مہمان اس ہفتےکی مہمان شخصیت "زونی "

طالوت

محفلین
ظہیر بھائی شمشاد بھائی مجھ سے نہیں فرخ بھائی سے مخاطب ہیں :grin:
بندہ غصے میں ہو تو ایسی بے وقوفیاں ہی سرزرد ہوتی ہیں ۔۔ کہ غصہ ہمیشہ ندامت پر ختم ہوتا ہے ۔۔
اللہ نہ کرے کبھی میرا دل غم کو چاہے۔
میں بھی آپ کے لیے دعا گو ہوں ۔۔ اپنے حساب سے کہا کہ کبھی کبھی اندرونی ذائقہ بدلنے کو جی چاہتا ہے ۔۔
وسلام
 
تعبیر

محفلین
بہت شکریہ تعبیر میں آتا جاتا رہتا ہوں تقریباً سارے دھاگے ہی دیکھتا ہوں لیکن فسادِ خلق کے ڈر سے کچھ خاموش رہتا ہوں کیونکہ بہت منہ پھٹ اور بعض اوقات بدتمیزی کی حد تک منہ پھٹ ہوں اسی لئے نثر میں کم ہی لکھتا اور تبصرہ کرتا ہوں - آپ نے دیکھا ہوگا کہ میرے تبصروں پر بہت کم شکریہ ہوتا ہے اس کی وجہ یہی ہے کہ میرے تبصرے اکثر روائت سے ہٹ کر اور شاید ذرا سخت قسم کے ہوتے ہیں جو شاید کسی کو بھی پسند نہیں آتے - :)

ایویں ای ایسا کہ رہے ہیں آپ۔ مجھے تو آپ کی کائی بات بری نہیں لگی
میں برا نہیں مانوں گی سچی سے :)

آپ میرے مراسلوں پر تبصرہ کیا کریں۔ مجھے خوشی ہو گی۔

مجھے بھی سخنور :)

:grin: :grin:

تعبیر یہ قوال انکل بھی بہت جانی مانی شخصیت رہ چکے ہیں ، آجکل پتہ نہیں کہاں روپوش ہیں ،،، وارث بھائی ٹھیک تو ہیں قوال انکل ;)

قوال انکل اور وارث بھائی دونوں بچپن کے دوست ہیں اگرچہ ان کی عمر دو سال پہلے ساٹھ برس تھی :grin:
باقی وارث بھائی خود بتائیں گے :hatoff:

اپ دونوں سسپنس بڑھاتے جا رہے ہیں کچھ ہماری بھی بات چیت تو کروائیں۔ چلیں اب تعارف تو ہو گیا ان سے اب ملاقات کا بھی کچھ بندوبست کروائیں :)
 
ظفری

لائبریرین
بھتیجی ۔۔۔۔ معافی کا خواستگار ہوں کہ اب تک تمہارے بارے میں رائے نہیں لکھ سکا ۔۔۔۔ بس مصروفیت کیساتھ طبعیت کی خرابی کا بھی بہانہ بنا ہوا ہے ۔ انشاءاللہ جلد ہی لکھوں گا ۔ دیر سے آنے کی اور پھر بعد میں آکر دیر سے رائے دینے کے لیئے معذرت خواہ ہوں ۔
 
زونی

معافی کی اس میں کیا بات ھے چاچو ، آپ فرصت سے لکھ دیجئے گا ،،،،،،،،

طبیعت شریف کو کیا ہوا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:)
 
تعبیر

محفلین
بھتیجی ۔۔۔۔ معافی کا خواستگار ہوں کہ اب تک تمہارے بارے میں رائے نہیں لکھ سکا ۔۔۔۔ بس مصروفیت کیساتھ طبعیت کی خرابی کا بھی بہانہ بنا ہوا ہے ۔ انشاءاللہ جلد ہی لکھوں گا ۔ دیر سے آنے کی اور پھر بعد میں آکر دیر سے رائے دینے کے لیئے معذرت خواہ ہوں ۔

خیر خیریت تو ہے نا ظفری

کیا ہوا طبعیت کو جبکہ آپ نے تو کہا تھا کہ آپ دسمبر میں فارغ ہونگے اور محفل کو وقت دینگے ڈھیر سارا :(

