت نہیں ہوئی، ایک دو امریکی دھاگوں کے علاوہ ۔

3محسن کی کونسی عادت مجھے بہت پسند ہے ۔(انکی وہ عادت جو میری پسندیدہ ہے)

محسن کا اوتار، اور بے ساختگی ۔

4۔ محسن سے میں نے ابتک کیا سبق سیکھا۔

عینک کبھی نہیں لگانا ۔

5۔ محسن کو میرا کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ یا رائے۔

ہممم نہیں ۔

6)اور کچھ خاص جو آپ کہنا چاہیں

خوش رہیں ۔
 

ابوشامل

محفلین
1۔میرا محسن کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی میری رائے وہی ہے یا میری رائے بدل چکی ہے ۔(یعنی اب تک ویسا ہی پایا یا اب میرے خیالات بدل چکے ہیں)
جیسا کہ دیگر ساتھی بتا چکے ہیں کہ برادر مذکور ابتدا میں محفل کے صرف ٹائپوگرافی کے مضامین میں دکھائی دیتے تھے اس لیے پہلا تاثر تو یہی تھاکہ بڑی ہی سنجیدہ شخصیت ہے جو ہر وقت کمپیوٹر میں مستغرق ہوگی کہ کسی طرح نستعلیق کو زیادہ سے زیادہ قابل استعمال بنایا جاسکے۔ بلکہ انہیں عام زندگی میں بھی وہ کسی کی پیچیدہ شخصیت کی مثال نستعلیق کے خم و پیچ کی مانند دیتے ہوں گے۔
بہرحال اب تو یہ رائے یکسر بدل چکی ہے اور اس کی وجہ سرکاری نوکری چھوڑنے کے بعد محسن کے طرز عمل و گفتگو میں آنے والی وہ تبدیلی ہے جو آج محفل کے ہر رکن کے لبوں پر مسکراہٹیں بکھیر رہی ہے۔ ان کی بذلہ سنجی اور ظریفانہ طبیعت اور ساتھ ساتھ برجستہ گوئی کے تو سبھی معترف ہیں۔ اس سے یہ بھی اندازہ ہوتا ہے کہ اگر سرکاری نوکری میں شرافت و ایمانداری سے کام کیا جائے تو مسکراہٹ چھن جاتی ہے بلکہ یہ احساسِ ظرافت کو کچل دیتی ہے۔ جی محسن صاحب کیا واقعی ایسا کچھ ہے؟
لیکن اس کے علاوہ بھی ان کی شخصیت کا ایک پہلو ہے جس میں قوم اور امت کے لیے درد ہے، کرب ہے اور کچھ کر دکھانے کی تڑپ ہے۔ اس کا مظاہرہ سیاست و اسلام کے موضوعات پر ان کے جوابات سے ہوتا ہے۔ انتہائی مایوسی کی کیفیات اور بحرانی حالات میں بھی تڑپ کے ساتھ ساتھ امنگ بھی ان کی باتوں سے نمایاں ہوتی ہے۔ بقول اقبال اللہ انہیں تڑپنے پھڑکنے کی توفیق اور دل مصطفٰی (ص) سوزِ صدیق (رض) دے۔ آمین

2۔پہلی دفعہ محسن سے جان پہچان/بات چیت کب اور کیسے ہوئی( سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)
یاد تو نہیں البتہ ہوئی ہوگی کسی سیاسی موضوع پر جاری گفتگو کے دوران۔ اتفاق ہی ہوا ہوگا کسی معاملے پر کیونکہ اختلاف ہوتا تو بات آگے بڑھتی اور مجھے یاد ہوتی۔ البتہ م م مغل اور میری ملاقات کے حوالے سے ایک تھریڈ پر انہوں نے دونوں کی تحاریر کا خوب پوسٹ مارٹم کیا اور وہ وہ مطالب نکالے کہ ہمارے فرشتوں کو بھی نہیں معلوم تھے۔ ملاحظہ کیجیے

