مہمان اس ہفتے کے مہمان "محسن حجازی"

مغزل

محفلین
لو دوستو !
میں آگیا ، اور صرف یہ کہنے آیا ہوں کہ
میں ’’ محسن حجازی ‘‘ کے بارے میں کچھ
بھی نہیں کہوں گا ۔۔ یہی میری رائے ہے ۔
(یہ مت خیال کیجئے گا کہ کسی دھمکی دی ہے) :grin:
محسن حجازی صاحب ۔۔۔ نے شاید یہ مثل نہیں سنی۔۔ کہ:
’’ سو (100) سنار کی ، ایک لوہار کی ‘‘


ایک سطر صرف ’’ محسن حجازی ‘‘ کیلیے :
لیجئے صاحب ، ان سارے مراسلات و سوالات اور غزلوں کا حساب آج چکتا دیا جو آپ پر قرض تھیں۔

اب حضرت مغل کا انتظار ہے دیکھتے ہیں وہ اس سلسلے کو کیسے آگے بڑھاتے ہیں لیکن خدارا مغل جی ہم کم علموں کے لیئے اردو کے ذرا آسان الفاظ کا انتخاب کیجیئے گا وسلام
لیجئے کتنے سہل و سادہ الفاظ ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ :grin:
 

فاروقی

معطل
بھئی ہم محسن حجازی کے بارے میں کیا کہیں کچھ سمجھ نہیں آ رہی.........محترم ہمیں لفٹ ہی نہیں کراتے .........ہم ہیں کہ راہوں میں پڑے ہوئے ہیں دل تھام کے.........اور جناب کے مزاج ہی نہیں ملتے.............

تیری راہوں میں کھڑے ہیں دل تھام کے
ہم ہیں دیوانے تیرے نام کے
 

جیا راؤ

محفلین
بھئی ہم محسن حجازی کے بارے میں کیا کہیں کچھ سمجھ نہیں آ رہی.........محترم ہمیں لفٹ ہی نہیں کراتے .........ہم ہیں کہ راہوں میں پڑے ہوئے ہیں دل تھام کے.........اور جناب کے مزاج ہی نہیں ملتے.............

تیری راہوں میں کھڑے ہیں دل تھام کے
ہم ہیں دیوانے تیرے نام کے

اوپر لکھا ہے راہوں میں 'پڑے' ہوئے ہیں نیچے لکھا ہے 'کھڑے' ہوئے ہیں۔۔
کس بیان کو درست مانا جائے؟ :rolleyes::rolleyes:
 

فاروقی

معطل
اوپر لکھا ہے راہوں میں 'پڑے' ہوئے ہیں نیچے لکھا ہے 'کھڑے' ہوئے ہیں۔۔
کس بیان کو درست مانا جائے؟ :rolleyes::rolleyes:

دیکھیے پہلے ہم پڑے ہوئے ہی تھے ...........لیکن بعد میں کھڑے ہو گئے.......کہ دیکھیں تو سہی حجازی صاحب ہماری بات کا کچھ اثر بھی لیتے ہیں کہ نہیں.......:hatoff:
 

محسن حجازی

محفلین
بھئی ہم محسن حجازی کے بارے میں کیا کہیں کچھ سمجھ نہیں آ رہی.........محترم ہمیں لفٹ ہی نہیں کراتے .........ہم ہیں کہ راہوں میں پڑے ہوئے ہیں دل تھام کے.........اور جناب کے مزاج ہی نہیں ملتے.............

تیری راہوں میں کھڑے ہیں دل تھام کے
ہم ہیں دیوانے تیرے نام کے

لفٹ کیا سیڑھیاں بھی آپ کے واسطے خالی کروا رکھی ہیں آپ سوالوں کا ٹھیک ٹھیک جواب دیجئے :grin:
 

حجاب

محفلین
1-میرا محسن کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی میری رائے وہی ہے یا میری رائے بدل چکی ہے ۔(یعنی اب تک ویسا ہی پایا یا اب میرے خیالات بدل چکے ہیں)

