مہمان اس ہفتے کے مہمان "محسن حجازی"

محسن حجازی

محفلین
سارہ خان کے لیے:
جی بالکل بات چیت کو زیادہ عرصہ نہیں ہوا لیکن آپ میرے چند اچھے دوستوں شامل ہیں میں آپ کی سلجھی ہوئی شخصیت کا معترف ہوں۔
دیگر وعدوں سے متعلق نصیحت ہم نے پلے سے باندھ لی ہے۔ پلو تو ہمارا ہے نہیں :grin:
اپنی عمر سے بڑا کیوں لگتا ہوں۔۔۔ یہ سوال میں خود سے اور دوسرے مجھ سے اکثر پوچھتے ہیں۔ یہ تو معلوم نہیں لیکن میرے دوست ہمیشہ میری عمر سے بڑے ہی رہے ہیں۔ انٹر میں میرے حلقہ احباب میں بی سی اور ایم ایس سی کے لوگ شامل تھے بلکہ مجھے یاد ہے کہ ایم ایس سی کے لڑکے مجھے سے فائنل پروجیکٹس ڈسکس کرنے آیا کرتے تھے :grin:
میرا خیال ہے کہ mother hen بننے کا رحجان شاید اس کا سبب رہا ہو۔ واللہ اعلم بالصواب۔ کراچی سے ہماری ممانی جان کوبھی یہی شکایت ہے۔ اس بارے میں ایک حالیہ دلچسپ واقعہ اور بھی ہے لیکن ابھی لکھ نہیں پاؤں گا۔
آپ کے قیمتی مشورے کا بہت بہت شکریہ!
اور وقت نکالنے کے لیے بھی بہت بہت شکریہ!
اللہ آپ کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔
 

محسن حجازی

محفلین
ڈزنٹ میٹر بھانجے ، :hatoff: نا بھی لکھئیے تو کوئی بات نہیں ،
اس میں آخر میں نصیحت بھی ہے ۔ آپکو یاد ہے مجھ سے کوئی نصیحت مانگی تھی ۔ وہ اب میں نے کردی
:music:

بہت بہت شکریہ! جب ہماری گفت و شنید آغاز میں تھی تو اس وقت میں نے آپ سے نصیحت کرنے کو کہا تھا :grin:
وہ کیا ہے کہ اپنے سے بڑوں کے بارے میں مجھے ہمیشہ یہ تجسس رہتا ہے کہ انہوں نے زندگی سے کیا نتائج اخذ کیے ہیں اور ان کے خیال میں مختلف معاملات کے بارے میں best practices کیا ہوتی ہیں۔ تاہم کسی سے نصیحت کے لیے کہنا ایک خاص سطح کی اپنایت کے احساس کے بغیر ممکن نہیں۔
 

محسن حجازی

محفلین
:eek: ہائیں یہ کیسا انقلاب آگیا محسن اتنی جلدی جلدی سب کے اتنے تفصیلی جوابات لکھ رہے ہیں۔

مجھے حیرت ہو رہی کہ کچھ پرانے ممبرز کے جواب دیکھ کر کہ انکی بات چیت محسن سے ابھی ہوئی ہے کچھ ہی عرصہ پہلے :eek:
سب کے جوابات پڑھ کر بہت بہت مزا آیا اس کے لیے بہت بہت شکریہ

یہ سب پڑھنے کے بعد میں خود کو کافی خوش نصیب سمجھ رہی ہوں کہ میری تو آتے ہی محسن سے بات ہوگئی
اب اسی بات پر ایک اور سوال کہ محسن مجھے یہ اعزاز کیوں بخشا :confused: :hatoff: :grin:

سعود ۔۔۔ وہ تم ہی تھے نا جو پہلے ایڈوانس بکنگ کرواتے تھے اس تھریڈ میں اب کیا ہوا کہ نظر ہی نہیں آتے :confused:
میری کوئی بات بری لگی :confused:



ابو شامل۔۔۔ آپ کو یہاں دیکھ کر بہت اچھا لگا :) اتنا تفصیلی اور زبردست جواب پڑھ کر تواور بھی اچھا لگاااااااااااااااا :)

باقی سب دوست جو کہ رہے ہیں کہ وہ جلد ہی جوابات دینگے انکے جوابات کا بے چینی سے انتظار ہے :)

