مہمان اس ہفتےکی مہمان شخصیت "زونی "

تعبیر

محفلین
زونی میں بھی حاضر ہوتا ہوں بس ذرا "انکل" کا بلڈ پریشر نارمل ہو جائے :grin:

یہ انکل کون صاحب ہیں کچھ تعارف ہم سے بھی تو کروائیں :confused: :)


بہت شکریہ تعبیر کا

:cry: :( :cry: :( مجھ سے آپ کی کوئی ناراضگی ہے کہ میری والی باری میں کچھ لکھا ہی نہیں ایک لائن بھی نہیں
کیوں بھلا :confused:

زونی بہت اچھی خاتون ہیں اور اکثر ان سے میری علمی نوک جھونک چلتی رہتی ہے جسکی وجہ سے زونی مجھے بہت پسند ہے - اچھی حسِ مزاح کے ساتھ ساتھ ان کے پاس اچھا خاصا علم ہے - ادبی اور شعری ذوق بہت اچھا ہے - میں ان کا بہت احترام کرتا ہوں اور چاہتا ہوں کہ زونی یونہی علم و ہنر میں ترقی کرتی رہیں - بہت شکریہ زونی فورم پر اچھی گفتگو کے لئے - :)


:eek: :eek: :eek: ہائیں یہ آپ ہیں وہ بھی اپنے تاثرات کے ساتھ خوش آمدید جناب خوش آمدید :hatoff:
اپنے بارے میں آپ کے رائے جاننے کے لیے کیا یہ ضروری ہے کہ ہم شعر و شاعری کے سیکشن میں چکر لگائیں :confused:



سوری زونی! مابدولت کچھ دن پہلے یہ تھریڈ کھول کر لکھنے کے لیے بیٹھے تھے لیکن جس طرح کچھ لوگوں کی طبیعت اکثر ناساز رہتی ہے، اسی طرح ان دنوں ہمارے مزاج کچھ ناساز رہنے لگے ہیں۔ اس لیے کافی دیر تک اس تھریڈ کو کھولے رکھنے کے بعد بند کردیا کہ اچھے موڈ میں لکھوں گا۔۔۔ ورنہ تمہیں ایسا لگتا کہ سر سے بلا ٹالی ہے۔ ;) ویسے کوئی گارنٹی اب بھی نہیں ہے کہ ایسا نہیں لگے گا۔ :lll:

:

یہ بری عادتوں والا سوال بھی شامل ہونا چاہئے تعبیر آپی۔۔۔

کیوں کیا ہوا چھوٹو :confused: آپ مزاج کیسے ہیں
اور بے فکر رہو آپ کی باری میں یہ بری عادتوں والا سوال شامل کر دونگی
میں نے رکھا تھا پہلے پر جب زیک سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ یہ سوال نہیں ہونا چاہیے
ویسے بھی ہم اپنے دشمنوں کو خوش ہونے کا موقعہ کیوں دیں بھلا :laugh:




میں نے ہر سوال کا جواب ہر علیحدہ پوسٹ میں‌جواب دیا ہے یہ طریقہ کار ہمیں خوبصورت لگا اس لیے اپنایا۔ فورم کے ناظم ہماری یہ جسارت برداشت کرلیں۔ شکریہ پیشگی ادا کرتا ہوں۔
والسلام
عمران الحسینی

خوش امدید جناب
اچھا لگا آپ کو یہاں دیکھ کر اور آپ کے خیالات جان کر :)
امید ہے کہ آنے جانے کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھیں گے
فورم کے ناظمین نے تو یہ فارم بنایا ہی اسیلیے ہے کہ یہاں لوگ آئیں وہ بھلا کیوں برا منائیں گے اگر ہم یہاں پر بنائے گئے قوانین کی پابندی کریں