محسن ، کے بارے میں پہلے جو تاثر تھا وہ اب نہیں ہے ، محفل پر محسن سے کبھی بات نہیں ہوئی تھی، میں محسن کی باتیں تو پڑھتی رہتی تھی مگر مخاطب کبھی نہیں کیا تھا ، محسن کی ہنسی مذاق والی باتیں پڑھنے کے باوجود مجھے لگتا تھا کہ خشک سڑیل سا بندہ ہوگا ;) محفل کی سالگرہ پر محسن کے ذمّے ایک کام لگایا تھا وہ کام تو اب تک نہیں ہوا ، مگر اُس کے بعد محسن سے م س ن پر چیٹ ہوئی تو پتہ چلا کہ باتوں کے فن میں ماہر ہیں :)


2۔پہلی دفعہ محسن سے جان پہچان/بات چیت کب اور کیسے ہوئی( سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)

کوئی زیادہ دن نہیں ہوئے بات چیت کو ، اگست 2008 میں محفل کی سالگرہ کے موقع پر بات ہوئی ۔


3محسن کی کونسی عادت مجھے بہت پسند ہے ۔(انکی وہ عادت جو میری پسندیدہ ہے)

باتیں بہت اچھی بناتے ہیں :)



4۔ محسن سے میں نے ابتک کیا سبق سیکھا

سیکھا تو کچھ نہیں :) سکھاتی ضرور ہوں ;)

5۔ محسن کو میرا کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ یا رائے

یونہی ہنستے مسکراتے رہیں :)

6)اور کچھ خاص جو آپ کہنا چاہیں؟؟

چھوٹو اتنا بھی چھوٹا نہیں جتنا بنتا ہے ;)
 

حجاب

محفلین
سعود ۔۔۔ وہ تم ہی تھے نا جو پہلے ایڈوانس بکنگ کرواتے تھے اس تھریڈ میں اب کیا ہوا کہ نظر ہی نہیں آتے :confused:
میری کوئی بات بری لگی :confused:

جب میں مہمان بنی تھی تب سے سعود نے بکنگ کروانی چھوڑ دی ہے :rolleyes:
 
اوہ!

لوگوں نے اس قدر محسوس کیا مجھ ناکارے کی بقول شخصے غفلت کو !!

تعبیر اپیا اور حجاب اپیا مجھ پر کئیوں کی میزبانی قرض ہے۔ اور جن جن کا مقروض ہوں ان کے لئے لکھنے کو اتنا کچھ ہے کہ ایک نشست میں تمام ہونے کی امید نہیں‌اس لئے کبھی حوصلہ بھی نہیں ہو پاتا۔ یہی حال محسن بھائی کے ساتھ بھی ہوا جا رہا ہے۔

پہلے میں بے روزگار تھا۔ تھا نہیں بلکہ بن بیٹھا تھا۔ آفر ہونے کے باوجود کچھ مختلف قسم کے فیصلوں کے لئے وقت چاہتا تھا اور اسی بہانے محفل گردی کا اچھا موقع میسر آگیا تھا ان دنوں۔ اب یہ روزگار جان ہی نہیں چھوڑتا کیا کروں اپیا۔ اب تو عموماً انہیں دھاگوں میں کچھ لکھ پاتا ہوں جہاں حقیقتاً‌ کچھ لکھنا ہی نہیں ہوتا۔ بس نئے پیغآمات دیکھے اور 7-8 لفظؤں‌میں‌ اگلا پیغام تحریر کیا عموماً‌بلا مقصد اور اپنے کام میں لگ گئے۔

دعا کیجئے اپیا کہ کبھی یہ قرض اتار سکوں۔
 

حجاب

محفلین
سعود ، ٹائم نکالو ناں ۔۔ :rolleyes: کتاب تھوڑی لکھنی ہے :) بس جو سوال ہیں اُن کے جواب لکھنے ہیں لکھ دو محسن عرف چھوٹو کو خوش کردو ساتھ مجھے بھی :)
 
نہیں‌اپیا یوں خوش کرنا اس سلسلے کا مقصد نہیں تھا۔

یہ تو تعارف باہمی کا ایک انداز اور سبیل ہے۔ اس میں غٌط بیانی اور لفاظٰی کے لئے جگہ کب ہے اپیا؟ خالی خولی خوش کرنا ہوتا تو اوسطاً 40 الفاظ‌ فی منٹ‌ کی رفتار سے لکھ سکتا ہوں ایسے کہ مخاطب اپنی پہچان بھی بھول جائے۔ پر یہاں تو ہر لفظ اپنے ایمان و یقین کی بنیاد پر مسلم ہی لکھنی ہے ناں۔
 