ادی آپ ہیں ہی بہت سویٹ اور زندگی سے بھرپور کہ میں آپ کے تعارفی دھاگے میں چلا آیا ورنہ نئے آنے والوں کے لیے میں بہت سست ہوں کچھ لکھنے میں۔ کیا ہے کہ میں دیکھتا رہتا ہوں اگر تو کسی کا خوشامدی میرا مطلب ہے خوش آمدیدی دھاگہ تین صفحات تک چلا جائے تو پھر میں بھی پہنچ جاتا ہوں وگرنہ ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھا رہتا ہوں۔ :grin:
ایک تو آپ کانک بہت اچھا لگا میرا مطلب آئی ڈی۔ اس کے بعد مجھے آپ کا میری طرح کا زندگی سے بھرپور انداز بہت اچھا لگا اور لگتا ہے۔
اور میں ہی کیا بلکہ سب ہی آپ کو مس کرتے ہیں جو چار دن آپ نہ آئیں تو۔ اس پر تو آپ کو ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔ :cool:
 

محسن حجازی

محفلین
اقتباس از جیا راؤ:
میرے محفل میں شمولیت اختیار کرنے کے دوسرے روز ہی محسن سے بات ہوئی تھی اور میں یہ دیکھ شدید حیرانی کا شکار ہوں کہ دو دو، تین تین سال پرانے ممبرز کی یا تو اب تک محسن سے براہِ راست کوئی بات ہوئی ہی نہیں ہے اور ہوئی ہے تو کچھ عرصہ پہلے !

ایں چہ چکر است۔۔۔
اصل میں ہم تعلقات سازی میں بہت ڈرپوک واقع ہوئے ہیں سو ہاتھ بڑھانے سے ڈرتے ہیں کہ جھٹک ہی نہ دیا جائے تاہم کوئی ہاتھ بڑھائے تو جھٹ تھام لیتے ہیں۔ اب یہ ہماری بدقسمتی کہ بہت کم لوگوں نے ہماری طرف ہاتھ بڑھایا :grin:
گویا تھوڑے reserve واقع ہوئے ہیں سو اس سبب کچھ ایسا ہے۔

غلطی نہ بھی ہو تو غلطی تسلیم کر لیتے ہیں۔۔۔
مصالحتی انداز۔۔۔۔
بہت بہت شکریہ اس تبصرے کے لیے۔ مجھے ایک بار پھر خوشگوار حیرت کا سامنا کرنا پڑا ہے کہ دوسرے مجھے کافی حد تک جانتے ہیں۔ درست۔ مصالحت عاجزی اور انکساری میری شخصیت کے سب سے نمایاں اور اہم پہلو ہیں۔ اس حوالے سے آپ ہمیں چودھری شجاعت حسین سمجھ لیجئے جن کے بارے میں جاوید چوہدری نے کہیں لکھا ہے کہ چودھری صاحب بدترین دشمنوں کو بھی ایک دسترخوان پر لانے کے ماہر ہیں :grin:
آپ کے رائے کے لیے مشکور ذرہ نوازی ہے جناب کی۔
سوال۔۔۔ اسلام آباد غیر ملکیوں کے لیے کیوں کام کرتے ہیں :grin:
خاتون اس سوال نے ہم کو آج تک لاجواب کر رکھا ہے ہم ہتھیار ڈالتے ہوئے آپ کے عمیق مشاہدے کی داد دیتے ہیں :grin:
 

محسن حجازی

محفلین
1-میرا محسن کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی میری رائے وہی ہے یا میری رائے بدل چکی ہے ۔(یعنی اب تک ویسا ہی پایا یا اب میرے خیالات بدل چکے ہیں)

محسن ، کے بارے میں پہلے جو تاثر تھا وہ اب نہیں ہے ، محفل پر محسن سے کبھی بات نہیں ہوئی تھی، میں محسن کی باتیں تو پڑھتی رہتی تھی مگر مخاطب کبھی نہیں کیا تھا ، محسن کی ہنسی مذاق والی باتیں پڑھنے کے باوجود مجھے لگتا تھا کہ خشک سڑیل سا بندہ ہوگا ;) محفل کی سالگرہ پر محسن کے ذمّے ایک کام لگایا تھا وہ کام تو اب تک نہیں ہوا ، مگر اُس کے بعد محسن سے م س ن پر چیٹ ہوئی تو پتہ چلا کہ باتوں کے فن میں ماہر ہیں :)


