مہمان اس ہفتےکی مہمان شخصیت "زونی "

زونی

محفلین
شروع میں تو مجھے پتہ ہی نہیں تھا کہ زونی بھی ہے کوئی۔۔لیکن آہستہ آہستہ پتہ چلا۔ زونی باتیں بہت مزے کی کرتی ہے۔ اکثر تو پڑھ کر اتنی ہنسی آتی ہے، اور اکثر یہ بھی خیال آتا ہے کہ ذہین بچی ہے۔ زونی کے بارے میں تاثر اچھا ہے، جیسا پہلے بھی کہا کہ ڈیسنٹ ہے۔ محفل پر کم آتی ہے،اور میری بات بھی نہ ہونے کے برابر ہی ہوئی ہے، اس لیے کچھ زیادہ نہیں کہہ سکتی۔ لیکن یہ ہے کہ ہر وقت ہنستی مسکراتی نظر آتی ہے۔
پوچھنا یہ ہے کہ پچھلے دنوں کوئی امتحانات چل رہے تھے آپ کے۔ کس چیز کے تھے۔ کچھ بتائیں۔۔تاکہ مجھے اندازہ ہو کہ مجھ سے کتنی چھوٹی ہیں۔ :p
ہمیشہ ہنستی مسکراتی رہو۔




ماوراء آپ بھی پہلے بہت کم اتی تھیں ، اسلیئے مجھے بھی کافی بعد میں پتہ چلا آپ کے بارے میں :)

ڈیسنٹ سے مجھے یاد آیا ، میرا بھائی اکثر کہتا ھے کہ تم جب چپ بیٹھتی ہو تو خاصی ڈیسنٹ لگتی ہو :grin:

اگر تو عمر کا حساب لگانا ھے تو وہ میٹرک کا امتحان تھا :grin:
ویسے وہ امتحان ایم اے پارٹ ون کا تھا جس کا رزلٹ آ کے نہیں دے رہا :hatoff:
 

زونی

محفلین
مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)

میں پڑھا ہے اور سنا بھی ہے کہ کسی کو اگر جاننا ہو تو اس کو غصہ کی حالت میں بات چیت کرتے ہوئے دیکھو۔ ؟؟؟؟



آپ نے صحیح سنا ھے ، کبھی موقع ملا تو غصے کی حالت میں میرا کوئی پیغام پڑھ لیجئے گا :grin:
 

زونی

محفلین
سوری زونی! مابدولت کچھ دن پہلے یہ تھریڈ کھول کر لکھنے کے لیے بیٹھے تھے لیکن جس طرح کچھ لوگوں کی طبیعت اکثر ناساز رہتی ہے، اسی طرح ان دنوں ہمارے مزاج کچھ ناساز رہنے لگے ہیں۔ اس لیے کافی دیر تک اس تھریڈ کو کھولے رکھنے کے بعد بند کردیا کہ اچھے موڈ میں لکھوں گا۔۔۔ ورنہ تمہیں ایسا لگتا کہ سر سے بلا ٹالی ہے۔ ;) ویسے کوئی گارنٹی اب بھی نہیں ہے کہ ایسا نہیں لگے گا۔ :lll:


شکریہ عمار اظہار خیال کرنے کیلئے ،،،

یہ تمہارے مزاج اکثر ہی ناساز نہیں رہتے ، کوئی دائمی مرض ھے کیا :-P

بلا ٹالنے کیلئے اتنا سوچتے ہو تو ویسے تو ویسے کتنا سوچتے ہو گے ;)


زونی کے محفل میں آنے کے کافی عرصہ بعد میری اس سے کچھ بات چیت ہوئی کیوں کہ یہ محترمہ کب آئیں، کب گئیں، اس کا کچھ پتا ہی نہیں چلتا۔ کبھی اتفاق سے سامنا ہوجائے تو بس سلام دعا۔۔۔ پھر پتا چلا کہ موصوفہ صرف نٹ کھٹ لڑکی ہی نہیں ہیں بلکہ خاتون۔۔۔ نہیں نہیں۔۔۔ خاتون نہیں :p ہاں، خاصی معلومات رکھنے والی "لڑکی" ہیں۔ انہوں نے جس امتحان کا ذکر کیا تھا، مجھے آج تک پتا نہیں چل سکا کہ اس کا رزلٹ کیا آیا ہے۔ اللہ جانے، انہوں نے چھپایا ہے یا ہمیں ہی پروفیسر ظفری کی صحبت کا اثر آنے کے سبب یاد نہیں رہا۔ :grin:



