مہمان اس ہفتےکی مہمان شخصیت "زونی "

تعبیر

محفلین
میں ایک بار پھر ایک اور نئی مہمان شخصیت کے ساتھ

اس دفعہ کہ مہمان شخصیت کو میں محفل کی آندھی اور طوفان کہتی ہوں کیونکہ محفل پر یہ اچانک آتی ہیں اور پھر اچانک ہی غائب۔
بہت ہی ذہین اور حاضر جواب ہیں ۔ ویسے تو ہر سوال کے بعد ہی کوئی جواب ہوتا ہے جبکہ ان کے پاس ہر جواب سوال سے پہلے موجود ہوتا ہے۔
دوسروں کو لاجواب اور زچ کرنے میں انکا کوئی جواب نہیں ۔ جی تو اس دفعہ کی شوخ و شریر مہمان شخصیت ہیں

977H_28.gif
زونی
977H_28.gif

آپ سب چاہیں تو اپنے خیالات اور تاثرات اپنے لفظوں میں بھی پیش کر سکتے ہیں یا پھر
ان سوالات کے ذریعے بھی اپنے اپنے تاثرات کا اظہار کرسکتے ہیں :)
اگر سارے نہیں تو کچھ سوالوں کے بھی جواب دے سکتے ہیں ۔ مقصد صرف مہمان شخصیت سے اپنے تاثرات کا اظہار کرنا اور انکی کارکردگیوں کو سراہنا اور انکی حوصلہ افزائی کرنا ہے :)

1۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)

2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی

( اگر سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)

3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)

4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا

5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے

6۔اور کچھ خاص جو کہنا چاہیں یا کوئی ایسی بات جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو، لیکن کہنا چاہتے ہوں تو آج کہنا چاہیں گے؟

میں کوشش کرتی ہوں کہ اپنے تاثرات جلد ہی پیش کروں کیونکہ اس کے بغیر آپ سب باقی میزبان اپنی میزبانی کے فرائض ہی انجام نہیں دیتے :(
 
تعبیر

محفلین
1۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)

اپنی ایک بے وقوفی کے بات بتاؤں میں زونی اور زینب کو ایک ہی سمجھتی تھی کیونکہ جن دنوں میں یہاں نئی تھی تب یہ دونوں فی میل ممبرز ہی تھیں اور اکثر باتوں مین مجھے ایک جیسی ہی لگتی تھیں ۔ یہ بات میں نے زونی سے پوچھی بھی تھی۔

پہلا تاثر اچھا تھا کیونکہ زونی کے دلچسپ جملے اور حاضر جوابی مجھے بہت اچھی لگتی تھی

2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی

بات چیت کا آغاز تو ادھر ادھر کے سیکشنز میں ہو چکا تھا پر ہماری باقاعدہ جان پہچان انٹرویو سیکشن سے ہوئی

( اگر سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)

انٹرویو سیکشن
کیونکہ وہاں میرے علاوہ زونی بھی سوال پوچھتی تھیں اور کوئی نا کوئی دلچسپ تبصرہ بھی کرتی تھیں

3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)

زونی کی حاضر جوابی اور ذہانت :music:

4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا

امممممم کیا سیکھا :confused:
زونی اپ کے پاس اتنا نالج ہے تو اسے ہمارے ساتھ بھی تو بانٹیے نا :)

5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے

مشورہ۔۔۔ محفل سے زیادہ دیر تک مت غائب ہو جایا کریں ۔ زیادہ زیادہ اور جلدی جلدی آیا کریں

پیغام۔۔۔ ہمیشہ یونہی ہنستی مسکراتی اور مسکراہٹیں بکھیرتی رہیں

سوال۔۔۔ اس نک رکھنے کی وجہ اور اسکا کیا مطلب ہے؟؟؟

2۔ آپ اچانک کہاں اور کیوں غائب ہو جاتی ہیں :confused:

6۔اور کچھ خاص جو کہنا چاہیں یا کوئی ایسی بات جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو، لیکن کہنا چاہتے ہوں تو آج کہنا چاہیں گے؟

مجھے اپ کے کمنٹس بہت اچھے لگتے ہیں اور آپکا کوئی پسندیدہ اقتباس ہو تو وہ ہم سے بھی شیئر کریں پلیز :)
 