یہاں انے اور اپنے خیالات پیش کرنے کے لیے آپ کا ڈھیروں شکریہ




۔۔ یونہی خوشیاں بکھیریے (غم بکھیرنے کو ہم کافی ہیں) اور خوش رہیے ۔۔
وسلام

طالوت کچھ زیادہ ہی سنجیدہ نہیں ہو گئے آجکل :eek:



میں نے کوئی 6 سے 8 مرتبہ یہ تھریڈ کھولا۔ لیکن کچھ دماغ میں نہیں سمایا کہ کیا لکھ ماروں:rolleyes:

زیڈ زون کا آنا جانا شعروشاعری والوں زمروں میں ہے۔
اور میں وہاں سے آنکھیں اور کانوں‌ کو بند کرکے بھاگتا ہوں:grin:

بس یہ یاد ہے کہ زیڈ زون سے آج تک کبھی سنجیدہ نوعیت کی کوئی بات نہیں ہوئی:grin:

:hatoff:

یہ زیڈ زون کیا ہے فہیم /زونی :confused: :confused: :confused:
 

تعبیر

محفلین
آپ نے صحیح سنا ھے ، کبھی موقع ملا تو غصے کی حالت میں میرا کوئی پیغام پڑھ لیجئے گا :grin:

ویسے زونی سوچنے کی بات ہے کہ کیا اپ کو غصہ آتا بھی ہے :confused: جبکہ میرا نہیں خیال کہ آتا ہو گا




تعبیر میں نے آپ سے کہا تھا ناں ;) عجیب میزبان ہیں ، مجال ھے کسی نے جھوٹے منہ بھی چائے پانی کا پوچھا ہو :beating:

اس دفعہ مین بھی حیران ہوں :( آپ نے جو کہا تھا وہ میں نے اور ماوراء نے بھی سوچا بلکہ کہا تھا پر ہماری دفعہ ایسا نہیں ہوا
اس سے سمجھ جائیں اور سیکھ جائیں کہ محفل سے اتنی غیر حاضری اچھی نہیں ہوتی

ویسے مجھے حیرت اور غصہ آپ کے چاچو پر ہے :evil: :mad: :eek:

شکر ہے تعبیر بہن کے دھاگے کے بدولت پتا لگا کہ زونی بہن ہیں نہ کہ بھائی۔

:laugh: :laugh: :laugh:
ڈاڈھو سٹھو

وہ اس لیے کہ کراچی بھلے ہی عروس البلاد ہے لیکن لاہور لاہور اے۔ وہ کہتے ہیں ناں کہ جس نے لاہور نہیں دیکھا وہ ابھی پیدا ہی نہیں ہوا۔

شکر ہے کہ میں پیدا ہو چکی ہوں
ہم یعنی ہم سب بہن بھائی اور امی،بابا صرف پندرہ دن کے لیے گئے تھے اور ان پندرہ دنوں میں ہم سب کا وزن بڑھ گیا اور گلے بری طرح خراب وہاں کی خوارک سے


وہ لاہور سے جانے پہ پچھتا رہے تھے یا آنے پہ :mrgreen:

میں بھی یہی سوچ رہی ہوں
ابوشامل ائیں اور جواب دیں آکر
 

محمد وارث

لائبریرین
یہ انکل کون صاحب ہیں کچھ تعارف ہم سے بھی تو کروائیں :confused: :)

یہ قوال انکل ہیں،

پیشہ ان کا ہے قوالی
کام تالی پر تالی
تنگ کرتی ہے ان کو ان کی گھر والی
بد نصیب اتنے کہ نہیں کوئی سالی
اور
بلڈ پریشر کی بیماری ہے پالی

:)
 

فرخ منظور

لائبریرین
خوش امدید جناب
اچھا لگا آپ کو یہاں دیکھ کر اور آپ کے خیالات جان کر :)
امید ہے کہ آنے جانے کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھیں گے
فورم کے ناظمین نے تو یہ فارم بنایا ہی اسیلیے ہے کہ یہاں لوگ آئیں وہ بھلا کیوں برا منائیں گے اگر ہم یہاں پر بنائے گئے قوانین کی پابندی کریں