2۔پہلی دفعہ محسن سے جان پہچان/بات چیت کب اور کیسے ہوئی( سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)

کوئی زیادہ دن نہیں ہوئے بات چیت کو ، اگست 2008 میں محفل کی سالگرہ کے موقع پر بات ہوئی ۔


3محسن کی کونسی عادت مجھے بہت پسند ہے ۔(انکی وہ عادت جو میری پسندیدہ ہے)

باتیں بہت اچھی بناتے ہیں :)



4۔ محسن سے میں نے ابتک کیا سبق سیکھا

سیکھا تو کچھ نہیں :) سکھاتی ضرور ہوں ;)

5۔ محسن کو میرا کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ یا رائے

یونہی ہنستے مسکراتے رہیں :)

6)اور کچھ خاص جو آپ کہنا چاہیں؟؟

چھوٹو اتنا بھی چھوٹا نہیں جتنا بنتا ہے ;)

حجاب بہت بہت شکریہ! بالکل باتیں ہی کرنا جانتے ہیں اتنا کام کیا ہوتا تو جانے کہاں ہوتے۔۔۔ :grin:
چھوٹو بہت چھوٹا ہے جناب! :grin:
باقی چھوٹو کا آپ کے لیے مشورہ ہے کہ آپ بہت ذہین ہیں، قانون اور وکالت کا سلسلہ آگے بڑھائیے بہت ترقی کریں گی انشااللہ! :cool:
 

محسن حجازی

محفلین
زینب کہاں گم ہیں ہمیں دھاگوں میں بہت ڈانٹتی رہتی ہیں تو اب ہم کو خواہش ہے کہ:
کچھ سنوں میں تیری زبانی بھی
:grin:
زھرا علوی صاحبہ شمشاد بھائی، نبیل بھائی اور ظفری بھائی سے سننے کی خواہش ہے کہ وہ کیا کہتے ہیں۔۔۔۔ اب اللہ جانے یہ لوگ وقت نکال پاتے ہیں یا نہیں۔
 

زینب

محفلین

1۔میرا محسن کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی میری رائے وہی ہے یا میری رائے بدل چکی ہے ۔(یعنی اب تک ویسا ہی پایا یا اب میرے خیالات بدل چکے ہیں)


پہلا تاثر۔۔۔کبھی پہلی بات ہی نہیں ہوئی یہ تو خاصی نایاب شخصیت تھے بہت کم امنا سامنا ہوا کرتا تھا۔رائے کافی بدل چکی ہے پہلے کم کم انے کی وجہ سےکوئی بزرگ ٹائپ ہستی کچھ کچھ مّغرور لگتے تھے اور محسوس ہوتا تھا کہ شاید نیے انے والوں کو گھاس ڈالنا پسند نہین کرتے(شاید ساری خود کھا جاتے ہیں) پر بعد میں رائے پوری کی پوری بدل گئی محسن ایک نرم طبیعت کے مالک خوش مزاج اور خوش اخلاق انسان ہیں
2۔پہلی دفعہ محسن سے جان پہچان/بات چیت کب اور کیسے ہوئی( سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)


شاید انٹرویر کے سیکشن میں3محسن کی کونسی عادت مجھے بہت پسند ہے ۔(انکی وہ عادت جو میری پسندیدہ ہے)

حساس ہونا۔مجھے محسن کی حساس ،کیئرنگ طبیعت اچھی لگتی ہے4۔ محسن سے میں نے ابتک کیا سبق سیکھا

ہمیشہ ہنستے رہنے کا5۔ محسن کو میرا کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ یا رائے
کوئی نہیں

6)اور کچھ خاص جو آپ کہنا چاہیں


یہی کہ میں دل سے محسن کی ایک اچھے دوست کی طرح عزت کرتی ہون۔کبھی کبھی میرا مزاق حد سے بڑھ جاتا ہے تو برا نہیں ماننا پلیز۔۔۔۔اور ایک خاص بات مجھے بچی مت کہا کرو۔۔۔۔برا لگتا ہے (یہ آخری بات دل کی بات تھی)

(چلیں جی اب ہم سب اپنے اپنے جوابات/ اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں۔ :)[/quote]
 

زھرا علوی

محفلین
1۔میرا محسن کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی میری رائے وہی ہے یا میری رائے بدل چکی ہے ۔(یعنی اب تک ویسا ہی پایا یا اب میرے خیالات بدل چکے ہیں)