بڑی مصیبت ہے اس بار تعبیر اپیا ساز و سامان سے لیس تھیں اور اس طرح بہت قیمتی آراضی میرے ہاتھ سے نکل گئی۔
 
زونی

محفلین
تعبیر آپ نے اچھا پلان بنایا بڑی عید پہ مجھے ہی قربانی کی بکری بنا ڈالا :blush:
، میری قربانی جائز ہو گی کیا :grin:
 
:laugh: سعود کیا کریں گے اتنے پلاٹ لیکر :confused: :grin:

تعبیر آپ نے اچھا پلان بنایا بڑی عید پہ مجھے ہی قربانی کی بکری بنا ڈالا :blush:
، میری قربانی جائز ہو گی کیا :grin:

:laugh: :laugh: :laugh:

نہیں جائز نہیں ہو گی ایک تو آپ کے دانت ابھی پورے نہیں ہیں اور قربانی کے لیے بکرا ہونا چاہیے بکری نہیں ;)
 
زونی

محفلین
1۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)

اپنی ایک بے وقوفی کے بات بتاؤں میں زونی اور زینب کو ایک ہی سمجھتی تھی کیونکہ جن دنوں میں یہاں نئی تھی تب یہ دونوں فی میل ممبرز ہی تھیں اور اکثر باتوں مین مجھے ایک جیسی ہی لگتی تھیں ۔ یہ بات میں نے زونی سے پوچھی بھی تھی۔

پہلا تاثر اچھا تھا کیونکہ زونی کے دلچسپ جملے اور حاضر جوابی مجھے بہت اچھی لگتی تھی

2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی

بات چیت کا آغاز تو ادھر ادھر کے سیکشنز میں ہو چکا تھا پر ہماری باقاعدہ جان پہچان انٹرویو سیکشن سے ہوئی

( اگر سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)

انٹرویو سیکشن
کیونکہ وہاں میرے علاوہ زونی بھی سوال پوچھتی تھیں اور کوئی نا کوئی دلچسپ تبصرہ بھی کرتی تھیں

3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)

زونی کی حاضر جوابی اور ذہانت :music:

4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا

امممممم کیا سیکھا :confused:
زونی اپ کے پاس اتنا نالج ہے تو اسے ہمارے ساتھ بھی تو بانٹیے نا :)

5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے

مشورہ۔۔۔ محفل سے زیادہ دیر تک مت غائب ہو جایا کریں ۔ زیادہ زیادہ اور جلدی جلدی آیا کریں

پیغام۔۔۔ ہمیشہ یونہی ہنستی مسکراتی اور مسکراہٹیں بکھیرتی رہیں

سوال۔۔۔ اس نک رکھنے کی وجہ اور اسکا کیا مطلب ہے؟؟؟

2۔ آپ اچانک کہاں اور کیوں غائب ہو جاتی ہیں :confused:

6۔اور کچھ خاص جو کہنا چاہیں یا کوئی ایسی بات جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو، لیکن کہنا چاہتے ہوں تو آج کہنا چاہیں گے؟

مجھے اپ کے کمنٹس بہت اچھے لگتے ہیں اور آپکا کوئی پسندیدہ اقتباس ہو تو وہ ہم سے بھی شیئر کریں پلیز :)

ٹھہریں پہلے میں چٹکی کاٹ کے دیکھوں خود کو کہ یہ سب میرے بارے میں کہا گیا ھے :blush:، کیا کروں کہہ کہہ کے تھک گئی ماں جی کو کہ میری ذہانت کا اعتراف کر لیں پر کوئی مانتا ہی نہیں :grin:،
تفصیلی جواب بعد میں دیتی ہوں انشاللہ
:)
 
زین

لائبریرین
دانت تو آپ کے پورے نظر آرہے ہیں اس لیے میری نظر سے آپ کی قربانی جائز ہے
 
زونی

محفلین
اپنی ایک بے وقوفی کے بات بتاؤں میں زونی اور زینب کو ایک ہی سمجھتی تھی کیونکہ جن دنوں میں یہاں نئی تھی تب یہ دونوں فی میل ممبرز ہی تھیں اور اکثر باتوں مین مجھے ایک جیسی ہی لگتی تھیں ۔ یہ بات میں نے زونی سے پوچھی بھی تھی۔