3محسن کی کونسی عادت مجھے بہت پسند ہے ۔(انکی وہ عادت جو میری پسندیدہ ہے)
ظریفانہ و چلبلی طبیعت۔ ساتھ ساتھ بہت سیماب صفت بھی لگتے ہیں بلکہ بقول انور مقصود:
چین کسی کروٹ نہیں آتا
دل کی حالت کباب کی سی ہے

4۔ محسن سے میں نے ابتک کیا سبق سیکھا
"اردو زبان مر نہیں سکتی" کیونکہ جس زبان میں تکنیکی طور پر محسن حجازی جیسے کام کرنے والے ہوں وہ بھلا کس طرح مر سکتی ہے۔ اللہ انہیں مزید خدمت کی ہمت دے۔

5۔ محسن کو میرا کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ یا رائے
پیغام و مشورہ: محسن بھائی! اگر شاعری کو نہیں اپنا سکتے تو نثر خصوصاً مزاحیہ نثر کو سنجیدگی سے اپنا لیں۔ اس سے کم از کم اردو کو دوسرا ابن انشاء ضرور میسر آ جائے گا۔ یا پھر کم از کم ڈاکٹر یونس بٹ کے "جانے" کے بعد ان کی کمی محسوس نہیں ہوگی۔
سوال: اپنی سوانح حیات کب پیش کر رہے ہیں؟ اور کراچی کب آ رہے ہیں؟

6)۔ اور کچھ خاص جو آپ کہنا چاہیں؟
جب تک اردو زبان موجود ہے (جو ان شاء اللہ ہمیشہ موجود رہے گی) تکنیکی دنیا میں اردو کی ترقی کی تاریخ میں محسن حجازی کا نام "پاک نستعلیق" کی صورت میں زندہ رہے گا اور اس فونٹ کو خطِ نستعلیق کے ارتقائی سفر کی ایک اہم منزل گردانا جائے گا۔
 

طالوت

محفلین
شکریہ ابو شامل ۔۔۔ آپ کی اس تفصیلی تحریر کے باعث ہمیں بھی محسن کی ذات کے مختلف پہلو سے آگاہی حاصل ہوئی ہے ۔۔۔ اب حضرت مغل کا انتظار ہے دیکھتے ہیں وہ اس سلسلے کو کیسے آگے بڑھاتے ہیں لیکن خدارا مغل جی ہم کم علموں کے لیئے اردو کے ذرا آسان الفاظ کا انتخاب کیجیئے گا ۔۔۔
تو محسن آپ بھی سرکار کے مارے نکلے ہماری طرح ۔۔۔ بلاشبہ ابو شامل ایمانداری اور پاکستان کی محبت کو دل میں لیئے ، سرکاری نوکری خاصی مشکل اور طبعیت پر بھاری ہے ۔۔ لیکن کم از کم اتنی تسلی رہتی ہے کہ ہم ان گناہوں سے آلودہ نہ ہوئے جسے عموما سرکاری ملازم اپنا "حق" سمجھتے ہیں ۔۔۔
وسلام
 