تمہیں تو اتنا اثر ہو گیا ھے چاچو کی صحبت کا کہ اپنے رزلٹ کا بھی بھول گئے ہو جو اگست میں آنا تھا :-p

میرا رزلٹ بس آتا ہی ہو گا :grin:


پہلا تاثر صرف شوخ، چنچل لڑکی کا تھا لیکن اب تھوڑی بہت تبدیلی بھی وقوع پذیر ہوئی ہے۔ :) اچھی عادتوں میں اس کا بولتے رہنا اور حاضر جوابی پسند ہے۔ اور بری عادتوں میں۔۔۔ یہ بری عادتوں والا سوال بھی شامل ہونا چاہئے تعبیر آپی۔۔۔ بری عادتوں میں زونی کا محفل سے غائب رہنا۔۔۔ آج کل کچھ زیادہ ہی چھٹیاں مارنے لگی ہیں۔۔۔ امتحانات سر پر آگئے کیا؟


بلکل شامل ہونا چاہیئے تھا پھر پتا چلتا کہ سب میری کس بات سے تنگ ہیں :grin:
آجکل میں تو غائب نہیں ہوں شاید اپ خود غائب ہوتے ہو جب میں آتی ہوں تو ،،،،،،،

کہنا صرف یہی ہے کہ ہمیشہ ہنستی مسکراتی رہو، خوش رہو۔۔۔ دعا ہے کہ تم پر ہمیشہ خداوند تعالیٰ کے رحم و کرم کا سایہ رہے۔ آمین


دعاؤں کیلئے بہت بہت شکریہ اور خوش رہو تم بھی :)
 

زونی

محفلین
میں نے کوئی 6 سے 8 مرتبہ یہ تھریڈ کھولا۔ لیکن کچھ دماغ میں نہیں سمایا کہ کیا لکھ ماروں:rolleyes:

زیڈ زون کا آنا جانا شعروشاعری والوں زمروں میں ہے۔
اور میں وہاں سے آنکھیں اور کانوں‌ کو بند کرکے بھاگتا ہوں:grin:




ویسے یہ تمہیں آنکھوں اور کانوں کو بند کرنے کی ضرورت کب سے پیش آنے لگی :-P


یہ بھی یاد نہیں کہ پہلی بار بات کب ہوئی، کہاں ہوئی اور کیوں ہوئی:


پھر تو تم دماغی کا ستعمال شروع کر دو ،،،،، مستقبل میں کیا ہو گا تمہارا :shock:، میرے انٹرویو کے دھاگے پہ تم اپنے الجبرے کے سوالوں کے ساتھ نازل ہوئے تھے شاید :rolleyes:

بس یہ یاد ہے کہ زیڈ زون سے آج تک کبھی سنجیدہ نوعیت کی کوئی بات نہیں ہوئی:grin:


یعنی تم اب تک میری ہر بات کو مذاق ہی سمجھتے رہے ہو :beating:

خیر پھر دماغ کو گھپاتا ہوں کہ کچھ اور یاد آئے تو میں لکھ ماروں:hatoff:


جو کام تمہارا ھے ہی نہیں وہ کر کے کیا ثابت کرو گے :-P
 

زونی

محفلین
اور زونی تو اس محفل کی بہت ہی اچھی رکن ہیں۔ ملنسار اور پوری طرح بدلہ سنج اور حاضر جواب، خود بھی مذاق کرتی ہیں اور دوسروں کے اعلٰی مذاق سے لطف اندوز بھی ہوتی ہیں۔


بہت شکریہ شمشاد بھائی :hatoff:


زونی سے میں تو یہی سمجھا تھا کہ کراچی کی کسی زون اے، بی یا سی وغیرہ سے کوئی تعلق ہے لیکن ظفری بھائی نے بتایا کہ زون تو ہیں لیکن کراچی میں زونی نام کا کوئی علاقہ نہیں۔



یہ علاقہ لاہوریوں نے وزیرستان سے ادھار لیا ہوا ھے :grin:


پڑھی لکھی ہیں لیکن معلوم یہی ہوتا ہے کہ یونیورسٹی سے بہت زیادہ چھٹیوں کی وجہ سے وہاں بھی ۔۔۔ ہاں بس۔


:grin:

صحیح سمجھے شمشاد بھائی ، میرے اساتذہ کیا دوست رشتہ دار بھی اس عادت سے تنگ ہیں :hatoff:
لیکن اب تو خاصی ذمہ دار ہو گئی ہوں :cool:




اس کے لیے بہت ساری دعائیں۔ خوش رہے ہنستی مسکراتی رہے۔



بہت بہت شکریہ اظہار خیال کرنے کیلئے :)
 

زونی

محفلین
مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے

پیغام :ہمیشہ زندگی کو بامقصد گزاریں۔
سوال: پیشہ/ مشاغل کے متعلق اگر بتانا پسند کریں تو ضرور بتائیں۔
میں بھی تھریڈ کو مکمل نہیں پڑھا سوالات پڑھے اور جواب دینا شروع۔سلسلہ اچھا لگا۔

مشورہ/رائے: اگر آپ کی والدہ زندہ ہیں تو ان سے بے انتہا محبت کریں۔



شکریہ بہت بہت ، اچھا لگا آپ کے خیالات جان کر ، مشوروں پہ عمل کرنے کی سنجیدہ کوشش کروں گی :)
 

زونی

محفلین
محمد وارث;معذرت زونی تاخیر کیلیئے، دراصل پچھلا سارا ہفتہ مجھے چھٹیاں تھیں اور چھٹیوں میں میں کوئی کام قطعاً نہیں کرتا سو لکھ بھی نہ سکا، ویسے کسی کے بارے میں 'اچھا اچھا' لکھنا کام کیوں لگتا ہے، :grin:


مجھے کیا پتہ وارث بھائی ، میں خود اس مسئلے کا شکار ہوں ;)



زونی کی جو بات سب سے زیادہ متاثر کن ہے وہ ان کا ادبی ذوق ہے، بھئی جو 'لڑکی' غالب اور اقبال کی شاعری پر پسند کرے اور انکے فلسفے پر بلا تکلف رائے دے، کس کم بخت کو اس کے ادبی ذوق پر شک ہو سکتا ہے۔


شکریہ ! مجھے لگتا ھے مجھے غالب کو اب تفصیلاً بھی پڑھنا پڑے گا صحیح رائے دینے کیلئے ;)مجھے یاد ھے ایک بار فرخ بھائی سے ون اردو پہ بات ہو رہی تھی تو میں نے کہا کہ مجھے اقبال کی نسبت غالب کی شاعری میں کوئی غیر معمولی چیز نہیں لگی سوائے اسکے کہ " غالب کا ھے انداز بیاں اور"
تو فرخ بھائی نے چڑ کر کہا ، آپ نے تو میرا دل ہی جلا دیا ھے :grin:
لیکن فرخ بھائی نے ٹھیک کہا تھا کیونکہ غالب اپنی جگہ منفرد حیثیت رکھتے ہیں جبکہ اقبال کی اپنی جگہ ھے ، ان دونوں کا تقابل ممکن نہیں :)






اسکے علاوہ انکی ایک اور بہت اچھی خوبی برملا گوئی ہے، کیسی بھی بات کیوں نہ ہو اور کوئی بھی مخاطب کیوں نہ ہو، جو حق بات ہے وہ انکے دل سے لبوں پر آ کر ضرور رہتی ہے۔


اس کا شمار فی زمانہ بری عادتوں میں ہونا چاہیئے شاید ;)

ویسے مجھے حیرت ہے کہ اردو محفل کا ان کا تاثر ایک شوخ اور بذلہ سنج رکن کا ہے جب کہ ون اردو بھی یہ ایک سنجیدہ رکن کے طور پر مشہور ہیں۔


سنجیدہ تو نہیں کہہ سکتے وہاں آپ نے سنجیدہ موضوعات دیکھے ہونگے ، اسکے علاوہ کچھ موڈریشن کی ذمہ داریاں ہیں شاید اسلیئے تھوڑا سنجیدہ ہونا پڑتا ھے :)

اور زونی سے میں نے سیکھا ہے کہ

وفاداری بشرط استواری اصل ایماں ہے
مرے بت خانے میں تو کعبے میں گاڑو برہمن کو

یعنی اپنی بات پر اڑے رہے کوئی مرتا ہے تو مر جائے :grin:



ہاہا بہت اچھا شعر ھے اور خاصا فٹ بیٹھتا ھے مجھ پہ :grin1:
بات پہ اڑنے کا اندازہ آپ نے کیس بات سے لگایا ;)


زونی کے لیے بہت ساری نیک تمنائیں اور خواہشات، اللہ تعالٰی ان کو ہر غم اور بلا سے محفوظ رکھیں (یاد رہے کہ شوہرِ نامدار بلا نہیں ہوتا :) ) اور انکے دامن کو دین و دنیا کی خوشیوں سے بھر دے، آمین


ہاہا ٹھیک کہا میل بلا تو نہیں ہو سکتا ;)
نیک تمناؤں اور اتنی اچھی دعا کیلئے بہت بہت شکریہ :)


ع - اور درویش کی صدا کیا ھے


ہاں بھلا کر تیرا بھلا ہو گا ۔۔۔۔۔۔

درویش اپنے آپ کو کہا ھے یا مجھے :grin1:
 

تعبیر

محفلین
شکر ہے میزبان جاگے تو ورنہ میں سوچ رہی تھی کہ میں ہی فرصت نکال کر کافی ساری مختف آئی ڈیز بناؤں اور زونی کے بارے میں رائے دوں کیونکہ انتہا ہو گئی تھی انتظار کی

زونی کے جوابات والے سوالات اور باقیوں کے جوابات پر تبصرے بعد میں دیتی ہوں
 

فہیم

لائبریرین
ویسے یہ تمہیں آنکھوں اور کانوں کو بند کرنے کی ضرورت کب سے پیش آنے لگی :-P

اوئے کی مطلب ہے تواڈا:rolleyes:


پھر تو تم دماغی کا ستعمال شروع کر دو ،،،،، مستقبل میں کیا ہو گا تمہارا :shock:، میرے انٹرویو کے دھاگے پہ تم اپنے الجبرے کے سوالوں کے ساتھ نازل ہوئے تھے شاید:rolleyes:



:eek:
یہ انہونی کب ہوگئی:confused:
الجبرا کے سوالات اور میری طرف سے:grin1:


یعنی تم اب تک میری ہر بات کو مذاق ہی سمجھتے رہے ہو:beating:

چلو یہی بہت نہیں ہے کہ کچھ تو سمجھتا رہا:grin:;)



جو کام تمہارا ھے ہی نہیں وہ کر کے کیا ثابت کرو گ
ے

یہ کہ!
میں چھوٹا سا ایک بچہ ہوں
پر کام کروں گا بڑے بڑے:laugh:
 
شکریہ عمار اظہار خیال کرنے کیلئے ،،،

یہ تمہارے مزاج اکثر ہی ناساز نہیں رہتے ، کوئی دائمی مرض ھے کیا
دائمی مرض سے بھی بڑی چیز ہے شاید :grin: تم ڈاکٹر بن جاؤ تو تشخیص کرواؤں تم سے۔


تمہیں تو اتنا اثر ہو گیا ھے چاچو کی صحبت کا کہ اپنے رزلٹ کا بھی بھول گئے ہو جو اگست میں آنا تھا :-p

میرا رزلٹ بس آتا ہی ہو گا
میرا خیال ہے کہ تمہارے چاچو کی صحبت کا اثر مجھ سے زیادہ تم پر ہوا ہے۔۔۔ میرا رزلٹ تو کب کااااااااااااااا آچکا۔ بلکہ میرے بلاگ پر تو مارکس شیٹ بھی موجود ہے۔ دیکھو ذرا یہاں
اب تم یہ بتاؤ کہ تمہارا رزلٹ آیا نہیں ہے یا چھپایا جارہا ہے :grin:

بلکل شامل ہونا چاہیئے تھا پھر پتا چلتا کہ سب میری کس بات سے تنگ ہیں

آجکل میں تو غائب نہیں ہوں شاید اپ خود غائب ہوتے ہو جب میں آتی ہوں تو ،،،،،،،
بس رہنے ہی دو۔۔۔ اتنی غیر حاضریاں کررہی ہو تم۔۔۔