تعبیر آپ کو ہی نہیں مجھے خود بھی ایسا محسوس ہوتا ھے کہ زینب کا مزاج مجھ سے کافی ملتا جلتا ھے اور اکثر اس کے کمنٹس پڑھ کے مجھے لگتا ھے کہ یہ بات تو ابھی میرے ذہن میں تھی :grin:

( اگر سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)

انٹرویو سیکشن
کیونکہ وہاں میرے علاوہ زونی بھی سوال پوچھتی تھیں اور کوئی نا کوئی دلچسپ تبصرہ بھی کرتی تھیں

سوال کیا پوچھتی تھی بلکہ ماحول ہی خراب کرتی تھی ، اب میں سوچتی ہوں تو بڑی ہنسی آتی ھے :grin1:

زونی کی حاضر جوابی اور ذہانت :music:

کمال ھے آپ کو میری اول فول باتوں میں بھی ذہانت نظر آتی ھے :grin1:
حاضر جوابی کا ویسے مجھے کئی لوگ کہہ چکے ہیں اور اس کی وجہ سے کئی بار میری کلاس بھی ہوئی ھے اور ہوتی رہتی ھے :grin:

امممممم کیا سیکھا :confused:
زونی اپ کے پاس اتنا نالج ہے تو اسے ہمارے ساتھ بھی تو بانٹیے نا :)

تعبیر آپ کس نالج کی بات کر رہی ہیں جسکا مجھے بھی نہیں پتا :blush::music:

مشورہ۔۔۔ محفل سے زیادہ دیر تک مت غائب ہو جایا کریں ۔ زیادہ زیادہ اور جلدی جلدی آیا کریں

ضرور :hatoff:

پیغام۔۔۔ ہمیشہ یونہی ہنستی مسکراتی اور مسکراہٹیں بکھیرتی رہیں

شکریہ !

سوال۔۔۔ اس نک رکھنے کی وجہ اور اسکا کیا مطلب ہے؟؟؟

ہمممممممممم مشکل سوال ;)
اصل میں تعبیر اسکا مطلب تو کچھ نہیں ھے بس یہ کسی کا نک نیم ھے ، رکھنے کی وجہ کوئی خاص نہیں تھی ، جب میں محفل پہ آئی تھی تو کوئی مختصر سا نک سوچ رہی تھی جو کہ یاد بھی رہے اور لکھنے میں بھی آسانی ہو ، بس یہی نک ذہن میں ایا تو رکھ لیا:hatoff:

:hatoff:[/SIZE]2۔ آپ اچانک کہاں اور کیوں غائب ہو جاتی ہیں

غائب کہاں ہونا ھے بس چھٹیوں کی پرانی عادت ھے جو جاتی ہی نہیں :music:

مجھے اپ کے کمنٹس بہت اچھے لگتے ہیں اور آپکا کوئی پسندیدہ اقتباس ہو تو وہ ہم سے بھی شیئر کریں پلیز :)

ضرور کرونگی لیکن ابھی کوئی ذہن میں نہیں آ‌رہا ،،،،،
آپ کا بھی بہت شکریہ تعبیر آپ نے وقت نکال کے میرے بارے میں اپنے تاثرات لکھے ، بہت اچھا لگا :)
 
شمشاد

لائبریرین
بہت شکریہ تعبیر کا

اور زونی تو اس محفل کی بہت ہی اچھی رکن ہیں۔ ملنسار اور پوری طرح بدلہ سنج اور حاضر جواب، خود بھی مذاق کرتی ہیں اور دوسروں کے اعلٰی مذاق سے لطف اندوز بھی ہوتی ہیں۔

زونی سے میں تو یہی سمجھا تھا کہ کراچی کی کسی زون اے، بی یا سی وغیرہ سے کوئی تعلق ہے لیکن ظفری بھائی نے بتایا کہ زون تو ہیں لیکن کراچی میں زونی نام کا کوئی علاقہ نہیں۔

پڑھی لکھی ہیں لیکن معلوم یہی ہوتا ہے کہ یونیورسٹی سے بہت زیادہ چھٹیوں کی وجہ سے وہاں بھی ۔۔۔ ہاں بس۔

اس کے لیے بہت ساری دعائیں۔ خوش رہے ہنستی مسکراتی رہے۔
 
Top