محسن حجازی

محفلین
بہرحال اب تو یہ رائے یکسر بدل چکی ہے اور اس کی وجہ سرکاری نوکری چھوڑنے کے بعد محسن کے طرز عمل و گفتگو میں آنے والی وہ تبدیلی ہے جو آج محفل کے ہر رکن کے لبوں پر مسکراہٹیں بکھیر رہی ہے۔ ان کی بذلہ سنجی اور ظریفانہ طبیعت اور ساتھ ساتھ برجستہ گوئی کے تو سبھی معترف ہیں۔ اس سے یہ بھی اندازہ ہوتا ہے کہ اگر سرکاری نوکری میں شرافت و ایمانداری سے کام کیا جائے تو مسکراہٹ چھن جاتی ہے بلکہ یہ احساسِ ظرافت کو کچل دیتی ہے۔ جی محسن صاحب کیا واقعی ایسا کچھ ہے؟
شامل بھائی آپ کی محبتوں کے لیے بہت بہت شکریہ!
جی بالکل ایسا ہی ہے، میں نے سرکاری نوکری نہایت ایمانداری سے کی ہے اور اس دوران ایک خالی صفحہ تک ضائع نہیں جانے دیا، پرنٹ کیے ہوئے صفحات کو دوبارہ استعمال کر لیا کرتا تھا اور نوٹس بھی ایسے ہی کاغذات پر لیا کرتا تھا کبھی کورا کاغذ استعمال نہیں کیا۔ اپنی میز سے اگر دس منٹ کے لیے بھی اٹھ کر جانا ہوتا تو تمام بتیاں گل اور پنکھا بند کر کے جاتا تھا کہ میرے ذہن میں ہمیشہ ان مزدوروں، بیواؤں اور محنت کشوں کے بے بس چہروں کی تصویر رہی جن پر عائد ظالمانہ ٹیکس کے بل بوتے پر یہ سب کام ہوتے رہے۔ اگر یہ بے بس لوگ مجھے اس کے لیے پکڑ نہیں سکتے تو محض اس لیے کہ ان کی بساط نہیں یا شعور ہی نہیں لیکن میں اپنی جگہ ضرور جواب دہ ہوں۔ مجھے حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ کا وہ واقعہ اپنی ملازمت میں ہمیشہ یاد رہا جس کے مطابق ملاقاتی کے آنے پر آپ نے چراغ گل کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ ذاتی ملاقات ہے جب کہ تیل بیت المال کا ہے۔ یہی حال انٹرنیٹ بینڈ وڈتھ کے استعمال کا بھی رہا۔ عہدے کی ذمہ داری کے سبب ہی محفل پر کافی لیا دیا سا رہا۔ اپنے اسی مزاج کے سبب میں نے سرکاری ملازمت کے دوران کافی دشمنیاں بھی پالیں اور مخالفتوں کا سامنا کیا بالاخر ضمیر کے ہاتھوں مجبور ہو کر استعفی دے دیا۔ یہ الگ بات کہ مستعفی ہونے کے بعد مجھے چار ماہ تک روکنے کی ہر سطح پر کوششیں رہیں لیکن میرے لیے جانتے بوجھتے ہوئے غلط کرنا ممکن نہ تھا۔
شامل بھائی میں اپنے دو سال میں ہمیشہ اپنے کام اور اپنی چھوٹی سی ملازمت یا ذمہ داری سے اس قدر مخلص رہا کہ اکثر نیندیں بھی اڑ جاتی رہیں بلند فشار خون کا بھی سامنا رہا۔ لیکن مجھے حیرت اس وقت ہوتی ہے جب گیلانی اور زرداری جیسے لوگ اتنے بڑے عہدوں پر رات کو بے فکر سو جاتے ہیں جب کہ پورا ملک اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے، کھانے پینے کی اشیا کی شدید قلت ہے لوگ بھوک کے مارے خود کشیاں کر رہے ہیں۔ یقین مانئے کہ میں انہیں حیوان ناطق سمجھنے پر بالکل بجا ہوں گو کچھ دوست اسے میری جذباتیت یا تعصب پر محمول کرتے ہیں۔