جہاں تک مجھے یاد ھے آپ کی ان سے کئی بار بات ہو چکی ھے :grin:;):cool::hatoff::music::mrgreen:

اممممم کس نام سے یا نک سے بات ہوئی ہے ان صاحب‌ سے :confused: :eek:
 
فرحت کیانی

لائبریرین
السلام علیکم
میں پھر لیٹ ہو گئی :(
زونی میرے پسندیدہ ممبرز میں شامل ہیں۔ ان کے اچھے ذوق کی تو میں مداح ہوں ہی۔ پھر غالب اور اقبال کو پڑھنے اور سمجھنے والوں سے تو میں ویسے ہی مرعوب رہتی ہوں :)
مجھے لگتا ہے میں نے کہیں زونی کی چائے سے محبت کا ذکر پڑھا تھا۔ ایک دن میں کتنے کپ چائے پیتی ہیں زونی؟؟
پیغام یہ کہ بہت خوش رہیں اور یونہی شگفتہ شگفتہ باتیں کرتی رہیں۔ :flower:
اور ہاں امتحان کے اچھے نتیجے کے لئے نیک خواہشات بھی :)
 
کوئی بات نہیں فرحت آپکا جواب ڈبل فیس کے ساتھ منظور کر کیا جاتا ھے ;)

مجھ سے مرعوب نہ ہوئیے گا فرحت کہ ابھی میرے پاس اتنا علم نہیں کہ کسی کو مرعوب کر سکوں :)
بلکہ میں خود آپ سے خاصی مرعوب ہوں کہ جو کلام بھی پوسٹ کرتی ہیں لاجواب ہوتا ھے :)

چائے کی محبت میں اب خاصی کمی آ چکی ھے ، پہلے تو سات آٹھ کپ ہو جاتی تھی اور سونے سے پہلے بھی چائے پی جاتی تھی ، لیکن اب سکڑ کر تین یا چار کپ تک محدود ہو گئی ھے :(

نیک تمناؤں اور دعاؤں کیلئے بہت شکریہ اور بہت اچھا لگا اپ کا یہاں آنا :)
 
کوئی بات نہیں۔ جب زیادہ علم آئے گا تو اور مرعوب ہو جاؤں گی :)
چائے کم کیوں ہو گئی زونی؟ امی کی ڈانٹ کا اثر ہے کیا؟
 
شمشاد

لائبریرین
لو جی امیوں کی ڈانٹ بھی کوئی ڈانٹ ہوتی ہے۔ بلکہ بعض بعض تو ایسی ہیں کہ جب تک ان کو امی کی ڈانٹ نہ پڑے ان کا کھانا ہی ہضم نہیں ہوتا، مثلاً ماوراء، زینب اور ۔۔۔۔۔ اور بھی گنواؤں کیا۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین

زونی سے بہت کم بات ہوئی ہے لیکن زونی اچھی لگتی ہیں مجھے ۔

پہلی بار یاد نہیں کب یا کہاں بات ہوئی تھی لیکن پہلا تاثر تب قائم ہوا جب زونی کی مطالعہ سے دلچسپی معلوم ہوئی تو اچھا لگا ۔ زونی کی حسِ مزاح اور مشاہدہ اور تجزیاتی صلاحیت پسند ہے۔

کچھ دن پہلے کسی ایک تھریڈ کو دیکھ رہی تھی میں تو زونی نےیہاں فورم پر کسی ایک صاحب کو بہت اچھے سے جواب دیئے ہوئے تھے مجھے پسند آئے جوابات اور زونی کا انداز بھی :)

زونی سے سوال یہ کہ آپ کی ترجیحات کیا ہیں زندگی میں ؟ آپ زندگی کو کس نظر سے دیکھتی ہیں ؟

خاص بات یہ کہ میں اپنا ووٹ بھی زونی کو دیا تھا پسندیدہ فیمیل رکن کا ، جب محفل سالگرہ پر ایوارڈ ہوئے تھے :) اور یہ کہ زونی ان لوگوں میں سے لگتی ہیں جو اچھا سوچتے ہیں اچھا کرنے کے لیے۔

خوش رہیں ہمیشہ

Top