حجاب

محفلین
ہاں بلکل ہر لفظ اپنے ایمان و یقین کی بنیاد پر ہی لکھو اور تعریف تو بلکل نہیں کرنی ، مگر کب لکھو گے ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 
آپ کا یہ سوال قابل غؤر ہے اپیا پر اجازت دیں میں ابھی سونا چاہتا ہوں‌ کیوں کہ صبح مجھے جلدی جاگنا ہے اور آفس جانے سے قبل ایک عدد ضروری کام کے لئے کافی دور جانا ہے یعنی فجر کے بعد بستر سے ناطہ ٹؤٹ‌ جائے گا۔

خؤش رہیں

والسلام
 

حجاب

محفلین
اوکے میں تو یونہی کہہ رہی ہوں سعود ، جب ٹائم ملے تو لکھو کوئی بات نہیں ، جاؤ آرام کرو شب بخیر ۔
 

تیشہ

محفلین
:mad: تمھیں حجاب کہنے کی ضرورت ہی کیا ہے کہ لکھو ۔۔ لکھو ۔۔ لکھو :rolleyes:

جب وہ لکھنا ہی نہیں چاہتا تو بندہ کیوں مجبور کرے :confused:
اب تم نے کتنے اصرار کئے ہیں ۔ ۔ لکھنے میں کونسا دس گھنٹے لگنے تھے سوچا جائے تو اوپر جو دو چار میسج لکھ گئے ہیں اگر چاہتے لکھنا تو ابھی اسی وقت لکھے جاتے :music:

بات بلکل کلئیر ہے کہ ٹال مٹول ، ،۔ لکھنا ہی نہیں چاہتے ۔
یہ الگ بات ہے کہ اب میرے اس میسج کو پڑھکر ، صبح ہی اٹھکر آئیں اور کچھ لکھ جائیں :grin1:

ورنہ ضرورت نہیں اسلئے اب جتنا تم اصرار کرچکی ۔ بس اب مزید نہیں ،،
:music:
 

محسن حجازی

محفلین
اقتباس از ماسی:
باقی بھانجے سے فون پے بات چیت ہے ۔ مجھے اچھے لگے ہیں ، وجہ ایک تو بہت پرانا ممبر ، دوسرا انکو میں نے کبھی لڑتے جھگڑتے ، ہائپر ہوتے نا دیکھا ہے نا سنا ہے ، ،۔ نا ہی عام چھچھورے لوگوں جیسے انکے کوئی فلرٹ سننے میں آئے نا دیکھنے میں ، ،۔ نا ہی ہر لڑکی کے پیچھے بہت زیادہ دیکھا ہے میں نے ،، یہ سب باتیں مدنظر رکھتے ہوئے محسن بھانجا مجھے پسند ہے ۔ اپنے کام سے کام رکھنے والا بندہ ہے ۔ دوسروں کی عزت کرنے والا ،
مگر بہت حساس ، جذباتی ، ( ٹھیک بتا رہی ہوں ناں )
مگر نہایت ذمے دار لڑکا ہے ، ، ۔جس نے بہت سی ذمے داریاں اٹھا رکھی ہیں اپنی ماسی کے جیسے