پیغام و مشورہ: محسن بھائی! اگر شاعری کو نہیں اپنا سکتے تو نثر خصوصاً مزاحیہ نثر کو سنجیدگی سے اپنا لیں۔ اس سے کم از کم اردو کو دوسرا ابن انشاء ضرور میسر آ جائے گا۔ یا پھر کم از کم ڈاکٹر یونس بٹ کے "جانے" کے بعد ان کی کمی محسوس نہیں ہوگی۔
سوال: اپنی سوانح حیات کب پیش کر رہے ہیں؟ اور کراچی کب آ رہے ہیں؟
بہت بہت شکریہ آپ کی ذرہ نوازی ہے۔ اسی قسم کے خیالات کا اظہار فرخ بھائی، جناب خاور چوہدری، شاکر القادری سمیت کئی احباب کر چکے ہیں۔ میں اپنی اصل زندگی میں بھی کچھ ایسا ہی ہوں تاہم آپ کے توجہ دلانے پر لکھنے لکھانے کے بارے میں سنجیدگی سے سوچ رہا ہوں۔
سوانح حیات تو ابھی بہت دور کی بات ہے محض تئیس سال کی عمر ہے لیکن لگتا کچھ یوں ہے کہ جانے کیا کچھ گزر گیا ہے۔ یا یوں کہہ لیجئے کہ زندگی کے ہر لمحے کو میں محسوس کر کے گزارتا ہوں شاید اس لیے مجھے کبھی لگتا ہے کہ مجھے کچھ لکھنا چاہئے۔ ایک دوست کے توجہ دلانے پر اس بارے میں اپنی ایک تزک مرتب کرنا شروع کی تھی جس میں روز مرہ کے واقعات اور ان پر میرے تبصرے موجود تھے تاہم وہ بھی ضائع ہو گئی۔
کراچی انشااللہ کبھی ضرور آنا ہوگا، میرے ماموں ڈاؤ میڈیکل کالج میں ہوتے ہیں اور اس کے علاوہ وہ سول ہسپتال میں سرجن بھی ہیں، ایک خالہ ایک پھپھو اور سب سے بڑے ماموں بھی وہیں پر ہیں تاہم کافی عرصہ ہو گیا کراچی نہیں دیکھا۔
 

محسن حجازی

محفلین
پیاری ماسی اور جہانزیب بھائی آپ لوگوں کے لیے بھی کچھ کہنے کو ہے،سو وہ سب گھر جاکر لکھوں گا وگرنہ شام میں مہلت ملتی ہے تو ارسال کرتا ہوں۔
 

تیشہ

محفلین
پیاری ماسی اور جہانزیب بھائی آپ لوگوں کے لیے بھی کچھ کہنے کو ہے،سو وہ سب گھر جاکر لکھوں گا وگرنہ شام میں مہلت ملتی ہے تو ارسال کرتا ہوں۔






ڈزنٹ میٹر بھانجے ، :hatoff: نا بھی لکھئیے تو کوئی بات نہیں ،
اس میں آخر میں نصیحت بھی ہے ۔ آپکو یاد ہے مجھ سے کوئی نصیحت مانگی تھی ۔ وہ اب میں نے کردی
:music:
 

سارہ خان

محفلین
1۔میرا محسن کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی میری رائے وہی ہے یا میری رائے بدل چکی ہے ۔(یعنی اب تک ویسا ہی پایا یا اب میرے خیالات بدل چکے ہیں)
میں نے محسن کی سب سے پہلی پوسٹ جو پڑھی تھی وہ شمشاد بھائی کو پوسٹس کی مبارک کے لئے کوئی تھریڈ اوپن کیا تھا انہوں نے ۔۔ ان کی جوائننگ ڈیٹ اور پوسٹس کی تعداد دیکھ کر لگا کہ یہ شاید کوئی کم گو سے میمبر ہیں جن کی تین سال میں 500 پوسٹس بھی نہیں ہو سکی ہیں ۔۔ :roll: لیکن بعد میں جب موصوف ایکٹو ہوئے تو پتا چلا کہ کم گو تو بالکل نہیں بلکہ قوت گویائی بہت سوں کو پیچھے چھوڑ جانے والے ہیں ۔۔:tounge: لکھنے کے انداز سے ایج بھی کوئی 30 یا 35 پلس لگی تھی ۔۔ لیکن باجو نے ایک بار جب حیرت سے سے ذکر کیا کہ محسن تو صرف تیئیس چوبیس سال کا ہے تو مجھے بھی بڑی مشکل سے یقین آیا ۔۔:grin:

2۔پہلی دفعہ محسن سے جان پہچان/بات چیت کب اور کیسے ہوئی( سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)

پہلی دفعہ بات چیت گرو جی کے ایک تھریڈ میں ہوئی تھی ۔۔ جس مین انہوں نے ایک شادی کا آنکھوں دیکھا حال بیان کرنے کا وعدہ کیا تھا ۔۔ لیکن وہ وعدہ ہی کیا جو وفا ہو جائے ۔۔:tounge:

3محسن کی کونسی عادت مجھے بہت پسند ہے ۔(انکی وہ عادت جو میری پسندیدہ ہے)
محسن کی زندہ دلی ، خوش مزاجی انداز بیان خاص طور پر گانوں کی ویڈیوز کا پوسٹ مارٹم جس انداز سے کرتے ہیں کافی دلچسپ ہے۔۔

4۔ محسن سے میں نے ابتک کیا سبق سیکھا

زندگی کو ہنس بول کے جیو۔۔۔:)

محسن کو میرا کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ یا رائے

پیغام ۔۔ وعدہ کرو تو پورا کرو ۔۔;)

سوال۔۔ اپنی عمر سے بڑے کیوں لگتے ہیں ؟

مشورہ ۔۔ ابو شامل بھائی والا ۔۔ ایک کتاب تو مارکیٹ میں آ ہی جانی چاہیئے آپ کی ۔۔:cat:

6)اور کچھ خاص جو آپ کہنا چاہیں ۔۔

خوش رہیں اور خوشیاں بانٹتے رہیں اس ہی طرح ۔۔
 

تیشہ

محفلین
لکھنے کے انداز سے ایج بھی کوئی 30 یا 35 پلس لگی تھی ۔۔ لیکن باجو نے ایک بار جب حیرت سے سے ذکر کیا کہ محسن تو صرف تیئیس چوبیس سال کا ہے تو مجھے بھی بڑی مشکل سے یقین آیا ۔۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

zzzbbbbnnnn.gif
 

تعبیر

محفلین
:eek: ہائیں یہ کیسا انقلاب آگیا محسن اتنی جلدی جلدی سب کے اتنے تفصیلی جوابات لکھ رہے ہیں۔

مجھے حیرت ہو رہی کہ کچھ پرانے ممبرز کے جواب دیکھ کر کہ انکی بات چیت محسن سے ابھی ہوئی ہے کچھ ہی عرصہ پہلے :eek:
سب کے جوابات پڑھ کر بہت بہت مزا آیا اس کے لیے بہت بہت شکریہ

یہ سب پڑھنے کے بعد میں خود کو کافی خوش نصیب سمجھ رہی ہوں کہ میری تو آتے ہی محسن سے بات ہوگئی
اب اسی بات پر ایک اور سوال کہ محسن مجھے یہ اعزاز کیوں بخشا :confused: :hatoff: :grin:

سعود ۔۔۔ وہ تم ہی تھے نا جو پہلے ایڈوانس بکنگ کرواتے تھے اس تھریڈ میں اب کیا ہوا کہ نظر ہی نہیں آتے :confused:
میری کوئی بات بری لگی :confused:


ابو شامل۔۔۔ آپ کو یہاں دیکھ کر بہت اچھا لگا :) اتنا تفصیلی اور زبردست جواب پڑھ کر تواور بھی اچھا لگاااااااااااااااا :)

باقی سب دوست جو کہ رہے ہیں کہ وہ جلد ہی جوابات دینگے انکے جوابات کا بے چینی سے انتظار ہے :)
 

جیا راؤ

محفلین
1۔میرا محسن کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی میری رائے وہی ہے یا میری رائے بدل چکی ہے ۔(یعنی اب تک ویسا ہی پایا یا اب میرے خیالات بدل چکے ہیں)