یہاں انے اور اپنے خیالات پیش کرنے کے لیے آپ کا ڈھیروں شکریہ

بہت شکریہ تعبیر میں آتا جاتا رہتا ہوں تقریباً سارے دھاگے ہی دیکھتا ہوں لیکن فسادِ خلق کے ڈر سے کچھ خاموش رہتا ہوں کیونکہ بہت منہ پھٹ اور بعض اوقات بدتمیزی کی حد تک منہ پھٹ ہوں اسی لئے نثر میں کم ہی لکھتا اور تبصرہ کرتا ہوں - آپ نے دیکھا ہوگا کہ میرے تبصروں پر بہت کم شکریہ ہوتا ہے اس کی وجہ یہی ہے کہ میرے تبصرے اکثر روائت سے ہٹ کر اور شاید ذرا سخت قسم کے ہوتے ہیں جو شاید کسی کو بھی پسند نہیں آتے - :)
 

زونی

محفلین
یہ قوال انکل ہیں،

پیشہ ان کا ہے قوالی
کام تالی پر تالی
تنگ کرتی ہے ان کو ان کی گھر والی
بد نصیب اتنے کہ نہیں کوئی سالی
اور
بلڈ پریشر کی بیماری ہے پالی

:)




:grin: :grin:

تعبیر یہ قوال انکل بھی بہت جانی مانی شخصیت رہ چکے ہیں ، آجکل پتہ نہیں کہاں روپوش ہیں ،،، وارث بھائی ٹھیک تو ہیں قوال انکل ;)

قوال انکل اور وارث بھائی دونوں بچپن کے دوست ہیں اگرچہ ان کی عمر دو سال پہلے ساٹھ برس تھی :grin:
باقی وارث بھائی خود بتائیں گے :hatoff:
 

زونی

محفلین
میرے خیال میں تو عقلمند کے لیے اشارہ ہی کافی ہے لیکن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چلیں بتا دیتا ہوں کہ وہ لاہور جانے پر پچھتا رہے تھے۔





میرا خیال ھے وہ لاہور (دیر سے ) جانے پہ پچھتا رہے ہونگے ;)

یعنی ،
زندگی سے یہی گلہ ھے مجھے
تو بڑی دیر سے ملا ھے مجھے :grin:
 

شمشاد

لائبریرین
:grin: :grin:

تعبیر یہ قوال انکل بھی بہت جانی مانی شخصیت رہ چکے ہیں ، آجکل پتہ نہیں کہاں روپوش ہیں ،،، وارث بھائی ٹھیک تو ہیں قوال انکل ;)

قوال انکل اور وارث بھائی دونوں بچپن کے دوست ہیں اگرچہ ان کی عمر دو سال پہلے ساٹھ برس تھی :grin:
باقی وارث بھائی خود بتائیں گے :hatoff:

یہ تو کوئی معرفت کی باتیں ہو رہی ہیں۔
 

زونی

محفلین
ویسے زونی سوچنے کی بات ہے کہ کیا اپ کو غصہ آتا بھی ہے جبکہ میرا نہیں خیال کہ آتا ہو گا



تعبیر آپ کو حیرت ہو گی کہ چند سال پہلے مجھے غصہ بہت شدید آتا تھا لیکن چھوٹی چھوٹی باتوں پہ نہیں آتا ، اور اب تو شاذ و نادر ہی آتا ھے ، کافی کنٹرول کر لیا گیا ھے ، اس بات سے مختار مسعود کی ایک کتاب کا اقتباس یاد آ رہا ھے کہ ،
" دریا اور زندگی پہ بند باندھنا پڑتا ھے تاکہ یہ ضائع ہونے سے بچے رہیں ، دریا کیلئے مٹی کا بند درکار ھے اور پیکرِ خاکی کو ضبط کا مضبوط بند " :)
 
Top