تاسف استادِ محترم کے چھوٹے بھائی کا رضائے الٰہی سے انتقال ہوگیا ہے۔

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
استادِ محترم جناب اعجاز عبید صاحب کے چھوٹے بھائی کا رضائے الٰہی سے انتقال ہوگیا ہے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔ اعجازعبید صاحب اسی سلسلے میں علی گڑھ گئے ہوئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائیں اور ان کے درجات کو بلند کریں ۔ اللہ لواحقین بشمول جناب اعجاز عبید صاحب کو صبر جمیل عطافرمائیں ۔ (آمین)
 

شمشاد

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔

اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ مرحوم پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے اور پساندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

(یہی وجہ رہی ہو گی جو اعجاز بھائی اتنے دنوں سے محفل میں نہیں آ رہے۔)
 

نبیل

تکنیکی معاون
انا للہ وانا الیہ راجعون۔

اللہ تعالی اعجاز اختر صاحب کے بھائی کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائیں اور ان کی لغزشوں سے درگزر فرمائیں۔ آمین۔
اللہ تعالی اعجاز اختر صاحب کو بھی اس صدمے کو برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائیں۔ آمین۔
 

ایم اے راجا

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
بہت ہی زیادہ افسوس ہوا پڑھ کر، اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں بلند درجات عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمل عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔
 

سویدا

محفلین
اللہ مرحوم کی مغفرت فرماکر اعلی علیین میں ان کو بلند مقام عطا کرے اور ان کے بھائی اعجاز عبید ودیگر اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے
آمین
 

انتہا

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔

اللہ تعالٰی مرحوم پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے اور پساندگان کو صبرِ عطا فرمائے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔

بہت افسوس ہوا یہ جان کر۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ دیں اور اعجاز صاحب اور دیگر لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائیں، آمین یا رب العالٰمین۔
 

پپو

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ مرحوم پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے اور پساندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔آمین
 

الف عین

لائبریرین
جزاک اللہ خیر تمام احباب کو۔
چھوٹے بھائی ریحان در اصل ذہنی طور پر پس ماندہ تھے (طبعی عمر 52 سال، ذہنی عمر 8 سال)، اور اس وجہ سے وہ مکمل طور پر والدہ اور بہن پر منحصر تھے۔ 21 مئی کو اتفاق سے گر گئے گھر میں ہی اور ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی۔ اس کے آپریشن کے لئے اسپتال میں داخل کیا گیا، تو دو دن تک آپریشن بلڈ پریشر کی زیادتی کی وجہ سے ممکن نہ ہو سکا۔ جب بلڈ پریشر کم ہوا تب آپریشن کیا گیا 23 مئی کو۔ جو کامیاب تو ہوا لیکن اس کے ساتھ ہی کئی مشکلات کھڑی ہو گئیں۔ ایک تو نتوس بریک ڈاؤن کا دورہ پڑ گیا ( جو پہلے بھی تین چار بار پڑ چکا تھا)، اس کے علاوہ بول و براز بند ہو گیا اور پیٹ پھول گیا۔ اس کے لئے بہت کوششیں کی گئیں۔ الٹرا ساؤنڈ اور ایکس رے کئے گئے، اور ساتھ ہی ان کو سانس لینے میں دشواری ہوئی، اس کے ایکس رے میں پتہ چلا کہ ایک پھیپھڑا مکمل خراب ہو گیا ہے، صرف آٹھواں حصہ بچا ہے، اور وہ ایک ہی پھیپھڑے سے سانس لیتے تھے۔ دو دن آکسیجن پر تھے۔ امرجنسی سے آئی سی یو میں شفٹ کیا گیا لیکن کچھ نہ ہو سکا۔ خون کی کمی بھی ہو گئ تھی، اور ایک بوتل خون بھی دیا جا رہا تھا، لیکن کچھ کارگر ثابت نہیں ہوا اور 28 مئی کی صبح آٹھ ساڑھے آٹھ بجے دل کی حرکت بند ہو گئی۔ ان للہ و انا الیہ راجعون۔
صبر کے لئے ضرور دعا کی درخواست ہے۔ بطور خاص 86 سالہ امی کا بار بار رونا بہت شاق گزرتا ہے۔
یہ اچھا ہوا کہ میں یہ سوچ کر کہ پلاسٹر دو تین ہفتے تک رہے گا، اور میں ایک ماہ کے لئے آیا تھا، یعنی علی گڑھ واپسی کا رزرویشن 24 جون کا ہے۔ (آتے وقت تو جہاز سے آنا پڑا تھا)۔ چنانچہ امی کے لئے تشفی کا کچھ سامان بہم کر سکوں گا۔
مرحوم تو کیونکہ بچے کی طرح معصوم تھے، گناہوں سے واقف ہی نہیں تھے اس لئے ان کی مغفرت کا تو کافی حد تک یقین ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
نہایت افسوس ہوا آپ کی بھائی کی تکالیف کے بارے میں جان کر۔ اللہ تعالی ان پر اپنی رحمت کا سایہ کرے، اور اللہ تعالی آپ کی والدہ کو بھی صبر عطا فرمائے۔ آمین۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
بہت ہی زیادہ افسوس ہوا پڑھ کر، اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں بلند درجات عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمل عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
بہت صدمہ ہوا یہ سب کچھ جان کر ۔ ۔ ۔ ۔ ۔مرحوم کی جس ذہنی کیفیت کا آپ نے ذکر کیا ۔ ۔ ۔ ایسے لوگ تو مغفور و مرحوم ہوتے ہیں ان سے کیسا حساب کتاب
بس دعا ہے کہ اللہ آپ سب کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین
 

mfdarvesh

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
اللہ مرحوم کی بخشش فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین
16ggwwo.jpg
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون
اللہ تعالی اعجاز اختر انکل کے بھائی کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائیں ۔ آمین
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top