دعاؤں کیلئے بہت بہت شکریہ اور خوش رہو تم بھی :)
شکریہ
 

محمد وارث

لائبریرین
ہاہا بہت اچھا شعر ھے اور خاصا فٹ بیٹھتا ھے مجھ پہ :grin1:
بات پہ اڑنے کا اندازہ آپ نے کیس بات سے لگایا ;)

منٹو کے مقابل رضیہ بٹ کی بے جا طرف داری پر، بات دو سال پرانی ہے شاید آپ بھول گئی ہوں :)


درویش اپنے آپ کو کہا ھے یا مجھے :grin1:

بھئی ظاہر ہے درویش کوئی 'میل' ہی ہوگا۔ :grin:
 

شمشاد

لائبریرین
دھیان سے بات کرنا عمار بھائی، کل کو یہ سی ایس ایس کے امتحان میں بیٹھنے والی ہے۔ ایسا نہ کمشنر لگ کر کراچی آ جائے اور احمد شاہ ابدالی جو دلی کا حال کرتا تھا وہی یہ کراچی کا کرے۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
فرخ بھائی یہ خاتون علامتاً لکھا ھے ناں ۔۔۔۔۔۔۔۔;)

کیا کروں آپ جیسے سخن شناسوں کی صحبت میں رہ کر شعری ذوق تو زبردستی بھی لانا ہی پڑتا ھے :grin:

بہت بہت شکریہ کلمات تحسین اور دعاؤں کیلئے :hatoff:


ِِ

زونی کیا خاتون ہونے میں شک ہے جو علامتاً لکھتا - :) اور بہت شکریہ مجھے سخن شناس سمجھنے کے لئے، ہم بھی آخر شہیدوں میں شامل ہو ہی گئے - :)
 

زونی

محفلین
میرا خیال ہے کہ تمہارے چاچو کی صحبت کا اثر مجھ سے زیادہ تم پر ہوا ہے۔۔۔ میرا رزلٹ تو کب کااااااااااااااا آچکا۔ بلکہ میرے بلاگ پر تو مارکس شیٹ بھی موجود ہے۔ دیکھو ذرا یہاں
اب تم یہ بتاؤ کہ تمہارا رزلٹ آیا نہیں ہے یا چھپایا جارہا ہے




شاباش عمار رزلٹ تو بہت اچھا آیا ھے ، پتہ نہیں تم عام زندگی میں عقل کا استعمال کیوں نہیں کرتے :grin:
ویسے یہ کراچی بورڈ کا بھی عجیب حال ھے ، سبجیکٹ پڑھنے کیلئے مانیٹر کو الٹا کر کے دیکھنا پڑا :cool:
یہاں ایم اے کا رزلٹ لیٹ ہی آتا ھے ، ویسے تم یہ امید نہ رکھنا کہ میں اپنا رزلٹ کارڈ محفل کی دیوار پہ چپکا دونگی ;)
 

شمشاد

لائبریرین
شاباش عمار رزلٹ تو بہت اچھا آیا ھے ، پتہ نہیں تم عام زندگی میں عقل کا استعمال کیوں نہیں کرتے :grin:
ویسے یہ کراچی بورڈ کا بھی عجیب حال ھے ، سبجیکٹ پڑھنے کیلئے مانیٹر کو الٹا کر کے دیکھنا پڑا :cool:
یہاں ایم اے کا رزلٹ لیٹ ہی آتا ھے ، ویسے تم یہ امید نہ رکھنا کہ میں اپنا رزلٹ کارڈ محفل کی دیوار پہ چپکا دونگی ;)

دیوار پر بھلے ہی نہ چپکائیں، مٹھائی کے حقدار تو ہوں گے کہ وہ بھی نہیں؟
 

زونی

محفلین
شکر ہے میزبان جاگے تو ورنہ میں سوچ رہی تھی کہ میں ہی فرصت نکال کر کافی ساری مختف آئی ڈیز بناؤں اور زونی کے بارے میں رائے دوں کیونکہ انتہا ہو گئی تھی انتظار کی

زونی کے جوابات والے سوالات اور باقیوں کے جوابات پر تبصرے بعد میں دیتی ہوں






تعبیر میں نے آپ سے کہا تھا ناں ;) عجیب میزبان ہیں ، مجال ھے کسی نے جھوٹے منہ بھی چائے پانی کا پوچھا ہو :beating:
 
Top