خاص یہی کہنا چاہوں گی کہ زندگی میں سب کی زندگی میں نشیب و فراز تو آتے جاتے ہی رہتے ہیں ،
کبھی مشکل وقت آن پڑتا ہے ، تو کبھی حالات پلٹا کھا جاتے ہیں ، مگر مایوس نہیں ہونا کبھی بھی ،، جسکی اگر ہمت ختم ہوجائے ۔ وہ بندہ ختم ہوجاتا ہے ۔ اپنے آپکو اتنا مظبوط بنالیا جائے کہ دُکھ ، مصیبتیں ، پریشانیاں ، یہ سب آپکے سامنے معمولی لگے ،۔۔ اور ہنس کر ، ریلیکس ہوکر ان سے نمٹا جائے ہمت سے ، حوصلے سے ،
( اپنی ماسی کے جیسے ۔ ،،،
ماسی مجھے بہت خوشگوار حیرت ہوئی کہ جو دو چار لوگ جانتے ہیں وہ کافی حد تک جانتے ہیں۔ بہت بہت شکریہ آپ کی شفقت اور محبت کا ورنہ فی زمانہ کون کسی پر اعتبار کرتا ہے اللہ آپ کو جزائے خیر دے اور ہمیشہ اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ آپ ان معدودے لوگوں میں شامل ہیں جن سے انشااللہ عمر بھر تعلق استوار رہے گا۔ باقی ہمت اور حوصلے کی بات بھی خوب کہی بالکل متفق۔ میں نے زندگی میں حوصلہ اور امید کبھی نہیں کھوئی جس قدر بھی حالات کا جبر رہا میں نے ڈٹ کر لڑنے کی ٹھانی ہے تعلیم یا روزگار چیلنج قبول کرنے میں لطف آتا ہے۔
امی ذرا ٹھیک ہو لیں ایک مہینہ اور ہے انشااللہ سکیچ بھی آ جائے گا :grin:
اور ہاں عدیلہ آنٹی لاہور کے دورے پر ہیں، بیس تاریخ تک اسلام آباد آ رہی ہیں تب انشا اللہ میں آپ کی بات کرواؤں گا۔ انگلینڈ میں وہ کہاں پر ہیں یہ مجھے ٹھیک سے یاد نہیں کیوں کہ کافی نقل مکانی رہی ہے شروع میں ویسے ان کا لوکل موبائل نمبر تو میرے پاس ہے ان کے پہنچتے ہی آپ کو وہی دے دوں گا یہ میرے نمبر پر ہی بات کر لیجئے گا۔
 

محسن حجازی

محفلین
شکریہ محسن جی آپ سے مل کر خوشی ہوی میں ٹھیک ہوں اور سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے آپ سنایں کچھ انشا اللہ اب باتیں ہوتیں رہیں گی

جناب ہم آپ کو ضرور سناتے رہیں گے بالکل انشااللہ ضرور باتیں بھی ہوتی رہیں گی اس پیغام کو دوستی کا دعوت نامہ سمجھئے :cool:
 

محسن حجازی

محفلین
اقتباس از جہانزیب:
پہلی دفعہ شاید محسن کا نام مہوش سے سنا تھا، اردو فونٹ کے حوالے سے، جب انہوں نے محفل میں شمولیت اختیار کی تو صرف فونٹ سازی تک ہی رہتے تھے، اور مہینے میں بلکہ دو چار بار ایک دفعہ آتے تھے ۔ پھر لوگوں کے سوالات کے جواب میں پتہ چلتا کہ بہت مصروف انسان ہیں ۔ میرا پہلا تاثر یہی تھا کہ ادھیڑ عمر انکل ہیں، جو بیوی بچوں کے بعد فونٹ سازی کو وقت دیتے ہیں پھر محفل پر آنے کا وقت نہیں ملتا، اور یہ کہ کام کے علاوہ کسی قسم کی گفتگو نہیں فرماتے ۔ اور یہ باتیں پچھلے سال ختم ہو گئی ۔
جناب بہت بہت شکریہ کہ آپ نے میرے بارے میں کچھ کہنے کو وقت نکالا۔ ادھیڑ عمر انکل کا تاثر یہاں کی ایک پرانی رکن امن ایمان کو بھی تھا لیکن بعد ازاں زائل ہو گيا :grin:
جہانزیب بھائی آپ کے گمپ وغیرہ پر تصویری مضامین (جامعیت کے اعتبار سے تو مجھے مضامین ہی محسوس ہوتے ہیں ) دیکھتا رہتا ہوں بہت خوب لکھتے ہیں اللہ آپ کو اس کارخیر کے لیے اجر عطا فرمائے کہ اردو زبان میں ایسے مواد کی بہت کمی ہے۔
بے ساختگی اور اوتار کی پسندیدگی کے لیے تہہ دل سے مشکور!
 
Top