ہم بھی دیگر احباب کی طرح محسن کو عمر رسیدہ خیال کرتے تھے :grin: اور بہت عرصہ ایسا ہی سمجھتے رہے۔۔۔ (کہ بیچ میں ہم چند ماہ کے لئے محفل سے غائب ہو گئے تھے۔۔ )
مئی ،جون سے ہم محفل پر ریگولر ہوئے, اس وقت ان کا انٹرویو چل رہا تھا جس سے ہمیں یہ "صدماتی خبر" ملی کہ ہمارا اور محسن کا سنِ پیدائش ایک ہی ہے ! :eek::eek:

اس وقت تو جی چاہا فوراً احتجاج پر چلے جائیں کہ یہ کہاں کا انصاف ہے اتنی ضخیم گفتگو کر نے والے حضرت ہم سے فقط چند ماہ بڑے ہیں۔۔۔ :(:(

پھر اس بات سے خود کو تسلی دی کہ چلئیے بڑے تو ہیں۔۔۔ :grin::grin:

خیالات کا تو پتہ نہیں مگر حالات ضرور بدل چکے ہیں۔۔۔

ورنہ شروع میں تو ہم محسن حجازی اور م م مغل صاحبان کے مراسلے پڑھ کر بھائی سے کہتے تھے, "یہ کہاں پھنسا دیا۔۔۔ ان کی 'اردو' کا جواب کون دے گا !" :confused::confused:

مگر اب ہم ان دونوں حضرات سے کافی 'چھیڑ چھاڑ' کر لیتے ہیں۔۔ :grin:

خیالات میں تھوڑی سی تبدیلی یہ آئی ہے کہ اب 'کبھی کبھی' محسن ہمیں خود سے بھی چھوٹے لگتے ہیں ! :blush::blush::grin:

2۔پہلی دفعہ محسن سے جان پہچان/بات چیت کب اور کیسے ہوئی( سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)


میرے محفل میں شمولیت اختیار کرنے کے دوسرے روز ہی محسن سے بات ہوئی تھی اور میں یہ دیکھ شدید حیرانی کا شکار ہوں کہ دو دو، تین تین سال پرانے ممبرز کی یا تو اب تک محسن سے براہِ راست کوئی بات ہوئی ہی نہیں ہے اور ہوئی ہے تو کچھ عرصہ پہلے ! :eek:

ایں چہ چکر است۔۔۔ :grin:

پہلی بار میرے تعارف کے دھاگے پر۔۔۔
اور اس کے بعد یہاں پوسٹ نمبر 10 اور اس کی پوسٹ نمبر35 اور 40 دیکھئیے۔۔۔ :grin::grin:


3محسن کی کونسی عادت مجھے بہت پسند ہے ۔(انکی وہ عادت جو میری پسندیدہ ہے)

غلطی نہ بھی ہو تو غلطی تسلیم کر لیتے ہیں۔۔۔ :grin::grin:

مصالحتی انداز۔۔۔۔ :):)

4۔ محسن سے میں نے ابتک کیا سبق سیکھا

ہم سبق سکھانے والوں میں سے ہیں۔۔۔ :grin:

مشکل ترین حالات میں کمال ضبط سے کام لینا !

5۔ محسن کو میرا کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ یا رائے

پیغام۔۔۔ خوش رہئیے ! :):)

سوال۔۔۔ اسلام آباد والے غیر ملکیوں کے لئے ہی کیوں کام کرتے ہیں؟ :grin:

رائے۔۔۔ کم مگر اچھا لکھتے ہیں۔۔۔ :hatoff:

مشورہ۔۔۔ مزاح 'باقاعدہ' لکھنا شروع کر دیں۔۔۔ :beating:

6)اور کچھ خاص جو آپ کہنا چاہیں

اب تک کیا ہم 'عام' کہہ رہے تھے ! :eek::eek:
 
Top