محسن کے بارے میں پہلا تاثر ایک خوش مزاج ، خوش اخلاق بزلہ سنج مگر حقیقتا ایک سنجیدہ ،حساس اورذہین انسان تھا سو وہ اب بھی قائم ہے۔۔۔اور اب تک جو تبدیلی آئی ہے وہ یہی ہے کہ پہلا اندازہ تھا اب یہ خیال یقین میں بدل چکا ہے۔۔


2۔پہلی دفعہ محسن سے جان پہچان/بات چیت کب اور کیسے ہوئی( سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)

جان پہچان تو بہت بعد میں ہوئی مگر پہلی مرتبہ بات میری ایک غزل کے دھاگے پر تبصرے کے دوران ہوئی محسن نے حسب معمول شگفتہ تبصرہ فرمایا تھا میں کسی اور بندے کے میری غزل کے بجائے میرے اوپر تبصرے پر تپی بیٹھی تھی اور ان کے مراسلے کا جواب اس شگفتگی سے نہ دے سکی جو کے دینا بنتا تھا اور یہ سمجھ بیٹھے کے مجھے ان کا انداز پسند نہیں آیا ۔۔۔۔خیر بات اک دوجے کو واضاحت دے کر ختم ہو گئی۔۔۔۔


3محسن کی کونسی عادت مجھے بہت پسند ہے ۔(انکی وہ عادت جو میری پسندیدہ ہے)

انداز کی شگفتگی۔۔۔سنجیدہ سے سنجیدہ بات میں بھی کوئی نا کوئی مزاق کا پہلو نکال لینا مگر سب سے اہم کہ اس انداز سے کہنا کہ کسی کو بھی برا نا لگے۔۔۔اور میں نے یہ بھی دیکھا ہے کہ کوئی بات بری بھی لگے تو مصالحت کی راہ اپناتے ہیں۔۔۔

4۔ محسن سے میں نے ابتک کیا سبق سیکھا

ہمممم سبق یہی کے خوش خوش رہنا چاہیے۔۔۔۔۔:)



5۔ محسن کو میرا کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ یا رائے

بس یہی کہوں گی کہ یونہی ثابت قدمی سے چلتے رہیے۔۔۔۔:)


6)اور کچھ خاص جو آپ کہنا چاہیں

میری جو غزلیات بقول آپکے آپکو ازبر ہیں مجھے کسی دن زبانی سنایئے۔۔۔۔:grin:
 

زینب

محفلین
زینب کہاں گم ہیں ہمیں دھاگوں میں بہت ڈانٹتی رہتی ہیں تو اب ہم کو خواہش ہے کہ:
کچھ سنوں میں تیری زبانی بھی
:grin:

ہاہاہا میں یہاں‌ہی ہوں۔۔۔۔۔اصل میں میں بہت دن سے فیصلہ نہیں کر پائی تھی کہ کیا لکھوں کیا کہوں۔۔۔۔۔۔۔اپ کی شخصیت ایسی ہے کہ الفاظ بہت چھوٹے لگتے ہیں اب بھی جو کچھ لکھا ہے میرا خیال ہے کہ میں اپنی فیلنگ ٹھیک سے بتا نہیں پائی ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔:grin:

اب جو بھی اوپر لکھا ہے خود ہی سمجھ لو۔میں‌کوئی کہیں لیکچرار تو ہوں‌نہیں کہ سمجھا پاؤں۔۔۔۔ہی ہی ہی
 
:mad: تمھیں حجاب کہنے کی ضرورت ہی کیا ہے کہ لکھو ۔۔ لکھو ۔۔ لکھو :rolleyes:

جب وہ لکھنا ہی نہیں چاہتا تو بندہ کیوں مجبور کرے :confused:
اب تم نے کتنے اصرار کئے ہیں ۔ ۔ لکھنے میں کونسا دس گھنٹے لگنے تھے سوچا جائے تو اوپر جو دو چار میسج لکھ گئے ہیں اگر چاہتے لکھنا تو ابھی اسی وقت لکھے جاتے :music:

بات بلکل کلئیر ہے کہ ٹال مٹول ، ،۔ لکھنا ہی نہیں چاہتے ۔
یہ الگ بات ہے کہ اب میرے اس میسج کو پڑھکر ، صبح ہی اٹھکر آئیں اور کچھ لکھ جائیں :grin1:

ورنہ ضرورت نہیں اسلئے اب جتنا تم اصرار کرچکی ۔ بس اب مزید نہیں ،،
:music:

ہا ہا ہا ہا ہا

اپیا میں واقعی ان دنوں انتہائی عدیم الفرصت ہوں۔ ورنہ عام دنوں میں‌ یا یوں کہیں کہ کالج کے دنوں میں ہر مہینے کم از کم ایک بار اپنے سیل فون کے فون بک کی جملہ مندرجات کو فون کرنے اور حال احوال لینے بیٹھتا تھا۔ پر اب وہ مہلت بھی نہیں ملتی۔ اور اس کے لئے احباب کی شکایات بھی موصول ہوتی رہتی ہیں۔

اور ہاں وہ تو آپ نے سنا ہی ہوگا کہ،

اس نے پہلے رس کہا پھر گل کہا پھر لے کہا
اس طرح ظالم نے رس گلّے کے ٹکڑے کر دیئے

تو تھوڑا تھوڑا لکھنے میں اور مفصل لکھنے میں فرق تو ہوتا ہے ناں۔

پھر لکھنے کا معاملہ یہ ہوتا ہے کہ کبھی کبھی قلم خود ہی رینگ اٹھتا ہے۔ آپ کو وہ تک بندیاں تو یاد ہی ہونگی جو آپ کے لئے لکھی تھیں بس یوں ہی کوئی تین منٹ میں۔
 

تیشہ

محفلین
اوپس، :blush:

میرا پلان چوپٹ کرڈالا آپ نے ابن ِبھیا ،، یہ سب کچھ جیسے میں لکھکر گئی تھی ۔ اسی لئے لکھا شاید اب کہ آپ پڑھکر جوش میں آجایں گے اور لکھ ہی دیں گے اب کے ۔ مگر :confused: یہاں تو ابھی بھی وہی چل رہا ہے جو آپ چلا رہے تھے ۔

gig.gif


فیل ہوگئی میں ،،۔ :blush:
 
ہاں اپیا کیوں کہ در پردہ آپ کا پلان میرے ذہنِ‌ کند تر میں آ گیا تھا۔ خیر آج کی رات تو شاید نہ لکھ سکوں ہاں‌ جلدی ہی کوشش کروں گا کہ آپ کے پلان کو شرمندہء تعبیر کر سکوں۔ انشاء اللہ۔
 

محسن حجازی

محفلین
اور میرے مراسلے کا جواب ۔۔ ؟؟؟؟؟
آواز دوں منیا کو ۔۔۔۔۔ ؟؟؟

حضور آپ کے مراسلے کا جواب تو ہم سمجھے کہ کسی سنار یا لوہار کی جانب سے آئے گا :grin:
لیجئے یک سطری جواب حاضر ہے:
'ہماری طرف سے آپ کو چٹا جواب ہے!'
:grin: :grin:
چٹا پنجابی میں سفید یا صاف چیز کو کہتے ہیں
 

تیشہ

محفلین
ہاں اپیا کیوں کہ در پردہ آپ کا پلان میرے ذہنِ‌ کند تر میں آ گیا تھا۔ خیر آج کی رات تو شاید نہ لکھ سکوں ہاں‌ جلدی ہی کوشش کروں گا کہ آپ کے پلان کو شرمندہء تعبیر کر سکوں۔ انشاء اللہ۔




بڑے تیز ہیں آپ ابنِ بھیا ،۔۔ خیر اب آپکو بھی میری سمجھ آنے لگی ہے تبھی آپکو پتا چل گیا
مگر ایک فائدہ تو ہوا ناں آپ آج رات شرمندہ ِتعبیر کرنے کی سوچنے تو لگے ہیں ناں
cheerleader.gif


gig.gif
 

تیشہ

محفلین
حضور آپ کے مراسلے کا جواب تو ہم سمجھے کہ کسی سنار یا لوہار کی جانب سے آئے گا :grin:
لیجئے یک سطری جواب حاضر ہے:
'ہماری طرف سے آپ کو چٹا جواب ہے!'
:grin: :grin:
چٹا پنجابی میں سفید یا صاف چیز کو کہتے ہیں



بندی خوش ہوئی ، :mogambo:

کہ میرا بھانجا بھی اب چٹا ِ چٹور جواب دینے لگا ہے ۔
cheerleader.gif


(امی کی طبعیت کیسی ہے ۔؟ )
 
ارے اپیا ذرا سنبھال کے کہیں تعبیر اپیا یہ نہ سمجھ لیں کہ ان کو شرمندہ کرنے کی بات کی جا رہی ہے۔ اور بھر مجھے آڑے ہاتھوں لیں۔ ویسے آپ کی سمجھ آنے لگی ہو یا نا پر ابھی آپ سے کئے گئے وعدے سے سرتابی کی مجال تو کم از کم مجھ میں نہیں ہے۔ گر چہ لاکھ بوڑھا سہی۔ ہاں تاخیر ہو سکتی ہے۔
 

محسن حجازی

محفلین
بندی خوش ہوئی ، :mogambo:

کہ میرا بھانجا بھی اب چٹا ِ چٹور جواب دینے لگا ہے ۔
cheerleader.gif


(امی کی طبعیت کیسی ہے ۔؟ )

بندہ دل کا چٹا ہو تو ماسی چٹے جواب ہی دیتا ہے ناں گھماتا پھراتا نہیں ہے۔ :grin:
وہ عدیلہ آنٹی ایک اور اصطلاح استعمال کیا کرتی ہیں 'چٹا آنسر'
'میں نے اس کو چٹا آنسر دیا کہ بہن تو جا اپنا کام کر :grin:'
(امی ٹھیک ہیں، بس ٹانکے کھلنا ہیں دو ہفتوں بعد الحمداللہ سب خیریت ہے)
 

محسن حجازی

محفلین
ارے اپیا ذرا سنبھال کے کہیں تعبیر اپیا یہ نہ سمجھ لیں کہ ان کو شرمندہ کرنے کی بات کی جا رہی ہے۔ اور بھر مجھے آڑے ہاتھوں لیں۔ ویسے آپ کی سمجھ آنے لگی ہو یا نا پر ابھی آپ سے کئے گئے وعدے سے سرتابی کی مجال تو کم از کم مجھ میں نہیں ہے۔ گر چہ لاکھ بوڑھا سہی۔ ہاں تاخیر ہو سکتی ہے۔

حضور بڑھاپے میں تو سنا ہے لوگ عجلت میں کام نمٹاتے ہیں خاکم بدہن کیا خبر گھڑی دو گھڑی قضا ٹلے نہ ٹلے :grin: :grin:
آپ اس ضعیف العمری میں ٹالم ٹال پر ہیں :grin:
برا مت منائیے گا ہم دوسری بار آپ سے مخاطب ہو رہے ہیں۔۔۔ :(
خیر ایسی کوئی بات نہیں آپ اپنا وقت لیجئے پھر عین ممکن ہے کہ آپ کی ہماری کیونکہ زیادہ گفت و شنید نہیں رہی تو سوالات کے جوابات دینے میں بھی مشکل ہو ظاہر ہے کہ جانے بغیر فارم نہیں بھرے جا سکتے۔ ;)
 
ہاں محسن بھائی بات آپ کی قطعی درست ہے پر میرا بڑھاپا قدرے مختلف ہے۔ یہ مزاج پر ہی غالب ہے ورنہ جسمانی طور پر تو ابھی اسی عمر مین ہوں جہاں جی مین آیا تو ناک صاف کر لیا ورنہ نہیں۔ یعنی ایسے کام بھی ٹال دیتا ہوں۔

نہیں بھائی محسن بھیا یہاں برا کون کافر مناتا ہے۔ سیدھے تخاطب کے مواقع کم آئے ہیں پر اس کا یہ مطلب تو نہین کہ ایک دوسرے سے واقف نہیں۔

اور ہان مجھے کسی بھی سوال کے جواب مین کوئی مسئلہ نہیں ہے الحمد للہ۔ حتیٰ کہ درجہ چہارم کے ریاضٰی کے سوالات مین بھی نہیں۔ ابھی تو عاد اعظم مشترک اور ذو اضعاف اقل مشترک تک نکال لیتا ہوں۔ ارے ہاں یہی نہیں، لگھتّم سماپورتک اور مہتّم سماپورتک بھی۔ اور ظاہر ہے کہ لیسٹ کامن ملٹیپل اور ہائیسٹ کامن فیکٹر بھی۔
 
Top